ساتویں دلیل ۔ دشمنوں کی ہلاکت
دعوت الامیر
(rri)
ساتویں دلیل
دشمنوں کی ہلاکت
دعوة الامير
ساتویں دلیل آپ کے دعوے کی صداقت کی کہ وہ بھی بے شمار دلائل کا مجموعہ ہے یہ
ہے کہ آپ کے دشمنوں
کو اللہ تعالیٰ نے بلا استثناء اور بلا انسانی ہاتھ کی مدد کے ہلاک کیا۔ہم
دیکھتے ہیں کہ ہمارے پیاروں کو جو تکلیف دے ہم اس کا مقابلہ کرتے ہیں اور اس کو سزا
دیتے ہیں اور جو ہمارے کاموں میں روک بنے اسکو اپنے راستے سے ہٹا دیتے ہیں پس اگر
اللہ تعالیٰ کی طرف سے مامور آتے ہیں تو عقل چاہتی ہے کہ ان کے لئے اللہ تعالیٰ اپنی
غیرت بھی دکھائے اور جو اُن کے راستے میں روک ہوں اُن کو اُن کے راستے سے دُور
کر دے اور جو اُن کی ذلّت چاہیں ان کو ذلیل کر دے اور جو ان کی ناکامی کی کوشش کریں
اُن کو نا کامی کا بھی منہ دکھائے۔اگر وہ ایسا نہ کرے تو اس کا تعلق اور اس کی محبت بے ثبوت
رہے اور ماموروں کے دعوے مشتبہ ہو جائیں۔کیونکہ دنیا کے بادشاہ اور حاکم جن کی طاقتیں
محدود ہوتی ہیں وہ بھی اپنے دوستوں اور اپنے کارکنوں کے راستے میں روک بننے والوں کو
سزا دیتے ہیں اور ان سے عداوت رکھنے والوں سے مؤاخذہ کرتے ہیں۔قرآن کریم سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہماری عقل کا مطالبہ بالکل درست ہے اور
اللہ تعالیٰ تصدیق فرماتا ہے کہ اس کی طرف سے آنے والوں کے دشمنوں اور معاندوں کی
ضرور گرفت ہونی چاہئے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا
أَوْ كَذَّبَ بِايَتِهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ (الانعام : ۲۲) یعنی اس سے زیادہ ظالم کون ہو
۲۳۲
دعوة الامير
سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے۔یا اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے
کی باتوں
کو جھٹلا دے۔بات یہ ہے کہ ظالم کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔اس آیت میں بتایا
ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ پر افتراء کرنے والا کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا اسی طرح اللہ کی
طرف سے آنے والے
کی باتوں کو جھٹلانے والا بھی کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔اس طرح فرماتا ہے وَلَقَدِ اسْتَهْزِئُ بِرُسُلٍ مِنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوْا
مِنْهُم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِعُوْنَ قُلْ سِيرُوا فِى الْأَرْضِ ثُمَّ انظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ
الْمُكَذِّبِينَ (الانعام: ۱۱-۱۲) اور تجھ سے پہلے جو رسول گزرے ہیں اُن کے ساتھ بھی ہنسی
اور ٹھٹھا کیا گیا، مگر آخر یہ ہوا کہ وہ لوگ جو اُن میں خاص طور پر ٹھٹھا کرنے والے تھے اُن کو
اُن چیزوں نے گھیر لیا جن سے وہ ہنسی کرتے تھے تو کہہ دے کہ جاؤ زمین میں خوب پھر واور
دیکھو کہ خدا کے نبیوں کو جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوا ہے اس مضمون کی آیات اس کثرت
سے قرآن کریم میں پائی جاتی ہیں کہ زیادہ زور اس پر دینے کی ضرورت نہیں۔خلاصہ یہ ہے
کہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ اس کے ماموروں اور مُرسلوں کا مقابلہ کرنے والے ہلاک کئے
جاتے ہیں اور دوسروں کے لئے موجب عبرت ہوتے ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اسی مضمون کا الہام ہوا تھا کہ رانی
مُهِينٌ مَنْ اَرَادَاهَانَتگ ( تذکره صفحه ۳۴- ایڈیشن چہارم) میں اس کو ذلیل کروں گا جو تیری
اہانت کا ارادہ بھی کرے گا اور اس سُنت مستمرہ اور اس وعدہ خاص کے مطابق حضرت
اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے دشمنوں کے ساتھ وہ سلوک ہوا ہے کہ دیکھنے والے دنگ اور
سننے والے حیران ہیں۔میں ایک بڑے مولوی صاحب کا ذکر کر چکا ہوں جو فرقہ اہل حدیث کے لیڈر تھے
(rrr)
دعوة الامير
اور جوحضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے بچپن کے واقف تھے اور جنہوں نے آپ کی
تصنیف براہین احمدیہ کی اشاعت پرایک زبر دست ریویو لکھا تھا اور اس میں آپ کی
خدمات کو بے نظیر قرار دیا تھا جب آپ نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا تو یہ مولوی صاحب
بگڑ گئے اور سخت ناراض ہوئے اور انہوں نے یہ خیال کیا کہ شاید کتاب براہین احمدیہ پر جو
میں نے ریویو لکھا تھا اُس پر اُن کے دل میں عجب پیدا ہو گیا ہے اور یہ بھی اپنے آپ کو کچھ
سمجھنے لگ گئے ہیں اور اس خیال سے انہوں نے یہاں تک لکھدیا کہ یہ میرے ریویو پر
نازاں ہے۔میں نے ہی اس کو بڑھایا ہے اور میں ہی اس کو اب گرا دوں گا۔یہ عزم کر کے یہ مولوی صاحب اپنے گھر سے نکلے اور ہندوستان کے ایک سرے۔سے دوسرے سرے تک کا دورہ کیا اور بیسیوں علماء سے گفر کا فتویٰ لیا اور یہاں تک اُن
فتوؤں میں لکھوا لیا کہ یہ شخص ہی کا فرنہیں بلکہ اس کے مرید بھی کافر ہیں بلکہ جو شخص اُن سے
کلام کرے وہ بھی کا فر ہے اور جو شخص اُن کو کافر نہ سمجھے وہ بھی کافر ہے۔اس فتوے کو تمام
ہندوستان میں چھپوا کر شائع کیا اور خیال کیا کہ اس زبر دست حملے سے میں نے ان کو ذلیل
کر دیا، مگر اس بیچارے کو کیا معلوم تھا کہ آسمان پر اللہ تعالیٰ کے فرشتے پکار پکار کر کہہ رہے
تھے کہ وَلَقَدِ اسْتَهْزِئَ بِرُسُلٍ مِن قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوْا مِنْهُم مَّا كَانُوْا بِهِ
يَسْتَهْزِءُونَ (الانعام: (۱۱) اور اسی طرح اس کے قدوسی پکار پکار کر کہہ رہے تھے کہ اپنی
مُهِينْ مَّنْ اَرَادَاهَا نَتَگ میں اس کی ہتک کرونگا جو تیری ہتک کا رادہ کرے گا۔اے بادشاہ ! ابھی بہت عرصہ اس فتوے کو شائع ہوئے نہیں گزرا تھا کہ ان مولوی
صاحب کی عزت لوگوں کے دلوں سے اللہ تعالیٰ نے مٹانی شروع کی۔اس فتوے کی
اشاعت سے پہلے اُن کو یہ عزت حاصل تھی کہ لاہور دارلخلافہ پنجاب جیسے شہر میں جو آزاد
(tre)
دعوة الامير
طبع لوگوں کا شہر ہے بازاروں میں سے جب وہ گزرتے تھے تو جہاں تک نظر جاتی تھی
لوگ اُن کے ادب اور احترام کی وجہ سے کھڑے ہو جاتے اور ہند و وغیرہ غیر مذاہب کے
لوگ بھی مسلمانوں کا ادب دیکھ کر اُن کا ادب کرتے تھے اور جس جگہ جاتے لوگ اُن کو
آنکھوں پر بٹھاتے اور حکام اعلیٰ جیسے گورنر و گورنر جنرل اُن سے عزت سے ملتے تھے مگر
اس فتوے کے شائع کرنے کے بعد بغیر کسی ظاہری سامان کے پیدا ہونے کے ان کی
عزت کم ہونی شروع ہوئی اور آخر یہاں تک نوبت پہنچی کہ خود اس فرقے کے لوگوں نے
بھی اُن کو چھوڑ دیا جس کے وہ لیڈر کہلاتے تھے اور میں نے اُن کو اپنی آنکھوں سے دیکھا
ہے کہ اسٹیشن پرا کیلے اپنا اسباب جو وہ بھی تھوڑا نہ تھا، اپنی بغل اور پیٹھ پر اُٹھائے ہوئے
اور اپنے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے چلے جا رہے ہیں اور چاروں طرف سے دھکے مل رہے
ہیں۔کوئی پوچھتا نہیں۔لوگوں میں بے اعتباری اس قدر بڑھ گئی کہ بازار والوں نے سودا
تک دینا بند کر دیا۔دوسرے لوگوں کی معرفت سود امنگواتے اور گھر والوں نے قطع تعلق کر
لیا ، بعض لڑکوں نے اور بیویوں نے ملنا جلنا چھوڑ دیا، ایک لڑکا اسلام سے مُرتد ہو گیا، غرض
تمام قسم کی عزتوں سے ہاتھ دھو کر اور عبرت کا نمونہ دکھا کر اس دنیا سے رخصت ہوئے اور
اپنی زندگی کے آخری ایام کی ایک ایک گھڑی سے اس آیت کی صداقت کا ثبوت دیتے
چلے گئے کہ قُلْ سِيرُوا فِى الْأَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ
(الانعام: ۱۲)
آپ کے دشمنوں کی ہلاکت کی دوسری مثال کے طور پر میں چراغ دین ساکن
جموں کو پیش کرتا ہوں ، پیشخص پہلے حضرت اقدس کے ماننے والوں میں سے تھا مگر بعد کو اس
نے دعوی کیا کہ وہ خود دنیا کی اصلاح کے لئے مبعوث ہوا ہے اور آپ کے خلاف اس نے
۲۳۵
دعوة الامير
کئی رسائل اور مضامین شائع کئے اور آخر جب اس سے بھی تسلی نہ ہوئی تو آپ کے خلاف
دعا کی اور اس دعا کو لکھ کر شائع کرنے کا ارادہ کیا ، اس دعا کا یہ مضمون تھا کہ:۔اے خدا! تیرادین اس شخص (یعنی حضرت اقدس ) کی وجہ سے فتنے میں ہے
اور یہ شخص لوگوں کو ڈراتا ہے کہ طاعون میرے ہی سبب سے نازل ہوئی ہے اور
زلزلے بھی میری ہی تکذیب کا نتیجہ ہیں تو اس شخص کو جھوٹا کر اور طاعون کو اب
اُٹھالے تا کہ اس کا جھوٹا ہونا ثابت ہو جائے اور حق اور باطل میں تمیز کر دے۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۳۸۸-۳۹۲(مفہوم))
یہ دُعا لکھ کر اس نے چھپنے کو دی لیکن خدا تعالیٰ کی گرفت کو دیکھئے کہ مضمون دُعا کی کا پیاں لکھی
جا چکی تھیں مگر ابھی پتھر پر نہیں جمائی گئی تھیں کہ وہی طاعون جس کے اُٹھائے جانے کی دُعا
اس نے اس لئے کی تھی تا کہ حضرت اقدس کا یہ دعوی باطل ہو جائے کہ طاعون میری
صداقت کے ثبوت کے لئے پھیلائی گئی ہے اُس نے اس کے گھر پر آکر حملہ کیا اور پہلے تو
اس کے دو بیٹے کہ وہی اس کی اولاد تھے طاعون میں گرفتار ہو کر مر گئے اور اس کی بیوی اس کو
چھوڑ کر کسی اور شخص کے ساتھ بھاگ گئی اور لڑکوں کی موت کے بعد وہ خود بھی طاعون ہی کی
مرض میں مبتلاء ہو کر مر گیا اور مرتے وقت یہ کہتا تھا کہ اب تو خدا نے بھی مجھے چھوڑ دیا۔اس
شخص کی موت نے بھی پر شوکت الفاظ میں اس امر پر گواہی دی کہ ماموروں کی مخالفت
معمولی چیز نہیں۔جو جلد یا بدیر عذاب الہی میں مبتلاء کرتی ہے۔چراغ دین جھونی کے سوا اور بیبیوں شخص ایسے ہیں جنہوں نے آپ کے خلاف دعا ہائے
مباہلہ کیں اور بہت جلد اللہ تعالیٰ کی گرفت میں آگئے۔جیسے کہ مولوی غلام دستگیر قصوری۔یہ شخص
حنفیوں میں سے ایک بہت بڑا عالم اور صاحب رسوخ آدمی تھا۔اس نے بھی آپ کے خلاف دُعا
(rry)
دعوة الامير
کی تھی اور اللہ تعالیٰ سے جھوٹے اور کچے کے درمیان فیصلہ چاہا۔یہ شخص بھی بہت جلد یعنی چند ماہ
کے اندراندر طاعون کی مرض میں گرفتار ہو کر ہلاک ہو گیا اور لوگوں کے لئے عبرت کا موجب بنا۔ایک شخص فقیر مرزا نامی ساکن دوالمیال ضلع جہلم کا تھا۔اس نے لوگوں میں یہ کہنا
شروع کیا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی نسبت مجھے بتایا گیا ہے کہ اس
رمضان کی ستائیس تاریخ تک وہ ہلاک ہو جائیں گے اور جماعت احمدیہ کے مقامی ممبروں کو
ایک تحریر لکھ کر دے دی جس میں اس کشف کا ذکر کیا اور لکھا کہ اگر ۲۷ ؍رمضان المبارک
۳۲۱ ھ تک مرزا صاحب ہلاک نہ ہوئے یا اُن کا سلسلہ تباہ نہ ہوا تو میں ہر قسم کی سزا
برداشت کرنے کے لیے تیار ہوں اور اس کا غذ پر بہت سے لوگوں کے دستخط کر وا کر
جماعت احمدیہ کے ممبروں کو دیدیا۔یہ کاغذ جیسا کہ اُس پر لکھا ہوا ہے سات رمضان
المبارک (۳۲! دھ کو کھا گیا۔اس کے بعد ۲۷ رمضان تو گز رہی گئی اور ایسا ہی ہونا چاہئے
تھا۔صادقوں پر جھوٹوں کی باتوں کا کیا اثر ہوسکتا تھا، مگر اگلا رمضان آیا تو اس گاؤں میں
طاعون نمودار ہوئی اور پہلے اس شخص کی بیوی مری۔پھر یہ خود بیمار ہوا اور پورے ایک سال
کے بعد اسی تاریخ جس تاریخ کو اس نے وہ تحریر لکھ کر دی تھی یعنی سات رمضان المبارک کو
ی شخص سخت تکلیف اور دُکھ اُٹھا کر مر گیا اور چند دن بعد اس کی لڑکی بھی گزرگئی۔یہ مثالیں اگر جمع کی جائیں تو سینکڑوں بلکہ ہزاروں کی تعداد تک پہنچ جائیں
کیونکہ سینکڑوں ہزاروں آدمیوں نے دلائل سے تنگ آکر اور ضد میں گرفتار ہو کر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف دعائیں کیں اور وہ اللہ تعالیٰ کی گرفت میں
آگئے لیکن سب سے عجیب بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس ہلاکت اور ذلت کے نشان
کو کئی رنگ میں دکھایا ہے۔جن لوگوں نے یہ کہا کہ اللہ تعالیٰ جھوٹے کو بچے کی زندگی میں
۲۳۷
دعوة الامير
ہلاک کرے اُنکو آپکی زندگی میں ہلاک کر دیا اور جن لوگوں نے کہا کہ جھوٹے کا سچے کی
زندگی میں ہلاک ہو جانا کوئی دلیل نہیں ہے بلکہ جھوٹے کو لمبی مہلت دی جاتی ہے جیسا کہ
مسیلمہ کذاب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہلاک ہوا ان کو اللہ تعالیٰ نے مہلت دی
اور مسیلمہ کذاب کا مثیل ثابت کر دیا۔اس قسم کے نشانوں میں سے ایک مثال مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری جو اخبار
اہلحدیث کے ایڈیٹر ہیں اور فرقہ اہلحدیث کے لیڈر کہلاتے ہیں یہ صاحب اپنی مخالفت
میں حد سے بڑھ گئے تو حضرت اقدس نے بموجب حکم قرآنی فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ
مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْانَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ وَنِسَآءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنْفُسَنَا
وأَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَةَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ (ال عمران : ۶۲) اُن کو مباہلے کی
دعوت دی مگر اُن صاحب نے مباہلے میں اپنی خیریت نہ دیکھی اور باوجود بار بار اور مختلف
رنگ میں غیرت دلائے جانے کے انہوں نے گریز کیا اور حضرت اقدس نے ایک دُعا لکھی
اور اُن سے چاہا کہ اپنے اخبار میں اس کو شائع کر دیں اور اس میں اس معیار کے ذریعے
فیصلے کی خواہش ظاہر کی کہ جھوٹا بچے کی زندگی میں ہلاک ہو جائے۔اس دعا پر بھی مولوی
صاحب نے گریز کی راہ اختیار کی اور متواتر اور بڑے زور سے اپنے اخبار میں لکھنا شروع
کیا کہ یہ ہرگز کوئی معیار نہیں اور میں اس طریق فیصلہ کو بالکل منظور نہیں کرتا کیونکہ قرآن
کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ جھوٹے کو لمبی مہلت دی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کا فعل بھی اسی کی
