تیسری دلیل۔ نفس ناطقہ

دعوت الامیر

(ra)
دعوة الامير
تیسری دلیل
نفس ناطقہ
آفتاب آمد دلیل آفتاب
اس بات کے ثابت کرنے کے بعد کہ زمانہ پکار پکار کر اس وقت ایک مصلح کو طلب
کر رہا ہے اور یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت سے ثابت ہوتا ہے کہ اس
وقت کا مصلح مسیح موعود اور مہدی مسعود کے سوا اور کوئی نہیں اور یہ کہ چونکہ مسیح موعود ہونے
کے مدعی صرف بانی سلسلہ احمدیہ ہیں۔اس لئے ان کے دعوی کو رڈ کرنا گویا خدا تعالیٰ کی
سنت کا ابطال اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کی ہتک ہے۔اب میں جناب کے
سیه : حکیم انسان اس سے بچنے کے لئے ان آیات کا حکم دیتا جن میں دجال کا تو ذکر تک نہیں، ہاں
مسیحیت کا رد بیان کیا گیا ہے آپ کا ان آیات کو دجال کے فتنے سے بچنے کے لئے تلاوت کرنے کا ارشاد
فرمانا بتاتا ہے کہ آپ کے نزدیک دجال سے مراد مسیحیت کی اشاعت کرنے والے لوگ تھے۔در حقیقت دجال کے پہچاننے میں لوگوں کو سب سے بڑی ٹھو کر یہ لگی ہے کہ وہ اسے ایک آدمی سمجھتے رہے ہیں،
حالانکہ وہ ایک آدمی نہیں ہے ، كُتب لغت میں دجال کے معنے یہ لکھتے ہیں۔اَوْمِنَ الدَّجَالِ بِالتَشْدِيدِ
لِلزِفْقَةِ الْعَظِيمَةِ تَغَطَّى الْأَرْضَ بِكَفْرَةِ أَهْلِهَا وَقِيلَ هِيَ الوِفْقَةُ تَحْمِلُ الْمَتَاعَ لِلتَجَارَةِ -
(تاج العروس جلدے صفحہ ۳۱۸ زیر لفظ (جل)
الدَّجَّالُ الزِفْقَةُ الْعَظِيمَةُ (اقرب الموار دجلد ۱ صفحه ۳۲۰ زیر لفظ دجل، مطبوعه ایران ۱۴۰۳ء)
یعنی دجال ایک بڑی جماعت کو کہتے ہیں جو زمین کو اپنی کثرت سے ڈھانک دے اور بعض لوگ اس
کے یہ معنے کرتے ہیں کہ یہ ایسی جماعت کا نام ہے جو اسباب تجارت دنیا میں لئے پھرے اور یہ تعریف

(۱۴۰)
دعوة الامير
سامنے ان دلائل کو پیش کرتا ہوں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ
والسلام اپنے دعوے میں راستباز تھے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور اور مرسل تھے اور
ان دلائل میں سے سب سے پہلے میں نفس ناطقہ کی دلیل بیان کرتا ہوں۔میری مراد اس جگہ نفس ناطقہ سے وہ نہیں جو پہلی کتب میں لی جاتی ہے بلکہ نفسِ
ناطقہ سے مراد وہ نفس ہے جسے قرآن کریم نے اپنی صداقت کی آپ دلیل قرار دیا ہے۔سورۃ یونس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ لَا
يَرْجُوْنَ لِقَاءَ نَا ائْتِ بِقُرْآنٍ غَيْرِ هَذَا أَوْ بَدِلْهُ قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَبَدِلَهُ مِنْ تِلْقَاءِ
نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوْ حَى إِلَيَّ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ قُلْ
لَّوْ شَاءَ اللَّهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا أَدْرَيَكُمْ بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْراً مَنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(یونس آیت: ۱۷۱۶) اور جب پڑھے جاتے ہیں ان کے سامنے ہمارے کھلے کھلے
بقیه حاشیه : مسیحیت کے منادوں پر پوری طرح چسپاں ہوتی ہے وہ اپنی مذہبی کتب کی تجارت کے علاوہ
اپنے مشن کی کامیابی کے لئے ہر قسم کے اسباب اور سامان جولوگوں
کی دلچسپی کا موجب ہوں ساتھ رکھتے
ہیں اور کئی قسم کی تجارتیں مشن کے کام کے ساتھ ساتھ کیا کرتے ہیں اور اسی طرح دجال کے معنے لکھے ہیں
الْمُمَوِهُ
(لسان العرب جلد ۴ صفحه ۲۹۴ زیر لفظ دجل، مطبوعہ داراحیاء التراث العربی )
یعنی ملمع ساز اور مسیحی پادریوں سے زیادہ کون ملمع ساز ہوگا جو ایک انسان کو ایسی صورت میں لوگوں کے
سامنے پیش کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کی نظروں میں خدا نظر آنے لگتا ہے باقی رہیں یہ باتیں کہ دجال کا نا
ہوگا اور اس کا ایک گدھا ہوگا جو بڑا قد آور ہوگا اور اس کے آگے پیچھے دھوئیں کا بادل چلے گا سو یہ سب
باتیں تعبیر طلب ہیں۔دجال کے کانے ہونے سے مراد اس کی روحانی کمزوری ہے کیونکہ دائیں طرف
ہمیشہ رویا میں دین اور یمن پر دلالت کرتی ہے۔پس دجال کے دائیں آنکھ سے کانے ہونے کا مطلب

۱۴۱
دعوة الامير
احکام تو وہ لوگ جو قیامت کے منکر ہیں کہتے ہیں کہ یا تو اس کے سوا کوئی اور قرآن لے آ، یا
اس میں سے قابل اعتراض حصہ بدل دے تو کہدے کہ میرا کیا حق ہے کہ میں اپنی طرف
سے اس کلام کو بدل دوں ، میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر نازل ہوتی
ہے، میں ڈرتا ہوں کہ اگر میں نافرمانی کروں تو اس بڑے دن کے ہیبت ناک عذاب میں
مبتلا ہو جاؤں گا، تو کہہ دے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو میں یہ کلام تمہارے سامنے پیش نہ کرتا ،
بقیہ حاشیہ : یہ ہے کہ وہ روحانیت سے بالکل کورا ہوگا اور اس کے گدھے سے مراد یہ ریل ہے جو مسیحی
ممالک میں ایجاد ہوئی، اس کی رفتار بھی گدھے کے مشابہ ہے اور یہ آگ اور پانی سے چلتی ہے اور اس
کے آگے اور پیچھے دھوئیں کے بادل ہوتے ہیں اور مسیحی پادری اس سے فائدہ اٹھا کر ساری دنیا میں پھیل
گئے ہیں۔یہ
نہیں کہا جاسکتا کہ یہ تو تاویلیں ہیں کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت سے ثابت ہے کہ دجال
کے متعلق جو اخبار ہیں وہ تاویل طلب ہیں، چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم ابن صیاد کے دیکھنے کیلئے گئے جس کے متعلق عجیب خبریں مشہور تھیں، اس سے جو باتیں آپ نے کیں
ان سے معلوم ہوا کہ اس کو کچھ کچھ شیطانی القاء ہوتے ہیں، اس پر حضرت عمرؓ نے تلوار کھینچ لی اور قسم کھا کر کہا
کہ یہی دجال ہے اور اسے قتل کرنا چاہا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منع کیا اور فرمایا کہ اگر یہ
دجال نہیں تو اس کا مارنا درست نہیں اور اگر یہ دجال ہے تو اس کا مارنا مسیح کے لئے مقدر ہے تو اسے مار نہیں
سکتا۔( مشکوۃ باب قصہ ابن صیاد الفصل الاول صفحہ ۴۷۸ مطبوعه قدیمی کتب خانه آرام باغ کراچی د
