مکتوبات
ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)
مکتوبات جان من۔السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ تمہارے فرحت بخش خط میں اب تک تکدر معلوم ہوتا ہے۔میں تمہارا دعا گو آگے عذر کر چکا ہوں۔مگر میری بدقسمتی سے پذیرا نہ ہوا۔اچھا اب سہی۔فصل الخطاب کو ایک بار اچھی طرح پڑھ لو اورقرآن کریم بہت پڑھو اور نمازباجماعت ادا کیا کرو۔تاکید ہے۔میں انشاء اللہ تعالیٰ دو مہینے تک قادیان میں بیعت کے واسطے جاؤں گا۔تیرا سچا دعا گو۔نورالدین۲۱ ماگھ یکم فروری ۱۸۸۹ء ……………… عزیز من۔السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ تمہارے دوست ومحب نے لودھیانہ میں دوسری شادی کر لی مبارک ہو۔حضرت مرزا صاحب قادیان سے برات میں لودھیانہ رونق افروز ہوئے۔اور ۲۰ ؍مارچ کے جلسہ بیعت میں انشاء اللہ تعالیٰ یہ خاکسار بھی شریک ہو گا۔کل حضرت امام الوقت مرزا صاحب کو عرضی لکھ دی ہے جواب پر مفصل عرض ہو گا۔۷؍مارچ ۱۸۸۹ء ……………… ارشد ارجمند حَفِظَکَ اللّٰہُ وَ سَلَّمَ۔السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ۔بھلا خفگی کی کوئی وجہ بھی۔بھلا اس قدر فراموشی آپ کے اور میرے للہی محبت کے درمیان جائز ہے۔پیارے عزیز۔میرا اور آپ کا تعلق روحانی ہے قابل انقطاع نہیں۔آگے تم جانو۔سناؤ اشاعت قرآن شریف اور حدیث میںاب آپ کس قدر ساعی ہیں۔والسلام ……………… ارشد ارجمندحَفِظَکَ اللّٰہُ وَ سَلَّمَ۔السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ۔مدت کے بعد تمہارا فرحت نامہ مہجور دور کو پہنچا۔پیارے! سفر بھی کوئی عذر ہے۔کیاڈاک
سفر میں بند ہو سکتی ہے۔ایسا نہ کرو۔گاہے گاہے اپنے حالات سے خوش وقت رکھا کرو۔پیارے صدیق حَفِظَہُ اللّٰہُ وَ سَلَّمَاور عزیزہ خدیجہ کا صدمہ شیخ صاحب کو نصیحت تھی۔ان کو واجب ہے کہ فہمایش الٰہی پر دھیان کریں۔آئندہ معاصی سے اجتنا ب رہے کبھی کبھی مسائل کی چھیڑچھاڑ خطوں میں ضرور ہوا کرے اس میں دینی مسائل محفوظ رہتے ہیں۔والسلام ۲۲؍اپریل از جموں ……………… خار ترم کہ تازہ ز باغم بریدہ اند مطرود باغبانم و مردود آتشم عزیز ارشدا رجمند حَفِظَکَ اللّٰہُ وَ سَلَّمَ گویم۔یا راحت جان وآرام روح وروان بنویسیم بہتر است کہ برائے آئندہ اخی فی اللہ وحبی فی اللہ نوشتہ باشم۔الحمدللہ کہ صدیق کی ہمشیرہ نے صحت پائی۔اَللّٰہُمَّ بَارِکْ فِیْھَا آمین۔شیطان کے بارے میں حدیث شریف میں آیا ہے یَجْرِیْ مِنَ الْاِنْسَانِ مَجْرَی الدَّمِ (صحیح البخاری ،کتاب الاعتکاف، باب زیارۃ المرأۃ زوجھا فی الاعتکاف)یعنی جیسے خون بدن میں چلتا ہے ویسا ہی شیطان بھی۔اور شیطان کو باری تعالیٰ نے فرمایا ہے (الکھف : ۵۱) پس جنّ کا جسم انسانی میں حلول کرنا ثابت ہو گیا۔اب رہی یہ بات کہ جنّ کیا چیز ہے۔یہ علیحدہ مسئلہ ہے اگرپوچھو گے تولکھوں گا۔اعمال سے جنّ قبضہ میں آتے ہیں یا نہیں۔جس چیز کا نام جنّ شرع میں ہے وہ قابو میں آ سکتے ہیں۔سلیمان علیہ السلام کا قصہ قرآن شریف میں دیکھو (الانبیاء : ۸۳)۔وطن کے واسطے دل تڑپتا ہے۔اِ لَّا شامت اعمال بیماری سرکار نے لاچار کر دیا حیران ہوں۔کشمیرکا سفر معلوم نہیں ہوتا محمد صدیق محمد ظہورالدین کو السلام علیکم۔حافظ کے واسطے عنقریب تدبیر کرتا ہوں۔بخدمت میاں غلام حسین صاحب وحافظ احمد یار صاحب السلام علیکم۔۷؍جون ازجموں ………………