حقیقت ِجہاد۔۔ احمدی جہاد کے منکر نہیں
دعوت الامیر
(ON)
دعوة الامير
اور گناہ میں مبتلا ہونا اور سرکشی کرنا جو بلا وجہ ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے شرک کرنا جس کے
لئے اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی دلیل نازل نہیں کی اور اللہ تعالیٰ کے متعلق ایسی باتیں کہنا جن کی
صداقت کا تم کوعلم نہیں ہے حرام کیا ہے اور ہر ایک جماعت کے لئے ایک وقت مقرر ہے
جب ان کا وقت آجاتا ہے وہ اس سے ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے
ہیں۔اے بنی آدم ! اگر تمہارے پاس میرے رسول آویں جو تم ہی میں سے ہوں اور تمہیں
میرے نشان پڑھ پڑھ کر سنائیں تو جو لوگ تقویٰ کریں گے اور اصلاح کریں گے ، اُن کو نہ
آئندہ کا ڈر ہوگا اور نہ پچھلی باتوں کا غم ہو گا، اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ اس امت
میں سے بھی نبی آئیں گے، کیونکہ امت محمدیہ کے ذکر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر
تمہارے پاس نبی آویں تو اُن کو قبول کر لینا، ورنہ دکھ اٹھاؤ گے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہاں
اما کا لفظ آیا ہے اور یہ شرط پر دلالت کرتا ہے کیونکہ حضرت آدم کے واقعہ خروج کے بعد بھی
اللہ تعالیٰ نے یہی لفظ استعمال فرمایا ہے علاوہ ازیں اگر اس کو شرط بھی سمجھ لیا جائے تو بھی اس
سے یہ تو معلوم ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک نبوت کا سلسلہ بند نہیں ، کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی
شان کے خلاف ہے کہ جس امر کی وہ آپ نفی کر چکا ہو اس کو شرط کے طور پر بھی بیان کرے۔قرآن کریم کے شواہد کے علاوہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام سے بھی یہی
معلوم ہوتا ہے کہ نبوت کا دروازہ مطلقا مسدود نہیں ، چنانچہ آنے والے مسیح کو آپ نے بار بار
نبی کے لفظ سے یاد فرمایا ہے(مسلم کتاب الفتن باب ذکر الدجال وصفته ومامعه ) اگر
آپ کے بعد کسی قسم کی نبوت بھی نہیں ہو سکتی تھی تو آپ نے مسیح کو نئی اللہ کہہ کر کیوں پکارا
ہے۔چوتھا اعتراض ہم پر یہ کیا جاتا ہے کہ ہم جہاد کے منکر ہیں۔مجھے ہمیشہ تعجب آیا کرتا
(09)
دعوة الامير
ہے کہ اس قدر جھوٹ انسان کیونکر بول سکتا ہے کیونکہ یہ بات کہ ہم جہاد کے منکر ہیں ، بالکل
جھوٹ ہے۔ہمارے نزدیک تو بغیر جہاد کے ایمان ہی کامل نہیں ہو سکتا، تمام ضعف جو
اسلام اور مسلمانوں کو پہنچا ہے اور ایمان کی کمزوری بلکہ اس کا فقدان جوان میں نظر آ رہا ہے
یہ سب صرف جہاد میں سستی کرنے کی وجہ سے ہے۔پس یہ کہنا کہ ہم جہاد کے منکر ہیں ہم پر
افتراء ہے۔جب قرآن کریم کے بیسیوں مقامات پر جہاد کی تعلیم دی گئی ہے تو بحیثیت ایک
مسلمان ہونے کے اور قرآن کریم کے شیدائی ہونے کے ہم جہاد کے منکر کس طرح ہو سکتے
ہیں، ہاں ہم ایک بات کے سخت مخالف ہیں اور وہ یہ ہے کہ اسلام کے نام پر خونریزی اور
فساد اور غداری اور ڈاکہ زنی اور غارت گری کی جائے کیونکہ اس سے اسلام کے خوشنما
چہرے پر نہایت بد نما داغ لگ جاتا ہے۔ہم اس بات کو برداشت نہیں کر سکتے کہ حرص اور
طمع اور نفسانیت اور ذاتی فوائد کی خاطر اسلام کے مقدس احکام کو بگاڑا جائے۔غرض ہم جہاد
کے منکر نہیں ہیں بلکہ اس بات کے مخالف ہیں کہ کوئی شخص ظلم اور تعدی کا نام جہا در رکھ دے۔اے امیر ! آپ اس امر کو سمجھ سکتے ہیں کہ اگر کسی شخص کے محبوب پر کوئی حرف گیری
کرے تو مُحب کو یہ امرکس قدر برا معلوم ہوتا ہے اور وہ شخص جو اس حرف گیری کا محرک ہو
اسے اس پر کسقد رطیش آتا ہے، ہمیں بھی ان لوگوں پر شکوہ ہے جو اسلام کو اپنے نام سے
بدنام کرتے ہیں کیونکہ وہ مسلمان کہلا کر اسلام سے دشمنی کرتے ہیں، آج دنیا اسلام کو ایک
غیر مہذب مذہب اور اسلام کے رسول کو ایک جابر بادشاہ خیال کرتی ہے۔کیا اس لئے کہ
اس نے رسول کریم کی زندگی میں کوئی ایسی بات دیکھی ہے جو خلاف تقوی یا خلاف دیانت
ہے۔نہیں بلکہ اس وجہ سے کہ مسلمانوں نے اپنے اعمال سے اس کے دماغ میں بعض ایسی
باتیں داخل کر دی ہیں کہ وہ ان کو ایک دم کے لئے بھی بھلا نہیں سکتی۔میرے نزدیک ان
دعوة الامير
خطرناک مظالم میں سے جو رسول مقبول پر کئے گئے ہیں ، ایک یہ ظلم ہے کہ خود مسلمانوں
نے آپ کو جو رحم مجسم تھے جو ایک چیونٹی کو بھی ضرر دینا پسند نہیں کرتے تھے دشمنانِ اسلام
کے سامنے ایسی شکل میں پیش کیا ہے کہ ان کے دل آپ سے متنفر ہو گئے ہیں اور ان کے
دماغ آپ کے خلاف خیالات سے بھر گئے ہیں۔میں چاروں طرف سے جہاد جہاد کی آواز سنتا ہوں ، مگر وہ کونسا جہاد ہے جس کی طرف
خدا اور اس کا رسول لوگوں کو بلاتے تھے اور آج کو نسا جہاد ہے جس کی طرف لوگوں کو بلایا جاتا
ہے قرآن کریم جس جہاد کی طرف ہمیں بلاتا ہے وہ تو یہ ہے کہ فَلَا تُطِعِ الْكَفِرِيْنَ وَجَاهِدُ
هُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا (الفرقان : ۵۳) یعنی کافروں کی بات نہ مان اور اس قرآن کے ذریعہ سے
کفار کے ساتھ ایک بہت بڑا جہاد کر مگر آج کیا مسلمان اسی جہاد بالقرآن کی طرف لوگوں کو
بلاتے ہیں۔کس قدر لوگ ہیں جو قرآن کریم ہاتھ میں لے کر کافروں کے ساتھ جہاد کرنے کے
لئے نکل کھڑے ہوئے ہیں، کیا اسلام اور قرآن میں کوئی بھی ذاتی جو ہر نہیں۔جس سے وہ
لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف کھینچ سکیں، اگر یہ بات سچ ہے تو پھر اسلام کے سچا ہونے کا کیا
ثبوت ہے۔انسانوں کے کلام لوگوں کا دل قابو میں کر لیتے ہیں مگر صرف خدا ہی کا کلام ایسا بے
اثر ہے کہ اس کے ذریعہ سے لوگوں کے دل فتح نہیں ہو سکتے اس لئے تلوار کی ضرورت ہے جس
سے لوگوں کو منوایا جائے مگر آج تک نہیں دیکھا گیا کہ تلوار کے ساتھ دل فتح کئے جا سکے ہوں
اور اسلام تو اس بات پر لعنت بھیجتا ہے کہ مذہب ڈر یالالچ سے قبول کیا جائے ، چنانچہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُوْنَ قَالُوْا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ
لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَكَاذِبُونَ (المنافقون : ۲) یعنی منافق جب تیرے پاس
آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ تو اللہ کا رسول ہے اور اللہ جانتا ہے کہ تو اس کا رسول
دعوة الامير
ہے مگر اللہ یہ گواہی دیتا ہے کہ منافق جھوٹے ہیں۔اگر اسلام کے پھیلانے کے لئے تلوار کا
جہاد جائز ہوتا تو کیا وہ لوگ جو اسلام لے آئے تھے مگر دل میں منافق تھے ، ان کا ذکر قرآن
