جواب

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

اور مرزائیوں پر حملہ ہے۔پہلے اصل مضمون سیدھا ہو جائے تو مطاعن کا جواب آپ کو لکھوں گا۔کیونکہ تمام انبیاء عیسائیوں کے نزدیک مطعون ہیں۔نجات کا مسئلہ طے ہو تو آگے چلوں گا۔نور الدین ۲۷؍جولائی۱۹۰۶ء (الحکم جلد۱۱ نمبر۱۴مورخہ۲۴ ؍اپریل۱۹۰۷ء صفحہ۱ ،۲ ) ایک خط اور اس کا جواب بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم بحضور مولوی نور الدین صاحب۔بعد السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔عرض ہے کہ حسب ذیل سوالات کے جواب موافق قرآن و حدیث تحریر فرما دیں۔وَہُوَ ہٰذَا (۱)امداد اللہ تعالیٰ نے مخصوص نہیں کی۔مخصوص کرا کر تحریر کرا لینی کیا ہے۔یعنی چندہ۔(۲)قواعد انجمن احمدیہ سیالکوٹ مطبوعہ۱۹۰۵ء میں درج ہے کہ تولد پر اتنا شادی پر اتنا ختنہ پر اتنا منگنی پر اتنا دو کیا یہ شرعاً جائز ہے۔ثبوت ساتھ ہو۔آیا نفل ہے یا فرض۔(۳)امداد لنگر۔مدرسہ۔میگزین فرض ہے یا نفل۔(۴)باقی رسالجات تعلیم الاسلام و تشحیذ الاذہان خریدنا فرض یا نفل۔(۵)اخبارات الحکم و بدر خریدنا فرض ہے یا نفل۔(۶)زکوٰۃ کے علاوہ دیگر صدقات کی وصولی کے واسطے عامل ہونا ضروری ہے۔یعنی صدقات مذکور کی وصولی کے واسطے کوئی خاص شخص مقرر ہونا شرعاً جائز ہے۔ان سوالات مذکورہ بالا کے جوابات اخبار الحکم یا بدر میں شائع فرما دیں۔العبد۔امام الدین بقلم خود ساکن میانوالی ڈاکخانہ گلہ مہاراں تحصیل رعیہ ضلع سیالکوٹ جواب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس امت محمدیہ میں اللہ تعالیٰ خلفاء پیدا کرتا ہی رہے گا۔جیسے آیت سورہ نور میں فرماتا ہے۔

(النور: ۵۶) اور فرمایا ہے کہ جو کوئی ان خلفاء کا حکم نہ مانے گا وہ کافر و فاسق ہے۔(النور: ۵۶)۔اور ہم لوگ امام الوقت کو خلیفہ من الخلفاء یقین کرتے ہیں ہاں بہت بڑا خلیفہ۔پس اس کے احکام بعض تو فرض ہوں گے اور بعض نفل بھی۔پھر اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے  (المائدۃ:۳) پس ظاہر ہوا کہ نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں امداد کرنا شارع کا حکم ہے اقسام امداد میں فرض بھی ہو گی اور نفل بھی۔عام حکم میں جب عمل کرنا ہوگا تو خصوصیت ضرور ہو گی۔اولو الامر اور ابو بکرؓ نے مثلاً جب کوئی خاص حکم دیا ہے تو وہ مخصوص حکم ہوگا نہ عام۔اگر ہم کو کوئی کہے کہ نور الدین! تجھ پر نماز ظہر کی فرض ہے تونور الدین کا یہ جواب کہ عام حکم ہے مجھے خاص حکم دکھا کہ نور الدین کو بالخصوص کہا گیا ہو کہ نورالدین تو نماز ظہر پڑھ۔تو اس طرز پر تمام شریعت باطل ہوجاتی ہے بلکہ یہ اعتراض تو حضرت نبی کریم پر ہوسکتا ہے۔آپ غور کریں اور بہت غور کریں!! یہ سوال اوّل کا جواب ہے۔۲۔قواعد انجمن سیالکوٹ میں نے نہیں دیکھے بدوں ملاحظہ اس پر کوئی رائے نہیں دی جاسکتی۔البتہ تعاون کے ماتحت آپ پتہ لگا سکتے ہیں۔۳۔امداد لنگر، مدرسہ، میگزین وغیرہ کو جو لوگ  (المائدۃ: ۳) یقین کرتے ہیں ان پر بعض قسم ضروری اور بعض قسم اچھا اور غیر ضروری ہوگا۔امداد لنگر ان لوگوں کے لیے ہے جو یہاں ہم لوگوں کے نزدیک دین سیکھنے کو آتے ہیں اور ایسے لوگوں کے واسطے قرآنی خاص حکم ہے۔ (البقرۃ: ۲۷۴) پر غور کرو۔مدرسہ و میگزین کی غرض بھی فی سبیل اللہ ہے۔۴۔رسائل کا مسئلہ بعینہ وہی ہے جو پہلے عرض ہوا۔عزیز من! ہم لوگ ان رسائل کو نصرت دین الٰہی یقین کرتے ہیں اور (الصف: ۱۵) کا صریح حکم قرآن مجید میں ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی