تین سوالات کے جوابات

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

کی نسبت زیادہ قابل اخذہو گے کیونکہ جو تم کو دیا گیا ہے وہ اوروں کو نہیں دیا گیاہے۔مامور تضرع کا قائم مقام نہیں ہے بعض نادان لوگ مامور کو ولی یا بزرگ جان کر اسے خدا کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں اور صرف اس کے تعلق بیعت کو تضرع کا قائم مقام بنا بیٹھتے ہیں یہ ان کی غلطی ہے کیونکہ مامور تو اپنی تعلیم دے کر ہر ایک قسم کی ذمہ داری سے سبکدوش ہو جاتا ہے اور وہ تو بار بار یہی کہتا ہے کہ عمل درآمد منظور ہے جس کی نظیر اس وقت کشتی نوح کی تعلیم موجود ہے۔پس جو لوگ تضرع کو چھوڑتے ہیں اور حالتوں میں تغیر نہیں کرتے وہ خداکے غضب کے نیچے آئے ہیں۔پس چاہیے کہ تقویٰ کے حقیقی مغز کو حاصل کریںاور اپنی ہرایک حرکت اور سکون، معاملات، تعلقات اور لین دین، میل ملاپ، عبادات سب کچھ خدا کی مرضی کے موافق بجا لاویں تاکہ وہ اس سے محفوظ رکھے اور اس بات پر نازاں نہ ہوں کہ ہم نے بیعت کی ہوئی ہے۔اصل منشاء مامور کے آنے کا یہی ہے کہ تم تضرع کرو۔پس اگر تم تضرع میں مصروف نہیںہو تو تمہارا مامور سے کیا تعلق ہے؟ تضرع کیا ہے جبکہ خدا تعالیٰ یہ جانتا ہے کہ تم تضرع کرو اس لئے اس امر کا سمجھنا بھی ضروری ہے کہ خود تضرع کیا شے ہے؟ اس کے معنے یہ ہیں آہ و زاری اور نالہ و بکا کر کے کسی کو اپنے پر مہربان بنا لینا یا اسے راضی کر کے مورد انعام بن جانایا اس کے عذاب سے محفوظ رہنا۔جب انسان کسی کے آگے زاری کرتا ہے تو اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ میری گزشتہ خطائیں معاف کی جاویں وہ آئندہ ایسا نہ کرے گا بلکہ حا لت میں تغیر کرکے آقا کی رضا مندی کا طالب ہوگا۔پس خدا تعالیٰ جو تم سے زاری چاہتا ہے اس کے بھی یہی معنے ہیں کہ تم اپنی حالتوں کو بدلو اور وہ بات اختیار کرو جس سے وہ راضی ہو تا ہے گویا دوسرے الفاظ میں سچی توبہ کے مفہوم کا نام تضرع ہے۔بڑے بڑے شریر کیوں نہیں طاعون سے ہلاک ہوئے بعض نادانوں نے یہ بھی غلطی کھائی ہے کہ وہ اعتراض کرتے ہیں کہ بڑے بڑے شریر کیوں نہیں ہلاک ہوئے وہ کیوں محفوظ ہیں؟ میرا یقین ہے کہ اس قسم کے معترض خدا تعالیٰ کی تعلیم اور اس کی سنت سے محض ناواقف اور غافل ہیں۔

دیکھو طاعون کی ابتدا حشرات الارض یعنی زمینی کیڑوں سے ہوتی ہے اور اوّل اوّل چوہے اس سے مرے ہیں۔پھر ترقی کر کے یہ انسانوں میں آئی ہے۔کیا یہ اس امرکاثبوت نہیں ہے کہ طبقہ انسان میں بھی جو لوگ حشرات الارض کے درجہ میںہیں۔اوّل طاعون انہی پرپڑنی چاہئے۔یعنی اوّل عام اورادنیٰ لوگ اس کا شکار ہوںاورپھرآہستہ آہستہ ترقی کر کے یہ بڑے بڑے اشرار پر حملہ کرے۔تم نہیں دیکھتے کہ جب آگ لگتی ہے تو کیا اوّل اوّل بڑے بڑے شہتیر جلتے ہیں یا خس وخاشاک اورچھوٹی چھوٹی لکڑیاں؟ پس یاد رکھو کہ یہی وطیرہ خدا تعالیٰ کے پاس مکر میں ہے اورعنقریب یہ بات کھل جاوے گی کہ بڑے بڑے لوگ بھی ہرگز مستثنیٰ نہیں ہیں۔طاعون کا اوّل دیہات وغیرہ میں پڑنے اوربڑے بڑے بلادوامصار کوچھوڑ دینے میںبھی یہی سِرّ ہے کہ اوّل چھوٹے چھوٹے گاؤں جوشہروں کے مقابلہ میں حشرات الارض کے حکم میں ہیں وہ مبتلا ہو لیں تو پھر بڑے شہروں میں آوے۔اس مضمون کی طرف ذیل کی آیت اشارہ کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔۔(الانعام: ۴۳،۴۴)۔(البدر جلد ۳ نمبر ۲۵مورخہ یکم جولائی ۱۹۰۴ء صفحہ ۷) تین سوالات کے جوابات (۲۴؍ اپریل ۱۹۰۳ء بوقت ۱۰ بجے صبح ) ۱۔کیا الہام اور مامورین کا سلسلہ بند ہو گیا ہے؟  الآخر (الانعام:۱۱۶) پھر سوال ہوا کہ اس کے ماقبل و مابعد پر غور کرنے سے پتہ لگتا ہے کہ الہام اور مامور ین کا سلسلہ بند ہو گیا ہے۔فرمایا کیا کلمہ کے یہ معنے ہیں کہ اب الہام اور مامورین کا سلسلہ بند ہو گیا اور کیا اس کے ما قبل و ما بعد پر غور کرنے سے یہ نتیجہ نکلتا ہے۔ہر گز نہیں اس کے معنے تو یہ ہیں کہ اللہ

کے سوائے کوئی حاکم نہیں اس نے تفصیل کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور جن کو یہ کتا ب نازل فرمائی اور جن کو یہ کتاب دی ہے وہ بھی اس کو جانتے ہیں کہ ضرور یہ ربّ کی طرف سے ہے۔تیرے ربّ کی باتیں پوری ہوچکی ہیں ان کو کوئی بدلا نہیں سکتا۔کیسی سیدھی بات ہے کلمہ بات کو کہتے ہیں پھر کیا (الانعام:۳۵) کے یہ معنے ہو سکتے ہیں کہ قرآن کو کوئی شخص غلط نہیں لکھ سکتا یا کیا حافظ لوگ بعض وقت اس کو غلط نہیں پڑھتے۔پھر کیا اس کے یہ معنے ہو سکتے ہیں کہ کوئی شخص اس کو بدلا نہیں سکتا یا کیا آئندہ کوئی کلمہ نازل نہیں ہو گا بلکہ اس کے معنے تو یہ ہیں کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ ہو کر رہتا ہے۔تیرے ربّ کی بات صدق اور انصاف سے ٹھیک پوری ہوئی اور کبھی کوئی اللہ کی باتیں بدلانے والا نہیں۔جو کچھ اللہ تعالیٰ نے فرمایا پورا ہو کر رہتا ہے مثلاً فرمایا (المؤمن:۵۲) تو ہمیشہ پورا ہوا۔نبی کریم کو تسلی دی کہ تیرے ساتھ بھی وعدے ہوئے کہ تو مظفر ومنصور ہوگا اور تیرے دشمن ناکام ہوں گے یہ باتیں پوری ہو کرہی رہیں گی۔پس تیرے ربّ کی باتیں سچی ہیں یعنی جو کچھ پیشگوئیاں خدا نے رسول کی نسبت بتلائی ہیں یہ اٹل ہو کر رہیں گی اور ضرور پوری ہوں گی مثلاً کفار مکہ کو کہا (التحریم:۸) یہ اٹل ہے اور ضرور بدلہ مل کر رہے گا پھر کیسی پوری ہوئی۔پھر کیا یہ لوگ مال خرچ کریں گے تیری مخالفت پر،مگر ان کواس کے خرچ پر سوائے افسوس کے کچھ نہ ملے گا اور مغلوب کئے جاویں گے۔کیا یہ بات اٹل پوری ہوئی کہ نہیں۔کیونکہ وہ توصدقاً ہیں یعنی سچ ہو کر رہنے والی ہیں۔ایک دفعہ عروہ نے آنحضرت سے آکر کہا کہ یہ تمہارے ساتھ مختلف قوموں کے لوگ ہیں ایک جتھانہیں۔یہ تمہارے آڑے وقت پر کام نہیں آویں گے اور میں اس کا تجربہ کار ہوں۔تمہیں اس میں ندامت ہو گی۔مگر یہ اس کا ظن تھا اور یہ ظن غلط نکلا۔اب بھی لوگ اسلام کی بربادی کے سامان تلاش کر رہے ہیں۔مگر دیکھو کہ انہیں کے گھرمیں اسلام گھستا جاتا ہے اور ایک دن ان کا یہ ظن کہ اسلام برباد ہو جائے گا غلط نکلے گا۔یہ کیسی سیدھی

ت ہے کسی احمق نے اسی آیت پر یہ بھی کہا ہے کہ انجیل مبدّل نہیں ہوئی ، ہم کہتے ہیں کہ یہ تو صاف بات ہے کہ وہ انجیل جو مسیح کی زبان میں تھی یہ نہیں۔کیا مسیح اردو یا انگریزی بولتا تھا سوائے اس کے لَامُبَدِّلَ کے معنے اور کوئی بن سکتے ہی نہیں۔پھر فرمایا ہے۔  (الانعام:۳۵)یعنی گذشتہ انبیاء کی باتیں تیرے پاس پہنچی ہیں۔یعنی جس طرح ان کے مخالف ہمیشہ ہلاک ہوتے رہے اسی طرح اب تیرے مخالفوں کی بات بھی اٹل ہے۔پھر فرمایا ہے۔ ۔کیا یہ پوری ہوئی کہ نہیں۔مثلاًمرزا صاحب کی مخالفت پر لوگوں نے کتنا زور لگایا ہے۔مگر وہی ِ کیسا پورا ہو رہا ہے۔اندر ہی اندر کشش ہو رہی ہے۔کوئی ہے جو اس کو ٹلا دیوے۔۲۔عربی کی اقسام اور سیکھنے کا طریق عربی سیکھنے میں ہماری یہ رائے ہے کہ عربی پانچ قسم کی ہوتی ہے۔پہلے سوچے کہ اس کو کونسی قسم کی ضرورت ہے۔اوّل قرآن کریم کی عربی۔یہ تو قرآن ہی پڑھنے سے آوے گی۔دوئم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عربی۔یہ آنحضرت کے کلمات یعنی احادیث کے پڑھنے سے آوے گی۔سوئم صحابہ و تابعین و ائمہ دین کی عربی۔یہ صحابہ و تابعین و آئمہ دین کے اقوال پڑھنے سے آوے گی۔چہارم ان بد معاشوں اور شہدوں یا ایام جاہلیت کے شعراء و خطباء کی عربی جو زمانہ جاہلیت میں گذرے ہیں۔یہ ان کے اشعار و خطب پڑھنے سے آوے گی۔قرآن کریم سیکھنے کے اصول اب قرآن کے سیکھنے کے اصول یہ ہیں اوّل تقویٰ۔تقویٰ کے متعلق ابتدائی حالت اتنی تو ہوکہ ایک شخص اپنے طور پر گو خدا کی ہستی کو نہیں جانتامگر جتنے علوم دنیا میں شروع ہوئے ہیں پہلے فرضی طور پر شروع ہوئے ہیں جیسے یو کلڈ۔پھر بات فرض سے شروع ہوئی اور انجینیئرنگ اور اسٹرانومی تک جا پہنچے مگر بشرطیکہ فرض سچا اور مفید ہو۔پھر خدا کی ہستی

کو غیب الغیب رنگ میں فرض کرے جیسے قرآن نے فرمایا  (البقرۃ:۴) اور اس کو اسی طرح اپنے رنگ میں پکارے اور کچھ غرباء اور مساکین کی مدارات اور دستگیری کرے اور فرضی طور پر ہی یہ بھی مان لے کہ خدا کسی کو کچھ عطا بھی کرتا ہے اور اس کا مکالمہ بھی ہوتا ہے پھر فرضی دعا اور فرضی امداد سے کام لے۔اس کے سوائے کبھی سچی راہ مل سکتی ہی نہیں۔دیکھو ایک پولیس انسپکٹر کو ایک چور کہتا ہے کہ فلاں شریف آدمی کے گھر میں میں نے اپنا مال مسروقہ رکھا ہوا ہے اور وہ جھٹ وہاں پہنچ کر تلاشی لے لیتا ہے۔یہ کبھی خیال نہیں کرتا کہ یہ تو چور اور بد معاش ہے اس کی بات کا کیا اعتبار ہے پس اس کو ایمان بالغیب کہتے ہیں۔پھر دعائوں میں اعلیٰ درجہ کی دعا سورہ فاتحہ ہے۔یہ سیدھی اور صاف دعا ہے اور چاہیے کہ بدُوں نماز کے بھی ہر وقت اس دعا کو مانگے۔یہ ایک ایسی دعا ہے کہ اگر انسان متعصب نہ ہو تو کوئی مذہب اس سے انکار نہیں کر سکتا اور نہ اس کی مثل لا سکتا ہے۔میں نے ایک برہمو سے پوچھا کہ تمہارا اصل اصول کیا ہے اس نے کہا دعا۔میں نے کہا تم غلط کہتے ہو۔کہا کس طرح۔میں نے کہا مشاہدہ۔کہا وہ کیوں کر۔میں نے کہا تم اپنی کوئی اعلیٰ درجہ کی دعا سناؤ تو سہی۔پھر اس کو شرم آگئی اور کچھ دیر چپ ہو کر کہا کہ آپ ہی سنائیں۔میں نے کہا دعویٰ تمہارا اور سناؤں میں۔خیراس کے اصرارکرنے پر میں نے سورہء فاتحہ میں بہت ساری باتیں مد نظر رکھ کر سنانا شروع کیا تو اس نے جھٹ نوٹ بک نکال کر نوٹ کرنے شروع کر دئیے اور کہا کہ اصل دعا یہی ہے۔پھر قرآن سمجھنے کا خاص قاعدہ جو میرا اپنا مجرب ہے پہلا تو یہ ہے جو میں نے بیان کیا ہے۔دوسرا۔تقویٰ کے بعد جب قرآن پڑھے تو اپنا خیال و اعتقاد ،اپنا ارادہ، اپنی خواہش مقدم نہ رکھے بلکہ یہ خیال رکھے کہ جو قرآن کا حکم ہو گا وہی میرا ایمان ہوگا۔پھر دُعا کر کے شروع کرے اور یوں یقین کرے کہ یہ قرآن اس وقت مجھ پر نازل ہو رہا ہے۔میں آدم ہوں یا فرشتہ یا ابلیس و شیطان۔میں فرعون ہوں یا موسیٰ۔وغیرہ وغیرہ۔کُل قرآن کو اپنے اوپر چسپاں کرتا جاوے۔

پھر ایک نوٹ بک پاس ہو جو بات سمجھ میں نہ آوے اس کو اس میں درج کرتا جاوے ، پھر جب اس طرح ایک دور قرآن کا ختم کرے تو پھر بیوی کو بلائے کہ آؤ اب دو شخصو ں پر قرآن نازل ہو رہا ہے۔پھر اس میں بھی ایک نوٹ بک رکھے۔پھر تیسری دفعہ خاص خاص دوستوں، احباب اور خادموں کو اور بچوں کو بلاکر سناوے کہ اب ان سب پر قرآن نازل ہو رہا ہے۔پھر چوتھی دفعہ عوام مسلمانوں کو سنا وے اور پانچویں دفعہ غیر مذاہب کو سناوے۔اس طرح پر خدا تعالیٰ رفتہ رفتہ کل مشکلات کو حل کر دے گا۔مجھے ایک دفعہ الہام ہوا کہ قرآن کے متعلق کوئی مخالف تم پر اگر کسی قسم کا اعتراض کرے گا تو ہم تمہیں فوراًحل بتا دیویں گے۔پھر میں نے توان متذکرہ بالا طریق سے قرآن سیکھاہے۔۳۔مسیح کی پیدائش کے متعلق سوال و جواب بچہ بننے کے مختلف مراحل لڑکے چار قسم کے ہوتے ہیں۔اوّل وہ جو بالکل باپ کے خط و خال اور عادات و اطوار بلکہ امراض بھی لے کر آتے ہیں۔دوئم وہ جو باپ سے نرالے اور ماں اور اس کے رشتہ داروں کے رنگ پر ہوتے ہیں۔سوئم وہ جو نہ ماں اور نہ باپ اور نہ ان کے رشتہ داروں کے طرز پر ہوتے بلکہ بالکل نرالے ہوتے ہیں۔چہارم وہ جو طرز انسانیت سے باہر ہوتے ہیں بلکہ صرف چار پایوں کی طرح پر ہوتے ہیں۔اس میں سر یہ ہے کہ جس وقت نطفہ رحم میں جا تا ہے۔تو ہزار ہا عورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ اس کُل پانی کو باہر نکال دیتی ہیں۔انسان گن نہیں سکتا کہ کتنی دفعہ جماع کیا اور صرف ایک بچہ پیدا ہوا۔پھر جن کی اولاد ہوتی ہے ان کی کثرت سے تو منی خارج ہو جاتی ہے اور ایک تھوڑا سا خاص حصہ اندر رہ جاتا ہے باقی سب باہرچلا آتا ہے اور چھٹانک بھر میں سے صرف ایک کیڑی کے برابراندر رہتا ہے اس میں بھی سینکڑوں جانور ہوتے مگر وہ بھی سب ضائع ہو جاتے۔مثلاًدیکھو آم کے پھول۔پہلے ان کو آندھیاں ضائع کرتیں۔پھر کیری کو کچھ تو جانور کھاتے

آج 10 میں سے 10 باقی