الجواب
ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)
تعویذ گنڈے بتا دیتا ہے کہ آخر کچھ تو ملے۔اسی طرح فاتحہ، تیجا روٹی کے ذرائع ہیں اس قوم کے لئے جو تباہ ہو گئی ہے اور ہو رہی ہے اور اس میں سے وحدت کی روح نکل گئی۔بوسے بزرگوں کے ہاتھ پر دینے کی ضرورت اس وقت ایجادہوئی جب پیروں میں حقیقی قوت نہ رہی۔جناب من !یاد رکھیں کہ اختلاف کی دو قسمیں ہیں۔ایک اختلاف تضاد اور دوسرا اختلاف انواع۔احادیث صحیحہ میں اور دلائل قویہ میںاختلاف انواع تو ہوتا ہے مگر اختلاف تضاد نہیں ہوا کرتا مثلاً کوئی نہیں دکھا سکتا کہ قرآن کریم میں ایک دفعہ تو حکم ہوا ہو کہ فلاں خاص کام ضرور کرو پھر دوسرے وقت کہا گیا ہو کہ فلاں کام ہرگز نہ کرنا۔عام طور پرا حادیث میں حکم ہو کہ فلاں کام ہر شخص ضرور کرے اور پھر کہا گیا ہو کہ کوئی بھی یہ کام نہ کرے۔اور یہ کیا اختلاف ہے کہ عشاء میں حضرت نبی کریم نے وَالشَّمْس اور وَالتِّیْنپڑھی اور ایک شخص روایت کرتا ہے کہ اِنَّا اَنْزَلْنَا اور وَالَّیْل پڑھی کیونکہ مسنون بار بار عشاء کی نماز پڑھی اور اس میں کبھی کبھی کوئی سورۃ پڑھی اور کبھی کوئی سورۃ۔جناب من! یہ طریق ہزاروں مسائل کو حل کر دیتا ہے۔اور بعض مسائل تو خواہ مخواہ لوگوں نے مسائل شرعیہ بنا لیے ہیں حالانکہ وہ ہرگز شرعی مسائل نہیں بلکہ یوں ہی غیر ضروری امور ہیں جن کو شَرْعًا نَفْیًا وَّ اِثْبَاتًا کوئی تعلق نہیں۔الجواب ۱۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا قَامَ اِلَی الصَّلٰوۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّٰی یَکُوْنَا بِحَذْوَ مَنْکَبَیْہِ ثُمَّ یُکَبِّرُ فَاِذَا اَرَادَ اَنْ یَّرْکَعَ رَفَعَہُمَا مِثْلَ ذٰلِکَ وَاِذَا رَفَعَ رَاْسَہٗ مِنَ الرَّکُوْعِ رَفَعَھُمَا کَذٰلِکَ۔وَقَالَ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ۔متفق علیہ(بخاری و مسلم )فَمَازَالَتْ تِلْکَ صَلٰوتُہٗ حَتّٰی لَقِیَ اللّٰہُ۔اخرجہ البیہقی(معرفۃ السنن والاٰ ثار للبیھقی ، کتاب الصلٰوۃ باب تکبیرللرکوع وغیرہ)۔پس جواز رفع یدین میں کوئی کلام نہیں گو ابن مسعود سے عدم رفع بھی منقول ہے۔
۲۔الحمد شریف کے پہلے بسم اللہ کے متعلق اور اور سور کے متعلق عرض ہے۔عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ صَلَّیْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَبِیْ بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ، فَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا مِنْہُمْ یَقْرَأُ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔رواہ احمد و مسلم (مسند احمد، مسند المکثرین من الصحابۃ ،مسند انس بن مالک رضی اللہ عنہ۔مسلم کتاب الصلٰوۃ باب من قال لا یجھر بالبسملۃ )۔عَنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُغَفَّلٍ …إِذَا أَنْتَ قَرَأْتَ فَقُلْ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ(مسند احمد، مسند المدنیین حدیث عبداللہ بن مغفل۔حدیث نمبر۱۶۷۸۷ ) رواہ الخمسۃ الا ابا داود۔وَ عَنْ اَنس … قَالَ نَزَلَتْ عَلَیَّ اٰنِفًا سُوْرَۃٌ فَقَرَاَ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اِنَّا اَعْطَیْنَاکَ الْکَوْثَرَ (سنن النسائی کتاب الافتتاح باب قراء ۃ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم)رَوَاہُ احمد و مسلم النسائی فَکَانُوْا لَا یَجْہَرُوْنَ رَوَاہُ ابْنُ حَبَانٍ وَ کَانُوْا یُسِرُّوْنَ رَوَاہُ ابْنُ خُزَیْمَۃَ وَ ذَکَرَ الْبَیْھَقِیْ فِی الْخَلَافِیَاتِ اَنَّہُ اجْتَمَعَ اٰلُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی الْجَہْرِ بِبِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔۳۔عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا صَلَاۃَ لِمَنْ لَمْ یَقْرَأْ بِفَاتِحَۃِ الکِتَابِ(صحیح البخاری ، باب کتاب الاذان باب وجوب القراء ۃ للامام… حدیث نمبر ۷۵۶)رَوَاہُ الْجَمَاعَۃِ۔وَ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَنَّہٗ قَالَ إِنِّی أَرَاکُمْ تَقْرَئُ وْنَ وَرَآء َ إِمَامِکُمْ، قَالَ قُلْنَا یَا رَسُولَ اللّٰہِ، إِیْ وَاللّٰہِ، قَالَ لَا تَفْعَلُوْا إِلَّا بِأُمِّ القُرْآنِ، فَإِنَّہُ لَا صَلَاۃَ لِمَنْ لَمْ یَقْرَأْ بِہَا(سنن الترمذی، ابواب الصلٰوۃ ، باب ماجاء فی القراء ۃ خلف الامام حدیث نمبر ۳۱۱) رَوَاہُ اَبُوْدَاوٗدُ وَالتِّرْمَذِیُّ۔۴۔عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجْرٍ قَالَ صَلَّیْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی عَلٰی یَدِہِ الْیُسْرٰی عَلٰی صَدْرِہٖ رَوَاہُ ابْنُ خُزَیْمَۃَ وَ صَحَّحَہٗ۔
وَعَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ اِنَّ مِنَ السُّنَّۃِ فِی الصَّلٰوۃِ وَضَعَ الْاَکُفَّ عَلَی الْاَکُفِّ تَحْتَ السُّرَّۃِ (مسند احمد، مسند الخلفاء الراشدین، مسند علی بن ابی طالبؓحدیث نمبر ۸۷۵ ) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَ اَبُوْ دَاوٗدَ وَ فِیْ اَسْنَادِہٖ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنِ اسْحٰقَ الْکُوْفِیِّ قَالَ اَبُوْدَاوٗدُ سَمِعْتُ اَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلَ یُضْعِقُہٗ وَ فِی الْکَبِیْرِیْ شَرَحَ مُنْیَۃَ الْمُصَلّٰی اَنَّہٗ مُجْمَعٌ عَلٰی ضَعْفِہٖ۔۵۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوعِ مِنَ الرَّکْعَۃِ الْآخِرَۃِ مِنَ الْفَجْرِ یَقُوْلُ اَللَّہُمَّ الْعَنْ فُـلَانًا وَفُـلَانًا وَفُلاَنًا بَعْدَ مَا یَقُوْلُ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ، رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ فَأَنْزَلَ اللّٰہُ (لَیْسَ لَکَ مِنَ الأَمْرِ شَیْء ٌ)أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ مِنَ الرَّکْعَۃِ الآخِرَۃِ مِنَ الفَجْرِ یَقُولُ: اللَّہُمَّ العَنْ فُلاَنًا وَفُلاَنًا وَفُلاَنًا بَعْدَ مَا یَقُولُ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ، رَبَّنَا وَلَکَ الحَمْدُ فَأَنْزَلَ اللَّہُ لَیْسَ لَکَ مِنَ الأَمْرِ شَیْئٌ (آل عمران:۱۲۸) إِلٰی قَوْلِہٖ فَإِنَّہُمْ ظَالِمُونَ(صحیح البخاری ، کتاب المغازی ، باب لیس لک من الامر شی ء حدیث نمبر ۴۰۶۹) رواہ البخاری وَعَنْ أَنَسٍ … قَالَ کَانَ القُنُوْتُ فِی الْمَغْرِبِ وَالْفَجْرِ(صحیح البخاری ، ابواب الوتر، باب القنوت ، قبل الرکوع و بعدہ۔حدیث نمبر ۱۰۰۴) رواہ البخاری۔۶۔عَنْ أَنَسٍ قَالَ أُمِرَ بِلَالٌ أَنْ یَشْفَعَ الْأَذَانَ وَیُوْتِرَ الْإِقَامَۃَ …إِلَّا الْإِقَامَۃَ (صحیح مسلم، کتاب الصلٰوۃ ، باب الامر بشفع الاذان…حدیث نمبر ۳۷۸) رَوَاہُ الْجَمَاعَۃُ۔۷۔خطبہ وعظ جس طرح مخاطب لوگ سمجھیں خطبہ نثر پر بولا جاتا ہے نہ اشعار پر۔۸۔اَذَّنَ بِلَالُ فِی الصُّبْحِمتفق علیہ ہے۔وَعَنْ اَبِیْ سَعَیْدٍ اِذَا کُنْتَ فِیْ غَنَمِکَ اَوْ بَادِ یَتِکَ فَارْفَعْ صَوْتَکَ بِالنِّدَائِ۔(صحیح البخاری کتاب الاذان باب رفع الصوت بالنداء حدیث نمبر ۶۰۹)رَوَاہُ الْبُخَارِیْ۔خطبہ کی اذان اصل اذان ہے جہاں ہمیشہ موذن
اذان دیتا ہے وہاںدے۔جمعہ کی اذان خطبہ سے پہلے کوئی خصوصیت مکانی نہیں رکھتی۔۹۔دعا بعد الاذان میں خصوصیت کے ساتھ ہاتھ اٹھانا ثابت نہیں اور نہ محمول ہے اسلام میں۔۱۰۔امام کے لئے ممانعت شرعًا ثابت نہیں کہ فلاں جگہ نہ کھڑا ہو۔۱۱۔نماز جمعہ کے لئے تعداد مقتدیوں کے متعلق اور مصر وغیرہ کی شرط احادیث صحیحہ سے ثابت نہیں پس ایجاب شرائط شرع۔۱۲۔لباس میں رجال کو تشبیہ بالنساء اور نساء کو تشبیہ بالرجال جائز نہیں اور رجال میں حریر ممنوع ہے اسی طرح معصفر اور عورتوں کے لئے بہت باریک لباس ممنوع ہے۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الرَّجُلَ یَلْبِسُ لَبْسَ الْمَرْأَۃِ وَالْمَرْأَۃَ تَلْبِسُ لَبْسَ الرَّجُلِ رَوَاہُ اَحْمَد۔عَنْ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ لَا تَلْبِسِ الْحَرِیْرَ۔متفق علیہ عَنْ عَلِیِّ قَالَ نَھَانِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔۔۔۔عَنْ لِبَاسِ الْمُعَصْفَرِ (صحیح مسلم باب النھی عن لبس الرجل الثوب المعصفر حدیث نمبر۲۰۷۸)رَوَاہُ مُسْلِم عَنْ اُسَامَۃَ کَسَوْتُ الْقُبْطِیَّۃَ امْرَأَتِیْ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہُ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُرْھَا أَنْ تَجْعَلَ تَحْتَھَا غِلَالَۃً فَاِنِّیْ اَخَافُ اَنْ تَصِفُ حَجْمَ عِظَامَھَا رَوَاہُ اَحْمَد۔ہاں ثوب شہرت ممنوع ہے۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ شُہْرَۃٍ فِی الدُّنْیَا اَلْبَسَہُ اللّٰہُ ثَوْبَ ذِلَّۃٍ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ۔رَوَاہُ اَحْمَد وَ اَبُوْ دَاؤُد۔۱۳۔اَفَلَتْ شُمُوْسُ الْاَوَّلِیْنَ۔۱۴۔فَاسْئَلْ اَھْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتَ لَا تَعْلَمُ وَھُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰی۔۱۵۔مِنْ حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرْئِ تَرْکُہٗ مَا لَا یَعْنِیْہِ وَلَا بُدَّ اَنْ یَّکُوْنَ الرَّجُلَ فَعَّالًا لَّا قَولاً۔۱۶۔فِی الْاِسْتِغْفَارِ وَلَاحَوْلَ۔وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَی النَّبِیِّ وَ الْحَمْدُ وَ الْقُرْآن
وَاَدْعِیَۃُ الْحَدِیْثِ کِفَایَۃٌ۔۱۷۔وَمِنَ التَّعَاوِیْذِ فِی الْمُعَوَّذَتَیْنِ کِفَایَۃٌ۔۱۸۔اَ لَا تَزُوْرُوْھَا عَامَ فِیْ جَمِیْعِ الْقُبُوْرِ۔۱۹۔عَنْ جَرِیْر اَنَّہُ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَ مَسَحَ عَلٰی خُفَّیْہِ ثُمَّ قَالَ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَ مَسَحَ عَلٰی خُفَّیْہِ متفق علیہ۔عَنِ الْمُغِیْرَۃِ ابْنِ شُعْبَۃَ اَنّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم تَوَضَّأَ وَ مَسَحَ عَلٰی جَوْرَبَیْنِ وَ النَّعْلَیْنِ۔صَحَّحَہُ الْتِرْمَذِیْ۔۲۰۔مثنوی اوردیوان حافظ عمدہ نظم ہے۔صاحب مثنوی صوفی اور فلسفی ہیں۔۲۱۔سید عبد القادر الجیلی عمائد اولیاء اللہ سے ہیں۔قَدَ مِیْ عَلٰی رَقَبَۃِ کُلِّ وَلِیٍّ شاید ان کا قول ہو اور اپنے زمانے کے اولیاء پر ان کوفضیلت ہو۔۲۲۔مِنْ حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرْئِ تَرْکُہٗ مَالَا یَعْنِیْہِ۔(ابن ماجہ کتاب الفتن باب کف اللّسان فی الفتنۃ حدیث نمبر ۳۹۷۶) وَا تِّبَاعُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ھُوَ الدِّیْنُ۔۲۳۔تاریخی کتابیں میں نے آج تک ایسی نہیں دیکھیں کہ ان میں قوی و ضعیف صحیح و غلط سب کچھ ہی نہ ہو۔۲۴۔مدینہ کو یثرب کہنا شرعًا جائز نہیں۔۲۵۔دلائل الخیرات سے بہتر وہ صلوٰۃ و سلام ہے جو نماز میں ہے اور اجازت الٰہی صلوۃ وسلا م کے لئے ہو چکی ہے دلائل الخیرات اجازت کی محتاج نہیں اور نہ یہ اجازت کوئی چیز ہے۔۲۶۔مسلمانوں اور حضرت ابو الملت ابراہیم علیہ السلام نے کفار کو ابتداء ً سلام فرمایا ہے۔(القصص : ۵۶) اور فرمایا ہے (مریم:۴۸)۔