تتمّہ

دعوت الامیر

(+20)
دعوة الامير
تتمه
میں سمجھتا ہوں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے ثابت
کرنے کیلئے یہ بارہ دلائل جو میں نے بیان کئے ہیں کافی ہیں اور جو کوئی شخص بھی ان پر حق کو
پالینے کی نیت سے غور کرے گا وہ حق الیقین تک پہنچ جائے گا کہ حضرت اقدس اللہ تعالیٰ کے
مسیح اور اس کے مامور اور مرسل ہیں اور یہ کہ اب کسی اور مسیح کا انتظار فضول ہے اور پیاسوں
کی طرح آپ پر ایمان لانے کے لیے دوڑے گا اور اس سلک میں پروئے جانے کو اپنے
لیے موجب فلاح سمجھے گا جسے مسیح موعود علیہ السلام نے تیار کیا ہے۔ایک مسلمان کہلانے والے شخص کے لیے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی شہادت
سے زیادہ کس چیز کی قیمت ہو سکتی ہے اور جیسا کہ میں بیان کر آیا ہوں حضرت اقدس علیہ
السلام کے دعوے کے متعلق اللہ تعالیٰ کی شہادتیں بھی موجود ہیں اور اس کے رسول کی
شہادتیں بھی موجود ہیں بلکہ ہر ایک نبی کی جس کا کلام محفوظ ہے آپ کے صدق دعویٰ پر
شہادت موجود ہے عقل کہتی ہے کہ اس زمانے میں ایک مصلح آنا چاہئیے۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے جو علامات مسیح موعود اور مہدی معہود کی بیان فرمائی تھیں وہ پوری ہو چکی ہیں۔آپ کی پاک زندگی آپ کے دعوے پر شاہد ہے، جن دشمنانِ اسلام کا مقابلہ کرنے کے
لیے مسیح موعود کو آنا تھا اور جس رنگ میں اُن کو شکست دینی تھی وہ دشمن اس وقت موجود ہیں اور
مسیح موعود نے ان کو شکست دے دی ہے مسلمانوں کے اندرونی فسادات اس حد تک پہنچ
گئے ہیں کہ اُن سے بڑھ کر قرآن کریم کی موجودگی میں فساد کا پیدا ہونا ناممکن ہے اور ان کی
اصلاح بھی اعلیٰ سے اعلیٰ طریق پر حضرت اقدس نے کر دی ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کے

(24)
دعوة الامير
ساتھ عمر بھر ایسا معاملہ کیا جو وہ اپنے رسولوں اور پیاروں سے کرتا ہے۔ہر میدان میں
آپ کو فتح دی اور ہر شر سے آپ کو بچایا۔آپ کے دشمنوں کے ساتھ بھی وہی سلوک ہوا جو
ماموروں اور مرسلوں کے دشمنوں کے ساتھ ہوا کرتا ہے، قانونِ قدرت تک کو اُس نے
آپ کی خدمت میں اور زمین و آسمان کو آپ کی تائید میں لگا دیا۔علوم قرآنیہ کے
دروازے آپ پر کھول دیئے اور علوم قرآنیہ کی اشاعت کے ذرائع آپ کے لیے مہتا
کر دیئے حتی کہ آپ نے اُن لوگوں کو جو علم و فضل کی کان سمجھے جاتے تھے اپنے مقابلہ کے
لیے بلا یا مگر کوئی آپ کے مقابلہ پر نہ آسکا اور معجزانہ طور پر آپ کا کلام غالب رہا اور لا
يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة: ۸۰) کے وعدہ الہی نے آپ کی صداقت پر گواہی دی۔پھر آپ پر غیب کا دروازہ کھولا گیا اور آپ کو اللہ تعالیٰ نے ہزاروں امور غیبیہ پر اطلاع دی
جو اپنے وقت پر پورے ہو کر جلال الہیہ کو ظاہر کرنے کا موجب ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی سنت
ہے کہ وہ امور غیبیہ پر کثرت سے سوائے اپنے رسولوں کے کسی کو مطلع نہیں فرما تا، آپ نے
اپنی تمام عمر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت میں صرف کر دی اور ایسے شخص اللہ تعالیٰ کی
درگاہ سے دھتکارے نہیں جاتے۔آپ نے ایک پاک اور کارکن جماعت پیدا کر دی ہے
جس میں سے ایک گروہ ایسا ہے جس کا اللہ تعالیٰ سے خاص تعلق ہے اور جو دوسرے لوگوں کو
زندہ کرنے اور روحانی امور کے کھولنے کی قابلیت رکھتا ہے۔دین پر فدا ہے اور دنیاوی
علائق سے جدا۔اسلام کا غمخوار ہے اور ماسواء سے بیزار۔پس باوجود ان سب شواہد کے
آپ کے دعوی کو قبول نہ کرنا اور آپ پر ایمان نہ لانا کسی طرح درست اور اللہ تعالیٰ کی
نظروں میں پسندیدہ نہیں ہوسکتا اور در حقیقت وہ شخص جو اسلام سے محبت رکھتا ہو اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عاشق ہو اور اپنے ذاتی مفاد پر اسلام کے فوائد کو مقدم رکھتا ہو اس

۳۷۷
دعوة الامير
سے یہ امید ہی نہیں کی جاسکتی کہ اس وضاحت کے بعد خاموش رہے اور حق کے قبول کرنے
میں دیر لگائے۔اگر یہ دلائل جو او پر بیان ہوئے آپ کی صداقت کو ثابت نہیں کرتے تو پھر
اور کون سے دلائل ہیں جن کے ذریعے سے پہلے انبیاء کی صداقت ثابت ہوئی اور جن کی
وجہ سے نبیوں پر ایمان لایا جاتا ہے اگر ان سے بڑھ کر بلکہ سوائے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے باقی سب نبیوں کے متعلق اس قدر بھی دلائل نہیں ملتے جتنے اوپر بیان ہوئے تو پھر
کیا وجہ ہے کہ ان پر ایمان لایا جاتا ہے اگر ایمان صرف ماں باپ سے سنی سنائی باتوں کو
دہرا دینے کا نام نہیں بلکہ تحقیق و تدقیق کر کے کسی بات کو ماننے کا نام ہے تو پھر دو باتوں میں
سے ایک ضرور اختیار کرنی پڑیگی ، یا تو سب نبیوں کا انکار کرنا ہوگا یا حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ السلام کے دعوے کو تسلیم کرنا پڑیگا اور میں اے بادشاہ! آپ جیسے فہیم اور ذکی فرمانروا
سے یہی اُمید کرتا ہوں کہ آپ مؤخر الذکر طریق کو اختیار کریں گے اور اللہ تعالیٰ کے فرستادہ
کو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے اظہار اور اسلام کو غالب کرنے اور مسلمان
کہلانے والوں کو پھر مسلمان بنانے کے لیے آیا ہے قبول کرنے میں دیر نہیں کریں گے
کیونکہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کو قبول کرنا اس کے ارادے کے مطابق بہت سی برکات کا موجب
ہوتا ہے اور اس کے منشاء کے خلاف کھڑا ہو جانا کبھی بھی با برکت نہیں ہوتا۔اسلام کی حالت اس وقت قابلِ رحم ہے اور ممکن نہیں کہ جو شخص اس دین سے سچی
محبت رکھتا ہو اس کا دل اس کی حالت کو دیکھ کر اس وقت تک خوش ہو سکے جب تک وہ اُس کی
کامیابی کے لیے سامان بہم نہ پہنچائے اور اُسے ہر قسم کے خطرات سے محفوظ نہ دیکھ لے۔دشمن تو اس کی عداوت میں اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ اُن کو اس میں کوئی خوبی ہی نظر نہیں آتی ،
سر سے پا تک عیب ہی عیب نکالتے ہیں، جو دوست کہلاتے ہیں وہ بھی یا تو دل سے اس سے

(F2A)
دعوة الامير
متنفر ہیں یا اس کی طرف ان کو کوئی توجہ نہیں۔اسلام ان کی زبانوں پر ہے مگر حلق سے نیچے
نہیں اُترتا، ان کی تمام تر توجہ سیاسیات کی طرف ہے اگر کوئی ملک ہاتھ سے نکل جائے تو وہ
زمین و آسمان کو سر پر اُٹھا لیتے ہیں لیکن اگر ہزاروں لاکھوں آدمی اسلام کو چھوڑ کر مسیحی یا ہندو
ہوجائیں تو اُن کو کچھ پروا نہیں۔دنیاوی مفاد حاصل کرنے کے لیے تو اُن میں والنٹیئر وں کی
کوئی کمی نہیں لیکن اشاعت دین کے لیے اُن میں سے ایک بھی باہر نہیں نکلتا۔سلطان ترکی
کی خلافت کا اگر کوئی منکر ہو تو اُن کے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے لیکن رسول کریم کی
رسالت کو ر ڈ کر دے تو اُن کی غیرت جوش میں نہیں آتی اور یہ حالت اُن کی دن بدن بڑھتی
جاتی ہے ہندوستان کی تو اب یہ حالت ہے کہ غیر مذاہب کے لوگوں میں تبلیغ کرنا تو دور کی
بات ہے اُن کی طرف سے اسلام پر جو حملے ہوتے ہیں اگر اُن کا بھی جواب دیا جائے تو خود
مسلمان کہلانے والے لوگ گلو گیر ہو جاتے ہیں اور اُسے مصلحت وقت کے خلاف بتاتے
ہیں۔غرض اسلام ایک رڈی شے کی طرح گھروں سے نکال کر پھینک دیا گیا ہے اور صرف
اس کا نام سیاسی فوائد کے حصول کے لیے رکھ لیا گیا ہے اس حالت کو دور کرنے اور اسلام کو
مصیبت سے بچانے کے لیے صرف ایک ہی ذریعہ ہے کہ مسیح موعود کو قبول کیا جائے اور اس
کے دامن سے اپنے آپ کو وابستہ کیا جائے بغیر اس کے سایہ میں آنے کے ترقی کا کوئی راستہ
کھلا نہیں۔اب تلوار کا جہاد اسلام کے لیے مفید نہیں ہوسکتا جب تک ایمان درست نہ ہوں
گے اور اسلام کا صحیح مفہوم لوگ نہ سمجھیں گے اور پھر اللہ تعالی کی رسی کو سب کے سب مضبوط
نہ پکڑلیں گے اسلام کی ترقی کے سامان پیدا نہیں ہو سکتے۔دنیا نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم پر اعتراض کیا تھا کہ آپ نے نعوذ باللہ تلوار کے ساتھ اسلام کی اشاعت کی تھی ورنہ
دل پر اثر کرنے والے دلائل آپ کے پاس موجود نہ تھے اور خود مسلمان اس اعتراض کی

(r29)
دعوة الامير
تائید کرتے تھے اب اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس اعتراض کو اپنے رسول سے دُور کرے اور
اُس نے اس غرض سے رسول کریم کی اُمت میں سے ایک شخص کو مسیح کر کے بھیجا ہے تا اس
کے ذریعے براہین اور دلائل کی تلوار سے دشمن کو مغلوب کرے اور اسلام کو غالب ، تا دنیا کو
معلوم ہو کہ جو کام ایک خادم کر سکتا ہے آقا اس کو بدرجہ اولی کر سکتا تھا اب اس ذریعہ کے سوا
اسلام کی مد کا اور کوئی طریق نہیں۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
دشمنوں کو آپ کی غلامی میں داخل کرے اور اس کا ایک ہی طریق ہے کہ اُس بچے اسلام کو جو
مسیح موعود لایا ہے اس صحیح طریق سے جو مسیح موعود نے بتایا ہے اس خالص ایمان کے ساتھ
جو مسیح موعود نے دلوں میں پیدا کیا ہے دنیا کے سامنے پیش کیا جائے اور بھولے بھٹکوں کو راہِ
راست پر لایا جائے اگر اللہ تعالیٰ کا منشاء ہوتا کہ کسی اور ذریعے سے اسلام کو ترقی دے تو وہ
پہلے سب راستوں کو بند کیوں کرتا؟ پس مسیح موعود سے دور رہنا گویا اسلام کی ترقی میں روک
پیدا کرنا ہے اور دشمنوں کو موقع دینا ہے کہ وہ رسول پاک پر حملے کریں اور آپ کی عزت پر
تیراندازی کریں جسے کوئی باغیرت مسلمان گوارا نہیں کرسکتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ وہ اُمت کس طرح ہلاک ہوسکتی ہے جس
کے ایک طرف میں ہوں اور دوسری طرف مسیح موعود ( کنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۳۴۷
روایت ۳۸۸۵۸ مطبوعہ حلب ۱۹۷۵ء) جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسی شخص کا ایمان
محفوظ رہ سکتا ہے جو ان دونوں دیواروں کے اندر آ جائے پس مسیح موعود کے نازل ہو جانے
کے بعد جو اس پر ایمان نہیں لاتا وہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت سے باہر ہے اور جو مسیح موعود کے
راستے میں روک بنتا ہے وہ در حقیقت اسلام کا دشمن ہے اور اسلام کی ترقی اس
کو نہیں بھاتی۔ورنہ وہ اس دیوار کے قائم ہونے میں کیوں روک ڈالتا، جس کے ذریعے سے اسلام محفوظ

