جواب از حکیم الامت
ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)
کہہ سکتے ہیں کہ یہ صفات نائب نبی کے نہیں ہیں اور جبکہ ایک شخص میں انبیاء کی صفات پائے جائیں اور پھر نائب نبی تک بھی اس کو نہ کہا جائے تو بڑے ظلم کی بات ہے ہم اس بات کے قائل نہیں ہیں کہ جس شخص پر ہمارا گمان نبی ہونے کا ہے اس میں یہ اوصاف موجود نہ ہوں تو ہم کہنے لگیں کہ ان اوصاف کا نائب نبی کے لئے ہونالازمی نہیں۔پس اب غور سے ملاحظہ فرما کر خدا او رسول کو حاضر و ناظر جان کر ہر ایک صفات اور علامات میں مطابقت کی جاوے پھر جس میں یہ صفات ثابت ہو جاویں اور پھر بمقابلہ اس کے کوئی شخص ایسے لوگوں کو نائب رسول مانیں کہ جس میں یہ اوصاف نہیں تو صاف پایا جائے گا کہ وہ بجائے خدا وند تعالیٰ کے شیطان کی پرستش کرتا ہے اور صاف طور پر بے دین ہے۔منفعت کے لئے یہ ڈھچر بنا رکھا ہے۔ایک از فرقہ آزادِ نار جواب از حکیم الامت سنو! میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر جواب لکھتا ہوں اور آپ بھی رسم وعادت اور تقلید جامد کے سیاہ ترین پردوں سے باہر ہو کر انصاف اور خدا ترسی کی آنکھ اور کتاب اللہ الاکمل کے ضیائِ اَتم سے پڑھیں اوربغور پڑھیں اور خدا وند کریم سے مدد چاہیں۔میں نہایت افسوس سے لکھتا ہوں کہ ہمارے مدعیانِ اسلام کے بڑے مسلّم دو دعوے ہیں لیکن عمل درآمد ان کے ایسا برعکس ہے گویا ہاتھی کے کھانے کے دانت اور ہیں اور دکھانے کے اور۔اسی کے واسطے کہا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ کتاب اللہ القرآن کامل بلکہ اکمل کتاب ہے اور یہ ایک ہی کتاب ہے جو ڈنکے کی چوٹ سے پکار رہی ہے(الأَنعام : ۶۰) اور (المائدۃ : ۴) اور (البقرۃ : ۱۸۶) اور دوم یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور آپ کی شریعت کے بعد کوئی اور شریعت نہیں آئے گی لیکن جہاں کہیں بات چلے گی اس کتاب کو نَسْیًا مَنْسِیًّا کر کے
(الفرقان : ۳۱) کی تیز و تند بجلی کے نیچے آجاتے ہیں اور دوسرے دعوے کو پس پشت ڈال کر از خود ایک نئی شریعت ایجاد کر دیتے ہیں اور پھر اسی پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ ساتھ ہی یہ وعید بھی سنا دیتے ہیں کہ جو اس کو نہ مانے وہ بے دین اور ملحد و زندیق اور خارج از دائرہِ اسلام ہے۔میں بڑے افسوس سے لکھتا ہوں کہ آپ نے بھی اس خط میں ایسا ہی کیا بلکہ یہاں تک حد سے بڑھے کہ اگر کوئی بات قرآن مجید میں موجود بھی تھی تو نقل میں اس کا عنوان بدل دیا ہے۔اب میں اس کے مطابق آپ کے قائم کردہ صفات پر نمبر وار بحث کرتا ہوں اور آپ کے فتویٰ اور وعید کی کچھ پرواہ نہیں کرتا اور پھراخیرمیں بتاؤں گا کہ کتاب اللہ نے خلفاء کے لئے کیا صفات بیان فرمائے ہیں۔آپ نے یہ صفات نائب حق اور نائب نبی اور نائب رسول کے لئے قائم کئے ہیں لیکن جہاں تک میں نے قرآن مجید کو پڑھا ہے میں نے ان تینوں ناموں سے ایک بھی نہیں پڑھا۔پس جب یہ نام ہی نہیں تو ان کے صفات یا ان کی معرفت یا بعثت کا کیا ذکر ہوگا۔پس کیا عمدہ بات ہوتی اگر آپ ذرا فرقان حمید پر غور کر لیتے۔پھر صفت نمبر ایک میں آپ نے لکھا ہے کہ نیابت رسول اللہ اور امامت کی تصدیق کے لئے اعجاز و خوارق عادات کا ظاہر ہونا ضروری ہے۔آپ قرآن مجید کو اوّل سے آخر تک غور سے پڑھو نہ خوارق عادات اور نہ اعجازو معجزات پاؤ گے اور نہ یہ عبارت کہیں پاؤ گے کہ المعجزات و خوارق العادات ضروریۃ لرسالۃ المرسلین ولنیابۃ نوابھم ہاں قرآن مجید میں (یونس : ۵۴) آیا ہے۔لاکن اس کے معنی آپ کے معجزہ کے ہرگز نہیں ہیں۔صفت نمبر ۲ میں آپ نے لکھا ہے کہ صفت دوم نائب رسول اللہ کی یہ ہے کہ جس طرح انبیاء مرسلین معصوم ہیں ویسے ہی نائب رسول بھی معصوم ہونا چاہئے کیونکہ کام نائب منیب دونوں کا یکساں
ہے گنہگار کی ہدایت مؤثر نہیں ہوا کرتی۔یہاں پر بھی آپ نے ایسا ہی کیا قرآن مجید میں معصوم کا لفظ بے گناہ کے معنوں میں کہیں نہیں آیا البتہ (المائدۃ : ۶۸) آیا ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ اللہ تجھے لوگوں سے بچائے گا گناہ کا یہاں پر ذکر تک نہیں۔لیکن اس غلطی کی جڑ یہ ہے کہ نامراد شیعہ علی علیہ السلام یا نامراد شیعہ حسین علیہ السلام نے جب دیکھا کہ اس آیت کریمہ کے رو سے جو عصمت آنحضرت کی ہوئی ہے اس کا ہمارے اماموں میں تو نام و نشان بھی نہیں اور یہ ایسی زد تھی جو کہ شیعہ مذہب کے سب بخیے ادھیڑ دیتی تھی تو انہوں نے اہل اسلام کو دھوکا دینے کے واسطے معصوم بمعنے بے گناہ کہنا شروع کر دیا۔نمبر۳ میں آپ نے لکھا ہے کہ کبھی سجدہ اصنام کو سر نہ جھکایا ہو۔یہاں پر میں اس واسطے کچھ زیادہ نہیں لکھتا کہ اول یہ نمبر۲ میں داخل ہیں اور دوم یہ کہ آپ کے اصل قائم کردہ کے خلاف ہے کیونکہ آپ نے لکھا ہے کہ وہ صفات عوام الناس میں بھی پائی جاتی ہے۔نمبر۴ آپ نے لکھا ہے باتفاق علماء و مجتہدین اہل سنت یہ امر ثابت ہے کہ رسالت جناب سرور کا ئنات صلی اللہ علیہ وسلم مخصوص بطبقہ انسان ہی نہیں ہے بلکہ آپ جمیع طبقات موجودات ومخلوقات پر مبعوث ہوئے ہیں جن میں ملائک، بنی جان، حیوانات ،نباتات،جمادات ، آسمان، ستارے عناصر وغیرہ سب شامل ہیں اور جس نائب کی یہ سب طبقات اطاعت نہ کریں وہ ہرگز نائب برحق نہیں ہے۔میں علماء اور مجتہدین پر بہتان لگانا بد ترین گناہ جانتا ہوں۔آپ اگر سچے ہیں تو حضرت امام مالک، حضرت امام ابو حنیفہ ، امام شافعی، امام احمد بن حنبل، امام بخاری، امام قاضی یوسف کی تصریح ان کی کتابوں سے پیش کریں۔ورنہ اس گندی شیعانہ عادت سے توبہ کریں علاوہ بریں یہ کیسی نئی شریعت آپ نے بنائی ہے۔اللہ تعالیٰ نے تو اپنی کامل کتاب میں اِنس کی طرف آنحضرت کو ارسال فرمایا ہے۔البتہ یہ بھی آیا ہے کہ بعض جنّوں نے قرآن کو سنا اور ایمان لائے اور بس۔ہاں اگر آپ اس تیس پارہ والے قرآن مجید سے کہ جس کا جامع اور حافظ خود
اللہ علیم و قدیر ہے اپنے دعوے کے مطابق نکال دیں تو ہم ماننے کے واسطے تیار ہیں مگر ایسا ہر گز نہیں اسی وجہ سے آپ نے قرآن مجید کا نام تک نہیں لیا۔یاد رکھو علماء اور مجتہدین نئے شارع نہیں ہوتے۔نمبر ۵ میں آپ نے لکھا ہے کہ علمِ لدُنّی حاصل ہونا چاہئے میں نے قرآن مجید کو بھی پڑھا ہے اور اس لفظ پر بھی بہت دفعہ غور کیا ہے نہ یہ قرآن مجید میں ہے اور نہ اس کے کوئی صحیح معنے ہیں کیونکہ علمِ لدُنّی کی ’’یا ‘‘ا گر متکلم کی ہے تو اس کے معنے ہوئے میرے پاس کا علم تو کیا آپ کے پاس کا علم سب رسولوں اور نائبوں کے لئے ضروری ہے وہی بس ہے اور اگر یاء ِ نسبت ہے تو معنے ہوئے لدن والا علم اور لدن کے معنے ہیں کسی کے پاس والا علم تو کیا کسی پاس والا علم ہر ایک انسان کے پاس نہیں ہوا کرتا ہاں قرآن مجید میں ایک بندہ کی نسبت آیا ہے جس کو حضرت موسیٰ ملے تھے (الکھف:۶۶)۔پس اگر حضرت موسیٰ کو وہ علم حاصل تھا تو ملاقات بے فائدہ اور ان کے سوال جو قرآن مجید میں مذکور ہیں اس کی تکذیب کرتے ہیں اور اگر نہ تھا تو پھر بقول آپ کے حضرت موسیٰ رسول کیا نائب رسول بھی نہ ہوئے۔نمبر۶ آپ نے لکھا ہے کہ علم قرآن وسنت اور حل مسائل و قضا یا میں بدرجہء اتم کمال رکھتا ہو کبھی کسی سوال کے جواب میں قاصر نہ ہو۔اس نمبر میں گاہ باشد کہ کود کے نادان بغلط بر ہدف زند تیرے۔صادق آنے لگا تھا لیکن اس قدر کو بھی آپ نے ہاتھ سے ضائع کر دیا۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ بے شک علم قرآن و سنت امام کو سب سے زیادہ ہونا چاہئے لاکن رہا یہ کہ کسی سوال کے جواب میں قاصر نہ ہو یہ نہ رسول کا کام ہے اور نہ اس کے (بقول آپ کے) نائب کا۔ہاں البتہ اس زمانہ کے ملاؤں کی تعریف میں کسی خوش مذاق نے فرمایا ہے کہ ملا آن باشد کہ بند نہ شود۔ورنہ اور سب کو بعض وقت اَللّٰہُ اَعْلَمکہنا پڑتا ہے۔ہاں اگر وہ امر ایسا ہو کہ ان کی راہ میں آ گیا ہے تو پھر ضرور اس کا انکشاف ہو جاتا ہے۔
نمبر۷ میں آپ نے لکھا ہے کہ نائب رسول خداوند کریم اور رسول خدا کے نزدیک جمیع امت سے برگزیدہ اور افضل اور محبوب ہو اور سب سے زیادہ خدا اور رسول کو وہ دوست رکھتا ہو اور بنظر ضمیمہ سلطنت وہ اشجع الناس ، اعدل الناس ہو اور قربت قریبہ بھی نبی سے اوروں کی نسبت زیادہ رکھتا ہو۔یہاں پر بھی آپ نے حق و باطل میں خلط کیا ہے بے شک وہ مجتبیٰ اور افضل اور محبوب ترین اور محبّ ترین اور اشجع النّاس اور اعدل النّاس ہو نا چاہئے لاکن قربت قریبہ کا ذکر کیا آپ قرآن میں بتا سکتے ہیں۔دیکھو یہ شیعہ نامراد کے خیالی پلاؤ ہیں وہ ایسی نادان قوم ہے جس نے ایسے اصول قائم کئے ہیں جن سے انبیاء رسل اور کتاب اللہ اور دین اسلام پر حرف آتا ہے مثلاً ان کا یہ اصل ہے کہ سب انبیاء اور ائمہ کے لئے مارا جانا ضروری ہے حالانکہ اللہ علیم فرماتا ہے۔ (المائدۃ : ۶۸) اور فرماتا ہے (المجادلۃ : ۲۲) پھر دیکھو مسیح کو مقتول کہنے والوں کی کیا خبر لی ہے۔کیا شیعہ نے اپنی عقل کو بھی جواب دے دیا ہے جیسا کہ قرآن مجید کو بیاض عثمانی کہہ کر بالائے طاق رکھ دیا تھا۔کیا وہ غور نہیں کرتے جو بادشاہ مارا جائے اور اس کے جانشین اور لوگ ہو جائیں تو کیا اس جیسا مردود مخذول کوئی اور ہے مثلاً بقول ان نادان دشمنانِ اسلام کے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم تو زہر سے شہید ہو گئے جو کہ یہودی عورت نے دی تھی اور (نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ ذَالِک) ابو بکر ،عمر ،عثمان رؤساء منافقین آپ کی خلافت پر بیٹھ گئے اور قربت قریبہ والے حضرات آہیں مارتے حسرتیں بھرتے رہ گئے اور پھر یہ سلسلہ دین ممتد ہوا کہ چودھویں صدی جاتی ہے۔پراب تک قربت قریبہ والے مخذول چلے آتے ہیں اور سُرَّ مَنْ رَأ یٰ کے ایک مفقود الخبر شیرخوار کی امید پر عجل فرجا جپ رہے ہیں۔کیا اگر یہی حقیقت ہے تو پھر نعوذ باللہ آنحضرت سے جو کہ سیدالانبیاء اور خاتم الانبیاء ہیں کون مردود اور مخذول زیادہ ٹھہرے گا کہ جن کے آگے اور
پیچھے اور دائیں بائیں عمر بھر میں رؤسا منافقین ہوں اور پھر وہ ان پر اس قدر غالب ہوں کہ کوئی امر آنحضرت کو اپنے منشاء کے مطابق نہ ہونے دیں حتی کہ وصی برحق کے حق میں وصیت بھی نہ لکھنے دیں اور پھر قبر میں بھی پیچھا نہ چھوڑیں اور قربت قریبہ والوں کو چودہویں صدی تک پابجا نہ ہونے دیں کیا اگر اس سے بھی کوئی زیادہ مخذول و مردود متصور ہو سکتا ہے تو آپ مجھے ضرور بتائیں۔پھر دیکھو ان کا یہ اعتقاد ہے کہ قرآن مجید کو عثمان منافق(نعوذ باللہ)نے جمع کیا ہے اور اپنی طرف سے اس نے بہت کچھ کمی بیشی کر دی ہے جس کی وجہ سے یہ اب قابل اعتبار نہیں رہا۔اب آپ غور فرمائیں خدا وند کریم تو فرماتا ہے کہ (الحجر: ۱۰) اور پھر فرماتا ہے (القیامۃ : ۱۸) پر یہ دشمنانِ اسلام کہتے ہیں عثمان نے جمع کیا اور بہت کچھ تغیر تبدل کیا اور پھر یہ بھی نہیں کرتے کہ اپنے پاس سے کوئی اور قرآن نکالیں بلکہ اس محفوظ مکتوب کو چھوڑ کر انسانی بنائے ہوئے مجموعہ پر اتر آئے جو کہ(یونس : ۳۷) ہے اور یہی وجہ ہے کہ آریہ کی طرح انسانیت کو خیرباد کہہ کر انعام کی طرح شہوت روائی میں ایک نے نیوگ جیسا غیرت کش طریق نکالا اور دوسرے نے متعہ جیسے انسانیت کے غارت کن طریقہ کے ایجاد سے محبات حسین سے شہروں کے چکلوں کو پُر کر دیا اور پھر بہت سی انسانی نسل کو زندہ در گور کر دیا۔اب آپ سنیں اور غور و انصاف سے سنیں کہ قربت قریبہ کا اصل بھی اسی دشمن اسلام فرقہ نے ایجاد کیا ہے اور یہ بھی ایسا ہی گندہ اصل ہے جس نے اسلام کی بیخ کنی کی بلکہ یہود کے حق میں آنحضرت اور قرآن کے برخلاف ڈگری دی جاتی ہے کیونکہ موسوی سلسلہ کے ساتھ قربت قریبہ رکھنے والے یہود ہیں یا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو کہ بنی اسحاق سے نہیں بلکہ بنی اسماعیل سے ہیں اور یہود کا اعتراض بھی یہی تھا کہ وہ نبی بموجب حکم توریت ہم سے ہونا چاہئے جوکہ سلسلہ موسوی سے قربت قریبہ رکھنے والے ہیں نہ بنی اسماعیل سے۔پس اگر
ر قربت قریبہ شرط ہے تو یقیناً ڈگری یہود کے حق میں ہے۔ہاں یہاں پر آپ ایک کہہ سکتے ہیں کہ رسالت کے واسطے قربت قریبہ شرط نہیں البتہ نیابت کے واسطے شرط ہے۔جیسا کہ آپ نے لکھا ہے لیکن یہ غلط ہے کیونکہ جب غیر قربت قریبہ والے کو اکمل چیز مل سکتی ہے تو ادنیٰ چیز کیوں نہیں مل سکتی حالانکہ نہ رسالت موروثی چیز ہے اور نہ نیابت موروثی ہے۔رسالت کے واسطے یہی (البقرۃ : ۹۱)ا ور نائب کے واسطے بھی فرمایا ہے (النور : ۵۶) اور یہ کن کو کہا ہے عام مومنوں کو نہ کہ خاص قربت قریبہ والوں کو۔پس یہ شرط قرآن کے مخالف ہے اور خدا کے فعل کے بھی برخلاف ہے کیونکہ فرمایا تو یہ کہ میں خلیفہ بناؤں گا۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت کے بعد کس کو بنایا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو پھر حضرت عثمانؓ کو۔پس جس امر کو خدا کی کتاب اور فعل ردّ کردیں وہ ہر گز قابلِ اعتبار نہیں ٹھہر سکتا۔نمبر۸ میں آپ نے لکھا ہے کہ کوئی حکم خدا و رسول کا نسبت امامت اور خلافت اس کے صادر ہوا ہو یا بحین حیات نبی معاملہ استخلاف اس کا وقوع میں آیا ہو بعض اختیارات رسالت میں مشارکت ہو یا نبی نے اس کے بارہ مُشعر اطاعت وغیرہ امت کو حکم دیا ہو۔سنیئے اگر اس کے معنے یہ ہیںدین شخصی کر کے حکم خدا یا حکم رسول اس کی نسبت پہلے صادر ہو چکا ہو۔تب تو یہ غلط ہے کیونکہ کسی رسول کے واسطے ایسا نہیں ہوا ور نہ اس کے موقع پر کبھی نزاع نہ ہوتا مثلاً اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی نسبت لکھا ہوا ہوتا کہ ان کا نام فلاں ہوگا اور فلاں قوم سے اور فلاں بستی اور فلاں محلہ اورفلاں مکان میں فلاں وقت میں فلاں مرد سے فلاں عورت کے پیٹ سے پیدا ہوں گے وغیرہ وغیرہ تو پھر کب نزاع واقع ہو سکتا تھا مگر ہر گز ایسا نہیں ہوا بلکہ کبھی کسی کے واسطے ایسا نہیں ہوا کیونکہ ایمان کی حد سے عیاں کے حیز میں آجاتا ہے اور وہ محل ثواب نہیں رہتا ہے۔اور اگر اس کے یہ معنی ہیں کہ بعض صفات بیان کر کے مجمل رنگ میں اس کی بعثت کی خبر دی
جائے اور پھر خدا وند کریم خود اپنے فعل سے اور تائید سے اس کی شہادت دے دے تو یہ امر مسلم ہے لاکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے شیعہ کے ائمہ اثنا عشر میں جیسا یہ امر معدوم یا کالعدم ہے اور ایسا کسی امام میں نہیں ہوا اور غالباً اس کی یہ وجہ معلوم ہوتی ہے کہ جس طرح عیسائیوں نے مسیح کو خدا بنانا تھا تو خدا وند کریم نے اس قدر کمزور ییں اس میں رکھ دیں جو کہ اس کی خدائی کو پاش پاش کر دیتی ہیں۔اسی طرح چونکہ شیعہ نے اپنے ائمہ اثنا عشر کو بڑا بنانا تھا اس وجہ سے عدم تائید کا سیاہ داغ ان کی پیشانی پر لگا دیا تاکہ یہ بت اپنا پول خود ظاہر کر دے۔باقی رہا بحین حیات استخلاف ہونا یا بعض اختیارات رسالت میں شریک ہونا مشعر اطاعت وغیرہ یہ سب ایسے امور ہیں جو کہ قرآن مجید میں ہر گز نہیں ہیں۔نمبر۹ میں آپ نے لکھا ہے کہ ازروئے حدیث صحیح اثنا عشر خلیفہ کلّہم قریش سے ہوں یہ حدیث فریقین کی مسلّم ہے سنّت جماعت کے جس قدر خلیفہ ہیں قریش سے ہیں۔سنیئے قرآن مجید نے ہر گز یہ نہیں فرمایا کہ وہ قریش سے ہوں گے اور نہ یہ فرمایا کہ وہ اثنا عشر ہوں گے ہاں اس میں شک نہیں کہ حدیث میں آیا ہے لاکن حدیث میں قریش آیا ہے۔سادات یاعلوی یا حسنی ہر گز نہیں آیا۔پس اگر یہ حدیث آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی مانی جاتی ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ ائمہ اثنا عشر سادات سے تسلیم کئے جاتے ہیں اور باقی قریش اور خصوصاً بنی عباس کو نہ ان میں شمار کیا جائے۔حقیقت یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک طرف تو ائمہ اثنا عشر کی قریش سے ہونے کی خبر دی ہے اور ایک طرف فرمایا ہے کہ ہر ایک صدی کے سر پر اللہ تعالیٰ ایک مجدد مبعوث فرمائے گا جو کہ دین کی تجدید کرے گا۔پس اگر انسان تھوڑی سی غور کرے تو وہ ائمہ اثنا عشر کا پتہ ان دو حدیث سے لگا سکتا ہے کیونکہ اب چودھویں صدی ہے۔پہلی صدی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی ہوئی اور بموجب تشابہ سلسلہ محمدیہ اور سلسلہ موسویہ چودھویں مسیح موعود کی ہوئی اور باراں صدیوں کے بارہ امام
مجدد ہوئے اور وہ عموماً قریش ہی تھے نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر گز یہ نہیں فرمایا کہ میرے بعد کل امام اثنا عشر ہوں گے اور وہ قریش ہوں گے بلکہ یہ فرمایا ہے کہ قریش سے اثنا عشر ہوں گے اور ان کی نفی یہاں سے ہر گز نہیں مفہوم ہوتی اور یہ حدیث بھی اس کی تائید کرتی ہے کہ یُسْلَبُ الْمُلْکُ مِنْ قُرَیْشٍ بلکہ تشابہ سلسلہ موسویہ سے چاہتا ہے کہ آخری خلیفہ امہات کی طرف اگرچہ قریش یا خصوصاً سادات سے ہو لاکن آباء کی طر ف سے قریش اور سادات سے ہرگز نہ ہو جیسا کہ سلسلہ موسویہ کا آخری خلیفہ اگرچہ والدہ کی طرف سے وہ کچھ ہو لیکن باپ کی طرف سے جو کہ منشاء نسب ہوتا ہے ہر گز اسرائیلی نہ تھا اور اگر ان سب امور کو ہم پس پشت ڈال دیں تو پھر یہ بھی تو حدیث ہے کہ سَلْمَانُ مِنَّا اَھْلَ الْبَیْتِ (المستدرک للحاکم ، کتاب معرفۃ الصحابۃ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہم، ذکر سلمان الفارسی رضی اللّٰہ عنہ) اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ نبوت اور خلافت راشدہ کے واسطے قرآن مجید نے کیا کچھ لکھا ہے۔رسول اور امام کہو یا خلیفہ کہو وہ ہوتا ہے کہ جس کی قبل از بعثت زندگی لوگوں کے نزدیک ازکیٰ و اطہرا ور یا یوں کہو کہ بے عیب زندگی ہوتی ہے تا کہ بعثت کے بعد ان کے لئے وہ حجت ٹھہرے جیسا کہ قرآن مجید میں آیا ہے(یونس : ۱۷) اور صحیح حدیث میں آیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش وغیرہ کو بلا کر دریافت کیا تھا کہ اگر میں کہوں کہ دشمن تمہاری گھات میں ہے اور صبح کے وقت تم پر شب خون کرے گا تو کیا تم تسلیم کرو گے۔تو سب نے بالاتفاق کہا کہ مَاجَرَّبْنَا عَلَیْکَ الْکَذِبَ۔دوم۔یہ کہ اس پر خدا کی وحی نازل ہو اللہ کریم نے فرمایا ہے (النساء : ۱۶۴) اور پھر فرمایا (الکہف : ۱۱۱) سوم۔یہ کہ بعض غیبوں پر اس کو اطلاع دی جائے تاکہ ثابت ہو جاوے کہ بیشک یہ
عالم الغیب سے اور راز رکھتا ہے۔اللہ علیم نے فرمایا ہے (الجن : ۲۷، ۲۸) لیکن سب غیبوں کا جاننا اللہ تعالیٰ سے خاص ہے یہی وجہ ہے کہ ارشاد ہوتا ہے۔ (الأَعراف : ۱۸۹)۔چہارم۔یہ کہ نصرت الٰہی اور تائید الٰہی اس کے اور اس کے اتباع کے شامل حال رہے تاکہ ثابت ہو جاوے کہ بیشک اللہ قدیر اس کی مدد پر ہے خدا وند کریم نے فرمایا ہے (المؤمن : ۵۲) وغیرہ جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت اور تائید کی پھر ابو بکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم و رضوا عنہ کی کی۔پنجم۔یہ کہ اس نصرت کی پیشگوئی قبل از وقت بلکہ ضعف کی حالت میں کی جاتی ہے تاکہ اللہ کا علم اور فعل اس کی صداقت کے دو شاہد ہوں (النّسآء : ۸۰) جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پہلے سے فرما دیا تھا (المجادلۃ :۲۲) اور (القمر : ۴۶) اور(الأنبیآء : ۴۵)۔ششم۔یہ کہ اس کے مکذّبین پر عذابِ الٰہی نازل ہوتا ہے جیسا کہ فرمایا (صٓ : ۱۵)۔ہفتم۔یہ کہ وہ ضرورتِ حقہ کے وقت مبعوث ہوتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی ضرورت حقہ کا نقشہ قرآن مجید نے (الرّوم :۴۲) کے ساتھ فرمایا ہے۔ہشتم۔یہ کہ اس وقت کے مطابق ان کو آیات دئیے جائیں جیسا حضرت موسیٰ کے لئے (بنی اسرائیل : ۱۰۲) فرمایا۔
نہم۔ان کو فرقان دیاجاتا ہے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے آیا ہے۔ الخ (الأَنْفال : ۴۲) دھم۔یہ کہ جس غرض کے لئے وہ مبعوث ہوتے ہیں خدا وند کریم اس کے لئے پہلے سے ایک ہوا چلا دیتا ہے جیسا کہ (الأَعراف : ۵۸) میں اشارہ کیا گیا اور حضرت کے وقت میں ایسا ہوا تھا کہ آپ کی بعثت سے پہلے عرب میں ایک کمیٹی قائم ہوئی تھی کہ شرک بُری چیز ہے اور توحید عمدہ چیز ہے اور اس کمیٹی کے اعلیٰ افسر کا نام ابی کبشہ تھا چنانچہ اسی وجہ سے مشرک لوگ آنحضرت فداہ ابی و امی و روحی کو ابن ابی کبشہ کہا کرتے تھے۔چنانچہ حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ قبل از شرف باسلام ہرقل کو آنحضرت سے لرزاں ترساں دیکھ کر کہا تھا۔لَقَدْ اَمِرَ اَمْرُ ابْنِ اَبِیْ کَبْشَۃ (صحیح البخاری کتاب بدء الوحی باب کیف کان بدء الوحی حدیث نمبر۷) یاز دہم۔یہ کہ اس میں اللہ علیم حکیم قدیر اپنے خاص فضل سے قوت تطہیر اور قوت تزکیہ رکھ دیتا ہے تا کہ اس کے متبعین اوروں سے مطہر اور مزکی ہو جائیں جیسا کہ فرمایا ہے۔ (آل عمران : ۱۶۵) اور (التوبۃ : ۱۰۳)۔دوازدہم۔اس کو علم کتاب اللہ سب سے زیادہ دیا جاتا ہے فرمایا ہے۔ (آل عمران : ۱۶۵) اور (الواقعۃ : ۸۰) سیز دہم۔یہ کہ وہ پہلے انبیاء کی طرح ہوتا ہے۔فرمایا (بنی اسرآئیل : ۱۶)۔چہار دہم۔وہ جس سے مباہلہ کرے یا تو فریق ثانی ڈر جاتا ہے یا تباہ ہو جاتا ہے یا ذلیل و خوار ہوتا ہے اور اس کو عزت اور ترقی نصیب ہوتی ہے۔فرمایا۔(آل عمران :۶۲)
پانزدہم۔یہ کہ خدا وند باوجود اس کی ضعف اور کثرت اور قوت مخالفین کے اس کی عصمت کی پیشینگوئی کر دیتا ہے اور پھر ثابت کر دکھاتا ہے کہ وہ لوگوں کی تباہ کن تدابیر اور حملوں سے معصوم اور محفوظ رہتا ہے۔جیسا فرمایا۔(المائدۃ : ۶۸)۔شانز دہم۔یہ کہ ان کے اور ان کے خلفاء کے لئے تمکین دین عنایت فرماتا ہے۔ہفتدہم۔یہ کہ بعداز خوف امن عنایت فرماتا ہے۔ہشتدہم۔یہ کہ بعد از امن وہ لذّات میں مستغرق نہیں ہوتے بلکہ اللہ کی عبادت کرتے اور اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتے۔نوزدہم۔یہ کہ ان کے مقابلہ پر ضرور کوئی نہ کوئی کھڑا ہوتا ہے لیکن اگر سعادت مند ہوا تو وہ بچ جاتا ہے ورنہ ہلاک اور تباہ ہو جاتا ہے جیسا کہ فرمایا ہے۔ (النور : ۵۶) بستم: یہ کہ وہ حکم بین الناس ہوتے ہیں کسی ایک فرقہ کی طرف وہ نہیں جھکتے جیسا فرمایا۔(البقرۃ : ۲۱۴) اس کے علاوہ اور بھی بہت سی باتیں ہیں لیکن میں اس پر اکتفا کر کے اب آپ کو یہ بتاتا ہوں کہ یہ سب صفات ہمارے آقا اور مطاع حضرت مہدی اور مسیح موعود میں موجود ہیں فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذَالِک۔نمبرا۔ثبوت یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ایک شہر کے چند لوگوں کو بلا کر حجت پوری فرمائی پر ان کے آخری خلیفہ مہدی نے اشتہار دیا کہ اگر میرا کوئی چھوٹا سا گناہ بھی بعثت سے پہلے عمر کا بیان کرے تو میں جھوٹا ہوں۔پر اللہ کے فضل سے اب تک کسی نے نہیں ثابت کیا