مسییح موعودؑ کے آستانہ مبارک کی چند ضرورتیں
ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)
ہے۔کیا سمعیات میں اگر غلطی موجب عام عدم اعتبار ہے تو تمام سمعیات کا انکار کرنا پڑے گا اور یہ ببداہت غلط ہے۔تعجب تو ان پر ہے جوپر یقین لاتے اور اس کے آگے (البقرۃ : ۲۸۳) پر ایمان رکھتے ہیں اور پھر احادیث کے اس لئے منکر ہیں کہ بعض احادیث پر جرح ہوسکتی ہے۔حالانکہ لغت، صرف و نحو اس کے بھی ما بعد ہے اور اس کے راوی بہ نسبت عظیم الشان تابعین کے بالکل ہیچ میرز ہیں۔پس جو لوگ حواس سے کام نہیں لیتے وہ مصداق ( البقرۃ : ۱۹)اور ( البقرۃ : ۱۷۲) (الحکم جلد ۴نمبر ۱۰ مورخہ ۱۷ ؍مارچ ۱۹۰۰ء صفحہ ۴) الاعلام مسیح موعود ؑ کے آستانہ مبارک کی چند ضرورتیں میں عرصہ دراز سے بحضور حضرت امام حجۃ الاسلام سلمہ اللہ تعالیٰ سعادت اندوزرہا اور اب بھی ہوں ہمیشہ حضرت ممدوح کی محنتوں اور مشقتوںکو دیکھتا تو مجھے جوش اٹھتے تھے کہ الٰہی کوئی دینی خدمت مجھ سے بھی ہوتی اور خواہش تھی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت سے توفیق عطا ہو۔بحمداللہ یہ مراد اس طرح پوری ہوئی کہ عید الاضحیٰ کے بعد چند احباب کے حضور فقیرنے یہ امر پیش کیا کہ یہاں مقام قادیان حضور امام حجۃ الاسلام کے آستانہ مبارک میں چند ضرورتیں ہیں۔اول:۔چند نو مسلم نوجوان موجود ہیں جن کے لباس اور تعلیم اور دوسری ضروریات کا کوئی انتظام نہیں۔دوم:۔مولفۃ القلوب لوگ آتے ہیں اور ان کی آمد ورفت اور دوسری ضرورتوں کا سامان نہیں۔سوم:۔بعض نوجوان نیک چلن ہماری جماعت کے لڑکے اپنے سلسلہ کی تعلیم کو با اینکہ وہ ہر طرح تعلیم کے قابل ہیں صرف قلت مال و افلاس کے باعث قائم نہیں رکھ سکتے۔
چہارم:۔بعض شرفا اپنی روحانی تعلیم کے واسطے یہاں مقیم ہیں اور وہ ایسے ہیں کہ کوئی عمدہ ہنر اور حرفہ نہیں جانتے جس سے اپنی اور اپنے کنبے کی خبرگیری کر سکیں۔پنجم:۔بعض مسافر ایسے آجاتے ہیں جن کے پاس جانے کے لئے کرایہ نہیں ہوتا اور وہ اپنے شوق سے کسی طرح یہاں پہنچ جاتے ہیں یا کسی صدمہ سے ہی خرچ ہو جاتے ہیں۔پھر واپسی کے وقت ان کو سوال کرنا پڑتا ہے یا حضرت امام حجۃ الاسلام کو رقعہ لکھتے ہیں اور تنگ کرتے ہیں۔ششم:۔بعض نو مسلم اور غربا جماعت کی شادی کا سامان یہاں کرنا پڑتا ہے اور اس کے لئے وقتاً فوقتاً چندہ کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور اس طرح بعض کو امراض میں ایسی ضرورتیں پیش آجاتی ہیں جن کے پورا کرنے کے لئے مالی امداد کی ضرورت پڑتی ہے۔ہفتم:۔بعض ہمارے نوجوان ہیں جن کو کتابوں کی ضرورت پڑتی ہے اور میرے کتب خانہ میں حد سے حد دو دو تین تین نسخے ہوئے اور وہ ان کو کافی نہیں ہوتے۔ہشتم:۔بعض یتیم لڑکے اور لڑکیاں حضور کے دولت سرائے میں ہیں ان کی تعلیم اور شادی اور ضرورتوں کا خیال ہے۔نہم:۔جن نو مسلموں اور شرفا کا ارادہ ہے کہ یہاں حضور امام صادق کے قدموں میں زندگی بسر کریں ان کے لئے رہنے کو مکان نہیں اور ہمارے مکان اور حضرت جی کے تمام مکانات پر ہیں توسیع مکانات کی ضرورت ہے۔دہم:۔ہماری جماعت کے واعظ بالکل قلیل ہیں اور بااینکہ ہماری جماعت کو ضرورتیں ہیں قلت کے باعث اور اس لئے بھی کہ واعظ جو اپنی جماعت کے متعلق وعظ کرسکیں بہت کم ہیں۔ایسے واعظ بنانا ضروری امر ہے جو بحث طلب مسائل اور امور متنازع فیہا پر بحث کر سکیں۔ان ضرورتوں کے متعلق میں نے اپنے احباب کوجب کچھ سنایا تو حکیم فضل الدین ، نورالدین خلیفہ، میر ناصر نواب، منشی رستم علی، راجہ عبداللہ خان، برادر عبدالرحیم، حافظ احمد اللہ خان، وزیر خان نے پسند فرمایا۔اس لئے گزارش ہے کہ جو احباب اس خیال کو پسند فرماویں وہ اپنی