قرآن مجید سے بقائے نبوت کا ثبوت
دعوت الامیر
(00)
دعوة الامير
عمل کرتے جس طرح ان سے کہا جاتا ہے تو اُن کے لئے اچھا ہوتا اور ان کے دلوں کو یہ
بات مضبوط کر دیتی اور اس صورت میں ہم ان کو بہت بڑا اجر دیتے اور ہم ان کو صراط مستقیم
دکھا دیتے اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں گے وہ ان لوگوں میں شامل
ہوں گے جن پر ہم نے انعام کیا ہے۔یعنی نبیوں میں اور صدیقوں میں اور شہیدوں اور
صلحاء میں۔اور یہ لوگ نہایت ہی عمدہ دوست ہیں، یہ اللہ کا فضل ہے اور اللہ خوب جاننے
والا ہے۔ان آیات سے ظاہر ہے کہ منعم علیہ گروہ کا راستہ دکھانے سے مراد نبیوں،صدیقوں،
شہیدوں اور صلحاء کے گروہ میں شامل کرنا ہے۔پس جبکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی
معرفت ہمیں ہدایت کی ہے کہ ہم قریباً چالیس دفعہ دن میں اس سے صراط مستقیم کے لئے دعا
کریں اور وہ خود صراط مستقیم کی تشریح یہ کرتا ہے کہ نبیوں ،صدیقوں ،شہداء اور صلحاء کے گروہ
میں شامل کر دیا جائے تو کس طرح ممکن ہے کہ اس امت کے لئے نبوت کا دروازہ منْ كُلِ
الْوُجُوْءِ بند ہو۔کیا یہ ہنسی نہیں بن جاتی اور کیا اللہ تعالیٰ کی شان تمسخر سے بالا نہیں، کیا یہ ممکن
ہے کہ وہ ایک طرف تو ہم پر زور دے کہ مجھ سے نبیوں ، صدیقوں ،شہداء اور صلحاء کے
انعامات مانگو اور دوسری طرف صاف کہہ دے کہ میں نے تو یہ انعام اس امت کے لئے
ہمیشہ کے واسطے روک دیا، حاشا و کلا، اللہ تعالیٰ کی ذات تمام عیبوں سے پاک ہے اور
تمام بدیوں سے منزہ ہے۔اگر اس نے یہ انعام روک دیا ہوتا تو وہ کبھی سورہ فاتحہ میں منعم
علیہ گروہ کے راستے کی طرف راہنمائی کی دعانہ سکھا تا اور پھر کبھی اس راستہ کی تشریح یہ نہ
فرما تا کہ ہمارے اس رسول کی اتباع سے انسان نبیوں کے گروہ میں بھی شامل ہو جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ سورۂ نساء کی آیت میں مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ ہے نہ کہ مِنَ
دعوة الامير
الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم پس اس سے یہ مراد ہے کہ اس امت کے افراد نبیوں کے ساتھ ہوں
گے نہ کہ نبیوں میں شامل ہوں گے۔لیکن اس اعتراض کے پیش کرنے والے یہ
نہیں سوچتے
کہ اس آیت میں صرف نبیوں کا ہی ذکر نہیں بلکہ ان کے ساتھ ہی صدیقوں ،شہداء اور صلحاء
کا بھی ذکر ہے اور اگر مع کی وجہ سے اس آیت کے وہ معنی ہیں جو یہ لوگ کرتے ہیں تو پھر
ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑیگا کہ اس امت میں کوئی صدیق بھی نہیں ہوگا بلکہ صرف بعض افراد
صدیقوں کے ساتھ رکھے جائیں گے اور شہید بھی کوئی نہیں ہوگا، صرف بعض لوگ شہداء کے
ساتھ رکھے جائیں گے اور صالح بھی کوئی نہیں ہوگا صرف کچھ لوگ صلحاء کے ساتھ رکھے
جائیں گے یا دوسرے الفاظ میں یہ کہ اس امت کے تمام افراد نیکی اور تقویٰ کے تمام مدارج
سے محروم ہوں گے صرف انعام میں ان لوگوں کے ساتھ شامل کر دیئے جائیں گے جو پہلی
امتوں میں سے ان مدارج پر پہنچے ہیں۔لیکن کیا کوئی مسلمان بھی اس قسم کا خیال دل میں
لا سکتا ہے۔اس سے زیادہ اسلام اور قرآن اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کیا ہوگی
کہ امت محمدیہ میں سے نیک لوگ بھی نہ ہوں بلکہ صرف چند آدمی نیک لوگوں کے ساتھ
شامل کر کے رکھ دیئے جائیں۔غرض اگر مَعَ کے لفظ پر زور دے کر نبوت کا سلسلہ بند کیا
جائے گا تو پھر اس کے ساتھ ہی مسلمانوں کے لئے صدیقیت اور شہادت اور
صالحیت کا دروازہ بھی بند کرنا پڑے گا۔اصل بات یہ ہے کہ مع کے معنی یہی نہیں ہوتے کہ ایک جگہ یا ایک زمانے میں دو
چیزوں کا اشتراک ہے بلکہ کبھی مع درجہ میں اشتراک کے لئے بھی آتا ہے۔جیسا کہ اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا هِ إِلَّا
الَّذِينَ تَابُوا وَأَصْلَحُوْا وَاعْتَصَمُوْا بِاللَّهِ وَاخْلَصُوْا دِيْنَهُمْ لِلَّهِ فَأُولَئِكَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ
(°c)
دعوة الامير
وَسَوْفَ يُؤْتِ اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا (النساء ۱۴۲-۱۴۷) یعنی تحقیق منافق دوزخ
کے نچلے طبقے میں ہوں گے اور تو ان کا کسی کو مددگار نہیں پائے گا مگر ان میں سے وہ مستثنیٰ ہیں
جنہوں نے تو بہ کر لی اور اصلاح کرلی اور اللہ تعالیٰ کو خوب مضبوط پکڑ لیا اور اپنے دین کو حض
اللہ ہی کے لئے کر دیا اور عمل صالح کرنے والوں اور اللہ تعالیٰ ہی کے ہو کے رہنے والوں اور
اطاعت کو خاص کر لینے والوں کی نسبت مَعَ الْمُؤْمِنِینَ کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔پس
اگر مَعَ کے معنی اس جگہ ساتھ کے لئے جائیں تو اسکے یہ معنی ہوں گے کہ باوجود ان سب
باتوں کے وہ مومن نہیں بنیں گے بلکہ صرف مومنوں کے ساتھ رکھے جائیں گے اور یہ بات
بالبداہت باطل ہے۔پس مع کے معنی کبھی درجہ کی شراکت کے بھی ہوتے ہیں اور انہیں
معنوں میں أُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ کی آیت میں یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔قرآن کریم کے اور بھی بہت سے مقامات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نبوت کا دروازہ
اس امت میں گھلا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی ظل ہو اور آپ کی نبوت کی
اشاعت کے لئے اور آپ کی غلامی اور اطاعت سے حاصل ہو۔چنانچہ اللہ تعالیٰ سورۃ
اعراف میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اُمت کے ذکر کے دوران میں فرماتا
ہے۔قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ
وَأَنْ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِلُ بِهِ سُلْطَنَا وَاَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ o وَلِكُلِّ
أَمَّةٍ أَجَلْ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُوْنَ يَابَنِي أَدَمَ إِمَّا
يَأْتِيَنَكُمْ رُسُلُ مِنْكُمْ يَقْضُونَ عَلَيْكُمْ أَيَتِي فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا
هُمْ يَحْزَنُونَ (الاعراف: ۳۴-۳۶) یعنی ان کو کہہ دے کہ میرے رب نے مجھ پر صرف بری
باتیں جو خواہ ظاہری طور پر بری ہوں خواہ بار یک نگاہ سے اُن کی برائی معلوم ہو ، حرام کی ہیں