مولا کریم کی ہستی پر چند باتیں

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

میں پھر جناب کو عرض کرتا ہوں کہ جناب کثرت دعا اور کثرت استغفار کے بعد بہت تدبر اور غور سے کام لیں۔فَاُوْصِیْکَ بِتَقْوَی اللّٰہِ فَقَدْ فَازَ الْمُتَّقُوْنَ۔وَاِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَالَّذِیْنَ ہُمْ مُحْسِنُوْنَ۔۵؍نومبر ۱۸۹۹ء۔( الحکم جلد۳ نمبر۴۲ مورخہ ۲۴؍ نومبر ۱۸۹۹ء صفحہ ۱ تا ۳) مولا کریم کی ہستی پر چند باتیں ہمیں جس قدر قویٰ عطا ہوئے وہ سب کے سب مفید اور مثمر ہی ثابت ہوئے خود ہمارے تمام علوم ہمارے حواس خمسہ اور ہمارے قویٰ طبعیہ سے شروع ہوئے ہیں۔بصر، اذن، لامسہ، شامہ، ذائقہ، اعضاء تنفس، قوت جذب شیر، مصورہ سب کے سب مفید ثابت ہوئے۔سمع ہی سے پہلے میں نے اپنے اللہ ربّ العالمین ، رحمن، رحیم، مالک یوم الدین کا نام سنا۔اور آج بعد ترقیات جوغور کیا تو تمام علوم کے آلات اور دنیوی انتظامات میں سمع ہی کو یا سمع کو بھی ایک عظیم الشان آلہ پایا۔ماں باپ کو سمع سے ماں باپ یقین کیا۔اور ان کے اموال، عزت قوم سے اس یقین پر نفع اٹھایا۔اساتذہ کے پاس سمع کے بعد پہنچے، سیروسیاحت، تجارت و زراعت، ملازمت کی جڑیں سمع سے شروع ہوئیں۔زبان سمع سے سیکھی ہاں امّاں، ابّا پانی سمع سے پایا۔یہ ضرور ہے کہ سمع میں غلط جڑیں اور غیر واقعی امور بھی پہنچتے ہیں۔مگر ایسے مشکلات علوم صحیحہ سے مانع نہیں ہو سکتے ایک کی غلط بیانی دوسرے سے دریافت پر معلوم ہو سکتی ہے والّا تیسرے سے وَہَلُمَّ جَرًّا … مولیٰ تیرانام سنا امّاں سے ابّا سے اخوان سے احباب سے اساتذہ سے اور تجھے عین حسب الفطرت مانا اور تجھ پر یقین کیا کہ تو ہے اور ضرور ہے پھر بڑے ہوئے اور آزاد ہوئے تو تیرا ہونا ان سے سنا جنہوں نے تجھ سے یا جن سے تو نے مکالمہ کیا اور ان کی سامعہ کو اپنے کلام سے معزز و مسعود فرمایا۔پھر بڑھے تو اسلام، نصرانیت، یہودیت، مجوسیت (یعنی مجوس الایران والہند) آریہ، براہمہ سے آخر اسلام کے امام الوقت راستباز سے پھر آخر تو جانتا ہے کہ تجھ سے ہاں تجھ سے

ناتجربہ کار نیچری نے غلط کہا ہاں تجھی سے کہ مَنْ جَمَعَ الْقُرْآنَ فَقَدْ تَسَنّ وَ تَصَانَ۔بَطْنُ الْاَنْبِیَائِ صَامِتٌ ۱؎ اس پاک عنایت کا مکالمہ تیرا ہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے ان کو مجاز بولنے پر مجبور کردیا ہے اور اس کہد پر ۲؎ (کھ۔دھ ر) کے کنارے پر کہ ہم کیاکریں۔اور تو نے اس اپنے بندے کو جو میرے لئے دعا کررہا تھا کہا  ( العنکبوت: ۴۴) کیا دنیا میں سمعی یقینات کی شہادت اس سے زیادہ ملنا ممکن ہے؟ نہیں اور ہر گز نہیں۔یہی امر ملائکہ اور کتب اور یوم آخرۃ کے عجائبات پر بھی بس نہیں بلکہ نبوت و قدر کے مسئلہ پر بھی گو دونوں اور ذرائع سے بھی ثابت ہوچکے ہیں۔احادیث۳؎ پر اعتراض بھی اسی کے لگ بھگ ۱؎ حاشیہ۔یہ حضرت مولانا المکرم کا الہام ہے آپ نے بارہا ذکر کیا ہے کہ ایک بار میں معمول سے کسی قدر زیادہ کھانا کھا گیا۔پیٹ میں ریح ہوئی اس پر مولا کریم نے مجھے فرمایا بَطَنُ الْاَنْبِیَائِ صَامِتٌ۔یہ الہام آپ کے وارث علوم الانبیاء اور معلم القرآن ہونے پر ایک زبردست شہادت ہے اور خود حضرت اقدس امام الزمان سلمہ الرحمن نے آپ کی نسبت فرمایا ہے کہ مولوی صاحب کی تفسیر آسمانی تفسیر ہوتی ہے۔(ایڈیٹر) ۲؎ حاشیہ۔یہ بھی مولانا کے الہام ہیں یہاں ان کو صرف اس وجہ سے حضرت مولانا نے درج فرمایا ہے چونکہ آپ خدا تعالیٰ کی ہستی پر وجوہ ایمان سے ایک وجہ یہ بھی لکھ رہے ہیں کہ تجھ سے بھی سنا اس لئے اس کے ثبوت میں یہ چند الہام لکھے ہیں یہاں ان کی تشریح کی ہم کو کوئی ضرورت نہیں۔خود مولانا صاحب نے نہیں لکھی اور عندالدریافت یہ اپنے خاص اسرار بتلائے۔(ایڈیٹر) ۳؎ حاشیہ۔ہم ذرا تفصیل کے ساتھ اس امر کو بیان کردینا ضروری سمجھتے ہیں۔بعض ناعاقبت اندیش احادیث پر اعتراض کرتے ہیں کہ چونکہ یہ سمعی باتیں ہیں اور بعد ازوقت لکھی گئی ہیں لہٰذا قابل یقین نہیں؟ اس کے جواب میں حضرت مولانا صاحب نے لکھا ہے کہ اگر تمام سمعیات قابل اعتبار نہیں ہوتیں تو پھر دنیا میں کسی چیز پر بھی اعتبار نہیں رہے گا اور سب سے انکار کرنا پڑے گا۔والدین کے والدین ہونے سورج کے سورج ہونے غرض ہر ایک بات کے وجود میںشک کرنا پڑے گا یہاں تک خدا تعالیٰ کے وجود میں بھی اور تمام حقائق الاشیاء سے منکر ہونا پڑے گا جو ببداہت باطل ہے۔پس معلوم ہوا کہ یہ اعتراض احادیث کی عدم صحت پر صحیح نہیں ہے۔(ایڈیٹر)

آج 10 میں سے 10 باقی