شہادت دیتا ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسیلمہ کذاب زندہ رہا۔اُن کے اس اعلان
کا نتیجہ یہ ہوا کہ خدا تعالیٰ نے ان کو ان کے بتائے ہوئے معیار
کے مطابق پکڑا اور اُن کو لمبی مہلت دیدی۔حضرت اقدس کی وفات کے بعد ان کو زندہ رکھا
۲۳۸
دعوة الامير
اور وہ اپنی تحریر کے مطابق مسیلمہ کذاب کے مثیل ثابت ہوئے اور ان کی زندگی کا ہر دن
اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ایک ثبوت اور اُن کے مسیلمہ ہونے کی ایک زبردست دلیل ہوتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے آپ کے دشمنوں کو ہر رنگ میں ہلاک اور ذلیل کیا جنہوں نے
اس معیار کو تسلیم کیا کہ جھوٹا بچے کی زندگی میں ہلاک ہوتا ہے اُن کو آپ کی زندگی میں ہلاک
کیا اور جنہوں نے اس پر زور دیا کہ جھوٹے کا یہ نشان ہوتا ہے کہ وہ لمبی مہلت پاتا ہے اور
بچے کے بعد زندہ رکھا جاتا ہے اُن کو لمبی مہلت دی اور حضرت اقدس کے دشمنوں میں
ابو جہل اور مسیلمہ دونوں قسم کے لوگوں کے نمونے دکھا کر حضرت اقدس علیہ السلام کے فنافی
الرسول ہونے کا ثبوت دیا اور یہ بھی ثابت کیا کہ یہ سب سامان اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھا،
محض اتفاق نہ تھا، کیونکہ اگر اتفاق ہوتا تو ہر فریق سے اس کے اپنے مسلمہ معیار کے مطابق
کیوں سلوک ہوتا۔علاوہ اس قسم کی ہلاکتوں کے جو دعا ہائے مباہلہ یا بد دعاؤں کے نتیجہ میں آپ کے
دشمنوں کو پہنچیں اور کئی طریق پر بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کے دشمنوں کو ہلاک کیا، یعنی آپ کے
زمانے میں قسم قسم کے عذاب نازل کئے اور اس قدر مصائب میں لوگوں کو مبتلا کیا کہ ہر ایک
دل کہہ رہا ہے کہ اس قدر تباہی اس سے پہلے دنیا میں کبھی نہیں آئی تھی ، اس کی تفصیل کی اس
جگہ ضرورت نہیں کیونکہ یہ ایسی بات ہے کہ ہر ملک اور ہر قوم اس پر شاہد ہے کونسا ملک ہے
جہاں طاعون یا زلزلہ یا انفلوئنزا یا قحط یا جنگ نے بر بادی نہیں کی اور شہروں اور علاقوں کو
ویران نہیں کیا۔افراد پر جو عذاب نازل ہوئے ہیں ان میں سے بعض اس قسم کے بھی ہوتے تھے
کہ جو لوگ آپ پر کوئی اتہام لگاتے تھے اسی بلا میں خود مبتلاء ہو جاتے تھے۔مثلاً بعض
دعوة الامير
۲۳۹
لوگ کہہ دیتے تھے کہ آپ کو نعوذ باللہ برص ہے تو اللہ تعالیٰ ان کو برص کی بیماری میں مبتلاء
کر دیتا اور بعض لوگ آپ کی نسبت یہ مشہور کر دیتے کہ آپ طاعون سے فوت ہو گئے ہیں یا
ہوں گے تو وہ خود طاعون سے فوت ہو جاتے۔ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالے کے ایک میڈیکل افسر
نے آپ کی نسبت پیشگوئی کی کہ ” پھیپھڑے کی مرض سے فوت ہوں گے وہ سل سے
مرا۔اس قسم کی سینکڑوں مثالیں ملتی ہیں کہ جس شخص نے جو جھوٹ آپ پر باندھا وہی اس پر
اُلٹ پڑا اور ایسے قہری نشان اللہ تعالیٰ نے آپ کی تائید میں دکھائے کہ ہر شخص جو تعصب
سے خالی ہو کر ان کو دیکھتا ہے اسے اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کے شدید العقاب ہونے
پر کامل ایمان حاصل ہوتا ہے اور وہ اس امر کے ماننے پر مجبور ہوتا ہے کہ حضرت اقدس اللہ
تعالیٰ کے راستباز بندے تھے ورنہ کیا سبب ہے کہ آپ کے لئے وہ اس قدر غیرت دکھاتا تھا
اور اب بھی دکھاتا ہے۔00000