دوسری دلیل۔ شہادت حضرت سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم

دعوت الامیر

(M)
دعوة الامير
دوسری دلیل
شہادت حضرت سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم
پہلی دلیل سے تو یہ ثابت ہوتا تھا کہ یہ زمانہ ایک مصلح کو چاہتا ہے اور چونکہ اور کوئی
مدعی اسلام کی شوکت کے اظہار کا نہیں ہے اس لئے حضرت اقدس مرزا صاحب کے دعوے
پر غور کرنے پر ہم مجبور ہیں لیکن چونکہ حضرت اقدس کا دعویٰ صرف ایک مصلح ہونے کا نہیں
ہے بلکہ آپ کا دعوی موعود مصلح ہونے کا ہے یعنی آپ کا دعوی ہے کہ آپ مسیح موعود اور مہدی
مسعود ہیں اس لئے اس دعویٰ کی تائید مزید کے لئے میں ایک اور شہادت پیش کرتا ہوں اور
یہ شہادت سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے اور بنی نوع انسان میں سے
آپ کی شہادت سے زیادہ اور کس کی شہادت قابل قبول ہو سکتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ مسیح کی آمد ثانی کا عقیدہ اسلامی زمانے سے شروع نہیں ہوا
بلکہ یہ عقیدہ امت موسویہ میں سینکڑوں سال بعثت محمدیہ سے پہلے کا رائج ہے لیکن اس میں
بھی کوئی شک نہیں کہ اسلام نے اس عقیدے کے بعض ایسے امور کو منضم کر دیا ہے جن کی
وجہ سے یہ عقیدہ اسلام کے اہم عقائد میں شامل ہو گیا ہے اور وہ باتیں یہ ہیں :
ا مسیح موعود کے زمانے میں ایک مہدی کے آنے کی خبر دی گئی ہے جسے گو
دوسری احادیث میں لَا الْمَهْدِئُ اِلَّا عِيسى (ابن ماجہ کتاب الفتن باب
شرة الرمان مطبوعہ بیروت ۱۹۸۸ ء ) کہہ کر مسیح موعود کا ہی وجود قرار دیدیا گیا
ہے ، مگر اس پیشگوئی کی وجہ سے مسلمانوں کو مسیح کے وجود سے ایسی قومی وابستگی
ہو گئی ہے جیسے کہ ایک اپنے ہم ملت بزرگ سے ہونی چاہئے۔

(19)
دعوة الامير
۲ میسیج کی آمد کو اسلام کی ترقی کا ایک نیا دور قرار دیا گیا ہے اور اسی کی آمد کے
وقت تک دیگر ادیان پر غلبہ اسلام کو ملتوی کیا گیا ہے۔۳ مسیح اور مہدی کو ایک قرار دیکر مسیح کی آمد کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
آمد قرار دیا گیا ہے اور اس کے دیکھنے والوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہ اور اس طرح عاشقانِ رسالت مآب کے دل میں مسیح“ کا ولولہ انگیز شوق
پیدا کر دیا گیا۔۴۔ایک خطرناک اور پر آشوب زمانہ جس کی خبر نہایت منذر الفاظ میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی اور جو اپنے ہیبت ناک اثرات سے
اسلام کی جڑوں کو ہلا دینے والا ثابت ہونے والا تھا۔اس کی آفات کا ازالہ اور
آئندہ ہمیشہ کے لئے اسلام کے محفوظ کر دینے کا کام مسیح موعود کے سپر د بتایا گیا
تھا۔پس مسیح موعود کا انتظار مسلمانوں کو اسی طرح ہو رہا تھا جیسا کہ ایک رحمت
کے فرشتے کا ہونا چاہئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ کہ كَيْفَ تَهْلِكُ أُمَّةً أَنَا فِي أَوَّلِهَا وَ
الْمَسِيحُ فِي آخِرِهَا (كنز العمال مؤلّف علامه علاؤ الدين على المتقى بن حسام الدين الهندى
البرهان النوری المتوفی ۹۷۵ھ ) جلد ۱۴ صفحه ۲۶۹ روایت ۳۸۶۸۲ مطبوعہ حلب ۱۹۷۵ء میں المسیح “ کی
بجائے عیسی بن مریم کے الفاظ ہیں) وہ امت کس طرح ہلاک ہو سکتی ہے جس کے شروع میں میں
ہوں اور آخر میں مسیح ہوگا۔یہی خواہانِ اسلام کو مسیح علیہ السلام کی آمد کے لئے بے تاب کر
رہے تھے کیونکہ وہ دیکھتے تھے کہ اس کی آمد کے بعد اسلام چاروں طرف سے مضبوط
دیواروں میں گھر کر شیطانوں کے حملوں سے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائے گا۔

(9۔)
دعوة الامير
ان چاروں باتوں نے مل کر مسیح کی آمد کے مسئلے کو مسلمانوں کے لئے ایک اصولی
سوال بنا دیا تھا۔اور ممکن نہ تھا کہ ایسا زمانہ جو ایک طرف تو عاشقانِ رسالت مآب کو اپنے
محبوب کے روبرو کرنے والا تھا، خواہ ظلیت اور مماثلت کے پردے ہی میں سہی اور دوسری
طرف اسلام کو حشر انگیز صدمات سے نکال کر حفاظت اور امن کے مقام پر کھڑا کرنے والا
تھا، بلا کافی پتے اور نشان دہی کے چھوڑ دیا جاتا۔یہ تو نہ کبھی ہوا ہے نہ ہو سکتا ہے کہ ماموروں اور مرسلوں کے زمانے اور ان کی ذات
کی طرف ایسے الفاظ میں رہنمائی کی جائے کہ گویا متلاشی کے ہاتھ میں ان کا ہاتھ دے دیا
جائے کیونکہ اگر اس طرح کیا جاتا تو ایمان بے فائدہ ہو جاتا اور کافر اور مومن کی تمیز مٹ
جاتی۔ہمیشہ ایسے ہی الفاظ میں ماموروں کی خبر دی جاتی ہے جن سے ایمان اور شوق رکھنے
والے ہدایت پالیتے ہیں۔اور شریر اپنی ضد اور ہٹ کے لئے کوئی آڑ اور بہانہ تلاش کر لیتے
ہیں۔چڑھے ہوئے سورج کا کون انکار کر سکتا ہے؟ مگر اس پر ایمان لانے کا ثواب اور اجر
بھی کون دیتا ہے؟ پس ایک حد تک راہنمائی اور ایک حد تک اختفاء ضرور کیا جاتا ہے اور ایسا
ہونا بھی چاہئے۔مسیح موعود کے زمانے کی خبروں میں بھی اسی اصل کو مد نظر رکھا گیا ہے۔اس کے
زمانے کی خبریں ایسے الفاظ میں دی گئی ہیں جس قسم کے الفاظ میں تمام گزشتہ انبیاء کے
متعلق خبریں دی جاتی رہی ہیں، مگر پھر بھی ایک سچے متلاشی اور صاحب بصیرت کے لئے وہ
ایک روشن نشان سے کم نہیں۔وہ جس نے کسی ایک نبی کو بدلائل مانا ہواور صرف نسلی ایمان پر
کفایت کئے نہ بیٹھا ہو، اس کے لئے ان نشانات سے فائدہ اٹھانا کچھ بھی مشکل نہیں ، مگر وہ
لوگ جو بظاہر سینکڑوں رسولوں پر ایمان لاتے ہیں لیکن درحقیقت ایک رسول کو بھی انہوں

