ایک خط

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

حضرت حکیم الامت کے خط میں سے چند فقرے اللہ تعالیٰ کے اسرار ہیں۔زمان فطرت میں ایک وحدت فی الکثرت ہو تی ہے اور ایک کثرت فی الوحدت والکثرت۔پھر مرسل من اللہ کے زمانہ میں پہلے کچھ وحدتیں معاً تفرقہ اور کثرت میں بدل جاتی ہیں اور پہلے تفرقہ اکثر وحدت کی طرف سُبْحَانَکَ مَا اَعْظَمَ شَاْنُکَ۔دعا ٭ کے بارے میں اگر سید احمد خان والی استجابت کے لئے ہے تو وہ اضطراب فطری کہاںسے آئے اور اس کا ثمرہ کیا؟ اور اگر مرزا احمد والی استجابت کے واسطے تو توقع کہا ں ؟ قَدْ کُنَّا فِیْ زُعْمِہٖ مِنْ الْمُشْرِکِیْنَ پھر میری اپنی خواہش کی دعا ہے کہ آپ لوگ امام الوقت کو پہچانیں جس کو ہم نے علیٰ وجہ البصیرت ماننا پسند کیا ہے۔ولَا یُؤْمِنْ اَحَدُکُمْ حَتّٰی یُحِبُّ لِاَخِیْہِ مَا یُحِبُّ لِنَفْسِہٖ۔( صحیح البخاری ، کتاب الایمان ، باب من الایمان ان یحب لاخیہ… حدیث نمبر۱۳) (الحکم جلد۵ ،نمبر ۵ ،مورخہ۱۰؍ فروری ۱۹۰۱ء صفحہ۶) ایک خط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰن الرَّحَیْم نحمدہ و نصلی علٰی رسولہ الکریم واٰلہ مع التسلیم ثمّ السلام علیکم مع التکریم کل میری طبیعت نہایت بے چین تھی۔غم غلط کرنے کو میں اپنی الماری کی طرف جھکا جس میں مختصر رسائل تھے اور ان میں سے سرخ پشتہ کا رسالہ ’’جو ش مذہبی‘‘ نام نکال لایا تھا۔مختصر جلدی میں تمام ہو گیا اور نیند نہ آئی آخر یہ خط لکھنے بیٹھ گیا۔میرا ابتدا میں خیال تھا کہ قوم۱کا دل یہ بزرگ اور ولی ہیں ان سے قوم کا بیڑا پار ہو گا اِذَا اَصْلَحَ اَصْلَحَ الْجَسَدُ کُلَّہُ۔قوم۲کا دماغ یہ علماء ہیں مولوی لوگ ان سے نفع پہنچ سکتا ہے۔ (المجادلۃ : ۱۲) قوم۳ کے مصلح اور معزز کرنے والے قوم پر حکمران نواب و رئیس ہیں اُوْلُوالْاَمْرِ مِنْکُمْ۔حج کے قومی منافع ٭مولوی صاحب کی خدمت میں ایک شخص نے کسی ایسے شخص کے لئے دعا کے واسطے لکھا تھا جو حضرت اقدس امام علیہ السلام اورآپ کی جماعت کو معاذ اللہ مشرک سمجھتا تھا۔(ایڈیٹرالحکم)

میں اور شخصی اسباب راحت میں انہی پر حج کا حکم ہے(اٰل عمران : ۹۸) مگر ساتھ ہی قرآن شریف میں پڑھا اورایک گدی نشین کی خبر ملی۔نمبر۱ (الاعراف : ۱۷۷) بِئْسَ مَثَلُ السُّوْئِ۔ (الاعراف : ۱۷۷) اور عالموں کی نسبت کہا گیا نمبر۲ (الجاثیۃ : ۱۸) اور اصحاب دُوَل و غنا کے متعلق خبر ملی۔نمبر ۳  (الشورٰی : ۲۸) اور (الانعام : ۱۲۴) یہ تو علمی اور صرف خیالی میری حالت تھی۔پھر میں نے یقین کیا ہوا تھا کہ علم بدون عمل ایک نکما وہم ہے اس لئے بہت لوگوں کا مرید بن کر دیکھا۔خود طلب علم میں ہندو یمن، حرمین کا سفر کیا۔طِبّ کا علم پڑھ کر غنٰی بھی ایک درجہ کا حاصل کیا اور اگر اسے غنٰی نہ سمجھیں تو اس طب کے سلسلہ میںمجھے امراء و اغنیاء سے بلکہ سلاطین کے پاس پہنچنے کا بھی موقع ملا۔گو وہ سلطنت والے پرانی اصطلاح کے سلطان ہوں مگر آہ!میں قوم کے واسطے کوئی بابرکت وجود ثابت نہیں ہو سکا۔پھر مجھے یہ سوجھا کہ میں اپنے، صرف اپنے خرچ سے ایسے باراں آدمی تیار کروں جن کو ضرویات کے لئے پچاس روپے ماہانہ دیا جائے اور وہ زمانہ کی رفتار پر مصلح بنیں۔عربی کے عالم دو، عبری کے ماہر دو، یونانی جاننے والے دو،سنسکرت جاننے والے دو، انگریزی دان دو ، عربی انگریزی دو۔پھر اس خیال پر دو مولوی بڑے عربی دان اور میرے نزدیک بہت ٹھیک۔عبری پڑھنے کے لئے پہلے چریا کوٹ، پھر کلکتہ کو بھیجے اور وہ دو برس میں بڑے کامل عبری دان بن کر واپس آئے اور دو علی گڑھ کے کالج میں بھیجے اور سید احمد خاں کے کہنے پر ان کو ماہانہ تیس روپے کے قریب دیتے رہے۔غرض قصہ مختصر جب یہ صاحبان میرے پاس تشریف لائے تو میں نے ایک جلسہ کیا اور اپنے خیال میں اہل ا لرائے احباب کو جمع کیا اور پو چھا سر دست کس طرح کام شروع کیا جائے تو سب

ساکت ہوئے۔آخر میرے اصرار پر وہ عبری دان بولے۔آپ کو جنون ہے ہم تو طب پڑھ کر روپیہ جمع کریں گے اوربس کہاں کا بکھیڑا۔مذہب مذہب یا قوم!یاقوم !۔علی گڑھ والے بولے ہم نے پختہ ارادہ کر لیا ہے کہ اب پلیڈری کریں گے تو روپیہ جمع کر کے بیرسٹری کے لئے ولایت جائیں گے۔اب مجھے گھبرا کر کچھ کہنے کا ارادہ تھا کہ ایک پیر صاحب بولے۔اٹھیے ہمارے مرید بہت ہیں ہم تمہارے منشا کے مطابق قرآن کریم ان کو سنایا کریں گے۔آخر جلسہ مابین نا کامی و کامیابی (پیر صاحب کے بھولے پن کی مہربانی )برخواست۔ایک اور صاحب علی گڑھ میں انگریزی و سنسکرت پڑھتے تھے اور برہمن کا خون بھی ان میں تھا مجھے فرمایا کہ یہ مردہ زبان ہے اور اس کے پڑھانے والے احمق پنڈت ہیں، میں اب نہیں پڑھ سکتا۔آخر پلیڈر بن گئے۔اب ان کی یہ حالت ہے کہ ایک آشنا کو پرا ئیویٹ خط میں کہتے ہیں کہ قادیانی لوگ لائق تھے مگرکود کر اسلام سے نکل گئے۔اور خود نہ نماز، نہ روزہ، نہ زکوٰۃ، نہ حج اور نہ قرآن کریم کا فہم۔یہ تہذیب اور شائستگی وہاں سیکھی۔سید احمد خاںمجھے جانتے تھے اور میں ان کو اچھی طرح جانتا تھا۔ان کی ’’الدعا و الاستجابت‘‘ پر میری تحریک سے ’’برکات الدعا‘‘ رسالہ نکالا تھا۔جس کے بعد انہوں نے خط و کتابت کا سلسلہ مجھ سے زیادہ کر لیا اورقریب ایام مرگ مجھے لکھا کہ بدون نصرت الٰہیہ اور دعا کہ کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔آخر جناب میرے دل پر یہ خیال پیدا ہوا۔تاریخ کو الٹ پلٹ کر دیکھ۔مصلحین کے آثار دیکھ۔یہ طریق جو تم نے نکالے کب کامیابی اور اصلاح قوم کا باعث ہوئے؟ کیا یورپ میں پوپوں، پادریوں، شہزادوں سے اصلاح ہوئی۔الاسلام اللہ سے جس کا نام السلام۱ ہے۔جبرائیل کی معرفت جس کا نام مطا۲ع ہے۔محمد رسول۳ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے جس کو  (المائدۃ : ۶۸) قرآ۴ن میں جس کو  (حٰمٓ السجدۃ :۴۳) کہا گیا۔حر۵مین میں جس کے حق میں اَمْنًا آگیا ہے آیا اور اس کا ثمرہ دارالسلا۶م ہے تو کیوں یہ معدوم ہو نے لگا؟

ہاں بعض گھروں سے اگر نکل گیا تو بعض دوسرے گھروں میں ضرورجلوہ گری کرے گا۔یہود ذلیل قوم ہو گئے تو عیسائیوں میں آیا انہوں نے غلطیاں شروع کر دیں تو عرب نے اختیار کرلیا۔بنی امیہ کے تساہل پر عباسی جانشین ہوئے۔عباسیوں کی عیاشیوں پر ترک آئے تومعاً اسلام میں داخل ہو گئے۔مگر بات یہ ہے کہ ارضی دنیا تو عالم اسباب ہے کسی کے ذریعہ اور کسی کے سبب سے الاسلام جدید رنگ میں ظاہر ہو تا ہے۔مثلاً آدم کے ذریعہ جس کی تحقیر میں ملائکہ بھی نا فہمی سے شریک ہوئے تھے۔نوح کے واسطے سے جن کا امراء و شرفا نے تمسخر کیا۔آخرموسیٰ سے جس کو اس زمانہ کے بادشاہ نے(الزخرف : ۵۳) کہا۔پھر نوبت آئی ہمارے سید و مولیٰ متمم مکارم اخلاق جامع کمالات دنیا و دین اس یتیم بیکس بے بس کے حالات سے معلوم ہوا۔راتوں رات شہر سے غار ثور میں اور وہاں سے مدینہ کو بھاگا۔دیکھ یہ سب منصوبوں سے نہیں ہمارے یدقدرت سے منصور و مؤید ہوئے۔کسی کے انتخاب سے نہیں صرف ہمارے انتخاب سے منتخب ہوئے۔اگر یہ صرف دنیوی لوگوں کی اعلیٰ تعلیم کا ثمرہ ہو تا تو سید احمد خاں کی اولاد سید احمد خاںسے زیادہ بڑھ چڑھ کر مصلح ہو تی۔اس لئے میں اس وقت کی سخت ضرورتوں کو محسوس کر کے اور اپنے آپ کو مامور نہ پا کے مامور کی جستجو میں لگا اور آخر قادیان میں اسے پایا اور دس سال کا عرصہ ہو تا ہے کہ اس مختصر گاؤں میں ڈیرہ جما دیا۔مجھے اس کی پہچا ن میں دقّت نہیں ہوئی۔ہزاروں ماموروں کے واقعات میرے پاس تاریخوں میں موجود تھے۔ان کی تعلیمات کا عظیم الشا ن ذخیرہ یہود، ہنود اور مسلمانوںمیں موجود تھے۔کس طرح یہ لوگ پیدا ہو تے ؟کس طرح کا نشو ونما پاتے؟ لوگوںمیں ان کے حسب و نسب کا کیا حال ہو تا ہے؟ ان کے دماغ کیسے؟ ان کے خیالات کیسے؟ ان کے احباب کیسے؟ ان کی کامیابی کیسی؟ ان کے اعداء کی ناکامی کیسی؟ ان کی تعلیمات بتدریج کس طرح پھیلتی ہیں؟ غرض اس شخص کی پہلی صدا پر میں اس کے پاس پہنچا۔کچھ دنوںمیں بیسیوں ایم اے، بی اے، پلیڈر، ڈاکٹر اور

رئیس بنے بنائے بدوں کسی خرچ و خوراک دینے کے اور بلا رضاعت مال موجود عراق و شام، عرب وروم وہاں نظر آنے لگے۔یورپ و امریکہ میں بات جا پہنچی تو مجھے اپنے گزشتہ مال کا رنج ہوا اور اس دس برس میں دیکھ لیا کہ تیس ہزار کے قریب لوگ بتدریج اس کے ساتھ ہو گئے اور ہم نے ہزاروں خرچ کئے اور ایک جاںنثار نہ مل سکا(الانفال : ۶۴) ہی صادق ٹھہرا۔غرض اپنی طرح کا آرزو مندجوش مذہبی کے بزرگ کو پایا تو بڑے عزم سے یہ خط لکھ دیا لَا یُؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی یُحِبُّ لِاَخِیْہِ مَا یُحِبُّ لِنَفْسَہٖ( صحیح البخاری ، کتاب الایمان ، باب من الایمان ان یحب لاخیہ… حدیث نمبر۱۳) میںنے اپنے شفا خانے کا نسخہ مفید پایا آپ کو اس سے مجملاً آگاہی دی اب اس شخص کے متعلق اس کی تصنیف کے متعلق گہری نگاہ سے کام لیں اس کا نام ہے مرزا غلام احمد قادیانی۔اب میں خط کو ختم کرتا ہوں وَ اِنَّمَا لِامْرِئٍ مَّا نَوٰی۔ہاں آپ کے رسالہ، جوش مذہبی سے مجھے پتہ لگا ہے کہ آپ کو قسطنطنیہ کے حالات پر بھی گو نہ آگاہی ہے اس لئے عرض ہے کہ جس طرح مصر کے بے پایاں سمندریا نیل کے فیضان سے ہر ہفتہ پنجاب فیض پاتا ہے اور ہزاروں عمدہ عمدہ کتابیں ہمیں ملتی ہیں کیا قسطنطنیہ ایسی داد و دہش میں بے پروائی میں ہے؟ روح البیان، عینی شرح بخاری، مجموعہ شرح مواقف کوئی عمدہ کتاب ہمیں نہیں ملی۔تفسیر ، حدیث ،تاریخ، کلام جدید ،ادب فلسفہ، طبیعات ، سیرت محمدیہ مدراس کے کورس اگر آپ کو حرج و تکلیف نہ ہو تو آپ ایسے پتہ بتا دیں جس کے ذریعہ ہم کتابو ں پر اطلاع پا سکیں اور پھر منگوا سکیں اور روپیہ با احتیاط پہنچ سکے بھیجا ہوا ضائع نہ ہو جاوے۔نوردین (الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱، مورخہ ۲۴؍مارچ ا۱۹۰ء صفحہ۵،۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی