جوابات
ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)
۳۔حدیث صحیحہ سے ثابت کریں کہ حضرت مسیح علیہ السلام سفر کر کے محلہ خان یار شہر سری نگر میں آئے سوائے اس کے کہ احمدیوں کے پاس کیا ثبوت ہے کہ ایک تو مسیح کے نام سے سیاحت ٹپکتی ہے ایک کچھ قبر اس نام کی بتلائی جاتی ہے۔ما سوائے اس کے کوئی معتبر حدیث۔۴۔حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق کیا خیا ل ہے آیا وہ مصلوب ہوئے ہیں اگر ہوئے ہیں توآیا صرف صلیب پر لٹکائے گئے اور رہے وہ زندہ یا مصلوب ہونے کے معنے صلیب پر لٹکانے کے بعد موت بھی لاز می نتیجہ ہوتی ہے او ر آیت قرآن (النساء : ۱۵۸) کو کس طرح مطابق کیا جا تا ہے اور کیا معنے لئے جاتے ہیں؟ ۵۔خاتم النبیین رسول اللہ تھے تو پھر نبی ہونے کا دعویٰ کس طرح درست رہتا ہے؟ ۶۔ایک کا اعتراض یہ ہے کہ حدیث علم ظنی ہے کسی حدیث کا کوئی راوی معتبر یعنی تبع تابعین تک پہنچتا معلوم نہیں ہوتا۔گویا حدیث کو نا معتبر خیال کرتا ہے۔پھر کہتا ہے کہ اس ظنّی حدیث کو چھوڑ کرقرآن کریم سے مہدی دوراں وآمد مسیح موعود ثابت کرو۔گویا بمقابل اس کے مہدی اور مسیح کی نہ کوئی پیشنگوئی قرآن کریم میں ہے اورنہ حدیث معتبر (میں) ہے تو کس طرح آمد ہو سکتی ہے؟ جوابات ۱۔جناب سید عبد القادر صاحب اچھے لوگ تھے اور حدیث میں آیا ہے کہ جس شخص کو اچھے لوگ اچھا کہیں وہ خدا کے حضور بھی اچھا ہوتا ہے اور یہ حدیث بخاری میں ہے۔رہی یہ بات کہ ان کی فضیلت کہاں تک ہے یہ موقوف ہے دلی تعلق پر جو خدا تعالیٰ سے ہوتا ہے اوروں کے حالات سے سوائے خدا تعالیٰ کے کوئی واقف نہیں۔پس حد مقرر کرنا انسان کا کام نہیں۔حج بیت اللہ میں امن شرط ہے۔آج کل تو عام حاجیوں کے لئے بھی امن نہیں اور امن میں مال اور جان دونوں داخل ہیں۔آپ نے شاید سنا ہوگا کہ اس سال کتنے لاکھ روپیہ لے کر حاجیوں کو کس قدر دکھ دیا گیاہے اور صد ہا قتل بھی ہو گئے اور حدیثوں سے ثابت ہے کہ عیسائیوں کی ایک جماعت( مسلمان ہو کر) بیت اللہ کا طواف کرے گی اور مسیح بھی ان کے ساتھ طواف کرے گا۔کیونکہ
طواف بدون اسلام لانے کے عیسائیوں سے ناممکن ہے۔۲۔تم جانتے ہو کہ جب انسان نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو آیت پڑھتا ہے یہ بھی ایک دعا ہے۔پھر رکوع میں اور سجود میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخر عمر میں سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَ بِحَمْدِکَ اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ پڑھتے تھے اور یہ بھی دعا ہے۔پھر التحیات میں اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَ عَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْن اور دونوں درود رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وغیرہ یہ سب دعائیں ہیں اور نماز کے اندر ہیں۔اگر تم غور کرو تو معلوم ہوگا کہ نماز ساری دعا ہے اور رکوع سے بعد یا پہلے آخری رکعت میں دعا مانگنا بلوغ المرام میں موجود ہیںدیکھ لو۔۳۔ہر ایک امر حدیث سے ثابت نہیں ہوا کرتا۔مثلاً تم سے کوئی دریافت کرے کہ حدیث سے ثابت کرو کہ تمہاری کیا قوم ہے۔پس یہ عقلمندوں کا کام نہیں۔عقلمند کا یہ کام ہوتا ہے کہ خدا کے مختلف قسم کے دئیے ہوئے دلائل سے سچے اور صحیح دلائل کو لے لے خواہ وہ قرآن میں ہوں خواہ حدیث میںخواہ تواتر سے ملیں خواہ قانون قدرت سے۔۴۔حضرت مسیح مصلوب نہیں ہوئے۔مصلوب کے معنے عربی زبان میں ہے وہ دکھ جس سے انسان کی چربی پگھل کر نیچے گر جاوے۔صرف لکڑی پر چڑھنے کا نام مصلوب نہیں بلکہ یہ لکھا ہے کہ مصلوب وہ ہوتا ہے کہ جس کی پیٹھ کی چربی پگھل کر گر جاوے۔۵۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور ضرور ہیں اور قرآن کریم میں لکھا ہے پر تم جانتے ہو کہ نبی کریم صاحب شریعت تھے اس لئے ضرور ہوا کہ کوئی شریعت جدیدہ قرآن یا نبی کریم کے احکام کے سوائے ممکن نہیں۔اورنبی کا لفظ عربی زبان میں خبر دینے والے کے معنے رکھتا ہے یا بڑے آدمی کے۔اس معنے کی نفی شرعًا جائز نہیں اور نیز خاتمہ تو مہر کو کہتے ہیں۔جب نبی کریم مہر ہوئے تواگر ان کی امت میںکسی قسم کا نبی نہیں ہوگا تو وہ مہر کس طرح ہوئے یا مہر کس پر لگے گی۔۶۔حدیث کو علم ظنی کہنا لا علمی ہے اگر مطلق حدیث ظنی ہے تو تم اپنے باپ کے بیٹے کس طرح