۱۳۶۸ ھ تر مذی ابواب الفتن باب ما جاء فی ذکر ابن صیاد ) اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ دجال کے
متعلق جس قدر اخبار ہیں وہ تعبیر طلب ہیں کیونکہ جب حضرت عمر نے ابن صیاد کو دجال قرار دیا تو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان
کو منع نہیں کیا، حالانکہ آپ نے خود دجال کی یہ علامتیں بتائی تھیں کہ اس کے
ماتھے پر کا فرلکھا ہوا ہوگا۔(ترمذی ابواب الفتن باب ماجاء في ان الدجال لا يدخل المدينة)

۱۴۲
دعوة الامير
بلکہ اس کے متعلق تمہارے آگے اشارہ بھی نہ کرتا، چنانچہ اس سے پہلے میں نے تمہارے
اندر ایک عمر گزاری ہے کیا تم اس پر نظر کرتے ہوئے اس بات کو نہیں سمجھ سکتے کہ میرے جیسا
انسان جھوٹ نہیں بول سکتا، بلکہ جو کچھ کہ رہا ہے سچ کہ رہا ہے۔یہ ایک دلیل ہے جو قرآن کریم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کی دی ہے
اور یہ دلیل ہر راستباز کے دعوی کی سچائی پر کھنے کے لئے ایک زبر دست معیار ہے۔سورج
کی دلیل اس سے زبر دست اور کچھ نہیں کہ خود سورج موجود ہے۔اسی طرح صادق اور
راستباز کی صداقت کے دلائل میں سے ایک زبردست دلیل اس کا اپنا نفس ہے جو پکار پکار
کر کہتا ہے مخالفوں اور موافقوں کو مخاطب کر کے کہتا ہے ، ناواقفوں اور واقفوں سے کہتا ہے،
بقیہ حاشیہ: اور یہ کہ وہ کا نا ہوگا (ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء فى ان الدجال لا يدخل المدينة)
اور یہ کہ وہ مدینہ میں نہیں آسکے گا (ترمذی ابواب الفتن باب ماجاء في ذكر ابن صياد)
یہ تینوں باتیں ابن صیاد میں نہیں پائی جاتی تھیں ، وہ کانا نہ تھا، اس کے ماتھے پر کا فرلکھا ہوا، دوسرے
مومنوں کو تو الگ رہا خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نظر نہیں آیا اور وہ مدینے میں موجود تھا اگر دجال
کی نسبت جس قدر اخبار تھیں وہ اپنی ظاہری شکل میں پوری ہونے والی تھیں تو کیوں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ابن صیاد کے معاملے میں تردد ظاہر کیا اور نہیں بتایا کہ تو نے سنا نہیں میں کہہ چکا ہوں کہ
دجال کا نا ہوگا، اس کے ماتھے پر کا فرلکھا ہوگا ، وہ مدینہ میں داخل نہ ہو سکے گا کیا آپ کا حضرت عمرؓ کے
قول کو رد نہ کرنا، بلکہ تر ودکا اظہار کرنا بتا تانہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس امر کو جائز سمجھتے تھے کہ
دجال کے متعلق جو باتیں بتائی گئی ہیں وہ اصل الفاظ میں پوری نہ ہوں بلکہ کسی اور رنگ میں پوری ہو
جائیں اور اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دجال کے متعلق اخبار کو تعبیر طلب قرار دیتے تھے تو کسی اور کا کیا
حق ہے کہ وہ واقعات سے منہ موڑ کر الفاظ کو پکڑ کر بیٹھ جائے اور ان کے معنوں اور مطلب پر غور نہ
کرے۔منہ۔

(Ir)
دعوة الامير
اجنبیوں اور راز داروں سے کہتا ہے کہ مجھے دیکھو اور مجھے جھوٹا کہنے سے پہلے سوچ لو کہ کیا
تم مجھے جھوٹا کہہ سکتے ہو؟ کیا مجھے جھوٹا کہہ کر تمہارے ہاتھ سے وہ تمام ذرائع نہیں نکل
جائیں گے جن کے ساتھ تم کسی چیز کی حقیقت معلوم کیا کرتے ہو؟ اور کیا مفتری قرار دیکر تم
پر وہ سب دروازے بند نہیں ہو جائیں گے جن میں سے گزر کر تم شاہد مقصود کو پایا کرتے
ہو، دنیا کی ہر چیز تسلسل چاہتی ہے اور ہر شئے مدارج رکھتی ہے نہ نیکی درمیانی مدارج کو
ترک کر کے اپنے کمال تک پہنچ سکتی ہے اور نہ بدی درمیانی منازل کو چھوڑ کر اپنی انتہاء کو پا
سکتی ہے پھر یہ کس طرح ممکن ہے کہ مغرب کی طرف دوڑنے والا اچانک اپنے آپ کو
مشرق کے دور کنارے پر دیکھے؟ اور جنوب کی طرف جانے والا افق شمال میں اپنے آپ
کو کھڑا پائے؟ میں نے اپنی سب زندگی تم میں گزاری ہے۔میں چھوٹا تھا اور تمہارے
ہاتھوں میں بڑا ہوا، میں جوان تھا اور تمہارے ہاتھوں میں ادھیڑ ہوا، میری خلوت و جلوت
کے واقف بھی تم میں موجود ہیں، میرا کوئی کام تم سے پوشیدہ نہیں اور کوئی قول تم سے مخفی
نہیں۔پھر کوئی تم میں سے ہے جو یہ کہہ سکے کہ میں نے کبھی جھوٹ بولا ہو یا ظلم کیا ہو یا
فریب کیا ہو یا دھوکا دیا ہو، یا کسی کا حق مارا ہو، یا اپنی بڑائی چاہی ہو، یا حکومت حاصل
یا
کرنے کی کوشش کی ہو، ہر میدان میں تم نے مجھے آزمایا اور ہر حالت میں تم نے مجھے پرکھا،
مگر ہمیشہ میرے قدم کو جادہ اعتدال پر دیکھا اور ہر کھوٹ سے مجھے پاک پایا، حتی کہ
دوست اور دشمن سے میں نے امین و صادق کا خطاب پایا۔پھر یہ کیا بات ہے کہ کل شام
تک تو میں امین تھا، صادق تھا، راستباز تھا ، جھوٹ سے کوسوں دور تھا ، راستی پر فدا تھا بلکہ
راستی مجھ پر فخر کرتی تھی، ہر بات اور ہر معاملہ میں تم مجھ پر اعتبار کرتے تھے اور میرے ہر
قول کو تم قبول کرتے تھے مگر آج ایک دن میں ایسا تغیر ہو گیا کہ میں بدتر سے بدتر اور

دعوة الامير
گندے سے گندا ہو گیا، یا تو کبھی آدمیوں پر جھوٹ نہ باندھا تھا یا اب اللہ پر جھوٹ
باندھنے لگا، اس قدر تغیر اور اس قدر تبدیلی کی کیا قانون قدرت میں
کہیں بھی مثال ملتی ہے؟
ایک دو دن کی بات ہوتی تو تم کہہ دیتے کہ تکلف سے ایسا بن گیا۔سال دو سال کا معاملہ
ہوتا تو تم کہتے ہمیں دھوکا دینے کو اس نے یہ طریق اختیار کر رکھا تھا مگر ساری کی ساری عمر تم
میں گزار چکا ہوں ، بچپن کو تم نے دیکھ لیا ، جوانی کو تم نے مشاہدہ کیا، کہولت کا زمانہ تمہاری
نظروں کے سامنے گزرا، اس قدر تکلف اور اس قدر بناوٹ کس طرح ممکن تھی، بچپن کے
زمانے میں جب اپنے بھلے برے کی بھی خبر نہیں ہوتی۔میں نے بناوٹ کس طرح کی
جوانی جود یوانی کہلاتی ہے اس میں میں نے قریب سے اپنی حالت کو کس طرح چھپایا، آخر
کچھ تو سوچو کہ یہ فریب کب ہوا اور کس نے کیا اور اگر غور وفکر کر کے میری زندگی کو بے عیب
اور بے لوث ہی نہ پاؤ بلکہ تم اسے نیکی کا مجسمہ اور صداقت کی تمثال دیکھو تو پھر سورج کو
دیکھتے ہوئے رات کا اعلان نہ کرو اور نور کی موجودگی میں ظلمت کے شاکی نہ بنو، تم کو
