توضیح بغرض تصحیح
ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)
امام کے لئے تین شرائط امام کے لئے تین شرطیں ہیں۔اول۔احکام الٰہی مخلوق کو پہنچاتا ہے۔۲۔مستقل مزاج ہوتا ہے کوئی امر اس کی دعوت اور تبلیغ کی راہ میں روک نہیں ہوسکتا۔۳۔خود اس کو احکام الٰہی پر پورا یقین ہوتا ہے۔حصول رزق کے گُر اول۔جناب الٰہی میں دعا مانگنا۔دوم۔ان قوانین پر کاربند ہونا جو رزق کے متعلق خداوند تعالیٰ نے قرآن شریف میں بیان فرمائے ہیں۔سوم۔خدا تعالیٰ کے عطیات و انعامات کا شکر کرنا۔چہارم۔متقی بننا۔پکا مسلمان ہونے کے لئے ضروری کام مسلمان کو پکا مسلمان ہونے کے واسطے کم از کم دو کام ضرور کرنے چاہییں۔اوّل کم از کم پانچ یا زیادہ سے زیادہ دس آیتیں ہر روز فکر سے پڑھنی چاہییں اور نماز سنوار سنوار کر پڑھنی۔عبادات کی تین اقسام التحیات زبانی عبادتیں۔الصلوات بدنی عبادتیں۔الطیبات۔مالی عبادتیں۔(الحکم جلد۷ نمبر۱۴ مورخہ ۱۷؍ اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ۱۲) توضیح بغرض تصحیح الحکم کی کسی گذشتہ اشاعت میں حضرت حکیم الامت کے ارشادات کے عنوان کے تحت میں آپ کا یہ ارشاد قرآن کریم کی بعض مشکل آیات کے حل کے متعلق شائع ہوا ہے کہ حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے حضرت حکیم الامت کے ایک استفسار پر قرآن شریف کی بعض آیات مشکلہ کے حل کے لئے فرمایا کہ اگر اس آیت کو لکھ کر مٹھی میں رکھ کر سو جاوے تو اللہ تعالیٰ اسے حل کر دیتا ہے۔اس پر بعض احباب کو تعجب ہوا اور انہوں نے حضرت حکیم الامت سے سوال کیا ہے کہ پھر کیا قرآن کریم کے سمجھنے اور حل کرنے کے لئے تقویٰ کی ضرورت نہیں (الواقعۃ : ۸۰) صحیح نہیں وغیرہ وغیرہ۔یہ شبہ ہے جو اس تحریر سے فاش ہوا
ہے۔اس لئے ہم اس امر کی توضیح بغرض تصحیح کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔الحکم میں حضرت حکیم الامت کے ارشادات کے تحت میں کئی مرتبہ قرآن شریف کے حل مطالب کے بہت سے قاعدے جو انہوں نے تجربہ کئے ہیں درج کئے ہیں جن سب کے اعادہ اور تکرار کی یہاں ضرورت نہیں۔ہم کو صرف اس جگہ اسی شبہ کے متعلق کچھ لکھنا ہے۔قرآن شریف کے مطالب و مقاصد پر اطلاع پانا تقویٰ کو چاہتا ہے۔(البقرۃ : ۲۸۳) قرآن شریف نے خود فرمایا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے اغراض میں جو (الجمعۃ :۳) فرمایا ہے تو یہ بھی تزکیہ کے بعد یعنی اول آپ کا کام(الجمعۃ :۳)دوسرا کام (الجمعۃ :۳) تیسرا ۔اس سے معلوم ہوا کہ تقویٰ اور تزکیہ نفس پہلی شرط ہے پھر قرآن شریف کے حل معانی کے لئے شرط ہے مجاہدہ۔(العنکبوت :۷۰) جو لوگ ہم میں ہو کر مجاہدہ کرتے ہیں ہم ان پر اپنی راہیں کھو ل دیتے ہیں۔غرض قرآن شریف کے سیکھنے کے لئے تزکیہ، تقوی اللہ اور مجاہدہ ضروری ہے۔اب یہ بات کہ قرآن شریف کی آیت لکھ کر مٹھی میں رکھ کر سو رہنے سے اس کا مطلب حل ہو جاتا ہے کیا ان امور سے منافی اور متناقض ہے اور کوئی ایسا آدمی جو متقی نہ ہو محض اسی صورت سے قرآن شریف سیکھ سکتا ہے؟ ایسا سوال کرنے سے پہلے یہ دیکھ لینا ضروری ہے کہ کیا کوئی فاسق ، فاجر قرآن شریف کے مطالب کے سمجھنے کے لئے کوشش کرے گا؟ قرآن شریف کے سمجھنے کا شوق اور محبت تو اسی کے دل میں پیدا ہوگی جو متقی ہو اور مجاہدہ کرنے والا ہو۔سگ را بہ مسجد چہ کار۔فاسق کو قرآن شریف سے کیا تعلق اور محبت؟ پس جوشخص متقی اور پاکباز ہوگا وہی سعی کرے گا کہ اس پر قرآن شریف کے اہم امور کھل جائیں اور یہ طریق کہ کاغذ پر آیت لکھ کر مٹھی میں لے کر سو جائیں یہ کوئی شعبدہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک فطرتی اصل ہے جو انسان کے اندر موجود ہے اس سے صرف توجہ کا اس طرف مبذول کرنا مقصود ہے جو