دس سوالوں کا جواب

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

ثابت کر سکیںیا وہ حجج اور دن پر ثابت ہو جاویں۔رازی کا مایہ فخر تفسیرکبیر ہے اور غزالی کے واسطے احیاء۔ولا شک انھما عدیمی النظیر۔مگر ان دونوں سے کیا میرے سوال کا جواب ہو جاتا ہے مجھے امید ہے کہ آپ اپنے گرامی اوقات میں سے تھوڑا سا حصّہ نکال کرجواب سے مسرور فرمائیں گے۔ارادہ۔رسائل معارف کی خریداری اور مالی امداد میں ضرور شریک ہوں۔کر م نامہ کے پہلے حصّہ کا جواب۔میری کتابیں اکثر عاریت کی مد میں رہتی ہیں اس وقت پشاور سے لے کر حیدر آباد تک احباب نے مانگی ہوئی ہیں۔عمدہ جلدیں تباہ ہو جاتی ہیں۔میرا تجربہ ہے کہ عمدہ جلد والی کتاب اور نفیس شیشی میں جب دوائی ڈالیں تو چور ائی گئیں اور بہت صدمہ پہنچا اس واسطے عمدہ دوائی اور کتاب خراب شیشی اور بودی جلدوں میں رکھتا ہوں۔نور الدین ۲۹؍مارچ ۱۹۰۰ء۔دس سوالوں کا جواب دس سوالوں کا جواب جو حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب سلّمہ ربّہ نے ماسٹر غلام حیدر ہیڈ ماسٹر چکوال کے سوالات پرلکھاہے اور جس کو عام فائدہ کے لئے ہم ذیل میں درج کرتے ہیں۔(ایڈیٹرالحکم) سوال۱:۔کیا امت محمدی کا اجتماع ضلالت پر بھی ہو سکتا ہے ؟ جواب:۔ہر گز نہیں ہوسکتا۔(اٰل عمران : ۱۱۱) سوال ۲:۔کیا ابن عباس اور دیگر اماموں کی رائے  اپنے مطلب کے موافق قبول کر کے اس کو اپنے دعویٰ کے ثبوت میں پیش کرنا اور  حصہ رائے سے پہلو تہی کرنا خواہ وہ رائے کا ایسی پیش کردہ ثبوت کا نقیض ہو ایک مسلمان شخص کی صداقت اور علمیت کو تقویت دے سکتا ہے؟ جواب:۔یہاور  تو کوئی گول بات ہے۔اصل بات میرے نزدیک یہ ہے کہ حقیقی امام

قرآن مجید اور اس پر عمل درآمد کرنے کے لئے پاک نمونہ حضرت محمد مصطفی ﷺ ہیں پس ان دونوں کی تائید میں جو کوئی آجاوے اس کا کہنا بسروچشم قبول ہے ہر حکمت کی بات مومن کی متاع ہے جہاں ملے لے لے۔ہو یا تعجب ہے کہ احادیث و اقوال فقہا و مفسرین تم لوگوں کی خود بھی عادت ہے اور تمام امت محمدیہ کا یہی چال۔اور آپ مجھ سے دریافت فرماتے ہیں۔سوال ۳:۔کیا آپ نے بعد بیعت مرزا صاحب ان کے مسیح موعود ہونے میں کبھی شک کیا یا دن بدن آپ کے اعتقاد کو ترقی ہے؟ جواب:۔یاد رکھو اور خوب اور کہو مجھے ہرگز شک نہیں ہوا۔میں اعتقاد میں ہر روز ترقی کرتا ہوں میں مرزا کو یقینا مہدی مسعود اور عیسیٰ بن مریم مسیح موعود جانتا ہوں اگر شک ہوتا تو اس علیحدگی کو کون مانع تھا؟ سوال ۴:۔کیا آپ نے پیر مہر علی شاہ صاحب ساکن گولڑہ تحصیل راولپنڈی کا فارسی رسالہ ہدیۃ الرسول اور اردو رسالہ شمس الہدایۃ فی اثبات حیات مسیح ونیز غایۃ المرام اور تائید اسلام مؤلفہ قاضی محمد سلیمان وکیل ریاست پٹیالہ کا بغور ملاحظہ کیا اور ان کا جواب دینے کی کوشش آپ کی جماعت سے کی گئی؟ جواب:۔شمس الہدایۃ تو میں نے خوب پڑھی ہے اور غایۃ وتائید کو غور سے دیکھا ہے ہدیۃ الرسول نے غالباً اب تک مطبع سے جنم نہیں لیا ان رسائل کے جواب کی چنداں ضرورت نہیں ایسے رسائل کے جواب میں غالب بھی مغلوب ہی ہوتا ہے مگر پھر بھی مجھے امید ہے کہ کوئی آدمی ہماری جماعت کا جواب لکھ دے گا۔بات یہ ہے کہ ہمیں بڑے عظیم الشان کام درپیش ہیں اور یہ رسائل ہماری شاہراہ میں کچھ روک نہیں ان سنگریزوں سے حرج کیا ہے؟ سوال ۵:۔ازالہ اوہام میں جن الفاظ سے مرزا صاحب نے خداوند کریم کے (یَا عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ اذْکُرْ نِعْمَتِیْ عَلَیْکَ تا آخر) نعماء موہوبہ کو عمل الترب، مسمریزم، مکروہ، قابل نفرت کا لقب دیا ہے اس کی نسبت آپ کی ایمانی رائے کیا ہے؟

جواب:۔سخن شناس نئے مسٹر! خطا ایںجا است انگریزی دانی، موسیقی دانی ، تعلیم مدارس انگریزی اور ہے اسلام دانی ، قرآن دانی، اہل اللہ شناسی اور ہے۔ایک محمدی کو کَہَیْئَۃِ الطَّیْرِ تصویر کا خلق کیا تیرے نزدیک حرام نہیں اور کیا حرام مکروہ سے زیادہ مکروہ لفظ نہیں۔سوچ اور اور فکر کر اور کیا شریعت کا ہر ایک حکم نعمت اللہ نہیں اور پھر کس طرح اسلام نے بعض تعلیمات انبیاء میں حلت کے مقام پر حرمت کا لفظ استعمال فرمایا۔سوال۶:۔معجزہ کے بارہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟ظاہری بدیہی اسباب اس کے واسطے لازم ہیں یا بغیر واسطہ بدیہی کے بھی جس کو عقل نہیں سمجھ سکتی ہو سکتے ہیں ؟ (الف) حضرت موسیٰ کے عصا سے قلزم کا پھٹ جانا۔(ب) اور عصا سے بارہ چشموں کا پتھر سے جاری ہونا۔(ج) اور عصا کا سانپ اژدھا بن جانا۔(د) شق القمر۔(ہ) حضرت عیسیٰ کا بن باپ ہونا۔(و) حضرت ابراہیم علیہ السلام کا آگ کے اثر سے محفوظ رہنا۔(ز) چار جانوروں کو ذبح کرنے کے بعد زندہ دیکھنا۔کیا ان مذکورہ بالا نشانات کا بھی آپ ایسا مکروہ اور قابل نفرت خیال کرتے ہیں یا کچھ اور ہی تاویل مثل سید احمد صاحب کرتے ہیں؟ جواب:۔معجزہ کا لفظ قرآن کریم اور حدیث شریف میں ان معنی پر نہیں بولا جن معنی میں آپ لیتے ہیں۔آیات الٰہیہ کو نہ ماننے والے بے ایمان ہوتے ہیں۔میرے نزدیک تو قرآن کریم امام اور السید الکامل محمدؐ رسول اللہ مطاع اور مقتدا جو کچھ ان دونوں میں پایا گیا اس پر میرا ایمان ہے میں سید احمد خان کا مقلد نہیں اس کی تعلیمات کو میں ہرگز پسند نہیں کرتا۔یہ نمبر ۱، نمبر ۲، نمبر ۳ تیرے دل کی کوئی صدا ہے اس پر یہ نصیحت یاد رکھ اِیَّاکَ وَالظَّنَّ فَاِنَّ الظَّنَّ اَکْذَبُ الْحَدِیْثِ۔(صحیح المسلم کتاب البر و الصلۃ باب تحریم الظن)

سوال۷ :۔ازالہ صفحہ ۶۲۸ دخل شیطانی کلمہ کا کبھی انبیاء اور رسولوں کی وحی میں ہوجاتا ہے۔اس مرزا صاحب کے عقیدہ اور مذہب کو آپ نے مرزا صاحب کے بارہ میں تسلیم کرلیا ہے یا اس دخل شیطانی سے مرزا صاحب مامون اور معصوم ہیں؟ جواب :۔تمام مرسل اور انبیاء علیہم الصلوٰۃ و السلام بلکہ تمام مامور من اللہ بَل وہ اہل اللہ بھی جو انبیاء ورسل علیہم السلام کے اتباع ہیں ایک ہی رنگ میں رنگین ہوتے ہیں اور شیطانی تسلط سے محفوظ۔ (الحجر : ۴۳) اور(الحج : ۵۳) کی بشارت سے مسرور ہیں۔مرزا بھی خاتم الرسل ﷺ بَل ان سے علیحدہ نہیں۔سوال ۸:۔آج کل جو مرزا صاحب نے اپنے فوٹو کرنے اور کرانے کا جواز بتلایا ہے۔گویا تصویرکشی کی اباحت کو ثابت کیا ہے۔کیا اس سے آج کل ہی یابعد چندے بعد وفات مرزا صاحب رومن کتھولک کی طرح بت پرستی کی بنیاد کا زہر یلا اثر نہفتہ معلوم نہیں ہوتا۔جواب :۔فوٹو گرافی کے جواز کا فتویٰ آپ نے کہاں دیکھا اور مرزا پر کیوں اعتراض کیا۔ایک مسیح نے تو کَھَیْئَۃِ الطَّیْرِ تصویریں تمہارے نزدیک کَخَلْقِ اللّٰہِ بنائیں اور اس کے اتباع میں رومن کتھولک بھی ہوئے اب تم نے دوسرے مسیح پر اعتراض کیسے کردیا کیا اب تصویر کشی کا مسئلہ یاد آگیا اور نمبر ۵ میں بھول گئے ہم پر یا ہمارے مابعد پر سوء ظن کیوں کرتے ہو۔اِنَّ الظَّنَّ اَکْذَبُ الْحَدِیْثِ اور کیا عکسی تصویر کو بُرا مان کر آپ نے آئینہ کا دیکھنا ترک کردیا ہے؟ سوال ۹:۔جو شخص خدا کو وحدہ لاشریک اور محمدؐ کو رسول برحق اور قرآن کریم کو برحق اور قیامت کو برحق مانتا ہے اور جنت و دوزخ کا قائل ہے اور حتی الوسع عمل صالح کرتا ہے جیسا کہ اس کو آپ دین نے بتلایا یا کسی اور نیک بخت مسلمان نے سکھایا ہے تو ایسے شخص کے واسطے قرآن کریم میں (البقرۃ : ۶۳)کی آیت واردہوئی ہے اب کیا ایسا شخص بلاشفاعت مرزا صاحب یا بیعت مرزا صاحب قابل نجات ومغفرت ہو سکتا ہے؟ جواب:۔جو قرآن کریم کو برحق مانتا ہے وہ مسیح کا مرنا اور پھر نہ آنا بھی برحق مانے گا اور جو

آج 10 میں سے 10 باقی