(91)
دعوة الامير
نے اپنی تحقیق سے نہیں مانا، ان کے لئے کسی راستباز کا ماننا خواہ وہ کتنے ہی نشان اپنے ساتھ
کیوں نہ رکھتا ہو ، نہایت مشکل ہے۔ان لوگوں کا اپنا ایمان در حقیقت کوئی وجود نہیں رکھتا،
ان کا ایمان وہی ہوتا ہے جو ان کے علماء یا مولوی کہہ دیں یا جو باپ دادا کی روایات ان کے
کانوں تک پہنچی ہوں ، پس چونکہ انہوں نے کسی ایک رسول کو بھی اس کی اپنی شکل میں نہیں
دیکھا ہوتا۔رسول کا پہچاننا ان کے لئے ناممکن ہے اور اسی وقت یہ کسی رسول کو دیکھ سکتے ہیں
جبکہ پہلے اپنی نظر کی اصلاح آسمانی ہدایت کے سرمہ سے کرلیں اور انسانی اقوال اور رسوم کی
تقلید کے خمار کو اپنے سر سے دور کر دیں۔اس مختصر تمہید کے بعد میں ان نشانات کو بیان کرتا ہوں جو مسیح موعود کے زمانے
کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائے ہیں۔میرے نزدیک اگر کوئی ان
نشانات پر بے تعصبی سے غور کریگا تو اس کے لئے مسیح موعود کے زمانے کی تعیین کر لینا ذرا
بھی مشکل نہ رہے گا مگر پیشتر اس کے کہ ان نشانات پر غور کیا جائے اس امر کا سمجھ لینا
ضروری ہے کہ امت اسلامیہ کے اندر تفرقہ رونما ہونے کے زمانے میں بہت سے لوگوں
نے اپنے مقاصد کے حصول کی غرض سے جھوٹی احادیث بھی بہت سی بنا کر شائع کر دی ہیں
جن سے ان کی غرض یہ ہے کہ کسی طرح ہمارا فرقہ سچا ثابت ہو جائے مثلاً بہت سی احادیث
ایسی ملیں گی جن میں مہدی کے زمانے کی خبر دی گئی ہے مگر ان کے الفاظ اس
قسم کے ہیں
جن سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ زمانہ ماضی کے کسی اختلاف کا فیصلہ اپنے حق میں کرانا ان
سے مقصود ہے۔ایسی روایات میں سے گو بعض سچی بھی ہوں مگر پھر بھی ان کے متعلق محقق کو
بہت احتیاط کی ضرورت ہے اور کم سے کم ان احادیث کی تائید یا تردید پر اس کے دعوے
کی بنیاد نہیں ہونی چاہئے۔مثلاً بہت سی احادیث بنوعباس کے زمانے کی اس
قسم کی ملتی ہیں

۹۲
دعوة الامير
جن میں بظاہر تو مہدی کے زمانے کی علامات بتائی گئی ہیں ،مگر در حقیقت بتایا یہ گیا ہے کہ
عباسیوں کی تائید میں خراسان میں جو بغاوتیں ہوئی تھیں، وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھیں
اور اس کی مرضی کے مطابق تھیں۔ان احادیث کا بطلان واقعات نے آپ ہی ثابت کر
دیا ہے۔اس زمانے پر ایک ہزار سال سے زائد گزر گئے، مگر ان علامات کے بموجب کوئی
مهدی ظاہر نہ ہوا، اسی طرح اور بہت سی روایات ہیں جن میں علامات مہدی کو پچھلے
واقعات کے ساتھ اس طرح خلط کر کے بیان کیا گیا ہے کہ جب تک ان واقعات کو جو
بطور علامات مہدی بیان کئے گئے ہیں، لیکن ہیں زمانہ گزشتہ کئے الگ نہ کر دیا جائے
حقیقت حال سے آگا ہی نہیں ہو سکتی ، ان لوگوں نے جو تاریخ اسلام سے ناواقف تھے،
ان احادیث سے بہت دھوکا کھایا ہے اور آئندہ زمانے میں بعض ایسے امور کے وقوع کے
منتظر رہے ہیں جو ان احادیث کے بنائے جانے سے بھی پہلے واقعہ ہو چکے ہیں اور ان کو
علامات مہدی میں شامل کرنے کی وجہ صرف اپنے اپنے فرقے کی سچائی ثابت کرناتھی۔پس علامات مہدی پر غور کرتے ہوئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ان علامات کو الگ کر
لیں جو کسی واقعہ کی طرف اشارہ نہیں کرتیں ، تاکہ اس گڑھے میں گرنے سے بچ جاویں جو
بعض خود غرض لوگوں نے اپنی اغراض کو پورا کرنے کے لئے کھودا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر خدا تعالیٰ کی بے انتہاء رحمتیں اور درؤ دہوں ، آپ
نے مسیح موعود اور مہدی معہود کی علامات بیان کرتے وقت ایک ایسے طریق کو مد نظر رکھا
ہے جس کو یادرکھتے ہوئے انسان بڑی آسانی سے دھوکا دینے والے کے دھو کے سے بیچ
جاتا ہے اور وہ یہ کہ آپ نے مسیح و مہدی کے زمانے کے متعلق جو علامات بتائی ہیں ان کو
زنجیر کے طور پر بیان کیا ہے جس کی وجہ سے ملاوٹ کرنے والے کی ملاوٹ کا پورا پتہ لگ

(ar)
دعوة الامير
جاتا ہے اگر آپ اس قسم کی مثلاً علامت بتاتے کہ اس کا یہ نام ہوگا اور فلاں نام اس کے
باپ کا ہوگا تو بہت سے لوگ اس نام کے دعوے کرنے کے لئے تیار ہو جاتے۔پس آپ
نے اس قسم کی علامتیں بیان کرنے کے بجائے جن کا پورا کرنا انسانوں کے اختیار میں ہے
اس قسم کی علامتیں بیان فرمائی ہیں جن کا پورا کرنا نہ صرف یہ کہ انسان کے اختیار میں نہیں
بلکہ وہ سینکڑوں سال کے تغیرات کے بغیر ہو ہی نہیں سکتیں۔پس کوئی انسان بلکہ انسانوں
کی ایک جماعت نسلاً بعد نسل کوشش کر کے بھی ان حالات کے پیدا کرنے پر قادر نہیں
ہوسکتی۔دوسری بات علامات مہدی کے بیان کرنے میں یہ مد نظر رکھی گئی ہے کہ بعض
علامتیں ان میں ایسی بیان کر دی گئی ہیں جن کی نسبت یہ بیان فرما دیا گیا ہے کہ یہ علامات
سوائے مہدی کے زمانے کے اور کسی وقت اس کی آمد سے پہلے ظاہر نہ ہوں گی۔پس ان
اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے جب وہ زمانہ ہمیں معلوم ہو جائے جس کے ساتھ مسیح موعود اور
مہدی معہود کا کام متعلق ہے اور جب وہ علامات پوری ہوجائیں جن کی نسبت بتایا گیا ہے
کہ سوائے مہدی کے زمانے کے کسی وقت ان کا ظہور نہیں ہوسکتا اور جب زمین و آسمان
کے بہت سے تغیرات جن کا پیدا کرنا انسان کے اختیار میں نہیں اور وہ بطور علامات مہدی
کے بیان کئے گئے ہیں ظاہر ہو جائیں تو اس وقت کو مہدی و مسیح کا زمانہ سمجھ لینے میں
ہمارے لئے کوئی بھی مشکل نہیں۔اس وقت اگر بعض علامات ایسی معلوم ہوں جو اس وقت
تک پوری نہیں ہوئیں تو ہمیں دو باتوں میں سے ایک کو تسلیم کرنا ہوگا ، یا یہ کہ وہ علامات جو
پوری نہیں ہو ئیں ، علامات مہدی تھیں ہی نہیں بلکہ بعض بے رحم لوگوں کی دست اندازی
کے سبب سے ان کو علامات مہدی میں شامل کر دیا گیا تھا یا یہ کہ ان کے معنی سمجھنے میں ہم
سے غلطی ہوگئی ہے درحقیقت وہ تعبیر طلب تھیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی