مکتوب بنام منشی تاج الدین صاحب
ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)
مکتوب بنام منشی تاج الدین صاحب برادرم منشی تاج الدین صاحب ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔پرسوں شام کے وقت ایک میرے مکرم معظم دوست نے برسر مجلس ذکر فرمایا جس کا خلاصہ یہ تھا۔منشی تاج الدین صاحب نے ارقام فرمایا ہے ڈپٹی فتح علی شاہ صاحب سے میں نے دریافت کیا ہے کہ کیوں اب تک منشی الٰہی بخش صاحب نے اپنے الہامات درباب حضرت مرزا صاحب شائع نہیں فرمائے۔ڈپٹی صاحب نے فرمایا کہ نور الدین نے کہا یعنی اس راقم خاکسار نے منشی جی کو بمنت وسماجت خط لکھا ہے کہ منشی صاحب ایسے الہامات کے شائع کرنے سے باز رہیں اس لئے منشی صاحب نے اشاعت الہامات مخالفہ مرزا صاحب سے اعراض کیا۔برادرم ! اس کلام کے سننے سے مجھے تعجب اور حیرت ہوئی اور میں عام اہل اسلام کی حالت پر دیر تک افسوس کرتا رہا۔تعجب اس لئے کہ ایک ملہم من اللہ جس کو الہام الٰہی سے ثابت ہو گیا کہ فلاں شخص اللہ ورسول کا مخالف ہے تو اس مخالف اللہ و رسول کا پردہ فاش کرنے کے لئے ہمہ تن متوجہ ہونا چاہئے تھا کسی کے روکنے سے وہ کیونکر رُک سکتا تھا۔۲۔جب منشی الٰہی بخش صاحب کو ثابت ہو چکا ہے کہ مرزا صاحب کے الہامات نعوذ باللہ شیطانی ہیں اور غلط ہوتے ہیں اور ان کو پختہ طور پر معلوم ہے کہ نور الدین مرزا جی کا دل سے جان سے مال سے اور عزت و آبرو سے فدائی ہے اور پورا معتقد ہے تو مرزا کے ایسے معتقد کے خط بخلاف الہامات الٰہیہ کیوں متبع ہوئے۔۳۔نص صریح ہے کہ مامور من اللہ مداہن لوگوں کے کہنے پر نہیں چلا کرتے تو اگر نور الدین نے مداہنت چاہی تھی تو منشی الٰہی بخش صاحب پر واجب تھا کہ نور الدین کا وہ خط جس میں اس نے منشی جی کو روکا ہے الہامات کے ساتھ شائع کر دیتے تو کہ حسب منشاء منشی صاحب مرزا جی کے ساتھ مرزا کے ایک مرید کی بھی پردہ دری ہو جاتی اور اس سے عام لوگ نتیجہ نکالتے کہ یہ جماعت کیسی مکار ہے!
۴۔اگر وہ الہامات منشی جی کے منجانب اللہ ہوتے تو وہ کسی کے کہنے سے ان کی اشاعت سے کیوں رُکتے کیا ان کو خبر نہیں۔(المائدۃ : ۶۸) کس کتاب کا حکم ہے کیا ان کو خبر نہیں کہ(القلم :۱۰) کون کہتا ہے۔۵۔مرزا صاحب نے منشی جی کو براہ راست خطوط لکھ کر تحریک کی ہے پس اس تحریک کے مقابل نورالدین کا پرائیویٹ خط کیوں زیادہ مؤثر ہوا۔۶۔مرزا صاحب اپنے الہامات اپنی تحقیقات کی اشاعت میں کیسے دلیر ہیں ان کے مخالفوں کو چاہئے تھا کہ مرزا صاحب سے زیادہ دلیر ہوتے کیوں؟وہ لوگ اپنے گمان کیا یقین میں راستباز اور مرزا صاحب نعوذ باللہ مفتری ہیں۔۷۔منشی صاحب نے وعدہ کیا ایفاء نہ کیااور نور الدین کے کہنے سے (بنی اسرائیل : ۳۵) سے کیوںبے پروائی کی۔۸۔ڈپٹی صاحب اوّل سید اہل بیت دوم دنیا میں معزز عہدہ پر ممتاز میرا دل نہیں پسند کرتا کہ میں مان لوں ایسا بڑا آدمی جھوٹ بولتا ہو۔جھوٹ بولنا بڑے ہی کمینوں کا کام ہے جھوٹا ذلیل ہوتا ہے۔پس مجھے حیرت ہے کہ یہ غیر واقعہ کلمات کہا ں سے نکلے۔۹۔میرے نزدیک مامور من اللہ اور دوسروں میں یہ بھی ایک فرق ہے کہ مامور من اللہ ہمت نہیں ہارتے ، تھکتے نہیں ، ڈرتے نہیں ، گھبراتے نہیں ، مشکلات کے وقت دلیر ہوتے ہیں آخر کامیاب ہوتے ہیں۔دیکھ لو مرزا صاحب نے مخالفوں کے مقابلہ میں کیسے کیسے کام کئے ہیں۔کیا ہمت ہاری ہے نہیں! تھکا ! نہیں ! ڈرا ہے؟ نہیں کیا دلیر نہیں ہوا؟ کیا کامیاب نہیں ہوا ؟ سوچو!!! ۱۰۔وَتِلْکَ عَشَرَۃٌ کَامِلَۃٌ اگر منشی صاحب اپنے الہامات اور پیش از وقت اپنی پیشگوئیاں شائع کرتے تو ان کو پتہ لگ جاتا کہ ان پیشگویوں کی اشاعت میں کیا کیا مشکلات آتی ہیں اور پھر ان کو یہ بھی پتہ لگ جاتا کہ جوجو اعتراض انہوں نے مرزا جی پر کئے ہیں کیا وقعت رکھتے
میں مثلاً مرزا جی کے وعدہ پر براہین احمدیہ کی اشاعت پر (کیوں التوامیںہے حالانکہ مخالفوں کے لئے بار بار اشتہار دئیے گئے کہ وہ براہین کا روپیہ واپس لے لیں اور روپیہ دیا بھی گیا )مثلاً آتھم کی پیشگوئی کہ آیا شرط پوری ہوئی جیسے الہام میں مشروط تھی یا نہ ہوئی۔مثلاً بشیر احمد کے متعلق کہ وہ موعود فرزند ہے حالانکہ وہ موعود حسب الہامات بحمد اللہ موجود ہیں۔مثلاً ان کا خیال کہ مسجد کا روپیہ مسجد پر خرچ ہوا یا نہیں یا معرض التوا میں ہے و غیرہ وغیرہ۔اب تک تو منشی صاحب اپنے گھرمیں خاص خاص احباب کے سامنے بیان فرماتے ہیں اور ان کے احباب بھی فرماتے ہیں کہ ان کی پیشگوئیاں بہ نسبت مرزا جی کے بہت مصفّٰی اور صحیح ہیں مگر جب معاملہ پبلک میں عام طور پر مرزا جی کی طرح پیش ہو تب ظاہر جاوے گا کہ مامورمن اللہ کون ہے؟ عِنْدَ الْاِمْتِحَانِ یُکْرَمُ الرَّجُلُ اَوْ یُھَانُ۔برادرم یادرکھو جو باتیں الہامی طور پر ثابت ہوں۔ان میں اعلیٰ وہی ہیں جو لکھی ہوئی ہم دیکھیں۔قرآن کریم میں اللہ فرماتا ہے۔(الطور : ۴۲) نبی کریم کے مخالفوں پر بھی الزام قائم ہوا ہے کہ اگر ان کے پاس غیب ہے تو اُسے لکھا ہوا پیش کریں۔میرے بھائی! آخر میں آپ کو بڑے زوراور جوش سے نصیحت کرتا ہوں کہ آپ کامل استقلال، کامل بردباری، کامل حوصلہ، اعلیٰ ہمت سے کام لے کر اس وقت ڈپٹی صاحب سے دریافت فرماتے کہ لَیْسَ الْخَبَرُ کَالْمُعَایَنَۃِ (المستدرک علی الصحیحین للحاکم کتاب التفسیر باب تفسیر سورۃ الاعراف حدیث نمبر ۳۲۵۰)۔ہمیں وہ خط نور الدین کا دکھادیں۔آپ ڈپٹی صاحب اگرچہ راست باز ہیں مگر راستی کا ثبوت دینا راست بازی کے مخالف نہیں۔مولیٰ کریم بھی سچا مولیٰ کا رسول بھی سچا مگر پھر بھی دونوں نے اپنی صداقت کے ثبوت دئیے ہیں۔پس آپ راست باز سہی ہمیں راست بازی کے ثبوت سے محروم نہ فرماویں۔بہرحال اب پھر کوشش کریں شاید اسی ذرہ سی بات میں حق ظاہر ہو جاوے کہ ڈپٹی صاحب اور ان کے منشی صاحب کو یہ خبر دینے والا کیسا راست باز ہے۔ہمیں تو ایسی خبریں ترقیات کا موجب ہیں اور انشاء اللہ بہتوں کے لئے ترقیات کا باعث ہوں گی۔اب آپ ہمت بلند سے کام لیں اور اس خط کو