آٹھویں دلیل ۔ سجدہ ملائکہ
دعوت الامیر
(rr۔)
آٹھویں دلیل
سجدہ ملائکہ
دعوة الامير
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ آدم کو پیدا کر کے اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کو حکم دیا کہ
اسے سجدہ کریں (واذقلنا للملئكة اسجدوا لأدم البقرة: ۳۵)۔سجدہ ایک عبادت ہے اور
اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور چیز کے آگے سجدہ کرنا خواہ وہ کس قدر ہی عظمت اور شوکت رکھتی ہو
جائز نہیں۔حتی کہ انبیاء اور انبیاء میں سے ان کے سردار محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
آگے بھی جائز نہیں اور یہی نہیں کہ سجدہ کرنا غیر اللہ کو جائز نہیں بلکہ سخت گناہ ہے اور اس فعل کا
مرتکب اللہ تعالیٰ کے قرب اور اس کے فضل سے محروم رہ جاتا ہے۔پس سجدے سے مراد وہ
سجدہ تو نہیں ہوسکتا جو بطور عبادت کیا جاتا ہے۔یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ پہلے زمانے میں سجدہ کرنا جائز ہوگا بعد میں منع ہو گیا کیونکہ
شرک ان گناہوں میں سے نہیں جو کبھی جائز ہوں اور کبھی منع ہو جائیں۔تو حید باری
اصل الاصول ہے اور اس میں کسی وقت بھی تغیر نہیں ہوسکتا اور اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ
پہلے غیر اللہ کو سجدہ جائز تھا لیکن بعد میں اُسکو شرک قرار دیکر حرام کر دیا گیا، تو پھر شیطان کا
حق ہے کہ دعویٰ کرے کہ جو بات میں پہلے کہتا تھا آخر نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ کو بھی کرنی پڑی۔میرا بھی تو یہی عذر تھا کہ غیر اللہ کے سامنے سجدہ نہیں کر سکتا۔اللہ کے آگے سجدہ کرنے سے تو
میں نے
کبھی انکار نہیں کیا۔غرض کسی صورت میں غیر اللہ کے آگے سجدہ جائز نہیں ہوسکتا ، نہ اب جائز ہے اور نہ
۲۴۱
دعوة الامير
پہلے کبھی جائز تھا۔پس ملائکہ کو سجدے کا حکم دینے سے مراد عبادت کرنے والا سجدہ تو نہیں ہو
سکتا اس سے ضرور کچھ اور مراد ہے اور وہ مراد مطابق لغت عربی کامل فرمانبرداری ہے۔جس
طرح سجدہ کے معنے سجدہ عبادت کے ہیں۔سجدے کے معنے اطاعت کے بھی ہیں۔لسان
العرب کی جلد ۴ میں لفظ سجد کے نیچے لکھا ہے وَكُلُّ مَنْ ذَلَّ وَخَضَعَ لِمَا أُمِرَ بِهِ فَقَدْ
سَجَدَ (لسان العرب جلد ۴ صفحه ۱۸۹ ، ۹۰ از یر لفظ سجد‘ ایڈیشن اول مطبوعہ مصر ۱۳۰۰ھ لسان العرب
جلد ۶ صفه ۱۷۶ زیر لفظ سجد، مطبوعہ بیروت لبنان ۱۹۸۸ء) یعنی جس نے کسی کا حکم
پوری طرح مانا اس کی نسبت کہتے ہیں کہ اس نے سجدہ کیا۔پس آدم کو سجدہ کرنے کا حکم دینے
کے یہ معنے ہیں کہ ملائکہ اُس کی فرمانبرداری کریں اور ملائکہ کی فرمانبرداری بندوں کے لئے
یہ ہے کہ اُن کے کام میں مدد دیں اور یہ حکم آدم سے خاص نہیں ، بلکہ ہر نبی جو دنیا میں آتا ہے
اس کے لئے یہی حکم دیا جاتا ہے، بلکہ اگر کسی شخص کے لئے ملائکہ کو اس قسم کا حکم نہ دیا جائے
تو وہ مامور کہلا ہی نہیں سکتا۔ہمارے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اس قسم کے بہت سے واقعات
ملتے ہیں کہ ملائکہ نے آپ کے کام میں آپ کی مدد کی۔جیسے بدر کے موقع پر کہ ملائکہ نے
