مکتوب نمبر ۳
ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)
۔(الانعام : ۲۲) نورالدین نے تو میرزا کی آیات دیکھ لئے کہ وہ منجانب اللہ ہے۔پس اگر وہ ان آیات اللہ کا مکذب ہے تو اس سے ظالم ترکون ہے مگر وہ بحمد اللہ ظالم نہیں اور اسی اعتقاد پر ہے۔(نورالدین) مکتوب نمبر۳ السلام علیکم ۱۔اِذَا قَاتَلَ اَحَدُکُمْ فَلْیَجْتَنِبِ الْوَجْہَ۔اِنَّ اللّٰہَ خَلَقَ آدَمَ عَلٰی صُوْرَتِہٖ۔’’ الھاء‘‘ ضمیر صُوْرَتِہٖ کے اس اَحَداً کی طرف جاتی ہے جو قَاتَلَ کا مفعول ہے۔۲۔نفخ فی الشراب کی ممانعت تو مجھے وہی معلوم ہوتی ہے کہ پینے والا پیتے وقت پانی کے اندر سانس نکالے۔یہ منع ہے نہ دم کرنا۔۳۔یہ تعظیمیں جو ہمارے ملک میں مروج ہیں بالکل عجم کا دستور ہے۔عرب خصوصاً زمانہ صحابہ میں ان کا رواج نہ تھا۔گاہے ماہے جس کو ملیں اسے معانقہ کے لئے یا اور ضرورت کے لئے اٹھنا ثابت ہے اور بس۔۴۔علماء مقتدمین کو برا کہنا بہت ہی برا ہے۔سَبَابُ الْمُؤْمِنِ فِسْقٌ صَرِیْحٌ … ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔(الحشر: ۱۱) اور گالی تو بتوں کو اور ان کو بھی جائز نہیں جن کی لوگ پرستش کرتے ہیں۔۵۔فاتحہ خلف الامام اور رفع سبابہ سنت صحیحہ سے ثابت ہے۔اس پر اگر کوئی نعوذ باللہ کفریا اضلال کا فتوے دے تو احمق ہے اور ایسے لوگوں پر کیا حکم کیا جاوے۔یہ اس وقت کہا جاتا ہے جب اس ملک میں اسلام کا حکم ہو۔۶۔تخالف اسلامیوں میں جائز نہیں مگر کیا کیا جاوے جب اسلام کی حکومت نہیں اور کوئی
اختلاف کو مٹانے والا نہیں۔خود بیت اللہ میں چار مصلّے موجود ہیں اورجگہ کون مٹا سکتا ہے۔۷۔لوطی اور لواطت کرنے والا قتل کا مستحق ہے۔اگر حکومت اسلام ہو اور مرتکب لواطت ضرور کافر ہے۔۸۔ابلیس قوم جنّ سے ہے (الکہف : ۵۱)قرآن میں موجود ہے۔۹۔ملائکہ کس چیز سے بنے مجھے معلوم نہیں اور نہ اس کی بہت ضرورت ہے۔۱۰۔سماع موتیٰ احادیث سے ثابت ہے۔۱۱۔قبرستان کی تعظیم رسول اکرم نبی اعظم صلی اللہ علیہ وسلم اور مہاجر و انصار سے ثابت نہیں۔۱۲۔اہل دہ اگر کچھ لوگوں کو نکال دیں تو ان کو جمعہ پڑھنا تو ضرور ہے۔اگر مسجد میں کوئی نہ جانے دے تو کیا کریں۔ (البقرۃ : ۲۸۷) ممکن ہو جمعہ پڑھ لیں۔۱۳۔اَلْمُؤْمِنُوْنَ لَا یَمُوْتُوْنَ مجھے یاد نہیں کہ کوئی حدیث ہو۔یہ تو موضوع معلوم ہوتی ہے۔۱۴۔مَنْ فِی الْقُبُوْرِ سے کفار مراد نہیں۔۱۵۔مومن جب مر جاتا ہے اس کی روح کو جسم سے ضرور تعلق رہتا ہے۔۱۶۔قرآن مجید کو زیر زانو رکھ کر بیٹھنا جائز نہیں۔یہ نور ، ہدیٰ ، رحمت، کلام الٰہی ہے بڑے شعائر اللہ سے ہے۔(الحج :۳۳) قر آن سے ثابت ہے۔فصل الخطاب فی مسئلۃ فاتحۃالکتاب اب میرے پاس نہیں رہی۔مسائل کا مختصر جواب میں نے عرض کر دیا ہے اگر مفصل معہ دلائل مطلوب ہوگا تو پھر مگر میں جانتا ہوں کہ مسائل صاف ہیں اور یہ جواب ایک متقی کو بس ہے۔والسلام نور الدین۲۳؍ مئی ۱۹۰۶ء از قادیان (الحکم جلد۷ نمبر ۱۵ مورخہ ۲۴؍ اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ۴ تا ۶)