میرے نفس کے سوا اور کس دلیل کی ضرورت ہے؟ اور میرے پچھلے چال چلن کو چھوڑ کر اور
کس حجت کی حاجت ہے؟ میرا انفس خود مجھ پر گواہ ہے اور میری زندگی مجھ پر شاہد ہے اگر
تم میں سے ہر شخص اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھے تو اس کا دل اور اس کا دماغ بھی اس
امر کی شہادت دے گا کہ صداقت اس میں قائم ہے اور یہ صداقت سے قائم ہے راستی کو
اس پر فخر ہے اور اس کو راستی پر فخر ہے۔یہ اپنی سچائی ثابت کرنے کے لئے دوسری چیزوں
کا محتاج نہیں اس کی مثال آفتاب آمد دلیل آفتاب کی سی ہے۔یہی وہ زبردست دلیل ہے جس نے ابوبکر کے دل میں گھر کر لیا اور یہی وہ طاقتور
دلیل ہے جو ہمیشہ صداقت پسندلوگوں کے دلوں میں گھر کرتی چلی جائے گی ، جب آنحضرت

(iro)
دعوة الامير
صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوی کیا تھا اس وقت حضرت ابوبکر اپنے ایک دوست کے گھر پر
تشریف رکھتے تھے۔وہیں آپ کی ایک آزاد لونڈی نے اطلاع دی کہ آپ کے دوست کی
بیوی کہتی ہے کہ اس کا خاوند اس قسم کا نبی ہوگیا ہے جس قسم کا نبی موسیٰ کو بیان کرتے ہیں۔آپ اسی وقت اُٹھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر پر تشریف لے گئے اور آپ سے
دریافت کیا، آپ نے فرمایا، میں خدا کا رسول ہوں، حضرت ابوبکر نے اس بات کو سنتے ہی
آپ کے دعوی کو تسلیم کر لیا چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی آپ کے ایمان کے متعلق
فرماتے ہیں مَا دَعَوْتُ أَحَداً إِلَى الْإِسْلَامِ الأَكَانَتْ عِنْدَهُ كَبَوَةً وَنَظَرْ وَتَرَدُدْ الأَمَا
كَانَ مِنْ أَبِي بَكْرٍ مَاعَكُمَ عَنْهُ حِيْنَ ذَكَرْتُ لَهُ (البدايةو النهاية لابو الفداء الحافظ ابن كثير
الجزء الثالث صفحہ ۲۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۲۲ء) یعنی میں نے کسی کو اسلام کی طرف نہیں بلا یا مگر اس کی
طرف سے کچھ روک اور فکر اور تر ڈ ظاہر ہوا لیکن ابوبکر کے سامنے جب اسلام پیش کیا تو وہ
بالکل متردد نہیں ہوا بلکہ اس نے خود اسلام کو قبول کر لیا۔یہ کیا چیز تھی جس نے حضرت ابوبکر
کو بغیر کسی نشان کے دیکھے رسول کریم پر ایمان لانے کے لئے مجبور کر دیا۔یہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کانفس ناطقہ تھا جو اپنی سچائی کا آپ شاہد ہے۔حضرت خدیجہ ، حضرت علی اور حضرت زید بن حارث بھی اسی دلیل کو دیکھ کر ایمان
لائے بلکہ حضرت خدیجہ نے تو نہایت وضاحت سے اس دلیل کو اپنے ایمان کی وجہ کے طور
پر بیان بھی کیا ہے، جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غار حرا میں فرشتہ نظر آیا اور آپ نے
آکر حضرت خدیجہ سے گل واقعہ بیان کر کے فرمایا کہ لَقَدْ خَشِيتُ عَلَى نَفْسِی۔کہ میں اپنی جان کے متعلق ڈرتا ہوں، تو اس وقت حضرت خدیجہ رضی الله عنها
لے زرقانی جلد اول صفحه ۴

۱۴۶
دعوة الامير
نے جواب میں کہا۔كَلاةَ اللهِ مَا يُخْزِیكَ
اللهُ أَبَدًا إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ
وَتَكْسِبُ الْمَعْدُوْمَ وَتَقْرِى الضَّيْفَ وَتُعِيْنُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِ
(بخاری باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله صلى الله علیه وسلم)
ہرگز نہیں ، ہر گز نہیں۔خدا کی قسم اللہ تجھ کو کبھی رسوا نہیں کرے گا تو تو رشتہ داروں
سے نیک سلوک کرتا ہے اور بیکس کا بوجھ اٹھاتا ہے اور وہ اخلاق فاضلہ جو اس زمانے میں
بالکل مفقود تھے تجھ میں پائے جاتے ہیں اور تو مہمان کی مہمان داری کرتا ہے اور لوگوں کی
جائز مصائب میں ان کی مدد کرتا ہے۔غرض نبی کی صداقت کی پہلی اندرونی دلیل اس کا نفس ہوتا ہے جو بزبان حال اسکی
سچائی پر گواہ ہوتا ہے اور اس کی گواہی ایسی زبردست ہوتی ہے کہ اس کی موجودگی میں کسی
اور معجزہ یا آیت کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی اور یہ دلیل حضرت مرزا غلام احمد صاحب کی
سچائی ثابت کرنے کے لئے بھی اللہ تعالیٰ نے اتاری ہے۔آپ قادیان کے رہنے والے
تھے۔جس میں ہندوستان کے تینوں مذاہب کے پیرو یعنی ہندو سکھ اور مسلمان بستے ہیں،
گویا آپ کی زندگی کے نگران تین قوموں کے آدمی تھے۔آپ کے خاندانی تعلقات ان
لوگوں سے ایسے نہ تھے کہ انکو آپ سے کچھ ہمدردی ہو کیونکہ آپ کی ابتدائی عمر کے ایام میں
انگریزوں نے اس ملک پر قبضہ کر لیا تھا اور ان کی آمد کیساتھ ہی قادیان کے باشندوں نے
جو آپ کے آباؤ اجداد کی رعایا میں سے تھے اس انقلاب حکومت سے فائدہ اٹھا کر اپنی
آزادی کے لئے جد و جہد شروع کر دی اور آپ کے والد کے ساتھ تمام قصبے کے باشندوں
کے تنازعات اور مقدمات شروع ہو گئے تھے۔یہ بھی نہیں کہ آپ ان مقدمات سے علیحدہ تھے باوجود آپ کی خلوت پسندی کے

۱۴۷
دعوة الامير
آپ کے والد صاحب نے حکماً کچھ عرصہ تک کے لئے آپ کو ان مقدمات کی پیروی کے
لئے مقرر کر دیا تھا۔جس کی وجہ سے بظاہر آپ ہی لوگوں کے مد مقابل بنتے تھے۔سکھوں کو خاص طور پر آپ کے خاندان سے عداوت تھی کیونکہ کچھ عرصہ کے لئے
آپ کے خاندان کو اس علاقے سے نکال کر وہی یہاں حاکم بن گئے تھے۔پس اس
خاندان کی ترقی ان پر شاق
گزرتی تھی اور ایک قسم کی رقابت ان کے دلوں میں تھی۔آپ کو ابتدائی عمر سے اسلام کی خدمت کا شوق تھا اور آپ مسیحی ، ہندو اور سکھ
مذاہب کے خلاف تقریرا اور تحریراً مباحثات جاری رکھتے تھے جس کی وجہ سے ان مذاہب
کے پیروؤں کو طبعاً آپ سے پر خاش تھی۔مگر باوجود اس کے کہ سب اہل مذاہب سے آپ کے تعلقات تھے اور سب سے
مذہبی دلچسپی کی وجہ سے مخالفت تھی ہر شخص خواہ ہندو ہو خواہ سکھ خواہ مسیحی خواہ مسلمان ، اس
بات کا مقتر ہے کہ آپ کی زندگی دعوے سے پہلے نہایت بے عیب اور پاک تھی اور اعلیٰ درجہ
کے اخلاق فاضلہ آپ کو حاصل تھے سچائی کو آپ کبھی نہ چھوڑتے تھے اور لوگوں کا اعتبار اور
یقین آپ پر اس قدر بڑھا ہوا تھا کہ آپ کے خاندان کے دشمن بعض دفعہ اُن حقوق کے
تصفیے کے لئے جن کے متعلق ان کو آپ کے خاندان سے اختلافات ہوتا اس امر
پر زور دیتے تھے کہ آپ کو منصف مقرر کر دیا جائے۔جو فیصلہ آپ دیں وہ ان کو منظور ہوگا،
غرض آپ کے حالات سے واقف لوگ ہرامر میں آپ پر اعتبار کرتے تھے اور آپ کو راستی
اور صداقت کا ایک مجسمہ یقین کرتے تھے۔مسیحی ، ہندو، سکھ کو مذہبی اختلاف آپ سے
رکھتے تھے مگر اس امر کا اقرار کرتے تھے کہ آپ کی زندگی مقدس زندگی ہے۔لوگوں کی جو رائے آپ کی نسبت تھی اس کا ایک نمونہ میں ایک شخص کے قلم سے نکلا

(IPA)
دعوة الامير
ہوا پیش کرتا ہوں جو بعد کو آپ کا سخت مخالف ہو گیا اور آپ کے دعوے پر اس نے سب
سے پہلے آپ کی تکفیر کا فتویٰ دیا۔یہ صاحب کوئی معمولی شخص نہیں بلکہ اہل حدیث کے لیڈر
اور سردار مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ہیں۔جنہوں نے آپ کی ایک کتاب براہین احمدیہ
پر ریویو کرتے ہوئے اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ میں آپ کی نسبت یوں گواہی دی ہے۔مؤلف براہین احمدیہ کے حالات و خیالات سے جس قدر ہم واقف ہیں
ہمارے معاصرین سے ایسے واقف کم نکلیں گے۔مؤلف صاحب ہمارے ہم
وطن ہیں بلکہ اوائل عمر کے (جب ہم قطبی و شرح ملا پڑھتے تھے ) ہمارے ہم
مکتب ، اس زمانے سے آج تک ہم میں اُن میں خط و کتابت و ملاقات و
مراسلت برابر جاری ہے اس لئے ہمارا یہ کہنا کہ ہم ان کے حالات سے بہت
واقف ہیں، مبالغہ قرار نہ دیئے جانے کے لائق ہے۔“
اشاعۃ السنہ جلد ۶ نمبرے صفحہ ۱۷۶)
یہ بیان تو ان کا اس امر کے متعلق ہے کہ ان کی شہادت یونہی نہیں بلکہ لمبے تجر بہ اور
صحبت کا نتیجہ ہے اور ان کی شہادت یہ ہے:۔”ہماری رائے میں یہ کتاب (حضرت صاحب کی کتاب ” براہین احمدیہ“
مؤلف ) اس زمانے میں اور موجودہ حالات کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی
نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی اور آئندہ کی خبر نہیں لَعَلَّ اللَّهَ يُحدِث
بَعْدَ ذَالِکَ اَمْرًا اور اس کا مؤلف بھی اسلام کی مالی و جانی و قلمی و لسانی و حالی و
قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی
کم دیکھی جاتی ہے ہمارے ان الفاظ کو کوئی ایشیائی مبالغہ سمجھے تو ہم کو کم سے کم

۱۳۹
دعوة الامير
ایک ایسی کتاب بتادے جس میں جملہ فرقہ ہائے مخالفین اسلام خصوصاً فرقہ
آریہ و برہم سماج سے اس زور شور سے مقابلہ کیا گیا ہو اور دو چار ایسے اشخاص
انصار اسلام کی نشان دہی کرے جنہوں نے اسلام کی نصرت مالی و جانی و قلمی
ولسانی کے علاوہ حالی نصرت کا بھی بیڑہ اٹھالیا ہو اور مخالفین اسلام اور منکرین
الہام کے مقابلہ میں مردانہ تحدی کیساتھ یہ دعویٰ کیا ہو کہ جس کو وجود الہام کا
شک ہو وہ ہمارے پاس آکر اس کا تجربہ و مشاہدہ کرے اور اس تجربہ اور مشاہدہ
کا غیر اقوام کو مزہ بھی چکھا دیا ہو۔“
اشاعۃ السنہ جلد ۶ نمبر ۷ ۱۶۹-۱۷۰)
یہ رائے آپ کے چال چلن اور خدمت اسلام کی نسبت اس شخص کی ہے جس نے