کریم ان الفاظ میں کرتا جو اوپر بیان ہوئے ہیں کیونکہ اس صورت میں تو یہ لوگ گو یا قرآنی
تعلیم کا نتیجہ ہوتے کون امید کر سکتا ہے کہ تلوار کے ساتھ وہ مخلص لوگوں کی جماعت پیدا
کرے گا۔پس یہ بات غلط ہے کہ اسلام تلوار کے ذریعے سے غیر مذاہب والوں کو اسلام
میں داخل کرنے کا حکم دیتا ہے، اسلام تو سب سے پہلا مذہب ہے جو یہ کہتا ہے کہ مذہب
کے متعلق آزادی ہونی چاہئے ، چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَبَيَّنَ۔الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ (البقرۃ: ۲۵۷) دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ہدایت
گمراہی سے ممتاز ہوگئی ہے۔پس ہر ایک شخص دلائل کے ساتھ حق کو قبول کرنے یار د کر نے
کا حق رکھتا ہے۔اسی طرح فرماتا ہے۔وَقَاتِلُوْا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِيْنَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا
تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (البقرة: ۱۹۱) اور دین کی لڑائی ان لوگوں سے لڑو جو تم
سے لڑتے ہیں۔مگر یہ خیال رکھو کہ زیادتی نہ کر بیٹھو۔پس جب کہ اسلام صرف ان سے دینی
جنگ کرنے کا حکم دیتا ہے جو دین کے نام سے مسلمانوں سے جنگ کریں اور مسلمانوں کو
جبراً اسلام سے پھیرنا چاہیں اور ان کے متعلق بھی یہ حکم دیتا ہے کہ زیادتی نہ کرو بلکہ اگر وہ باز
آجا ئیں تو تم بھی اس قسم کی لڑائی کو چھوڑ دو۔تو پھر یہ کیونکر کہا جا سکتا ہے کہ اسلام کا حکم ہے کہ
غیر مذاہب والوں سے اپنے مذہب کی اشاعت کے لئے جنگ کرو۔اللہ تعالیٰ تو مختلف
مذہبوں کے مٹانے کے لئے نہیں بلکہ مختلف مذاہب کی حفاظت کے لئے جنگ کا حکم دیتا ہے
حجیسا کہ فرماتا ہے أَذِنَ لِلَّذِيْنَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوْا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ 0
بِالَّذِينَ أُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقَّ إِلَّا أَنْ يَقْوَلُوْا رَبُّنَا اللَّهَ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ
دعوة الامیہ
بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعْ وَصَلَوَاتْ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ
كَثِيراً وَلَيَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن يَنصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزُ (الحج: ۴۰-۴۱) یعنی اجازت دی
گئی ہے ان لوگوں کو جن سے بلا وجہ جنگ کی جاتی ہے جنگ کی اس لئے کہ ان پر ظلم کیا گیا
ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی مدد پر قادر ہے یہ وہ لوگ ہیں کہ جو اپنے گھروں سے بلاقصور نکالے
گئے ہیں۔ان کا کوئی قصور نہ تھا سوا اس کے کہ وہ کہتے تھے کہ اللہ ہمارا رب ہے اور اگر اللہ
تعالی بعض لوگوں کے ذریعہ سے بعض کا ہاتھ نہ روکتا تو مسیحیوں کے معبد اور راہبوں کے
خلوت خانے اور یہود کی عبادت کی جگہیں اور مسجد میں جن میں اللہ تعالیٰ کا نام کثرت سے لیا
جاتا ہے گرادی جاتیں اور اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کرے گا، اللہ تعالیٰ
طاقتور ہے، غالب ہے۔یہ آیات کس قدر کھلے الفاظ میں بتاتی ہیں کہ مذہبی جنگیں تبھی جائز ہیں جبکہ کوئی قوم
رَبُّنَا الله کہنے سے رو کے یعنی دین میں دخل دے اور ان کی غرض یہ نہیں کہ دوسری اقوام کے
معابد ان کے ذریعہ سے گرائے جائیں اور ان سے ان کا مذہب چھڑ وایا جائے یا ان کو قتل
کیا جائے بلکہ ان کی غرض یہ ہے کہ ان کے ذریعے سے تمام مذاہب کی حفاظت کی جائے
اور سب مذاہب کے معابد کو قائم رکھا جائے اور یہی غرض اسلام کی تعلیم کے مطابق ہے
کیونکہ اسلام دنیا میں بطور شاہد اور محافظ کے آیا ہے نہ کہ بطور جابر اور ظالم کے۔غرض جہاد جس کی اسلام نے اجازت دی ہے، یہ ہے کہ اس قوم کے خلاف جنگ
کی جائے جو اسلام سے جبر آلوگوں کو پھیرے یا اس میں داخل ہونے سے جبر اباز رکھے اور
اس میں داخل ہونے والوں کو صرف اسلام کے قبول کرنے کے جرم میں قتل کرے، اس قوم
کے سوا دوسری قوم سے جہاد نہیں ہوسکتا، اگر جنگ ہوگی تو صرف سیاسی اور ملکی جنگ ہوگی
۶۳
دعوة الامير
جود دو مسلمان قوموں میں بھی آپس میں ہوسکتی ہے۔یہ ظالمانہ جنگ جو بعض دفعہ ڈا کہ اور خونریزی سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہوتی ، بدقسمتی
سے غیر مذاہب سے مسلمانوں میں آئی ہے۔ورنہ اسلام میں اس کا نام ونشان تک نہیں تھا
اور سب سے زیادہ اس عقیدے کی اشاعت کا الزام مسیحیوں پر ہے جو آج سب سے زیادہ
اس کی وجہ سے مسلمانوں پر معترض ہیں۔قرون وسطی میں اس قسم کی مذہبی جنگوں کا اس قدر
چر چا تھا کہ سارا یورپ اسی قسم کی جنگوں میں مشغول
رہتا تھا اور ایک طرف یہ مسلمانوں کی
سرحدوں پر اسی طرح چھاپے مارتے رہتے تھے جس طرح آج نیم آزاد سرحدی قبائل
ہندوستان کی سرحدوں پر حملے کر رہے ہیں اور دوسری طرف یورپ کی ان قوموں پر حملے کر
رہے تھے جو اس وقت تک مسیحیت میں داخل نہیں ہوئی تھیں اور ان ظالمانہ حملوں میں خدا
تعالیٰ کی خوشنودی سمجھتے تھے۔معلوم ہوتا ہے جیسا کہ قاعدہ ہے غصے میں آکر انسان کی عقل
پر پردہ پڑ جاتا ہے۔مسلمانوں نے مسیحیوں کی ان حرکات سے متاثر ہو کر خود بھی انہیں کی
طرح چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں اور اپنے مذہب کی تعلیم کو آخر کار بالکل ہی بھلا
بیٹھے ہیں۔حتی کہ وہ زمانہ آ گیا کہ وہی جو ان کے استاد تھے ان پر اعتراض کرنے لگ گئے۔مگر افسوس یہ ہے کہ باوجود اعتراضوں کے پھر بھی مسلمان نہیں سمجھتے۔آج ساری دنیا میں
اسلام کے خلاف یہی ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے مگر مسلمانوں کی آنکھیں نہیں کھلتیں اور وہ
برابر دشمن کے ہاتھ میں تلوار پکڑا رہے ہیں کہ اسے لو اور اسلام پر حملہ کرو، وہ نہیں دیکھتے کہ
یہ ظالمانہ جنگیں جن کا نام جہاد رکھا جاتا ہے اسلام
کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچارہی ہیں۔وہ
کونسی طاقت ہے جس نے اس ہتھیار کے ذریعے فتح پائی ہو۔جنگ میں تعداد کام نہیں آیا
کرتی بلکہ ہنر اور انتظام اور تعلیم اور سامان اور جوش اور دوسری قوموں کی ہمدردی کام آتی
دعوة الامير
ہے۔بعض چھوٹی چھوٹی قو میں ان امور کی وجہ سے بڑی بڑی حکومتوں کو شکست دے دیتی
ہیں اور اگر یہ باتیں نہ ہوں تو بڑے بڑے لشکر بھی کمزور اور بے فائدہ ہوتے ہیں۔پس
بہتر ہوتا کہ مسلمان اپنی حفاظت کے لئے ان سامانوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے نہ
کہ جہاد کے غلط معنی لیکر اسلام کو بدنام کرتے اور خود بھی نقصان اٹھاتے کیونکہ جب لوگوں کو
یہ معلوم ہو جائے کہ کوئی قوم اپنے مذہب کی آڑ میں دنیا وی جنگیں کرتی ہے تو سب اقوام
اس کی مخالفت میں اکٹھی ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ اس سے ایک ایسا خطرہ محسوس کرتی ہیں جس
سے عادل سے عادل حکومت بھی محفوظ نہیں رہ سکتی ، ہر ایک غیر مذہب کی حکومت خیال کر
لیتی ہے کہ میں اس سے کتنا ہی اچھا معاملہ کروں مجھے اس سے امن حاصل نہیں ہوسکتا
کیونکہ اس کی جنگ ظلم یا فساد کی بناء پر نہیں بلکہ مذہب کے اختلاف کی بناء پر ہے۔غرض ہم جہاد کے منکر نہیں ہیں بلکہ جہاد کے ان غلط معنوں کے مخالف ہیں جن
سے اس وقت اسلام کو سخت صدمہ پہنچا ہے اور ہمارے نزدیک مسلمانوں کی ترقی کا راز
اس مسئلے کے سمجھنے میں مخفی ہے اگر وہ اس امر کو اچھی طرح سمجھ لیں کہ جہاد کبیر قرآن کریم
کے ذریعہ ہوسکتا ہے ، نہ کہ تلوار سے اور اگر وہ سمجھ لیں کہ مذہب کا اختلاف ہرگز کسی کی
جان یا اس کے مال یا اس کی آبرو کو حلال نہیں کر دیتا تو ان کے دلوں میں اسی قسم کے
تغیرات پیدا ہو جائیں جن سے خود بخود ان کو سیدھے راستے پر قدم مارنے کی طرف توجہ
ل فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِيْنَ وَجَاهِدْهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا (الفرقان: ۵۳)
فَإِنِ اعْتَزَلُوْ كُمْ فَلَمْ يُقَاتِلُوْ كُمْ وَالْقَوْا إِلَيْكُمُ السَّلَمَ فَمَا جَعَلَ اللَّهُ لَكُمْ عَلَيْهِمْ سَبِيلاً (النساء: ١ ٩)
وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِيْنَ يَقَاتِلُوْنَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (البقره: ١٩١)
لَا يَنْهَكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِى الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوْهُمْ
وَتَقْسِطُوا إِلَيْهِمُ انَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ (الممتحنة: 9)
(10)
دعوة الامير
ہو اور وہ لَيْسَ الْبِرُّ بِاَنْ تَأْتُوا الْبَيَوْتَ مِنْ ظُهُورِهَا وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَأَتُوا الْبَيَوْتَ
مِنْ أَبْوَابِهَا وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (البقرة :190) کے ارشاد پر عمل کر کے ترقی کے صحیح
اصول کو سمجھیں اور ان پر عمل پیرا ہوں۔اے بادشاہ افغانسان ! جس طرح آپ کے نام میں امان کی طرف اشارہ ہے اسی
طرح خدا کرے کہ آپ کے ذریعہ سے ملک افغانستان اور سرحدوں پر امن قائم ہو۔میں
نے اصولی طور پر آپ کو جماعت احمدیہ کے عقائد اور ان پر جو اعتراض کئے جاتے ہیں اور
ان کے جو جواب ہیں، بتا دیئے ہیں اور اب میں چاہتا ہوں
کہ مختصر آبانی سلسلہ احمدیہ حضرت
مرزا غلام احمد صاحب کے دعوے اور اس کے دلائل کے متعلق بھی کچھ بیان کروں۔تا اللہ
تعالیٰ کے سامنے سرخرو ٹھہروں کہ میں نے اس کا پیغام آپ کو پہنچا دیا تھا اور آپ اللہ تعالیٰ
کے منشاء پر اطلاع پاکر اس کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں
کے وارث ہوں اور اس کی محبت کو جذب کریں۔