مکتوب حکیم الامت

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

مکتوب حکیم الامت پیارے، پھر کیسے پیارے، دل کے لئے سرور آنکھوں کے نور، اللہ تعالیٰ دین سلامت رکھے اور تمہاری ترقی میں مجھے خور سند اور لوگوں کو نفع مند کرے۔اے خدا !ایسا ہی کر۔دین !تمہارے للّہی فقروں اور دین کی باتوں پر مجھے جس قدر خوشی ہوئی اور ہو تی ہے ایشیاء اور مشرقی خیالات سے قطع نظر کر کے کہتا ہوں۔کوئی کلمہ نہیں ملتا جس میں میرے دلی ولولے کا بیان ہو سکے۔امتثالاً لحکم جناب الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جَزَاکَ اللّٰہُ تَعَالٰی اَحْسَنَ الْجَزَائِ پر اکتفا کرتا ہوں۔اَللّٰھُمَّ عَلِّمْ حِبِّیَ الْکِتَابَ وَفَقِّہُ فِی الدِّیْنَ، اَللّٰھُمَّ زِدْ(حِبّیْ) عِلْمًا وَ عَمَلًا۔او خدا ایسا ہی ہو۔پیارو!راقم کا استحقاق نہ بھولیے۔غفلت اور لا پروائی کے سمندر میں ڈوبا جاتا ہوں۔دعا کرو نجات پاؤں۔کبھی میں نے بھی آپ کے لئے تمام اماکن اجابت حرمین شریفین میں بہت بہت دعائیں کیں۔جن کا ثمرہ ایک تو یہی دینوی معاملات ہیں اور دوسرا ثمرہ جنت میں انشاء اللہ تعالیٰ دیکھو گے۔پیارے! مذہب اسلام بے ریب ایک الٰہی مذہب ہے۔میں نے یہودیت اور عیسائیت ، مجوسیت اور آریہ دَھرم کو بہت کچھ سنا اور بدھ آریہ قوم کی شاخ ہے۔سب پر اسلام کو بڑی دلیری سے بے تعصب ترجیح دیتا ہوں اور اسلام میں شراب کی حرمت اوّل تو اس رسول پاک کی زبانی جس کے کہنے سے قرآن شریف کو ہم نے کلام لٰہی مانا۔ثابت۔کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٌ۔کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ۔مَا اَسْکَرَ کَثِیْرُہٗ فَقَلِیْلُہٗ حَرَامٌ وَ یُحَرِّمُ تَخْلِیْلَ الْخَمْرِقرآن شریف میں تو اس امّ الخبائث کی حرمت ایسی بیان ہوئی ہے جس کی حد ہی نہیں۔سنیے   

 (المائدۃ: ۹۱ تا ۹۳) ایمان والو!شراب اور جوا، بت و استہان پانسے پلید ہیںگندے شیطانی کام۔بچو تو نجات پائو۔شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ تم میں بیر دشمنی ڈال دے شراب اور جوئے سے اور روکے اللہ کی یاد سے اور نماز سے اب کیا تم باز آئو گے۔مانو اللہ کو اور مانو رسول کو اور ڈرو۔اگر نہ مانو تو جان لو ہمارے رسول کا کام کہہ دینا۔(اِنّمَا تاکید اور حصر کا کلمہ ،شراب کو بت پرستی کی مانند رجس فرمایا ہے۔شرک سے بڑھ کر کون گناہ ہے۔)  (البقرۃ: ۲۲۰)کہ اس میں اثم بڑا اور نفع۔خمر اثم ٹھہرا اور اثم کا حکم ہے (الاعراف: ۳۴) کہہ کہ کھلی اور چھپی بے حیائی اور اثم اور بغاوت اور اللہ سے شر ک کرنا۔(آیت شریف کے ایک ایک فقرے اور کلمہ کو دیکھو) خمر اثم کبیر اور اثم چھوٹا بڑا سب حرام۔دوسرا امر وتر ایک اور تین بدون التحیات وسط اور پانچ ایک تشہد سے اور سات ایک تشہد سے اور نو رکعت جس میں آٹھویںاور نویں میں التحیات ہو۔سب سنّت ہے۔تراویح ، تہجد، وتر ایک ہی چیز ہے اسلام اتباعِ قرآن شریف اور حدیث صحیح ہے۔اسلام ہی سچا خدا کا فرمان اور فطرتی مذہب ہے۔پیارے! میں نے ان دنوں توریت اور صحف انبیاء اور انجیل کو بہت دیکھا وَاللّٰہُ الْعَظِیْمُ بے اختیار میرے منہ سے نکلتا تھا فِدَاکَ اَبِیْ وَ اُمِّیْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اَنْتَ خَاتَمُ الْاَنْبِیَائِ وَ اَصْفَی الْاَصْفِیَائِ وَاَنْتَ مُتَمِّمُ مَکَارِمِ الْاَخْلَاقِ۔پیارے دین!افسوس ہم نا شکروں نے قرآن شریف اور حدیث کی قدر نہ کی۔مولویوں کے

آج 10 میں سے 10 باقی