۳۸۰
دعوة الامير
ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے قہر کی تلوار کے نیچے ہے بہتر ہوتا کہ اس کی ماں اس
کو نہ جنتی اور وہ مٹی
رہتا۔اس نجس دن کو نہ دیکھتا۔اے بادشاہ ! مسیح موعود کی آمد کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے بڑے بڑے وعدے وابستہ
ہیں اس کے ذریعے سے اسلام کو ایک نئی زندگی دی جائے گی۔جس طرح ایک خشک
درخت زور کی بارش سے جو وقت پر پڑتی ہے ہر اہو جاتا ہے اسی طرح مسیح موعود کی آمد سے
اسلام سرسبز و شاداب ہوگا اور ایک نئی طاقت اور نئی روح ان لوگوں کو دی جائے گی جو مسیح
موعودؓ پر ایمان لائیں گے، اللہ تعالیٰ نے دیر تک صبر کیا اور خاموش رہا۔مگر اب وہ خاموش
نہیں رہے گا وہ کبھی اس امر کی اجازت نہیں دے گا کہ اس کے بندے کو اس کا شریک بنایا
جائے ، اُس کا بیٹا قرار دیکر یا آسمان پر زندہ مان کر یا مردے زندہ کرنے والا اور نئی مخلوق
پیدا کرنے والا قرار دیکر۔وہ رحم کرنے والا ہے مگر غیرت مند بھی ہے۔اس نے دیر تک
انتظار کیا کہ اس کی پاک کتاب کی طرف لوگ کب توجہ کرتے ہیں مگر مسلمانوں نے اس کی
طرف سے منہ پھیر لیا۔وہ لغویات کی طرف متوجہ ہو گئے مگر اللہ تعالیٰ کے کلام کی انہوں
نے کچھ قدر نہ کی اور یہ آیت اُن کو بھول گئی کہ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ
مَهْجُورًا ( الفرقان: (۳۱) پس اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف سے منہ پھیر لیا اور اب وہ اس
وقت تک ان کی طرف منہ نہیں کرے گا جب تک وہ اس کے مسیح موعود کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ
دیکر اس بات کا اقرار نہیں کرتے کہ وہ آئندہ اس سے بے توجہی نہیں کریں گے اور اپنی پچھلی
غلطیوں کا تدارک کریں گے۔لوگوں نے دنیا سے محبت کی مگر اللہ تعالیٰ سے محبت نہ کی۔تو
اللہ تعالیٰ نے دنیا بھی ان سے لے لی اور ذلت کی ماران پر ماری۔انہوں نے مسلمان کہلا کر
اللہ تعالیٰ کے محبوب کو تو زمین میں دفن کیا مگر حضرت مسیح “ کو زندہ آسمان پر جا بٹھایا تو اُس

(FAI)
۳۸۱
دعوة الامير
نے بھی ان کو زمین پر مسل دیا اور مسیحیوں کو اُن کے سر پر لا کر سوار کیا۔یہ حالت ان کی نہیں
بدل سکتی جب تک کہ وہ اپنی اندرونی اصلاح نہ کریں۔ظاہری تدابیر آج کچھ کام نہیں دے
سکتیں، کیونکہ یہ سب تباہی اللہ تعالیٰ کے غضب کے نتیجے میں ہے جب تک مسلمان اللہ
تعالیٰ سے صلح نہیں کریں گے اس وقت تک یہ روز بروز ذلیل ہی ہوتے چلے جائیں گے پس
مبارک وہ جو اللہ تعالیٰ سے صلح کرنے کو دوڑتا ہے۔یقیناً وہ ذلت سے بچایا جائے گا اور اللہ
تعالیٰ کی نصرت اس کے ساتھ ہوگی اور اس کا ہاتھ اس کے آگے آگے ہوگا۔اے بادشاہ! مسیح موعود کی آمد کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ بہت بڑا وا قعہ ہے مسیح موعود
وہ ہے جسے رسول کریم نے سلام بھیجا ہے (در منثور مؤلفہ علامہ جلال الدین السیولی جلد ۲ صفحہ ۲۴۲ زیر
آیت "وإن من اهل الكتب) اور فرمایا ہے کہ خواہ سخت سخت صعوبتیں اُٹھا کر بھی اس کے
پاس جانا پڑے تب بھی مسلمانوں کو اس کے پاس جانا چاہیے (ابن ماجہ کتاب الفتن باب
خروج المهدى مطبوعة دار احياء الكتب العربية ۱۹۵۳ء) اس کی نسبت دنیا کے تمام مذاہب
میں پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں اور کوئی نبی نہیں جس نے اس کی آمد کی خبر نہ دی ہو۔پس جس
انسان کی اس قدر نبیوں نے خبر دی ہے اور اپنی امتوں کو اس کی آمد کا منتظر کیا ہے وہ کتنا بڑا
انسان ہوگا اور کیسا مبارک ہوگا وہ شخص جس کو اس کا زمانہ میل جائے اور وہ اس کی برکتوں
سے حصہ پالے۔اے بادشاہ! اللہ تعالیٰ کے مامور اور مرسل روز روز نہیں آیا کرتے اور خصوصاً اس
قسم کے عالی شان مرسل کہ جس قسم کا مسیح موعود ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اور کسی
شخص کی نسبت اس قدر بشارات مروی نہیں جس قدر کہ اس کی نسبت۔پس اس سے بڑے
آدمی کی آمد کی ہمیں امید نہیں ہو سکتی۔وہ نبی کریم کی امت کے لیے خاتم الخلفاء ہے اور

(rar)
دعوة الامير
اس کے بعد قیامت کے زمانے ہی کا انتظار کیا جا سکتا ہے پس اس کے زمانے کا ایک ایک
دن
قیمتی ہے اتنا قیمتی کہ دنیا و مافیھا اس کے مقابلے میں حقیر اور ذلیل ہے اور خوش قسمت
ہے وہ انسان جو اس کی قدر کو سمجھتا ہے اور اس پر ایمان لا کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا
چاہتا ہے کیونکہ وہ اپنی پیدائش کے مقصد کو پا گیا اور عبودیت کا راز اس پر گھل گیا۔اے بادشاہ! جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی مامور آتا ہے تو اس کی جماعت ہمیشہ
یکساں حالت میں نہیں رہتی۔وہ غریبوں سے شروع ہوتی ہے اور بادشاہوں پر جا کر ختم
ہوتی ہے اور ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ جماعت اس علاقے پر قابض ہو جاتی ہے جس کی
طرف وہ مامور جس نے اس جماعت کو قائم کیا تھا بھیجا گیا تھا۔پس ہمیشہ یہی حال نہیں رہے
گا کہ ہماری جماعت غرباء کی جماعت رہے، بلکہ یہ دن ڈونی اور رات چوگنی ترقی کرے گی،
دنیا کی حکومتیں مل کر بھی اس کی رفتار ترقی کو روک نہیں سکتیں۔ایک دن ایسا آئے گا کہ یہ تمام
جماعتوں اور فرقوں کو کھا جائے گی جیسا کہ حضرت اقدس کا الہام ہے کہ تیرے ماننے والے
قیامت تک تیرے منکروں پر غالب رہیں گے (تذکرہ صفحه ۲۷۹ ایڈیشن چهارم) اور جیسا
کہ آپ کا الہام ہے کہ وہ لوگوں کو جو آپ کی بیعت میں داخل نہ ہوں گے کم کرتا چلا جائے گا
(تذکره صفحه ۲۷۵ ایڈیشن (چهارم) اور ایسا ہوگا کہ دنیا کے بادشاہ آئندہ اسی جماعت میں
سے ہوں گے۔یہ مغلوب نہیں رہے گی بلکہ غالب آجائے گی اور مفتوح نہیں رہے گی بلکہ
فاتح ہو جائے گی جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں
سے برکت ڈھونڈیں گے۔( تذکرہ صفحہ ۱۰: ایڈیشن چہارم) مگر ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔ایک ہی کام ایک وقت میں انسان کو بڑی عزت کا وارث بنادیتا ہے اور دوسرے وقت میں
اس کام کو کوئی پوچھتا بھی نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر (ابتداء ) ایمان لانے
66

(rar)
دعوة الامير
والے آج تک دنیا کے سردار بنے ہوئے ہیں لیکن جو اس وقت ایمان لائے جب اسلام
کو غلبہ حاصل ہو چکا تھا، اُن میں سے بہتوں کے نام بھی لوگ نہیں جانتے۔پس جو شخص اس
وقت کہ یہ جماعت کمزور سمجھی جاتی ہے ایمان لاتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سابقون میں
لکھا جائے گا اور خاص انعامات کا وارث ہو گا اور عظیم الشان برکات کو دیکھے گا ، اگر چہ بہت
سا وقت گزر چکا ہے مگر پھر بھی عزت کے دروازے ابھی کھلے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا قرب
حاصل کرنا ابھی آسان ہے۔پس میں آپ کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اس وقت کی
قدر کریں اور رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَّا (ال عمران آیت
۱۹۴) کہتے ہوئے اس آواز پر لبیک کہیں جسے خود اللہ تعالیٰ نے بلند کیا ہے تا کہ آپ اُس کے
مقبول اور پیارے ہو جا ئیں۔میں آپ سے سچ سچ کہتا ہوں کہ احمدیت کے باہر اللہ تعالیٰ نہیں مل سکتا۔ہر ایک
شخص جو اپنے دل کو ٹولے گا اسے معلوم ہو جائے گا کہ اس کے دل میں اللہ تعالیٰ اور اس کی
باتوں پر وہ یقین اور وثوق نہیں جو قطعی اور یقینی باتوں پر ہونا چاہئے اور نہ وہ اپنے دل میں وہ
نور پائے گا جس کے بغیر اللہ تعالیٰ کا چہرہ نظر نہیں آسکتا۔یہ یقین اور وثوق اور یہ ٹور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے باہر کہیں نہیں مل سکتا کیونکہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے
کہ سب کو ایک نقطے پر جمع کرے مگر کیا کوئی شخص جو موت پر نظر رکھتا ہے اس زندگی پر خوش
ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ سے دُوری میں کٹے اور جس میں اللہ تعالیٰ کے نور سے حصہ نہ ملے۔پس اس ٹور کو حاصل کیجئے اور اس یقین کی طرف دوڑیئے جو احمدیت ہی میں حاصل ہو
سکتا ہے اور جس کے بغیر زندگی بالکل بے مزہ اور بے لطف ہے اور دوسروں پر سبقت لے
جائے تا کہ آئندہ نسلوں میں بھی آپ کا نام ادب اور احترام کے ساتھ لیا جائے اور

(rar)
۳۸۴
زمانے کے آخر تک آپ کے نام پر رحمتیں بھیجنے والے موجود رہیں۔دعوة الامير
بیشک اللہ تعالیٰ کے سلسلوں میں داخل ہونے والے انسان بڑے بوجھ کے نیچے
دب جاتے ہیں مگر ہر ایک بوجھ تکلیف نہیں دیتا۔کیا وہ کسان جو اپنی سال بھر کی کمائی سر پر
رکھ کر اپنے گھر لاتا ہے بوجھ محسوس کرتا ہے یا وہ ماں جو اپنا بچہ گود میں اُٹھائے پھرتی ہے
بوجھ محسوس کرتی ہے؟ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت میں حصہ لینا اور اُس کے لیے
کوشش کرنا مومن کے لیے بوجھ نہیں ہوتا۔دوسرے اسے بوجھ سمجھتے ہیں مگر وہ اسے عین
راحت خیال کرتا ہے۔پس ان ذمہ داریوں سے نہ گھبرائیے جوحق کو قبول کرنے سے انسان
پر عائد ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے احسانات کو یاد کرتے ہوئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی عنایتوں کو سوچتے ہوئے اس بوجھ کے نیچے اپنا کندھا دے دیجئے جس کا اُٹھانا
ہر ایک مسلمان کا فرض ہے۔آپ بادشاہ ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے حضور آپ اور دوسرے
انسان برابر ہیں۔جس طرح اُن پر خدمت اسلام کا فرض ہے آپ پر بھی فرض ہے اور جس
طرح اُن کے لیے اللہ تعالیٰ کے ماموروں
کا ماننا ضروری ہے آپ کے لیے بھی ضروری ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے حکموں اور اس کی تعلیموں کو قبول کیجئے۔اور اس کے قائم کردہ سلسلے میں
داخل ہو کر اللہ تعالیٰ کے انعامات سے حصہ لیجئے کہ ان میں سب سے چھوٹا آپ کی ساری
مملکت سے بڑا اور زیادہ قیمتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ شِبْرًا فَلَيْسَ
مِنَّا _ (مجمع الذوائد ومنبع الفوائد مؤلفه حافظ نور الدین علی بن ابی بکر جلد ۵ صفحه ۲۴۴ مطبوعه
قاهره ۱۳۵۳ھ میں اس حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں۔” من فارق الجماعة شبر أفقد فارق الاسلام‘) پس
اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت سے جدا رہنا نہایت خوف کا مقام ہے اور خصوصاً بادشاہوں

۳۸۵
دعوة الامير
کے لیے کہ اُن پر دوہری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ایک ان کی اپنی اور ایک اُن کی رعایا
کی۔بہت سے نادان دین کے معاملے میں بھی اپنے بادشاہ کی طرف دیکھتے ہیں۔پس
اللہ تعالیٰ کے نزدیک اُن کی غلطیوں کے ذمہ دار اُن کے بادشاہ سمجھے جاتے ہیں۔جب
رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیصر کو خط لکھا تھا تو آپ نے اُس کو اسی امر کی طرف تو
جہ دلا کر حق کو جلد قبول کرنے کی ترغیب دی تھی اور تحریر فرمایا تھا کہ فَإِنْ تَوَلَّيْتَ فَعَلَيْكَ
إِثْمُ الْأَرِيْسِنینَ ( مسند احمد بن حنبل جلد ۱ صفحہ ۲۶۳) کہ اگر تُو نے انکار کر دیا تو تجھ پر زمینداروں کا
گناہ بھی ہوگا۔پس آپ حق کو قبول کر کے اپنی رعایا کے راستے سے وہ روک ہٹا دیں جو
آب آپ کے راستے میں حائل ہے تا کہ اس کے گناہ آپ کو نہ دیئے جائیں بلکہ ان کی
نیکیاں آپ کو ملیں کیونکہ جس طرح وہ بادشاہ جو حق کا انکار کر کے دوسروں کے لیے روک
بنتا ہے اُن کے گناہوں میں شریک قرار دیا جاتا ہے۔اسی طرح وہ بادشاہ جو حق کو قبول کر
کے دوسروں کے لیے حق کے قبول کرنے کا راستہ کھولتا ہے اُن کے ثواب میں شریک
کیا جاتا ہے۔یہ دنیا چند روزہ ہے اور نہ معلوم کہ کون کب تک زندہ رہے گا آخر ہر ایک کومرنا اور
اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونا ہے۔اس وقت سوائے صحیح عقائد اور صالح اعمال کے اور کچھ
کام نہیں آئے گا۔غریب بھی اس دنیا سے خالی ہاتھ جاتا ہے اور امیر بھی۔نہ بادشاہ اب
تک اس دنیا سے کچھ لے گئے نہ غریب، ساتھ لے جانے والا صرف ایمان ہے یا اعمال
صالحہ۔پس اللہ تعالیٰ کے مامور پر ایمان لائے تا اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو امن دیا
جائے اور اسلام کی آواز کو قبول کیجئے تا سلامتی سے آپ کو حصہ ملے۔میں آج اس فرض کو
ادا کر چکا جو مجھ پر تھا۔اللہ تعالیٰ کا پیغام میں نے آپکو پہنچا دیا ہے۔آب ماننانہ ماننا آپ کا

(PAY)
دعوة الامير
کام ہے۔ہاں مجھے آپ سے امید ضرور ہے کہ آپ میرے خط پر پوری طرح غور کریں
گے اور جب اس کو بالکل راست اور درست پائیں گے تو وقت کے مامور پر ایمان لانے
میں دریغ نہیں کریں گے۔اللہ تعالیٰ کرے ایسا ہی ہو۔وَأَخِرُ دَعْوَنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ

آج 10 میں سے 10 باقی