کفار کے دلوں میں رعب ڈالا۔یا آپ کے کنکر پھینکنے پر آندھی زور سے چلی۔یا احزاب
کے موقع پر آندھی نے ایک سردار کی آگ بجھا دی جس سے لشکر کفار پراگندہ ہو گیا۔یا مثلاً
ایک یہودیہ کے زہر دینے پر اس کی شرارت آپ پر ظاہر ہوگئی ملائکہ کی فرمانبرداری کا اظہار
زیادہ تر قوانین طبعیہ کے ذریعے سے ہوتا ہے وہ چونکہ قوانین طبعیہ کا سبب اول ہیں وہ ایسے
مواقع پر جبکہ نبی اور اس کے دشمنوں کا مقابلہ ہوتا ہے قوانین طبعیہ کو اس کی تائید میں لگا دیتے
ہیں اور یہی سبب ہوتا ہے کہ جبکہ ظاہری اسباب نبیوں کے مخالف ہوتے ہیں نتیجہ ان کے حق
(rer)
دعوة الامير
میں نکل آتا ہے اور یہ بات اُن کے صادق ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔یہ ملائکہ کی مدد حضرت مسیح موعود کو بھی حاصل تھی۔آپ کی تائید میں بھی ملائکہ لگے
رہتے تھے۔اور عجیب عجیب رنگ میں آپ کو مشکلات سے بچاتے تھے اور قوانین طبعیہ کو
آپ کی نصرت میں لگا دیتے تھے۔ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ آپ اور چند اور لوگ جن میں
ہندو، مسلمان مختلف مذاہب کے لوگ شامل تھے ایک مکان میں سورہے تھے۔آپ کی
اچانک آنکھ کھل گئی اور آپ نے اپنے دل میں یہ شور محسوس کیا کہ مکان گرنے لگا ہے۔مکان کے گرنے کی بظاہر کوئی علامت نہ تھی۔صرف چھت میں سے اس قسم کی آواز آرہی
تھی جیسے کہ لکڑی کو کیڑے کے کاٹنے سے آتی ہے۔آپ نے اپنے ساتھیوں کو جگایا اور
کہا کہ وہ مکان کو خالی کر دیں مگر انہوں نے کچھ پرواہ نہ کی اور یہ کہکر کہ صرف آپ کا
وہم ہے ورنہ کوئی خطرہ نہیں۔پھر سو گئے کچھ دیر کے بعد آپ نے پھر وہی شور محسوس کیا
اور پھر ان کو جگایا اور بہت زور دیا، اس پر اُن لوگوں نے آپ کا لحاظ کیا اور اُٹھ کھڑے
ہوئے مگر شکایت کی کہ آپ نے اپنے وہم کی پیروی میں لوگوں کو خواہ مخواہ دُکھ دیا۔آپ
نے اپنے دل میں یہ محسوس کیا کہ یہ مکان صرف میرا انتظار کر رہا ہے میں اگر نکلا تو فوراً
مکان گر جائے گا اس پر آپ نے پہلے ان لوگوں کو نکالا اور سب کے آخر میں خود نکلے۔ابھی آپ نے ایک پیر سیڑھی پر رکھا تھا اور دوسرا اٹھایا تھا کہ مکان کی چھت زور سے گری
اور لوگ بہت حیران ہوئے اور آپ کے ممنون ہوئے اور سمجھ لیا کہ صرف آپ کی وجہ
سے اُن کی جانیں بچائی گئی ہیں۔اسی طرح کبھی ایسا ہوتا تھا کہ بعض بیماریوں کے موقعہ پر ادویہ متمثل ہو کر اپنی
حقیقت کو ظاہر کر دیتی تھیں اور یہ ظاہر ہے کہ ادویہ تو بے جان ہیں۔درحقیقت یہ ملائکہ کی
۲۴۳
دعوة الامي
مددتھی جو تاثیر ادویہ کے ظہور کے لئے مقرر ہیں اور ہر چیز کا سبب اول ہیں۔چنانچہ ایک
دفعہ آپ کو کسی بیماری سے سخت تکلیف تھی۔مختلف ادویہ کے استعمال سے کچھ فائدہ نہ ہوا۔اتنے میں ایک شکل منتقل ہوئی اور کہا کہ ”خاکسار پیپر منٹ“
جب اس دوائی کا استعمال کیا گیا تو فوراً آرام ہو گیا۔(تذکرہ صفحہ ۵۲۷۔ایڈیشن چهارم )
بعض دفعہ آپ کے دشمن آپ کے قتل کرنے کا ارادہ کرتے تھے مگر وہ لوگ جو آ
کے قتل کے لئے بھیجے جاتے تھے یا تو ان کے آنے کی اطلاع آپ کو پہلے سے ہو جاتی تھی
یا اُن کے دل میں ملائکہ اہل بدر کی طرح کچھ اس قسم کا رُعب ڈال دیتے تھے کہ وہ خود ہی
قتل ہو جاتے تھے، یعنی تو بہ کر کے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر لیتے اور حضرت عمر کی طرح
دشمنی چھوڑ کر اطاعت اختیار کر لیتے۔مگر ان سب واقعات سے بڑھ کر وہ عظیم الشان نشان ہے جو طاعون کے متعلق
ظاہر ہوا۔میں آگے چل کر بیان کرونگا کہ طاعون کس طرح آپ کی پیشگوئیوں کے ماتحت
دنیا میں ظاہر ہوئی۔سر دست اس قدر کہہ دینا کافی ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو طاعون ہاتھی
کی صورت میں دکھائی ( تذکر صفحہ ۴۳۰۔ایڈیشن چہارم) جو تمام دنیا میں تباہی ڈال رہی ہے مگر
سب طرف خونریزی کر کے آپ کے آگے آکر مؤدب بیٹھ جاتی ہے۔اس خواب کے معنے
یہ تھے کہ طاعون کے ملائکہ کو آپ کی تائید کا حکم دیا گیا ہے۔اس نظارہ کی تائید میں اور بھی
بہت سے الہام ہوئے مثلا یہ کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی ( بھی ) غلام ہے۔“
( تذکرہ صفحہ ۳۹۷۔ایڈیشن چہارم)
اور آپ نے اعلان کر دیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ میری جماعت کے لوگ
۲۴۴
دعوة الامير
طاعون سے نسبتاً محفوظ رہیں گے۔گو بعض حادثات بھی ہو جائیں گے مگر وہ اسی طرح ہونگے
جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں کفار کے مقابلے میں بعض مسلمان بھی شہید
ہو جاتے تھے مگر مقابلتا کفار بہت زیادہ مرتے تھے اور صحابہ بہت کم۔اسی طرح یہ بھی اعلان کیا کہ بستیوں میں سے قادیان نسبتا محفوظ رہے گا
(کشتی نوح صفحه ۴ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲ تذکرہ صفحه ۴۲۹ ایڈیشن چہارم)
اور یہاں اس قسم کی سخت طاعون پڑے گی جیسے کہ دوسری جگہوں پر پڑے گی اور
گھروں میں سے آپ کا گھر کلی طور پر محفوظ رہیگا، اس میں طاعون
کا کوئی حادثہ نہیں ہوگا۔ان اعلانوں کے بعد طاعون ہندوستان میں اس شدت کے ساتھ پھیلی کہ الامان ! ہر سال
کئی کئی لاکھ آدمی طاعون سے مرجاتا تھا مگر باوجود اس کے کہ آپ نے اپنی جماعت کو
طاعون کا ٹیکہ کرانے سے منع کر دیا تھا جو طاعون کا ایک ہی علاج سمجھا جاتا تھا۔دوسرے
لوگ طاعون سے مرتے تھے مگر آپ کی جماعت کے لوگ نسبتاً طاعون سے محفوظ رہتے
تھے اور متواتر اور کئی سال تک اسی طرح ہوتا ہوا دیکھ کر لوگوں نے سوچا کہ آخر کوئی بات
ہے کہ اس طرح طاعون کے کیڑے احمدیوں کو چھوڑ کر دوسرے لوگوں کو پکڑتے ہیں اور
ہزار ہا لوگ اس کو دیکھ کر ایمان لائے۔بلکہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے کے
اکثر احمدی وہی ہیں جو اس نشان کو دیکھ کر ایمان لائے تھے۔یہ بات اُن کے لئے حیرت
انگیز تھی کہ طاعون کے کیڑوں کو کون بتاتا ہے کہ فلاں شخص مرزا صاحب کا مانے والا ہے
اور فلاں منکر۔بڑے بڑے دشمن جیسا کہ پہلی بیان کردہ بعض مثالوں سے ظاہر ہے طاعون سے
ہی ہلاک ہوئے لیکن آپ کی جماعت بہت حد تک محفوظ رہی۔صرف کبھی کبھی اور کسی جگہ
(rro)
دعوة الامير
کوئی واقعہ ایسا ہو جاتا تھا کہ اُن میں سے بھی کوئی اس مرض میں مبتلا ہو جائے، متواتر کئی
سال تک سارے ملک میں طاعون کی وباء کا پھوٹنا اور ماننے والوں کا نسبتا محفوظ رہنا صاف
ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی مذکورہ بالا رویا اور آپ کے الہام ” آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی
( بھی ) غلام ہے “ کے ماتحت ملائکہ اس مرض کے جرمز (Germs) کو آپ کی تائید
لیکن آپ کے دشمنوں کی ہلاکت میں لگا رہے تھے اور اس طرح فرمانبرداری کا وہ حق پورا کر
رہے تھے جو ہر مرسل کے متعلق اُن کے ذمہ لگایا گیا ہے۔قادیان میں بھی ایسا ہی ہوا کہ دوسرے شہروں کی نسبت یہاں بہت ہی کم طاعون
ہوئی اور تین سال تک ہو کر ہٹ گئی۔حالانکہ دوسرے شہروں میں دس دس سال بلکہ بعض
جگہ اس سے بھی زیادہ رہی۔آپ کے گھر کے متعلق تو ملائکہ کی فرمانبرداری کا عجیب نمونہ نظر آیا۔یعنی با وجود
اس کے کہ تین سال تک متواتر آپ کے گھر کے بائیں طرف بھی اور دائیں طرف بھی
طاعون پھوٹی ، آپ کے گھر کی دائیں طرف والے ملحق گھر میں بھی موتیں ہوئیں اور
بائیں طرف کے گھر میں بھی موتیں ہوئیں ، لیکن آپ کا گھر جس میں سو سے زیادہ
آدمی رہتے تھے اور نشیب کے حصہ میں واقع ہونے کے سبب سے صحت افزا جگہ پر بھی
نہیں کہلا سکتا۔نہ صرف یہ کہ اس میں کوئی موت نہیں ہوئی بلکہ کوئی چوہا بھی اس میں
مبتلا نہیں ہوا، حالانکہ طاعون جب کسی گاؤں میں پڑے تو چو ہے فوراً مرنے شروع ہو
جاتے ہیں یہ ایک عجیب نشان ہے اور صاحب دانش کے لیے موجب تسلی۔اگر ملائکہ آپ
کی تائید نہیں کر رہے تھے تو پھر کیا چیز تھی جو امور طبعیہ کو جو حاکموں اور بادشاہوں کے
قبضہ میں بھی نہیں ہوتے آپ کی تائید اور غلامی میں لگائے ہوئے تھی۔بڑے بڑے
(rry)
دعوة الامير
ڈاکٹر جو رات دن طبی احتیاطوں سے کام لے رہے تھے طاعون کا شکار ہوتے تھے۔شہروں سے باہر صاف محلات میں رہنے والے اس کی گرفت سے بچ نہیں سکتے تھے۔ٹیکا
کرانے والے بھی محفوظ نہ تھے، مگر آپ کے گھر کے لوگ بلا کسی ظاہری سبب کے ہلا
علاج کے ، بلا حفظان صحت کے سامانوں کی موجودگی کے، ہلا آبادی سے باہر جانے کے،
اس وباء کے حملے سے محفوظ رہتے ، بلکہ جانور تک اس کے اثر کو قبول نہ کرتے ، حالانکہ گھر
کے ساکنین بہت بڑی تعداد میں تھے بلکہ طاعون کے دنوں میں اور بہت سے لوگ بھی
درخواست کر کے گھر کے اندر آ جاتے تھے۔اگر قادیان میں طاعون نہ آتا یا اگر قادیان میں طاعون آتا مگر آپ کے گھر
کے اردگرد نہ آتا تو کہا جا سکتا تھا کہ اتفاق تھا مگر قبل از وقت یہ بات شائع کر دینے کے
بعد کہ ملائکۃ اللہ آپ کی تائید میں ہیں اور طاعون کو اپنی غلامی کا طوق پہنائے ہوئے
ہیں۔طاعون کا قادیان میں آنا ، پھر آپ کے گھر کے اردگرد آنا ،مگر آپ کے گھر میں
سے کسی آدمی یا جانور کا بھی اس سے متاثر نہ ہونا ایک زبر دست ثبوت ہے اس بات کا
کہ ملائکہ کو آپ کی فرمانبرداری کا حکم دیا گیا تھا اور وہ آپ کی حفاظت پر مامور تھے
اس وجہ سے وہ اسباب طبعیہ بھی جو اُن کے زیر انتظام تھے آپ کی نصرت میں لگے
ہوئے تھے۔امور طبعیہ کا اس طرح آپ کی تائید کرنا بہت سے واقعات سے ثابت ہوتا ہے،مگر
میں سمجھتا ہوں کہ اس کی مذکورہ بالا چند مثالیں کافی ہونگی اور ان سے اس قسم کے معجزات کی
حقیقت آپ پر روشن ہو جائے گی اور آپ معلوم کر سکیں گے کہ اس قسم کی تائید جن کو حاصل
ہو وہ مفتری اور کا ذب ہرگز نہیں ہو سکتے۔