آپ کے دعوائے مسیحیت پر ان اہل مکہ کی طرح جن کی زبانیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو امین وصادق کہتے ہوئے خشک ہوتی تھیں نہ صرف آپ کے دعوے کا انکار کیا بلکہ اپنی
باقی عمر آپ کی تکفیر اور تکذیب اور مخالفت میں بسر کر دی۔مگر دعوے کے بعد کی مخالفت کوئی
حقیقت نہیں رکھتی۔قرآن کریم بتاتا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ ایک شخص باوجود بتیس دانتوں میں
آئی ہوئی زبان کی طرح مخالفوں اور دشمنوں کے نرغہ میں رہنے کے ہر دوست و دشمن سے
اپنی صداقت کا اقرار کر والے اور پھر وہ ایک ہی دن میں اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنے لگے۔اللہ تعالیٰ ظالم نہیں کہ ایسے شخص کو جو اپنی بے عیب زندگی کا دشمن سے بھی اقرار کر والیتا ہے یہ
بدلہ دیکر ایک ہی دن میں اَشَر الناس بنادے اور یا تو بڑے سے بڑا لالچ اور مہیب سے
مہیب خطرہ اسے صداقت سے پھیر نہیں سکتا تھا اور یا پھر اللہ تعالیٰ اس کے دل کو ایسا مسخ کر
دے کہ وہ اچانک اس پر جھوٹ باندھنا شروع کر دے۔

(10۔)
دعوة الامي
جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مخالفوں کو چیلنج پر چیلنج د یا کہ وہ آپ
کی پہلی زندگی پر حرف گیری کریں یا بتائیں کہ وہ آپ کو اعلیٰ درجہ کے اخلاق کا حامل نہیں
سمجھتے تھے مگر کوئی شخص آپ کے مقابلے پر نہ آیا، اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے دعوی کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ کبھی کوئی مخالف تیری سوانح پر کوئی داغ
نہیں لگا سکے گا۔نزول المسیح صفحه ۲۱۴ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۹۰ )
اور پھر اس دعوے کے مطابق متواتر مخالفوں کو چیلنج دیا کہ وہ آپ کے مقدس چال
چلن کے خلاف کوئی بات پیش کریں یا ثابت کریں کہ وہ آپ کے چال چلن کو بچپن سے
بڑھاپے تک ایک اعلیٰ اور قابل تقلید نمونہ اور بے عیب نہیں سمجھتے تھے مگر باوجود بار بار
مخالفوں کے اُکسانے کے کوئی شخص آپ کے خلاف نہیں بول سکا اور اب تک بھی وہ لوگ
زندہ ہیں جو آپکی جوانی کے حالات کے شاہد ہیں مگر باوجود سخت مخالفت کے وہ اس امر کی
گواہی کو نہ چھپا سکتے تھے اور نہ چھپا سکتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا چال چلن
حیرت انگیز طور پر اعلیٰ تھا اور بقول بہت سے ہندوؤں اور سکھوں اور مسلمانوں کے آپکے
بچپن اور جوانی کی زندگی اللہ والوں کی زندگی تھی۔پس جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نفس ناطقہ آپ کی صداقت کا ایک
زبر دست ثبوت تھا جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں مخالفوں کے سامنے بطور حجت کے
پیش کیا ہے اسی طرح مسیح موعود علیہ السلام کی پہلی زندگی آپ کی صداقت کا ثبوت ہے جس کا
کوئی انکار نہیں کر سکتا۔آپ کا اپنا نفس ہی آپ کی سچائی کا شاہد ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی