چھٹی دلیل ۔ نصرتِ الہی

دعوت الامیر, حصہ 2

(rra)
دعوة الامير
دعوے میں مفتری تھے اور جان بوجھ کر لوگوں کو دھوکا دے رہے تھے تو آپ کو ہلاک ہو جانا
چاہئے تھا کیونکہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ ایسے مفتری کو وہ ہلاک کرتا ہے۔آپ کی ترقی کے لئے کوئی دنیاوی سامان موجود نہ تھے۔آپ کی مخالفت پر ہر ایک جماعت کھڑی ہوگئی تھی اور کوئی جماعت بھی دعوے
۲۔کے وقت آپ کی اپنی نہ کہلاتی تھی جس کی مدد سے آپ کو ترقی حاصل ہوئی ہو۔آپ نے دنیا سے وہ باتیں منوائیں جن کے خلاف قدیم اور جدید خیالات کے
۴۔لوگ تھے۔۵۔باوجود اس کے آپ کامیاب ہوئے اور آپ نے ایک جماعت قائم کر دی اور
اپنے خیالات کو لوگوں سے منوالیا۔اور دشمن کے حملوں سے بچ گئے اور اللہ تعالیٰ کی تائیدات
آپ کے لئے نازل ہوئیں۔یہ پانچ باتیں جھوٹے میں کبھی جمع نہیں ہوسکتیں۔یہ باتیں جب بھی کسی میں جمع
ہوں گی وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوگا اور راستباز ہو گا ورنہ راستبازوں کی راستبازی کا
کوئی ثبوت باقی نہیں رہے گا۔ہاں اگر کوئی شخص مدعی ماموریت نہ ہو۔یعنی خواہ بالکل مدعی ہو ہی نہیں جیسے نادر
خاں یا نپولین یا مدعی ماموریت نہ ہو بلکہ کسی اور بات کا مدعی ہو، مثلاً جیسے خدائی کا مدعی ہو، یا
یہ کہ وہ دیوانہ ہو وہ اس معیار کے ماتحت نہیں آتا۔اسی طرح ایسا عقیدہ رکھنے والا بھی کہ وہ
جو کچھ کہ رہا ہے اللہ کی طرف سے کہہ رہا ہے اس معیار پر پرکھا نہیں جاسکتا، شیخیه فرقه
اسی قسم کا عقیدہ رکھتا تھا۔اس کا خیال تھا کہ دنیا میں ہر وقت ایسے لوگ موجود رہتے ہیں جو
مہدی کی رضاء کی ترجمانی کرتے ہیں اور مہدی کی مرضی خدا کی مرضی ہے۔پس ان کی

(Fr۔)
دعوة الامير
زبان پر جو کچھ جاری ہو یا جو کچھ ان کے دل میں آئے وہ خدا کی طرف سے ہوتا ہے۔علی محمد
باب اور بہاء اللہ بانی فرقہ بہائیہ اسی فرقہ میں سے تھے۔ایسے لوگ چونکہ عقید تا اس بات کو
مانتے ہیں کہ وہ جو کچھ کہ رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے کہہ رہے ہیں اس لئے وہ بھی
مُتَقَوَل نہیں کہلا سکتے اور اس سزا کے مستحق نہیں جس سزا کے جان بوجھ کر جھوٹ باندھنے
والے لوگ مستحق ہیں۔اسی طرح اس شخص کی عارضی ترقی بھی اس کی صداقت کی دلیل نہیں جس کی ذاتی
وجاہت لوگوں کو اس کے ماننے پر مجبور کر دے یا کوئی جماعت جس کی پشت پر ہو، یا جو عوام
الناس کے خیالات کی ترجمانی کر رہا ہو۔یا علوم جدیدہ کے میلان کی طرف لوگوں کو لا رہا ہو،
یا ایک یا دوسری وجہ سے لوگ اس کی مخالفت سے باز رہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی