بارھویں دلیل ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوتِ احیاء
دعوت الامیر
(PTY)
بارھویں دلیل
آپ کی قوت اختیاء
دعوة الامير
بارھویں دلیل کے طور پر میں حضرت اقدس کی قوت احیاء کو پیش کرتا ہوں اور یہ
دلیل بھی ماسبق دلائل کی طرح ہزاروں دلائل کا مجموعہ ہے اس وقت مسلمانوں کا مسیحیوں کی
طرح یہ خیال ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام جسمانی مردوں کو زندہ کیا کرتے تھے مگر جیسا کہ
میں پہلے لکھ چکا ہوں یہ خیال قرآن کریم کی تعلیم کی رُو سے شرک ہے اور ایمان کو ضائع
کرنے والا ہے مگر اس میں بھی کچھ شک نہیں کہ حضرت
مسیح باقی انبیاء کی طرح ضرور مُردے
زندہ کیا کرتے تھے اللہ تعالیٰ کا کلام اس پر گواہ ہے اور اس کا منکر اللہ تعالیٰ کے کلام کا منکر
ہے۔یہ مُردے رُوحانی مردے ہوتے تھے اور در حقیقت انہیں مردوں کے احیاء کے لیے
انبیاء آیا کرتے ہیں اور کوئی نبی نہیں گزرا جس نے اس قسم کے مردے زندہ نہ کئے ہوں۔آدم سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک کل انبیاء اسی غرض کے لیے مبعوث کئے گئے
تھے کہ مردوں کو زندہ کریں اور اولو العزم انبیاء کی صداقت پر کھنے کا ایک معیار یہ بھی ہے کہ
اُن کے ہاتھوں سے مُردے زندہ ہوں اور اگر کوئی یہ معجزہ نہ دکھا سکے تو اس کا دعویٰ نبوت
ضرور مشکوک ہو جاتا ہے اور جو شخص اس قسم کے مردے زندہ کر کے دکھا دے وہ یقینا اللہ
تعالیٰ کا فرستادہ ہے کیونکہ یہ احیاء بغیر اذن اللہ کے نہیں ہوسکتا اور جسے اذن اللہ حاصل ہو گیا
اس کے بچے ہونے میں کیا شک رہا۔اے بادشاہ! یہ نشان حضرت اقدس کے ہاتھوں پر اللہ تعالیٰ نے اس کثرت سے
۳۶۷
دعوة الامير
ظاہر کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اور کسی نبی کی تاریخ اور اس کے حالات
سے اس وضاحت کے ساتھ اس نشان کے ظہور کا پتہ نہیں چلتا، واللهُ أَعْلَمُ بِالْصَّوَابِ۔حضرت اقدس اس وقت دنیا میں تشریف لائے تھے جس وقت نہ صرف روحانی موت ہی
دنیا پر طاری تھی بلکہ مرے ہوئے لوگوں کو اس قدر عرصہ ہو گیا تھا کہ جسم گل سڑ گئے تھے اور
افتراق شروع ہو گیا تھا، یہ ایسی سخت موت تھی کہ اس موت کی حسرت ناک حالت سے تمام
انبیاء علیہم السلام لوگوں کو ڈراتے آئے ہیں چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے
ہیں۔إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيَّ بَعْدَ نُوْحٍ إِلَّا قَدْ انْذَرَ قَوْمَهُ الدَّجَّالَ وَإِنِّي أَنْذِرُ كُمُوْهُ (ترمذی
ابواب الفتن باب ماجاء فی الدجال) یعنی حضرت نوح کے بعد کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے
دجال کے فتنہ سے اپنی قوم کو نہ ڈرایا ہو اور میں بھی تم کو اس سے ڈراتا ہوں۔پس دجالی
فتنے سے مارے ہوئے لوگوں سے زیادہ زندگی سے دور دوسرے مُردے نہیں ہو سکتے اور
ایسے اُمیدوں کی حد سے گزرے ہوئے مُردوں کا زندہ کر نادر حقیقت ایک بہت بڑا مشکل
کام تھا مگر آپ نے یہ کام کیا اور ہزاروں لاکھوں مُردے زندہ کر کے دکھا دیئے اور ایک
ایسی جماعت پیدا کر دی جس کی نظیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جماعت کو مستی کر
کے دوسری جماعتوں میں نہیں ملتی۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تعلقات اپنی قوم کے
ساتھ سیاسی بھی تھے۔اس لیے ان کی ساری قوم اُن پر ایمان لا کر ہی ان کے ساتھ نہ تھی،
بلکہ بہت سے لوگ سیاسی حالات کو مد نظر رکھ کر ان کے ساتھ چلنے پر مجبور تھے جو لوگ اُن
پر ایمان لاکر ان کے ساتھ ہوئے اُن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَمَا آمَنَ لِمُؤْسَى
الَّا ذُرِّيَّةً مِنْ قَوْمِهِ (یونس : ۸۴) یعنی موسی کی اطاعت نہیں کی مگر اُن کی قوم کے کچھ نوجوانوں
نے۔یہ تو قیام مصر کا حال تھا، مصر سے نکل کر بھی اکثر حصہ آپ کی قوم کا آپ کی صداقت کا
(YA)
دعوة الامير
دل سے قائل نہ تھا ہاں سیاستا آپ کے ساتھ تھا، چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ موسیٰ“ کی قوم
کے ایک حصہ نے خروج مصر کے بعد اُن سے کہا یمُوْسَی لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى نَرَى اللَّهَ
جَهْرَةً فَأَخَذَتْكُمُ الصَّعِقَةُ وَأَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ (البقرہ: ۵۶) اے موسیٰ ! ہم تیری بات ہرگز نہ
مانیں گے جب تک کہ اللہ تعالیٰ کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لیں۔پس تم کو عذاب الہی نے
پکڑ لیا۔در آں حالیکہ تم دیکھ رہے تھے اسی طرح قرآن کریم سے بھی معلوم ہوتا ہے اور
انجیلوں اور تاریخوں سے بھی کہ حضرت عیسی علیہ السلام پر بھی بہت ہی کم لوگ ایمان لائے
تھے اور ان میں سے جو خلص تھے اور جنہوں نے حقیقی زندگی پائی تھی وہ تو بہت ہی کم تھے
لیکن حضرت اقدس علیہ السلام چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض روحانیہ کے
جاری کرنے اور آپ کی برکات کو دنیا میں پھیلانے کے لیے آئے تھے اور مسیح محمدی کا
مقام بلند رکھتے تھے آپ کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے بہت سے مُردے زندہ کئے اور
ایسے مردے زندہ کئے کہ اگر اُن پر چشمہ محمدیہ کا پانی نہ چھڑ کا جاتا تو اُن کے جینے کی کوئی
اُمید ہی نہیں ہوسکتی تھی۔کیا یہ عجیب بات نہیں کہ اس زمانے میں جبکہ چاروں طرف بدعات اور رسوم اور
دنیا طلبی اور فسق اور دین سے نفرت اور کلام الہی سے بے پروائی اور شرائع کی ہتک اور
اعمالِ صالحہ سے غناء اور دُعا سے بے توجہی اور غیرت دینی کی کمی نظر آرہی ہے حضرت اقدس
نے ایک ایسی جماعت پیدا کر دی ہے جو باوجود تعلیم یافتہ ہونے کے اللہ تعالیٰ اور اُس کے
رسول اور اس کے ملائکہ اور دُعا اور معجزات اور کلام الہی اور حشر اور نشر اور جنت اور دوزخ پر
پورا یقین رکھتی ہے اور شریعتِ اسلام کی حتی الوسع پابند ہے اور اس جماعت میں تلاش سے
ہی کوئی آدمی ایسا ملے گا جو نمازوں کی ادائیگی میں تغافل کرتا ہو اور یہ جو کچھ کمی ہے یہ بھی
۳۶۹
دعوة الامير
ابتدائی حالت کا نتیجہ ہے اور آہستہ آہستہ دور ہو رہی ہے کیا یہ عجیب بات نہیں کہ جبکہ کالجوں
کے طالب علم اور تعلیم جدید کے دلدادہ دین سے بکلی متنفر ہیں اور دین کو صرف سیاسی اجتماع
کا ذریعہ خیال کرتے ہیں۔حضرت اقدس کے ذریعے سے ایک ایسی جماعت نو تعلیم یافتہ
لوگوں کی تیار ہوئی ہے اور ہورہی ہے جس کی سجدہ گا ہیں آنسوؤں سے تر ہو جاتی ہیں اور جس
کے سینے گریہ و بکا کے جوش سے ہانڈی کی طرح اُبلتے ہیں اور جو اشاعتِ اسلام اور اعلائے
کلمہ اسلام کو تمام سیاسی ترقیات اور حصول جاہ پر مقدم کر کے ماسویٰ کو اس پر قربان کر رہی
ہے۔اس میں بہت سے دنیا کما سکتے ہیں، مگر خدا کے دین کو کمزور دیکھ کر اور علمی جہاد کی
ضرورت محسوس کر کے تمام اُمنگوں پر لات مار کر دین کی خدمت میں لگ گئے ہیں اور قلیل کو
کثیر پر ترجیح دے رہے ہیں اور فاقہ کشی کو سیر شکمی سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔اُن کی
زبانوں پر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا نام ہے ان کے دلوں میں اللہ تعالیٰ اور اس کے
رسول کی محبت ہے اور ان کے اعمال اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی عظمت کو ظاہر کر رہے ہیں
اور اُن کے چہروں سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا عشق ٹپک رہا ہے وہ اسی دنیا میں بستے
ہیں اور اُن کے کان آزادی کی آوازوں سے نا آشنا نہیں، اُن کے دماغ آزادی کے
خیالات سے ناواقف نہیں ، ان کی آنکھیں آزادی کی جدو جہد کے دیکھنے سے قاصر نہیں،
انہوں نے بھی وہ سب کچھ پڑھا اور سنا ہے جو دوسرے لوگ پڑھتے اور سنتے ہیں ، مگر بائیں
ہمہ جب انہوں نے یہ دیکھا کہ اسلام اس وقت اس قدر آزادی کا محتاج نہیں جس قدر کہ
غلامی کا۔دجالی فتنے نے جو نقصان اسلام کو پہنچایا ہے۔وہ اس وسیع انتظام کے ذریعہ پہنچایا
ہے جو اُس نے اسلام کی بیخ کنی کے لیے اختیار کیا تھا اور یہ کہ اسلام کی ترقی اس وقت صرف
ایک بات چاہتی ہے کہ سب لوگ اللہ تعالیٰ کے ہو کر ایک جھنڈے کے نیچے آجائیں۔
(rz۔)
دعوة الامير
بڑے اور چھوٹے امیر اور غریب، عالم اور جاہل اپنی اپنی تمام طاقتوں اور قوتوں کو ایک جگہ
لا کر رکھ دیں اور ایک ہاتھ پر جمع ہو جائیں تا مشترکہ طور پر کفر و فساد کا مقابلہ کیا جائے تو
انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم اور اسلام کے مفاد کو اپنے خیالات پر ترجیح دی اور زمانے کے
اثرات سے متاثر ہونے سے انکار کر دیا اور اپنے ہاتھ سے اپنے گلوں میں اطاعت کی رتی
ڈال لی اور خوشی سے اس امر کے لیے تیار ہو گئے کہ اسلام کی بہتری کو مد نظر رکھ کر جس
طرف اور جدھر بھی وہ ہاتھ اشارہ کرے، جس پر وہ جمع ہو گئے ہیں، وہ بلا عذر اور بلا حیلہ
اُدھر کو چل دیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے اور کسی تکلیف کو خیال میں نہ لائیں
گے اور یہی نہیں کہ انہوں نے منہ سے یہ اقرار کیا بلکہ عملاً اسی طرح کر کے بھی دکھایا اور اس
وقت ان میں سے کئی اپنے وطنوں سے دُور ، اپنے بیوی بچوں سے دور ، روپیہ کے لئے
نہیں بلکہ سخت مالی اور جانی تکلیف اُٹھا کر خلیفہ وقت کی اطاعت میں اشاعت اسلام کر رہے
ہیں اور بہت ہیں جو اس انتظار میں ہیں کہ کب اُن
کو حکم ملتا ہے کہ وہ بھی سب دنیاوی علاقوں کو
توڑ کر اللہ تعالیٰ کے جلال کے اظہار کے لیے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں۔مِنْهُمْ مَّنْ
قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ۔(الاحزاب: ۲۴) فَجَزَاهُمُ اللَّهُ عَنَّا أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
وہ اللہ تعالیٰ کے لیے مارے بیٹے جاتے ہیں اور گھروں سے نکالے جاتے ہیں اور
اُن کو گالیاں دی جاتی ہیں اور حقیر سمجھا جاتا ہے مگر وہ سب کچھ برداشت کرتے ہیں کیونکہ اُن
کے دل منور ہو گئے اور ان کی باطنی آنکھیں کھل گئی ہیں اور انہوں نے وہ کچھ دیکھ لیا جو
دوسروں نے نہیں دیکھا وہ ماریں کھاتے ہیں مگر دوسروں کی خیر خواہی کرتے ہیں۔ذلیل
کئے جاتے ہیں لیکن دوسروں کے لیے عزت چاہتے ہیں۔وہ کون ہیں جو اس وقت اسلام کی حفاظت اور اُس کی اشاعت کے لیے امریکہ میں
(rzi)
دعوة الامير
تنہا لڑ رہا ہے اور گو ایک وسیع سمندر میں ایک بلبلے کی طرح پڑا ہوا ہے مگر اس کا دل نہیں
گھبراتا۔وہ ایک مردہ تھا جسے مسیح محمدی نے اپنے ہاتھ سے زندہ کیا ہے اور وہ اس لیے تن تنہا
امریکہ کو اسلام کے حلقہ غلامی میں لانے کے لیے کوشاں ہے کہ وہ جانتا ہے کہ ایک زندہ
کروڑوں مردوں پر بھاری ہے۔وہ کون ہیں جو انگلستان میں اشاعتِ اسلام کر رہے ہیں؟ وہ یہی مسیح محمدی کے زندہ
کئے ہوئے لوگ ہیں اور گوجسمانی طور پر انگلستان نے ہندوستان کو فتح کر لیا ہے مگر وہ یہ
جانتے ہیں کہ انگلستان کی رُوح مرچکی ہے وہ خدا سے دُور جا پڑا ہے وہ اُس زندگی کے پانی
کی بوتلیں لے کر جس سے مسیح نے ان کو زندہ کیا ہے دوسروں کے زندہ کرنے کے لیے نکل
کھڑے ہوئے ہیں۔انگلستان کا اقبال ، اس کی دولت، اس کی حکومت ان کو ڈراتی نہیں
کیونکہ اُن کو یقین ہے کہ وہ زندہ ہیں اور انگلستان مُردہ۔پھر زندہ مردے سے کیا ڈرے اور
اس سے کیوں گھبرائے۔مغربی افریقہ کا ساحل جہاں مسیحیت نے اپنے پاؤں پھیلانے شروع کئے تھے اور
لاکھوں آدمیوں کو مسیحی بنالیا تھا اور ایک آدمی کی پرستش کے لیے لوگ جمع کئے جارہے تھے
وہاں کون واحد خدا کے نام کو بلند کرنے کے لیے گیا اور شرک کی توپ کے آگے سینہ سپر ہوا ؟
وہی مسیح موعود کے نفخ سے زندہ ہونے والے لوگ جو اس وقت اسلام کی حفاظت کے لیے
کھڑے ہوئے جب لوگ اسلام کی موت کا یقین کر بیٹھے تھے اور اس کے اثر کو مٹتا ہوا
دیکھنے لگے تھے۔کس نے ماریشس کی طرف توجہ کی اور اس ایک طرف پڑے ہوئے جزیرے
کے باشندوں کو زندگی بخشنے کا کام اپنے ذمہ لیا، کس نے لنکا کو جو نہایت قدیم تاریخی روایات
۳۷۲
دعوة الامير
کا مقام ہے جا کر اپنی آواز سے چونکا یا ، کون روس اور افغانستان کے لوگوں کو زندگی کی نعمت
بخشنے کے لیے گیا، یہی مسیح موعود کے زندہ کئے ہوئے لوگ۔کیا یہ زندگی کی علامت نہیں کہ چالیس کروڑ مسلمانوں میں سے کوئی نظر نہیں آتا
جو تبلیغ اسلام اور اشاعت دین کے لیے اپنے گھر سے نکلا ہو لیکن ایک مٹھی بھر احمد یوں
میں سے سینکڑوں اس کام پر لگے ہوئے ہیں اور اُن ممالک میں تبلیغ کر رہے ہیں اور ان
لوگوں کو مسلمان بنارہے ہیں جن کی نسبت خیال بھی نہیں کیا جاتا تھا کہ وہ کبھی اسلام کا نام
بھی سنیں گے۔اگر اس جماعت کے افراد میں نئی زندگی نہیں پیدا ہوئی تو انہوں نے دنیا کا نقشہ
کس طرح بدل دیا اور ان میں تن تنہا ملکوں کا مقابلہ کرنے کی جرات کیونکر پیدا ہوئی اور
کس امر نے اُن کو مجبور کیا کہ وہ وطن چھوڑ کر بے وطنی میں دھکے کھاتے پھریں ، کیا اُن کے
ماں باپ نہیں ، ان کی بیویاں بچے نہیں ، ان کے بہن بھائی نہیں ، اُن کے دوست آشنا
نہیں ، ان کو اور کوئی کام نہیں ؟ پھر کس چیز نے ان کو دُنیا سے ہٹا کر دین کی طرف لگا دیا۔اسی بات نے کہ انہوں نے زندگی کی روح پائی اور مُردہ چیزوں کو اس زندہ خدا کے لیے جو
سب زندگیوں کا سر چشمہ ہے چھوڑ دیا وہ ان میں سما گیا اور وہ اس میں سما گئے۔فَتَبَارَگ
اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ (المؤمنون : ۱۵)
میں نے مسیح موعود کی جو زندگی بخش طاقت لکھی ہے یہ مشتبہ رہے گی اگر میں اس
زندگی کے اثر کو بیان نہ کروں جو حقیقی معیارِ حیات ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت اقدس نے
اپنی قوتِ احیاء میں ایسی زندگی لوگوں کے دلوں میں پیدا کی کہ بہت سے ان میں سے نہ
صرف زندہ ہی ہوئے بلکہ اُن کو بھی احیاء موتی کی طاقت دی گئی۔اگر یہ طاقت آپ کے
۳۷۳
دعوة الامير
ذریعے اوروں کو نہ ملتی تو یہ شبہ رہتا کہ شاید آپ کے دماغ کی بناوٹ ہی ایسی ہے کہ آپ پر
وہ علوم کھولے جاتے ہیں جو آپ بیان کرتے ہیں اور آپ وہ نظارے دیکھ لیتے ہیں جو
اپنے وقت پر پورے ہو جاتے ہیں اور آپ کی توجہ میں وہ تاثیر پیدا ہوگئی ہے جس سے آپ
کی خواہشات برنگ دُعا پوری ہو جاتی ہیں مگر نہیں آپ اس خزانے کو اپنے ساتھ ہی نہیں
لے گئے بلکہ جو لوگ بچے طور پر آپ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ان کو بھی یہ سب طاقتیں علیٰ
قدر مراتب ملتی ہیں۔آپ کی محبت اور آپ کے ساتھ تعلق کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ اپنے علوم
کی بارش دلوں پر نازل کرتا ہے اور اس وقت آپ کی جماعت میں سے بہت سے ہیں جو
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مطالب قرآن کریم کے بیان کرنے میں ایک تیز رو گھوڑے سے
زیادہ تیز ہیں اور جن کے بیان میں وہ تاثیر ہے کہ شکوک وشبہات کی رسیاں ان کی ایک ہی
ضرب سے کٹ جاتی ہیں، وہ قرآن جو لوگوں کے لیے ایک سر بمہر لفافہ تھا ہمارے لیے کھلی
کتاب ہے، اس کی مشکلات ہمارے لیے آسان کی جاتی ہیں اور اس کی باریکیاں ہمارے
لیے ظاہر کر دی جاتی ہیں، کوئی دنیا کا مذہب یا خیال نہیں جو اسلام کے خلاف ہو اور جسے اللہ
تعالیٰ کے فضل سے ہم صرف قرآن کریم کی تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے نہ کر دیں اور کوئی آیت
ایسی نہیں جس پر کسی علم کے ذریعے سے کوئی اعتراض وارد ہوتا ہو اور اللہ تعالیٰ کی مخفی وحی
ہمیں اس کے جواب سے آگاہ نہ کر دے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہام یا کشوف کا ہونا بھی آپ تک محدود نہیں رہا بلکہ آپ
کے ذریعہ زندہ ہونے والوں میں سے بہت ہیں جن کو اللہ تعالیٰ الہام کرتا ہے اور رؤیا
دکھاتا ہے جو اپنے وقت پر پوری ہو کر اُن کے اور اُن کے دوستوں کے ایمان کو تازہ
کرنے والی ہوتی ہیں وہ ان سے کلام کرتا ہے اور ان پر اپنی مرضی کی راہیں کھولتا ہے
(rar)
دعوة الامير
جس سے اُن کو تقویٰ کے راستوں پر چلنے میں مدد ملتی ہے اور ان کا دل قوی ہوتا ہے
اور حوصلہ بڑھتا ہے۔دعاؤں کی قبولیت اور نصرت الہیہ کے نزول کے معاملہ میں بھی حضرت اقدس کا
فیض جاری ہے اور آپ کے ذریعے سے زندہ ہونے والے لوگ اس زندگی بخش طاقت کو
اپنے اندر محسوس کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس جماعت کے اکثر افراد کی دعائیں دوسرے
لوگوں سے زیادہ سنتا ہے اور اپنی نصرت ان کے لیے نازل کرتا ہے اور ان کے دشمنوں کو
ہلاک کرتا ہے اور ان کی محنتوں کے اعلیٰ ثمرات پیدا کرتا ہے اور ان کو اکیلا نہیں چھوڑتا اور
ان کے لیے غیرت دکھاتا ہے۔غرض حضرت اقدس نے نہ صرف مردے ہی زندہ کئے بلکہ ایسے لوگ پیدا
کر دیئے جو خود بھی مردے زندہ کرنے والے ہیں اور یہ کام سوائے ان بزرگ انبیاء علیہم
السلام کے جو اللہ تعالیٰ کے خاص پیارے ہوتے ہیں اور کوئی نہیں کر سکتا اور ہم یقین رکھتے
ہیں کہ یہ سب فیض آپ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا اور آپ کا کام در حقیقت رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی کام تھا۔كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ۔( تذکر صفحہ ۲۵ ایڈیشن چہارم)