آیت وَ اِنْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ ......کی تشریح و تصریح

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

ور کچھ انسان اور بہت سارے حصہ کو اس میں سے بھی ہواگرا دیتی۔پھر جو باقی رہتے اس میں سے چٹنی، اچار اور مربہ کے واسطے توڑے جاتے۔پھر جوان سب صدموں کے بعد باقی رہ جاتے وہ بھی سارے کے سارے ایک دم نہیں پکتے۔پھر مصلحت الٰہی ایسی ہوتی کہ کروڑ در کروڑپھول میں سے سو پچاس پھل پکتا ہے۔اسی طرح عورت کو بھی ایک شہوت کا جوش ہوتا ہے۔پس علم والے لوگ جانتے کہ جس طرح مرد کے اندر سے رطوبت نکلتی اور اسی قدر عورت کے اندر سے بھی نکلتی ہے اور وہ بھی اسی طرح ضائع ہوتی جس طرح مردکی۔پھر لکھا ہے کہ کوئی خاص حصہ ماں کا اور کوئی خاص حصہ باپ کا آپس میں پیوست ہو جاتا ہے اور اس کی یہ شکل بنتی ہے۔۔پھر اس کے درمیان والا ٹکڑا اس میں سے نکل کر الگ جا کھڑا ہوتا پھر اس کی یہی شکل بن جاتی ہے اور اس کا درمیانی ٹکڑا الگ جاکھڑا ہوتااور اس کی پھر یہی شکل بنتی۔علیٰ ہذا القیاس۔ایک عرصہ کے بعد ایک مدوّر شکل میں ایک اس طرح کی صورت بنتی۔ پھر ان کل شکلوں میں سے جو ہزار در ہزار ہوتی ہیں صرف ایک کا بچہ بنتا باقی سب ضائع ہو جاتی ہیں۔چنانچہ جب بچہ پیدا ہوتا تو اس کے ساتھ کتنا بڑا گند کا لوتھڑا نکلتا جو وہ ضائع شدہ اجزا ہوتے ہیں۔اس میں سِر یہ ہے کہ جو حصص کچھ قابلیت رکھتے ہیں وہ چن کر الگ کر لئے جاتے ہیں پھر ان کے اخلاق اور عادات اس بچہ میں آجاتے ہیں۔اس میں غذاؤں اور ملکوں کی آب وہوا کا بھی کچھ حصہ ہوتا ہے۔اب معلوم نہیں کہ جس جز وکا بچہ بنا ہے وہ ماں کا ہے یاباپ کا۔ہاں باپ کا ہونا نہ ہونا وہاں بھی مرزا صاحب نے مانا ہے کہ مریم کا خاوند کوئی شخص یوسف نامی تھا۔رہی یہ بات کہ مسیح کس کے نطفہ سے تھا۔پھر اب ہمیں تو ویسے بھی یہ پتہ نہیں مل سکتا کہ وہ بچہ باپ کے اجزا سے ہوتا …… یا ماں کے اجزاء سے پیدا ہوا ہے۔

اعتراض کرتے ہیں اور افسوس سے کہا جاتا ہے کہ اکثر مسلمان بھی ان اصولوں سے ناواقف ہیں ورنہ ہم جو کچھ حضرت اقدس مسیح موعود کے متعلق استشہاد قرآنی پیش کرتے ہیں ان کے سمجھنے میں انہیں دقت نہ ہوتی۔مثال کے طور پر آپ اسی آیت کو لیجئے جس پر اعتراض کیا جاتا ہے۔جو معنی ہمارے مخالف اس آیت کے کرتے ہیں کہ ہر ایک اہل کتاب مسیح پر ایمان لے آئے گا۔یہ معنے اگر کئے جاویں تو اس سے ایسی قباحت لازم آتی ہے جس کا کوئی مسلمان قائل نہیں ہو سکتا اور قرآن مجید میں عظیم الشان اختلاف پیدا ہوجاوے گا۔حالانکہ قرآن کریم کی صداقت اور اس کے منجانب اللہ ہونے کی یہ زبردست دلیل ہے کہ اس میں اختلاف نہیں جیسا کہ فرمایا ہے  (النساء : ۸۳) کیونکہ اس صورت میں معنے آیت کے یہ ہوں گے کہ مسیح کے آنے پر سب اہل کتاب اس پر ایمان لے آئیں گے۔اب جائے غور ہے کہ کیا مسیح کی آمد ثانی پروہ سب اہل کتاب جو اس وقت سے پہلے مرچکے ہوں گے۔پھر زندہ ہوجائیں گے؟ جو صریحاً باطل ہے۔اور کوئی مسلمان ایسا عقیدہ نہیں رکھ سکتا اور اگر یہ ہو کہ صرف اس زمانہ کے اہل کتاب ایمان لائیں گے تو پھر کُل کُل نہ رہا۔پھر دوسری خرابی ایسے معنے کرنے میں یہ ہوگی کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح کو بطور وعدہ بشارت دیتا ہے  (اٰل عمران : ۵۶) یعنی اللہ تعالیٰ تیرے متبعین کو تیرے منکرین پر قیامت تک غالب رکھے گا۔اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ قیامت تک مسیح کے منکروں کا وجود بھی رہے۔پھر اس آیت کے یہ معنے کس طرح صحیح ہوں گے؟ اس کے سوا دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے (المائدۃ : ۱۵) یعنی ہم نے قیامت تک عیسائیوں اور یہودیوں

میں عداوت اور بغض ڈال دیا ہے۔اس آیت سے بھی صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ یہودیوں اور عیسائیوں میں قیامت تک بغض اور عداوت کا رہنا لازمی ہے لیکن اگر آیت  کے وہی معنے تسلیم کئے جاویں تو اس آیت کا مضمون صادق کس طرح ٹھہرے گا؟ پھر ایک اور آیت ہے  (المائدۃ : ۶۵) یہ آیت بھی اس مضمون کی ہے اور پھر ایک اور آیت  (ھود : ۱۱۹) بھی یہی ظاہر کرتی ہے۔ان تمام آیات پر یکجائی نظر کرنے سے یہ امر نہایت صفائی کے ساتھ کھل جاتا ہے کہ یہود اور عیسائیوں میں قیامت تک مخالفت اور عداوت باقی رہے گی لیکن اگر سب کے سب ایمان لے آئیں تو پھر ان آیات کی معاذاللہ تکذیب کرنی پڑے گی۔بلکہ قرآن مجید پر اعتراض کرنے کا موقع دینا ہوگا۔اور ہماری تو سمجھ میں ہی نہیں آتا کہ یہودی اور عیسائی باہم مل کس طرح سکتے ہیں کیونکہ یہودی مسیح کی نبوت تک کے بھی قائل نہیں بلکہ ان کو معاذاللہ ملعون ٹھہراتے ہیں اور عیسائی ان کو خدا بناتے ہیں اور تورات میں کسی خدا کے آنے کی کوئی بشارت دی نہیں گئی۔اگر بفرض محال مان بھی لیا جاوے کہ وہ تورات کو چھوڑ کر مسیح کو مان لیں گے تو وجہ اختلاف باقی نہ رہے گی۔اس کے علاوہ ایک اور بات بھی قابل غور ہے کہ یہودیوں نے اول مسیح کا انکار کیوں کیا؟ اس کی وجہ تو وہی ملاکی نبی کا صحیفہ تھا جس میں مسیح کے آنے سے پہلے ایلیا کا آنا لکھا تھا اور یہی سوال علماء یہود نے مسیح سے کیا تھا۔جنہوں نے ایلیا کاآنا برنگ یوحنا بتایا۔اب ان کی دوبارہ آمد پر خواہ وہ بفرض محال آسمان سے بھی اترتے کیوں نہ نظر آجائیں یہودی جب تک ایلیا کو اترتا نہ دیکھ لیں گے کبھی مسیح کو مان ہی نہیں سکتے۔پس ایسا خیال نہ صرف قرآن کریم کی ان آیات کے متعارض اور مخالف ہے بلکہ عقلی دلائل اور مشاہدہ بھی اس کے خلاف ہے اور علاوہ بریں مسیح پر ایمان لانے سے مسلمانوں کو کیا فائدہ اور خوشی؟ اس میں یہ تو کوئی ذکر نہیں کہ آنحضرت ﷺ پر ایمان لاویں گے۔غرض یہ معنے جس رنگ اور پہلو سے دیکھو غلط ہیں۔اس لئے ضروری ہوا کہ اس آیت کے وہ معنے کئے جاویں جو قرآن کریم کی کسی آیت کے متعارض واقع نہ ہوں بلکہ مصدق اور موید ہوں۔چنانچہ وہ معنے ہم ذیل میں بیان کرتے ہیں ان معانی میں کسی

تاویل رکیکہ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی اور قرآن کریم کی عظمت کو ظاہر کرنے والے ہیں اس آیت سے اوپر قتل مسیح یاان کے مصلوب ہونے کی بحث اللہ تعالیٰ نے شروع فرمائی ہے۔جیسا کہ فرمایا   (النساء : ۱۵۸ تا ۱۶۰) اور یہودیوں کے اس قول پر نظر کرو کہ ہم نے یقینا مسیح عیسیٰ ابن مریم کو جو اللہ کا رسول ہے قتل کر ڈالا بحالیکہ انہوں نے نہ اس کو قتل کیا اور نہ ان کو صلیب دی ہاں یہ تو ہوا کہ وہ مشابہبالمصلوب ہوگیا اور بے شک جو لوگ قتل مسیح میں اختلاف کرتے ہیں وہ اس بارہ میں شک میں ہیں ان کو اس قتل کا یقینی علم نہیں وہ صرف ظن کی اتباع کرتے ہیں یہودیوں نے یقینا یقینا اس کو قتل نہیں کیا۔بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو طبعی موت سے وفات دے کر ان کا رفع کیا (جو مقتول یا مصلوب کا نہیں ہوتا) اور اللہ تعالیٰ عزیز و حکیم ہے۔اور کوئی بھی اہل کتاب میں سے نہیں جو قتل مسیح پر اپنی موت سے پہلے ایمان نہ لارہا ہو اور قیامت کے روز مسیح ان پر گواہ ہوگا۔ان آیات پر غور کرنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں مختلف طرز اور رنگ میں نفی قتل کی ہے۔اور یہی مضمون زیر بحث چلا آتا ہے اور یہ واقعات اور مشاہدہ صحیحہ کے موافق ہے۔کیونکہ ہر ایک یہودی اور عیسائی نے مسیح کے اس قتل بالصلیب کو اپنا ایمان مانا ہے عیسائی تو اس پھانسی کو کفارہ کے رنگ گناہوں میں ایمان مانتے ہیں اور یہودی ان کے ادعائے نبوت کے ابطال کے لئے۔ایسی صورت میں لَیُؤْمِنَنَّ بِہٖ کے معنے کیسے کھلے اور صاف ہیں۔ہر ایک یہودی اور عیسائی اس پر ایمان لایا ہے اور لا رہا ہے اور لائے گا۔امید ہے کہ اس قدر تصریح اس آیت کی کافی سمجھی جاوے گی۔اگر اس پر کوئی اور کلام ہو تو اس پر پھر نظر کی جاسکتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی