حدیث لا نبی بعدی کے معنی
دعوت الامیر
(۵۲)
دعوة الامير
صرف اور مسجدیں بنوار ہے ہیں بلکہ اس قدر مساجد تیار کر وار ہے ہیں کہ آج بعض شہروں
میں مساجد کی زیادتی کی وجہ سے بہت سی مساجد ویران پڑی ہیں۔بعض جگہ تو مسجدوں میں
بین بیس گز کا فاصلہ بھی بمشکل پایا جاتا ہے اگر اخِرُ الْأَنْبِيَاءِ کے آنے کے باعث کوئی
انسان نبی نہیں ہو سکتا تو اخرُ الْمَسَاجِد کے بعد دوسری مسجد میں کیوں بنوائی جاتی ہیں۔اس سوال کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ یہ مسجد میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی
مسجدیں ہیں کیونکہ اُن میں اسی طریق پر عبادت ہوتی ہے جس طریق کی عبادت کے لئے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوائی تھی۔پس بوجہ ظلیت کے یہ اس سے جدا نہیں
ہیں اس لئے اس کے آخر ہونے کی نفی نہیں کرتیں۔یہ جواب درست ہے مگر ہم کہتے ہیں کہ
اسی طرح فَإِنِی اخرُ الْأَنْبِيَاءِ کے باوجود ایسے نبی بھی آسکتے ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے لئے بطور ظل کے ہوں اور جو بجائے نئی شریعت لانے کے آپ ہی کی شریعت کے
متبع ہوں اور آپ کی تعلیم کے پھیلانے ہی کے لئے بھیجے گئے ہوں اور سب کچھ اُن کو آپ
ہی کے فیض سے حاصل ہوا ہو۔اس قسم کے نبیوں کی آمد سے آپ کے آخر الانبیاء ہونے
میں اسی طرح فرق نہیں آتا جس طرح آپ کی مسجد کے نمونے پر نئی مساجد کے تیار کرانے
سے آپ کی مسجد کے آخر المساجد ہونے میں کوئی فرق نہیں آتا۔اسی طرح لا نَبِيَّ بَعْدِی کے بھی یہ معنی نہیں کہ آپ کی بعثت کے بعد کوئی نبی نہیں
آسکتا بلکہ اس کے بھی یہ معنی ہیں کہ ایسا نبی نہیں آسکتا جو آپ کی شریعت کو منسوخ کرے۔کیونکہ بعد وہی چیز ہوسکتی ہے جو پہلی کے ختم ہونے پر شروع ہو۔پس جو نبی رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی تائید کے لئے آئے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبی نہیں
کہلا سکتا۔وہ تو آپ کی نبوت کے اندر ہے بعد تو تب ہوتا جب آپ کی شریعت کا کوئی حکم
(or)
دعوة الامير
منسوخ کرتا۔عقلمند انسان کا کام ہوتا ہے کہ ہر ایک مضمون پر پورے طور پر غور کرے اور
لفظوں کی تہ تک پہنچے۔غالباً انہیں لوگوں کے متعلق اسی قسم کے دھوکے میں پڑ جانے کا ڈر تھا
جس کے باعث حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ قُوْلُوْا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا
تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ ( تكمله مجمع بحار الانوار جلد ۴ صفحه ۸۵ مطبوعه مطبع العالی
المنشی نولکشور ۱۳۱۴ھ) یعنی اے لوگو! یہ تو کہو کہ آپ خاتم النبیین تھے مگر یہ نہ کہو کہ
آپ کے بعد کوئی نبی نہ ہوگا، اگر حضرت عائشہ کے نزدیک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
بعد کسی قسم کا نبی بھی نہیں آسکتا تھا تو آپ نے لَا نَبِيَّ بَعْدَہ کہنے سے لوگوں کو کیوں روکا اور
اگر اُن کا خیال درست نہ تھا تو کیوں صحابہؓ نے ان کے قول کی تردید نہ کی۔پس اُن کا لا نبی
بَعْدَہ کہنے سے روکنا بتاتا ہے کہ ان کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبی تو
آسکتا تھا مگر صاحب شریعت نبی یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آزاد نبی نہیں آسکتا تھا اور
بہ کا آپ کے قول پر خاموش رہنا بتاتا ہے کہ باقی سب صحابہ بھی ان کی طرح اس مسئلہ
صحابة
ย
کو مانتے تھے۔افسوس لوگوں پر کہ وہ قرآن کریم پر غور نہیں کرتے اور خود ٹھو کر کھاتے ہیں اور
دوسروں کو بھی ٹھو کر کھلاتے ہیں اور پھر افسوس ان پر کہ وہ اُن لوگوں پر جو ان کی طرح ٹھوکر
نہیں کھاتے ، غصے ہوتے ہیں اور انہیں بے دین اور کافر سمجھتے ہیں مگر مومن لوگوں کی باتوں
سے نہیں ڈرتا۔وہ خدا کی ناراضگی سے ڈرتا ہے۔انسان دوسرے کا کیا بگا ڑسکتا ہے وہ زیادہ
سے زیادہ یہ کرے گا کہ اس کو مار دے مگر مومن موت سے نہیں ڈرتا اس کے لئے تو موت
لقائے یار کا ذریعہ ہوتی ہے۔کاش! اگر وہ قرآن کریم پر غور کرتے تو انہیں معلوم ہو جاتا کہ
وہ ایک وسیع خزانہ ہے اور ایک نہ ختم ہونے والا ذخیرہ ہے جو انسان کی تمام ضروریات کو پورا
دعوة الامير
کرنے والا ہے۔اس کے اندر روحانی ترقیات کی اس قدر راہیں بیان کی گئی ہیں کہ اس
سے پہلے کی کتب میں ان کا عشر عشیر بھی بیان نہیں ہوا اور اگر انہیں یہ بات معلوم ہو جاتی تو
وہ کنویں کے مینڈک کی طرح اپنی حالتوں پر خوش نہ ہوتے بلکہ اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہیں
تلاش کرنے میں قدم مارتے اور اگر وہ لفظوں کی بجائے دلوں کی اصلاح کی قدر جانتے تو
ظاہر علوم کے پڑھ لینے پر کفایت نہ کرتے بلکہ خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے کی کوشش
کرتے اور اگر یہ خواہش ان کے دل میں پیدا ہو جاتی تو پھر ان کو یہ جستجو بھی پیدا ہوتی کہ
قرآن کریم نے کس حد تک انسان کے لئے ترقی کے راستے کھولے ہیں اور تب انہیں معلوم
ہو جاتا کہ وہ ایک چھلکے پر خوش ہو کر بیٹھ رہے تھے اور ایک خالی پیالہ منہ کو لگا کر مست ہونا
چاہتے تھے۔کیا وجہ ہے کہ وہ سورۃ فاتحہ پڑھتے ہیں، لیکن ان کے دل میں
کبھی یہ خواہش
نہیں پیدا ہوتی کہ وہ انعام جو اس کے اندر بیان کئے گئے ہیں ہمیں بھی ملیں۔وہ رات دن
میں پچاس دفعہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (سورة
الفاتحہ آیت ۶۔۷) پڑھتے ہیں، لیکن ان کے دل میں یہ خیال نہیں پیدا ہوتا کہ وہ کونسا انعام
ہے جو ہم طلب کر رہے ہیں۔اگر وہ ایک دفعہ بھی سمجھ کر نماز پڑھتے تو ان کا دل اس فکر میں
پڑ جاتا کہ صِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ اور صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِم سے کیا مراد ہے اور پھر
ان کی توجہ خود بخود سورۃ النساء کی ان آیات کی طرف پھر جاتی کہ وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُوا مَا
يُوْعَظُونَ بِهِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَأَشَدَّ تَثْبِيتًا هِ وَإِذًا لَأَتَيْنَهُمْ مِنْ لَّدُنَّا أَجْرًا عَظِيمًا
وَلَهَدَيْنَهُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُوْلَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ
عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّنَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِيْنَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا ه
ذَلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللهِ وَكَفَى بِاللَّهِ عَلِيمًا (النساء: ۶۷-۷۱) یعنی اگر لوگ اسی طرح