مکتوب بنام مولوی ریاض احمد صاحب

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

للہ تعالیٰ کے تمام افعال میں حکمت، رحمت ،فضل اور انسان کی اصلاح مدنظر رہتی ہے۔قبولیت کا تذکرہ فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تکبر ہو گا تو جہنم ٹھکانا ہے اور صبر کے موقع پر(البقرۃ : ۱۵۶،۱۵۷) اضطراب مت کرو۔دعا کی جاتی ہے اور پیارا مولیٰ رحیم کریم و مالک ہے۔والسلام دستخط نور الدین ازقادیان ۶؍جون ۱۸۹۷ء (الحکم جلد ۲ نمبر ۵،۶ مورخہ ۲۷؍مارچ و ۶؍اپریل ۱۸۹۸ء صفحہ۶ ) مکتوب بنام مولوی ریاض احمد صاحب ذیل میں ہم ایک خط درج کرتے ہیں جو عرصہ ہوا ہمارے مخدوم حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب نے مولوی ریاض احمد صاحب ساکن رائے بریلی کے نام لکھا تھا۔بظاہر یہ ایک خط ایک خاص شخص کے نام ہے۔مگر نفس الامرمیں بعض لغات القرآن کا لب لباب ہے اور قرآن کریم کے بعض مشکل مقامات کا حل ہے۔اس لئے ہم نہایت فخر اور عزت سے اس کو درج کرتے ہیں تاکہ ہمارے ناظر ین قرآن کا ترجمہ کرنے یا پڑھتے وقت ان امور کا لحاظ رکھیں اور آئندہ ہم مولوی صاحب کی یادداشتیں ترجمہ قرآن کے متعلق انشاء اللہ سلسلہ وار درج کرتے رہیں گے۔( ایڈیٹر الحکم ) نور الدین ۱۳؍ستمبر ۱۸۹۵ء از دارالاما ن قادیان میرے عریضہ کو ایک بار آپ ضرور پورا پڑھ لیں گر فرصت ملے۔میں اسے دوسری بار نہیں دیکھ سکا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ قرآن مجید کے ترجمہ کی جو ضرورت آج کل ہے وہ مخفی نہیں اور اس پر اب کچھ مجھے لکھنا فضول ہے کیونکہ بات صاف ہے۔میں اس عریضہ میں مختصراً عرض کروں گا کیونکہ مجھے آپ کے حالات اور عادات اور آپ کے اندرونی جوشوں کی اطلاع نہیں۔میں نے آپ کا ارادہ

پیسہ اخبار میں دیکھا اور یہ تعمیل ارشاد خاتم الانبیاء صلعم کا رڈ لکھ دئیے جو بحمد اللہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو پہنچ گئے۔وہ حکم تھا۔اَلدِّیْنُ النَّصِیْحَۃُ (صحیح البخاری ، کتاب الایمان ، باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم الدین النصیحۃ) دین اسلام خیر خواہی کا نام ہے۔وَ الرَّاحِمُوْنَ یَرْحَمُھُمُ الرَّحْمٰنُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی وَ ارْحَمُوْا مَنْ فِی الْاَرْضِ یَرْحَمُکُمْ مَّنْ فِی السَّمَآئِ ا ور میرا خیال تھا اور ہے کہ اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ وَاِنَّمَا لِامْرِئٍ مَانَوٰی۔میں کوئی ترتیب اس مضمون کے متعلق نہیں رکھ سکتا کیونکہ یہ خط ہے رسالہ نہیں ہے جو کچھ لکھتے لکھتے مجھے خیال آتا جائے گا لکھوں گا۔اوّل۔تراجم موجودہ نے قرآن کریم کے پاک اور نہایت ہی بے عیب الفاظ کو اپنے اپنے ناپاک اور گندہ محاورات میں ظاہر کیا ہے۔مثلاً بطور نمونہ ازہزارے کے سنو۔(۱) خدعہ کا لفظ ہے۔سورہ بقرہ کے دوسرے رکوع میں موجود ہے۔…(البقرۃ : ۱۰) اور سورہ نساء رکوع ۲۱ میں (النساء :۱۴۳) اس کا ترجمہ مترجموں نے دھوکہ دیتے ہیں اللہ کو۔اور دھوکہ نہیں دیتے مگر اپنی جانوں کو اور اللہ تعالیٰ دھوکہ دیتا ہے ان کو یا بجائے دھوکہ فریب دیتا ہے، دغا دیتا ہے۔وغیرہ وغیرہ۔اللہ تعالیٰ ان ناپاک معنی کی تصدیق قرآن مجید میں نہیں فرماتا۔اس ترجمہ کے معائب یقینا یا غالباً آپ پر ظاہر ہوں گے۔اس لئے مجھے شاید ضرورت نہیں۔اب میں اس کے ایسے معنے عرض کرتا ہوں کہ جن کی تصدیق قرآن کریم میں ہے اور لغت عرب اس کی تصدیق کرتی ہے۔ یَتْرُکُوْنَ اللّٰہَ۔قاموس میں ہے۔خَادِعُہٗ۔یَتْرُکُہٗ۔ترجمہ اس کا، چھوڑتے ہیں ترک کرتے ہیں اللہ کو۔ اور وہ چھوڑنے والا ترک کرنے والا ہے ان کو۔قرآن کریم میں دوسرے موقعوں پر منافقوں کے حق میں فرمایا ہے۔(البقرۃ : ۱۸) (الاعراف : ۱۸۷) وغیرہ۔

 کے معنے یُمْسِکُوْنَ یَبْخُلُوْنَ۔کیا معنے؟ خادع۔مزید کے معنے ہیں۔ترک اور مجرد کے معنے ہیں۔امسک۔بخل اور بہ معنے صراح و صحاح و قاموس میں موجود ہیں۔قرآن کریم ان معنوں کی تصدیق فرماتا ہے کہ منافق کہتے ہیں۔(المنٰفقون : ۸) اور فرماتا ہے  (آل عمران :۱۸۱) اور فرماتا ہے۔ ( آل عمران :۱۸۱) (۲)  (الحشر : ۲۰) اس کا ترجمہ کرتے ہیں۔بھلایا انہوں نے اللہ کو پس بھلایا اللہ نے تم کو۔حالانکہ ماثور تفسیر صحابہ کرام کی تَرَکُوا اللّٰہَ فَتَرَکَھُمْ موجود تھی۔(۳) کید کے معنے جیسے سیرۃ ابن ہشام بخاری محمد بن اسحاق میں موجود ہے۔جنگ کرنے کے ہیں۔بار بار مغازی میں آتا ہے خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہُ وَلَمْ یَلْقَ کَیْدًا اَیْ حَرْبًا۔پس  (الطارق :۱۶،۱۷) کے معنے ہوئے۔وہ خطرناک جنگ کی تیاریاں کرتے ہیں یا خطرناک جنگ کرنے کو ہیں اور میں بھی ان سے خطرناک جنگ کروں گا۔(۴) مکرکے معنے تدابیر، دقیقہ اور ارادات مستحکمہ کے ہیں۔پس  (آل عمران : ۵۵) کے معنے ہوئے کہ مسیح علیہ السلام کے مخالفوں نے تدابیر دقیقہ اورارادات محکمہ کئے کہ مسیح علیہ السلام کو قتل کریں۔اور اللہ تعالیٰ نے بھی تدابیر دقیقہ اور محکمہ سے کام لیا اور اللہ تعالیٰ کی تدابیر بڑی بھلائی پر مبنی ہیں۔خیر کا صیغہ اسم تفضیل یا افعل التفضیل کا ہے جس کے معنے بڑے کے لئے گئے۔ان معنے کا بیان قرآن کے اس مقام پرصاف ہوا ہے جہاں ارشاد ہو ا (الانفال :۳۱) اور تفصیل فرما دی کہ مکردو قسم کا ہوتا ہے۔ایک سیئ اور دوسرا خیر جیسے فرمایا  (فاطر :۴۴)۔(۵) روح کا لفظ ہے قرآن کریم میں آیا ہے اور اس لفظ کے معنے صریح موجود ہیں۔جیسے

فرمایا اللہ کریم نے(الشوریٰ : ۵۳) اور جبرئیل کو یا مسیح کو اس لئے روح فرمایا کہ ایک کلام الٰہی کے لانے والا اور دوسرا کلام الٰہی کے پہنچانے والا ہے۔اور اگر پندرھویں سیپارہ میں(بنی اسرائیل :۸۶) پر گہری نگاہ کرو اور غور سے کام لو تو صاف نظر آوے گاکہ روح وہاں کلام ہی کے معنے ہیںکیونکہ کے ما قبل دعویٰ ہوا ہے۔  (بنی اسرائیل: ۸۳) پھر بیان ہوا ہے کہ یہود دریافت کرتے ہیں کہ یہ روح کیا معنے، قرآن کہا ں سے آیا ہے۔تو جواب دیا  ہے۔اب ہر دو دعوے بلکہ دعوے اخیر کی ( کہ قرآن کریم کلام الٰہی ہے۔موضوع ،مفتری اور مصنوع نہیں) دلیل یہ دی کہ قدرتی اور مصنوعی اشیاء میںیہی تو فرق ہوتا ہے کہ مصنوع قدرتی نہیں ہوتی اور نہ قدرتی مصنوعی ہوتی ہے۔غور کرواس دلیل پر جو بعد  کے واقع ہوئی ہے۔(بنی اسرائیل :۸۹) پس ترجمہ الفاظ میں مترجم کو عرف موجودہ کا لحاظ ضروری ہے تو کہ عرفی معائب سے بچے۔دوسرا امر جس پر توجہ ضرور ہے وہ قصص ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے۔ان قصص کی تفصیل ضروری تو نہیں مگر بعض مقامات بدوں کسی تفصیل کے اس زمانہ میں سمجھنی مشکل ہیں۔مثلاً ذوالقرنین کا قصہ ،بعض ہمارے بھولے بھالے مفسروں نے یونانی سکندر کو جو ایک بت پرست شراب خور پٹرا مون کا بیٹا بننے والا تھا ذوالقرنین بنا دیا اور اگر سکندر نامہ کو دیکھیں تو شرم آجاتی ہے کہ کیا قرآن کریم اس نابکار کا اس طرح تذکرہ کرتا ہے۔اور پھر پتہ نہیں لگتا کہ یہود نے یہ سوال عن ذوالقرنین کس بنا پر کیا۔حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پاک تعلیم ہے اس کا کیا دخل تھا اور خارج از بحث تذکرہ کرنے سے جناب ہادی کامل

فداہ ابی وامیﷺ کو کیا غرض پڑی تھی کہ اس کا ذکر فرماتے، یا اللہ کریم اپنی جلیل القدر ، کافی، پاک، نور، ہدی، رحمت کی کتاب میں اس کا ذکر فرماتے حالانکہ بات صاف تھی۔دانیال کی کتاب میں حضرت دانیال نے جناب فخر عالم خاتم الانبیاء کی بابت پیشگوئی کرتے اور حضور علیہ السلام کا زمانہ بتانے کے لئے ذوالقرنین کا قصہ بتایا ہے۔د یکھو دانیال ۸ باب ۴ اور یہ ذوالقرنین کا ۸باب ۴ دانیال کا سکندر رومی سے جس کو دانیال نبی نے ذو مقرن کر کے بیان فرمایا ہے پہلے ہے۔دیکھو دانیال ۔میں یہ بیان اس وقت نہیں کرتا کہ دانیا ل کی کتاب سے کس طرح اس پاک زمانہ خیر القرون کا پتہ لگتا ہے بلکہ ذوالقرنین کے قصہ پر میرا روئے سُخن ہے۔پھر عیسائیوں نے اس امر کے مخفی کرنے کے لئے ذوالقرنین کے معنے میں بڑی بڑی شرارت کی ہے جیسے اُن تفاسیر سے ظاہر ہے۔آپ انگریزی میں دیکھ سکتے ہیں۔حالانکہ کیقباد یا مثلاً دائود علیہ السلام اور لوط علیہ السلام کے متعلق اسرائیلی لوگوں نے اُوْریا کا ناپاک ، گندہ بہتان جوبیان کیا۔ہمارے بعض بھولے مفسروں نے یہ تفسیر کبیر سے لے لیا اور جناب علیـؓ کا وہ پاک اثرجس میں انہوں نے فرمایا کہ اگر کوئی قَصّاص اُوْریا والا قصہ جناب دائود علیہ السلام کے متعلق بیان کرے گا تم میں سے تو میں اُسے رجم کروں گا۔جیسے تفسیر کبیر کے رحمہ اللہ مفسر نے بیان فرمایا ہے۔اس کو ان تمام مفسروں نے چھوڑ دیا۔اور لوط علیہ السلام کے متعلق آج کل کے ایک مفسر عام نے صاف لکھ دیا ہے کہ معاذ اللہ انہوں نے اپنی لڑکیوں سے شراب پی کر زنا کیا۔اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔وَ نَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنْ ہٰذِہِ الْخُرَافَاتِ وَا لْمَصَائِبِ۔حالانکہ ہمیں اپنی مہیمنکتاب میں جس میں صاف اللہ کریم فرماتے ہیں پتہ لگا ہے کہ شیطان لعین کا اللہ تعالیٰ کے مخلص بندوں پر جن میں انبیاء علہیم السلام سرتاج اور مخلصوں میں نائس رئیس ہیں ہرگز کچھ دخل و تصرف نہیں۔ایسی ہی اللہ تعالیٰ نے طالوت کی مدح سرائی فرمائی ہے اور ہمیں آگاہ فرمایا ہے کہ (البقرۃ :۲۴۸) اور یہ بھی فرمایا کہ(فاطر : ۲۹) پس کیا خشیت والے

ایسے ہی ہوتے ہیں کہ جیسے معالم التنزیل میں طالوت کے ناپاک ارادوں کا ذکر ہے کہ اس نے جناب دائود علیہ السلام کو قتل کرنا چاہا۔افسوس۔پھر جب تاریخ قدیمہ سے بالکل ظاہر ہے کہ جالوت دو تھے۔ایک طالوت کے مقابل اور دوسرا دائود کے مقابل۔اسی واسطے قرآن کریم کے آخر دوسرے سیپارہ میں (البقرۃ : ۲۵۲) پر وقف دے کر  کا تذکرہ الگ کر دیا ہے اور سائو ل کا کوئی قصہ قرآن کریم نے نہ فرمایا۔ایسا ہی صدہاقصص بنی اسرائیل کے بے جوڑمحشیوں اور مفسروں نے بدوں حجت نیرہ کتاب و سنت تفاسیر اور تراجم میں بھر دی ہیں۔اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّـآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔یہ تو بیرونی قصص کا نمونہ تھا اب اندرونی قصص پر گزارش کرتا ہوں۔ہمارے ہادی کامل کے قصص احادیث صحیحہ میں موجود ہیں مگر ہمارے مترجموں پر اللہ تعالیٰ رحم فرما دے کہ انہوں نے ان صحیح قصص کو چھوڑ کر کہاں کہاں موضوعات سے کام لیا ہے۔نمونہ کے طور پر زینب صدیقہ ام المومنین کا قصہ ہے جس کے متعلق افسوس ہزار افسوس نابکار لوگوں نے لکھ دیا کہ حضور علیہ السلام زینب کو دیکھ کر اس پر عاشق ہو گئے۔حالانکہ عشق کا لفظ ہی قرآن کریم اور احادیث صحیحہ میں موجود نہیں چہ جائے کہ عشق رسول اللہ زینب پر ہو اور پھر بالکل ظاہر ہے کہ ام المومنین زینب آپ کی پھوپھی زاد تھیں اور آپ کے آزاد کرد ہ غلام جناب زید رضی اللہ عنہ سے بیاہی گئیں اور نکاح ہمارے ہادی کامل کے فرمان سے ہوا اور اس زمانہ میں حجاب کی رسم نہ تھی۔یہ عشق کیسا۔کیا آپ نے زینب کو دیکھا ہوا نہ تھا یا ماریہ قبطیہ کا ناپاک قصہ کہ حضور نے اپنی بی بی کی لونڈی سے بدوں اجازت جماع کیا۔جس پر  (التحریم : ۲) نازل ہوئی۔حالانکہ اصل قصہ صحیح طور پر بخاری میں موجود ہے۔حضرت شاہ ولی اللہ مجدد اور حکیم الامت نے بھی زینب کے قصہ میں لغزش کھائی ہے اور حجۃ اللہ البالغہ میں ایک لفظ لکھ دیا ہے جس سے ایک مومن رنج اٹھاتا ہے۔غَفَرَہُ اللّٰہُ بِفَضْلِہٖ وَ مَنَّـہٗ وَ کَرَّمَہٗ آمین۔فَاِنَّہٗ کَانَ نِعْمَۃً لِاَ ھْلِ

الْہِنْدِ وَ اَنَا اُحِبُّہٗ لِلّٰہِ وَ فِی اللّٰہِ وَ بِاللّٰہِ۔تیسرا امر جس پر مترجم کو توجہ کرنا لازمی اور ضروری ہے متشابہ اور محکم کا لحاظ ہے۔شیعہ سنیوں کے دلائل میں جو آیات مذکور ہوتی ہیں اُ ن کو متشابہ کہتے ہیں اور سنی شیعہ کے دلائل پر بھی اعتراض کرتے ہیں۔ابن تیمیہ ، ابن قیم اور شو کانی نے جن آیات کو محکم کہا ہے اُن کو ان کے مخالفوں نے متشابہ کہا۔غرض یہ بحث اس زمانہ میں قابل غورہے۔رحمت کرے اللہ امام المحدثین امام بخاری پر جس نے ان تمام قصوں کو پاک کر دیا ہے کہ متشابہ کے معنے کئے ہیں۔یُصَدِّقُ بَعْضُہَا بَعْضَ۔سبحان اللہ کیسی پاک اور صاف بات ہے جس نے صدہا جھگڑے ختم کر دئیے اور تمام نزاعوں کو جڑ سے کاٹ ڈالا۔چوتھا امر جس پر توجہ چاہئے وہ مقطعات قرآنی پر غو رکرنا ہے۔نواب صدیق حسن نے جیسے لوگوں کو ان کے معانی کرنے سے ڈرایا ہے اور آپ نے امام شو کانی سے اس امر میں حصہ لیا ہے قابل مضحکہ ہے کیونکہ مقطعات پر صحابہ کرام اور تابعین اور تبع تابعین اور ائمہ تصوف نے غور فرمائی اور یوں نہیں کہہ دیا کہ ان کے معنے کوئی نہیں جانتا۔ہاں بات بہت باریک ہے اور کسی قدر فارسی ترجمہ میں جو سعدی کی طرف منسوب ہے کہیں کہیں ا س امر کو خوب نباہا ہے۔میں بھی ان پر آجکل کچھ لکھ رہا ہوںاور میرے مقتدیٰ ان معانی میں صحابہ و تابعین ہیں۔سو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اور ان معانی کا ثبوت انشاء اللہ قرآن کریم اور اقوال سلف سے دیا ہے۔پانچواں مسئلہ جس پر بڑی غور ضرور ہے نسخ کا مسئلہ ہے۔میں اپنا ایک قصہ سنا کر اس بحث کو ختم کر دیتا ہوں۔آپ اس قصہ پر غور فرما لیں۔جزاکم اللّٰہ احسن الجزاء۔میں ایام طالب علمی میں مدینہ طبیہ پہنچا اور مجھے اتباع نبوی اور اطاعت قرآن کریم کا جوش تھا۔اس لئے ضروری سمجھا کہ آیات منسوخہ کو یاد کر لوں۔اس لئے میں مدینہ کے کتب خانہ میں گیا۔وہاں مجھے ایک کتاب ملی جس میں پانچ چھ سو آیت منسوخ کا ذکر تھا۔وہاں سے وہ کتاب لایا اور ارادہ کیا کہ یہ کتاب یاد کر لوں۔مگر بعض آیات کو جو اس نے منسوخ کہا میں اس رسالہ والے کی

رائے سے اتفاق نہ کر سکا۔پھر مجھے جرأت ہوئی تو میں نے اتقان پر نظر کی ( یہ کتاب میرے نزدیک اسلامیوں کا فخر ہے اور اس رنگ کی کتاب سنی شیعہ خوارج میں میں نے نہ سنی دیکھی اور نہ مجھے امید ہے کہ ہو۔)تو اس میں بیس کے قریب آیات میری نگاہ میں پڑی۔پھر کیا تھا گویا مجھے بادشاہی مل گئی۔مگر ان آیات پر بھی جب میں نے غور کیا تو مجھے حسرت ہوئی اور مجھے اللہ کریم نے محض اپنے فضل وکرم سے مجھ پر رحم فرمایا کہ مجھے ایک عجیب و غریب کتاب فو ز الکبیر فی اصول التفسیر مل گئی۔سبحان اللہ کیا نورانی کتاب ہے۔اس میں پانچ ہی آیت کو منسوخ قرار دیا۔اللہ اللہ وہ دن دنیا میں مجھ پر عجیب تھا۔مارے خوشی کے میں جامے میں نہیں سماتا تھا۔اور اصل خوشی کا باعث یہ تھا کہ میرے دل نے مجھے پکار کر کہہ دیا کہ نور الدین! قرآن میں آیت منسوخ کوئی نہیں اور ہرگز قرآن میں آیت منسوخہ موجود نہیں کیونکہ اگر آیات منسوخہ قرآن میں موجود ہوتیں تو کم سے کم کچھ ایماجناب باری سے یاجناب صادق ، مصدوق، حبیبی و خلیلی سَیَّدُنَا وَ مَوْلَانَا وَ رَسُوْلُـنَا وَ نَبِیُّنَا اَصْفَی الْاَصْفِیَائِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَ اَزْوَاجِہٖ وَ ذُرِّیَّاتِہٖ وَ اَہْلِ بَیْتِہٖ سے یا حضرات خلفاء راشدین سے یا ابوبکر ـؓ وعمرؓسے جو ر اس رئیس علماء وقت ہیں ا ن سے کچھ ثابت ہوتا۔یہ امر نسخ کا دعویٰ علماء نے اپنے خیال سے کیا ہے۔جب دوآیات کی تطبیق نہیں آئی تو دعویٰ کر دیا ایک آیت منسوخ ہے۔پس میں ایسی آیت منسوخہ کا جو موجودہ فی القرآن ہوں قائل نہ رہا۔شاید میرے الفاظ عمدہ طور پر مقصد کو ادا نہیں کر سکے۔منشاء یہ ہے کہ میں اس بات کا قائل ہی نہ رہاکہ قرآن مجید میں کوئی منسوخ آیت موجود ہے۔وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔اور میں نے پانچ مقامات کو تفاسیر میں دیکھنا شروع کیا تو بحمد اللہ پانچوں ایسے مقام تھے کہ تفسیر کبیر جیسی عام تفسیر سے وہ معنے صاف حل ہو گئے۔صرف دو مقام پر میری تسلی نہ ہوئی جو پھر اور تفاسیر سے وہ بھی حل ہو گئے۔میں مدینہ سے لاہور پہنچا۔وہاں ایک شخص فرقہ اہل حدیث کا مجھے ملا۔اس نے کہا ہم قرآن پر کیسے عمل کریں جبکہ ہمیں معلوم نہیں کہ ناسخ کیا ہے اور منسوخ کہاں ہے۔میں نے اس شخص کو کہا کہ قرآن مجید میں منسوخ آیت کوئی نہیں۔وہ تو آگ ہو گیا اور مجھے پکڑ کر ایک شخص محمد حسین بٹالوی

کے پاس پہنچایا۔مجھ سے انہوں نے طیش میں آکر کہا۔کیا آپ نسخ کے قائل نہیں۔میں نے کہا کہ نسخ کا دعویٰ غلط ہے۔اگر آپ کو کوئی آیت منسوخ معلوم ہوتی ہے تو مجھے فرمائیے اور بحث جانے دیجئے۔میری اس عرض پر وہ کہنے لگے کہ شوکانی نے کہا ہے جو نسخ کا منکر ہے و ہ جاہل ہے۔میں نے عرض کیا کہ میں شو کانی کو نہیں جانتا کہ وہ کون ہے اور مجھے اس کی اتباع سے کام نہیں۔آپ کوئی آیت پڑھیں۔آخر وہ کہنے لگے کہ تم سید احمد خاں کو جانتے ہو۔میں اس وقت سید احمد کو نہیں جانتا تھا۔پس میں نے جواب دیا کہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ کون ہے۔غرض یہ قصہ قابل غور ہے اور آپ میرے اس قصہ کو قصہ تصور نہ فرماویں۔یہ ایک نفس الامری حالات کا بیان ہے جس نے مجھے قرآن کریم کی شاہراہ پر چلنے کے لئے بڑی راہ کھول دی ہے۔اگر جناب کو کسی آیت میں تامل ہے تو مجھے ارقام فرماویں۔مگر میں ٹھنڈے دل کا آدمی ہوں اور آپ کی طبع میں مجھے ایسی حدت معلوم ہوتی ہے جو محتاط مومن کی شان سے ذرا فاصلہ رکھتی ہے جیسے آپ کے کارڈ سے میں ثابت کروں گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔چھٹا امر جس پر مترجم کو غور ضروری ہے و ہ مسئلہ ہے ترتیب آیات قرآنیہ کا۔میرے نزدیک ثابت ہو چکا ہے کہ قرآن کریم الحمد شریف سے لے کر سورۂ ناس تک ایک ایسی ترتیب رکھتا ہے کہ اگر ایک آیت کہیں سے نکال ڈالیں تو قرآن قرآن نہیں رہتا۔ایک شخص صدیق حسن خاں نام نواب بھوپال میں گزرا ہے۔انہوں نے اپنی تفاسیر میںجیسے جامع البیان کے ابتداء میں حاشیہ پر لکھا ہے۔بڑی طول اور فضول تقریر سے ثابت کیا ہے کہ کوئی آیت مکہ میں اُتری کوئی مدینہ میں کوئی سفر میں کوئی حضرمیں کوئی صلح میں کوئی جنگ میں پھر کیسا احمق ہے وہ جو قرآنی آیات کو مرتب مانتا ہے۔یہ ہے خلاصہ اس کے کلمات کا۔میں کہتا ہوں کہ اگر یہ ترتیب قرآنی مدنظر حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ کی نہ ہوتی تو ضرور تھاکہ قائم رہتی وہ ترتیب جس پر نزول ہوا تھا۔جب ترتیب نزولی کو بدل دیا گیا ہے اور جب یہ معاملہ حضرت خاتم الانبیاء کے حضور خود حضور کے حکم معلی سے بلکہ جناب باری کے فرمان سے ہوا ہے تو کیوں نہیں نواب

خیال فرماتے کہ ترتیب نزولی کو بدل کر دوسری تربیت پر قرآن کریم بڑی اور اول دلیل ہے کہ قرآن میں موجودہ حالت پر کوئی ترتیب خاص مدنظر ہے۔میں نے اس معاملہ پر بہت غور کیا ہے۔بے ریب یور پ والوں کا اعتراض کہ قرآن کریم بلند پروازی سے ایک مضمون کو چھیڑتا ہے پھر ختم نہیں کرتا اور دوسری بات کو شروع کر دیتا ہے۔قابل غور مضمون ہے۔اس خط میں نہیں دوسرے خط میں اس کا نمونہ ضرور دوں گا۔غرض مترجم کو ضرور ہے کہ نوٹوں سے ترتیب قرآنی کو مدنظر رکھ کر بتاتا جاوے۔تفسیر کبیر ، تفسیر عزیزی ، تفسیرحسنی مسمّٰی بہ حیات سرمدی اس امر کو نصب العین رکھتے ہیں گو پورے کامیاب نہیں ہوئے۔ساتواں امر جس کو ضرور ہے کہ مترجم مدنظر رکھے، حال کا فلسفہ ہے۔جس کی بناء گو اکثر مشاہدہ پر ہے مگر ہمارے ہندوستانی طالب علم اس میں تھیوری قیاس قیاسی اور خیالی اور امر محقق شدہ میں تمیز نہیں کر سکتے۔ایک طرف تو سید احمد خاں کی جماعت نے یورپ کے فلسفہ اور سائنس سے دب کر صلح کر لی ہے۔ڈریپر اور اس کے بھائیوں کا ایسا ڈر پڑا ہے کہ قرآن کریم کو ان کے خیالات کے پیچھے پیچھے لگا دیا ہے۔تمام مذاہب کی جان اور تمام خلق کے لئے اعلیٰ جُزامید قبولیت دعا سے ہی منکرہو گئے۔تا آیات نبوت اور مسئلہ الہام و وحی و ملائکہ و آخرت اور جنت و نار کے وجود سے گویا انکار کر لیا۔میٹیریالسٹ لوگوں کے حملات کو دیکھ کر وحدت وجودیوں کی طرح اسی مخلوق کو بعد حذف تشخصات خدا مان لیا۔جیسے ان کے خطبات سے ظاہر ہے۔بقیہ مشکلات سے یوں پیچھا چھوڑایا کہ جہاں فلسفہ کو موید نہ دیکھا وہاں کہہ دیا کہ یہ کلام اللہ تعالیٰ نے حسب خیال یہوداور نصاریٰ کے یا حسب خیال مشرکان عرب کے فرمائی ہے۔رہا بقیہ قرآن اس میں یہاں تک کامیاب ہو ئے کہ لکھ دیا۔اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔یہی ژندوستا سے گویا لئے گئے۔سُبْحَانَ اللّٰہِ یہ ہے دین کی نصرت اور حمایت۔اب اُن کے مقابلہ میں مولوی صاحبان کا حال بھی قابل غور ہے۔زمین کی کرویت سے

منکر ہیں۔اس امر کے بھی منکر ہیں کہ کوئی آدمی اسکندریہ سے سوار ہو کر امریکہ پہنچ کر جاپان کی طرف سے آ نکلے اور کلکتہ سے بمبئی اور وہاں سے اسکندریہ پہنچے۔کیونکہ راستہ میں کوہ قاف جو زمرد کا پہاڑ ہے جس کی رگوں سے زلزلہ آتا ہے اور جس کے اردگرد سانپ لپٹا ہے اور جس کے اوپر آسمان رکھا ہے اس سے کیسے گزرا۔یہ مثالیں غالباً ایسی مخفی نہیں ہوں گی۔میرے دوست نے مجھ سے ذکر کیا کہ میں بچہ تھا اور میں نے بمقام لدھیانہ وعظ سنا کہ نیل دریاکی بڑی فضیلت ہے کیونکہ یہ چاند سے نکلتا ہے۔کسی نے وعظ میں عرض کیا کہ حضرت اگر نیل کا چاند سے نکلنا خلاف مشاہدہ نہیں تو گنگا کا مہان دیو کی جٹا سے نکلنا کیوں منع ہے۔اب واعظ صاحب کے پاس کیا تھا۔فتویٰ دے دیا کہ یہ شخص کافر ہے اس کو مار کر نکال دو۔وہ تو نکالا گیا اور یہ شخص جو اب ہمارے دوست ہیں وہاں مرتد ہو گئے کہ اسلام حقیقتاً جبر سے پھیلا یاگیا ہے اور اس میں ایسے ہی مسائل ہیں۔پھر کیا تھا آزاد ی کا زمانہ پکے کافر بن گئے اور مشن کی ملازمت کر لی۔آخر سالہا سال کے بعد جب بوڑھے ہو گئے۔ایک انگریز نے ان کو کہا کہ مسٹر فلا نے دیکھو یورپ والے کیسے محنتی ہیں نیل کا منبع انہوں نے دریافت کر لیا ہے۔جبال القمر ہے۔اب یہ صاحب اس انگریز سے جبال القمر کا نام سن کر بے تاب ہو گئے اور رو پڑے۔لوگ حیران کہ یہ کیا تماشا ہے۔اُس نے کہا آج اس جبل القمر نے مجھے مسلمان بنا دیا۔جیسے میں نے اس انگریز سے سنا جس طرح اس لفظ نے مجھے کافر بنایا جبکہ میں نے اس لفظ کو ایک واعظ سے سنا۔مولانا یہ ہے مشکل ترجمہ کرنے میں۔ایک طرف نیچری ہیںاور ایک ہمارے ملّا نے کرویت ارضی کے منکر ، حرکت ارضی کے منکر، علم کیمیا کے منکر ، جیالوجی کے منکر، ان کے درمیان ایک راہ ہے۔آٹھواں امر جس پر مترجم کو غور ضروری ہے ا صول ترجمہ کا قائم کرنا ہے۔ہمارے مفسر خواہ روایت والے ہوں جیسے ابن جریر، ابن کثیر، امام سیوطی صاحب در منثور، خواہ روایت والے جیسے امام رازی ، اما م غزالی قاضی بیضا ،خواہ صوف ہوں جیسے شیخ محی الدین بن عربی اور مصنف بحر الحقائق اور بخاری عبدالوہاب صوفی۔خواہ لغوی ہوں جیسے مجد الدین فیروز آبادی۔خواہ

علم اشتقاق والے جیسے امام راغب۔ان سب لوگوں کی تفاسیر کو دیکھومقدمہ میں اصول کو ہر گز قائم نہیں کرتے۔اور یہ بڑا گڑ بڑ کر دیا ہے۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے فو زالکبیر میں اور سیداحمدخاں تحریر فی اصول التفسیر میں بہت کوشش کی ہے مگر وہ ایسی کوشش ہے کہ یورپ کے واسطے… کافی نہیں اور اس میں بہت کچھ اصلاح کی ضرورت ہے۔نواں امر مفسرین کے طبقات کو تو لوگ قائم کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اول درجہ تفسیر القرآن بالقرآن کا ہے اور دوم درجہ تفسیر میں حضرت حق سبحانہ کے اس نائب صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے جس کے حق میں فرمایا (النساء :۸۱) تیسرا مرتبہ خلفائے راشدین وغیرہ وغیرہ مگر عمل درآمد اس کو نہیں دکھاتے مثلاً  (البقرۃ :۳) کی تفسیر میں بیسیوں معنے متقی کے بیان کریں گے اور قرآن کریم نے مثلاً  (البقرۃ :۱۷۸) میں جو معنے متقی کے بیان کئے ہیں اس کا ذکر تک نہ کریں گے۔ (البقرۃ :۴) میں اقامت پر بحث ہو گی اور کوئی نہیں لکھے گا کہ وہ نماز جس کا ٹھیک رکھنا ضروری ہے اس کی تفسیر رسول کریم نے یہ فرما دی ہے۔آپ اس میرے عریضہ کو پہلے پورا دیکھ لیں اگر نا پسند آوے تو کالائے بد بہ ریش خاوند واپس بھیج دیں۔اس کی نقل میں نے نہیں لی اور نہ مجھے فرصت ہے کہ اس کی نقل کروں بلکہ دوبارہ دیکھنا بھی مشکل ہے۔اگر پسند ہو تو یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے۔میں اور بھی لکھنا چاہتا ہوں مگر دوسرے وقت پر چھوڑتا ہوں اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی۔آمین۔آپ ایک کوچہ سے بے خبر ہیں اس پر عرض ہے۔حضرت پیر ومرشد مجدد الوقت مہدی آوان مسیح الزمان کا تذکرہ کرتے وقت آپ نے نعوذباللہ کا لفظ شریعت اسلام سے نا واقفی کے باعث استعمال فرمایا۔احادیث صحیحہ میں جناب خلیفہ اول ابوبکرؓ کو ابراہیم ؑاور مسیحؑ اور جناب خلیفہ ثانی کو نوح ؑاور ابوذر کو مسیح عیسیٰ بن مریم ؑ اور جناب سرور عالم فخر بنی آدم ﷺکو ابن ابی کبشہ اور قرآن میں

آج 10 میں سے 10 باقی