مسیح موعود و مہدی مسعود ؑکے زمانہ کی علامات

دعوت الامیر

۹۴
دعوة الامير
اس کے بعد میں یہ بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے جو علامات مسیح موعود اور مہدی معہود کے زمانے کے متعلق بیان فرمائی ہیں ان پر ایک
ادنی تدبر سے معلوم ہوسکتا ہے کہ وہ فرداً فرداً مسیح و مہدی کے زمانے کی علامتیں نہیں ہیں
بلکہ تمام مل کر ایک کامل اور ذوالوجوہ علامت بنتی ہیں۔مثلاً حدیث میں آتا ہے کہ مہدی
کی ایک علامت یہ ہے کہ اس کے زمانے میں امانت اُٹھ جائے گی (کنز العمال جلد ۱۴
صفحه ۲۵ ۲ روایت ۴۸۴۹۵ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء ) یا یہ کہ اس وقت جہالت ترقی
کر جائے گی۔(ابن ماجہ کتاب الفتن باب اشراط الساعة ) اب اگر ان علامات کو مستقل
علامتیں قرار دیا جائے تو ماننا پڑے گا کہ جب امانت دنیا سے اُٹھ جائے ، اس وقت مہدی
کوضرور ظاہر ہو جانا چاہئے یا علم کے اُٹھ جانے پر مہدی کوضرور ظاہر ہو جانا چاہئے حالانکہ
اس تیرہ سو (۱۳۰۰) سال کے عرصے میں مسلمانوں پر کئی اُتار چڑھاؤ کے زمانے آئے
ہیں۔کبھی ان میں سے علم اٹھ گیا، کبھی امانت لیکن مہدی ظاہر نہیں ہوا۔پس معلوم ہوا کہ یہ
علامتیں مستقل علامتیں نہیں ہیں، بلکہ وہ سب علامتیں مل کر جنہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے خدا تعالیٰ سے خبر پا کر بیان فرمایا ہے نہ کہ بعض لوگوں نے اپنے دل سے بنا کر انہیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر دیا ہے مہدی موعود کے زمانے کی علامتیں
ہیں۔ایک ایک علامت اور زمانوں میں بھی پائی جاسکتی ہے مگر متعدد علامتیں مل کر مہدی
کے زمانے کے سوا اور کسی زمانے میں نہیں پائی جاسکتیں۔کسی زمانے کے پہچانے کا بھی وہی طریق ہے جو کسی ایک آدمی کے پہچانے کا
طریق ہے۔جب ہمیں کسی ایسے شخص کا پتہ کسی کو دینا ہو جس کو اس نے پہلے نہیں دیکھا اور
جس کا وہ واقف نہیں تو اس کا یہی طریق ہے کہ ہم اس کی شکل اور اس کے قد اور اس کے

(90)
دعوة الامير
رنگ اور اس کی عادات اور اس کے کمالات اور اس کے متعلقین کے نشانات اور اس کے
گھر کا نقشہ وغیرہ بتا دیتے ہیں مثلاً یہ بتادیں کہ اس کا قد لمبا ہے اور رنگ سفید ہے اور جسم
نہ دُبلا ہے نہ موٹا اور ماتھا چکلا ہے اور ناک بالا ہے اور آنکھیں موٹی موٹی اور ہونٹ موٹے
ہیں اور ٹھوڑی بڑی ہے اور وہ عربی کا مثلاً عالم ہے اور مسلمانوں میں سے ہے اور اسکی قوم
کے لوگ مثلاً اس کے دشمن ہیں اور اس کے اخلاق نہایت اعلیٰ درجہ کے ہیں۔اس کا گھر
اس شکل کا ہے اور اس کے اردگرد کے گھر اس اس شکل کے ہیں ، اگر اس قدر علامات بتا کر
ہم کسی شخص کو کسی گاؤں میں بھیجیں تو اس شخص کا پہچان لینا اور باوجودلوگوں کے دھوکا دینے
کے اس کا دھوکا نہ کھانا بالکل سہل امر ہے اگر کوئی خاص زمانہ بتا نا ہوتو اس کے پہچنوانے کا
یہی طریق ہے کہ اس زمانے میں مثلاً آسمانی کروں کی کیفیت اور ان کا مقام بتادیا
جائے۔زمین کے اندر تغیرات جو اس وقت ہونے والے ہوں وہ بتا دیئے جاویں، اس
وقت کے جو سیاسی حالات ہوں وہ بتا دیئے جاویں، اس وقت کی تمدنی حالت بتا دی
جاوے، اس وقت کی مذہبی حالت بتا دی جائے۔اس وقت کی علمی حالت بتا دی جائے
اس وقت کی عملی حالت بتا دی جائے اخلاقی حالت بتا دی جائے اس وقت کے تعلقات
ما بین الاقوام بتا دیے جاویں، اس وقت کے ترفّہ یا اس وقت کی غربت کی حالت بتادی
جائے اور اس زمانے کے میل ملاپ کے طریق اور سفر کے ذرائع پر روشنی ڈال دی
جائے ، اگر ان حالات کو بیان کر دیا جائے اور پھر ایک شخص جس کو پہلے سے اس زمانے
کے حالات بتا دیئے گئے ہیں اس زمانے کو پالے تو یقینا وہ اس زمانے کو دیکھتے ہی پہچان
لے گا اور اس کا پہچاننا اس کے لئے کچھ بھی مشکل نہ ہوگا بلکہ یہ شناخت کا طریق ایسا ہوگا کہ
اس میں شبہ کی گنجائش ہی نہ رہے گی۔

آج 10 میں سے 10 باقی