حضرت مسیح موعودؑ کی ارشاد فرمودہ نصائح کی تشریح

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

کان پر جوں بھی نہیں چلتی اور کوئی اثر نہیں ہوتا۔پس خدا سے ہر روز دعا کرو کہ وہ ہر ظلمت سے بچاوے اور نور عطا فرماوے۔(الحکم جلد۱۲ نمبر ۲۳ مورخہ ۳۰؍ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحہ۵ تا۷) مسیح موعود ؑ کے ایک مضمون کی نسبت سپارش اور نصائح کی تشریح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مورخہ ۳۱؍ مارچ ۱۹۰۸ء قبل ظہر پیر عبداللہ شاہ صاحب ساکن پنڈ صاحب خاں ضلع اٹک جو کہ پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کے معزز خلیفہ ہیں کے اطمینان قلب اور ترقی ایمان کے لئے نشان طلب کرنے پر ایک پُر معارف مضمون ارشاد فرمایا۔اور نماز ظہر کے بعد کچھ نصائح فرمائیں(یہ مضمون اور نصائح ملفوظات جلد ۵ صفحہ ۵۰۶ تا ۵۱۲ مطبوعہ ۲۰۰۳ء پرہیں) نصائح ارشاد فرمانے کے بعد حضرت اقدس ؑ تشریف لے گئے اورجناب پیر صاحب موصوف حضرت حکیم الامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس درس گاہ میں گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے مذکورہ بالا مضمون کی نسبت حضرت حکیم الامت کی سپارش اور نصائح کی بیان فرمودہ تشریح حسب ذیل ہے مضمون کی نسبت سپارش ہمارے بھائی جو اخبار الحکم پڑھتے ہیں ان کی خدمت میں التماس ہے کہ اس مضمون کو ذرا غور سے پڑھیں اور توجہ کریں اور جونہیں پڑھتے ان کو چونکہ ہماری اس بات سے بھی اطلاع نہ ہوگی لہٰذا پڑھنے والے بھائی ان کو اس سپارش کی اطلاع کردیں۔حضرت مسیح موعود ؑ کی ارشاد فرمودہ نصائح کی تشریح پیر صاحب سے حضرت حکیم الامت رضی اللہ عنہ یوں مخاطب ہوئے کہ حضرت اقدسؑ نے نماز کے بعد آپ کو جو نصیحت کی ہے آپ اس کا مطلب بھی سمجھے ہیں؟ اور پھر اس کی یوں تفسیربیان فرمائی۔حضرت مرزا صاحب کا مطلب یہ تھا کہ انسان میں اضطراب پیدا ہوجاوے اور ایک خاص

جوش اور تڑپ سے خدا کے حضور التجا کرے کہ اے خدا وند! تجھ سے بڑھ کر کوئی بھی عالم نہیں۔تو ہر ایک انسان کے دل کی حالت اور اس کی تسلی کے باریک در باریک ذریعہ سے بھی واقف ہے اور تجھ سے لطیف در لطیف دلائل اور براہین جو حق اور باطل میں تمیز کرنے کا باعث ہوں اور کون جان سکتا ہے۔پس تو ہی مجھ کو اپنے رحم سے حق کی ہدایت فرما اور دل کو صراط مستقیم کے قبول کرنے کی توفیق و طاقت عنایت فرما۔فرمایا۔مسائل مختلف فیہ میرا اپنا یہی طریق عمل ہے اور میں ہمیشہ سے اسی راہ پر قائم ہوں۔اَللّٰھُمَّ اعْدِنِیْ لِمَا اخْتُلِفَ فِیْہِ۔خدا سے بڑھ کر اس مطلب کے لیے اور کون موزوں اور مناسب ہے اور بجز خدا کے اور کون ہے جو دل کی تسلی و تشفی کر سکے۔دل اسی کے ہاتھ میں ہیں اور وہی دلوں کا مالک اور متصرف ہے۔خدا سچے اضطراب کو قبول فرماتا ہے۔چنانچہ قرآن شریف میں وارد ہے۔(النمل: ۶۳) اور پھر فرمایا ہے  (المومن:۶۱)اور پھر فرماتا ہے کہ(البقرۃ : ۱۸۷) قرآن شریف کا ابتداء بھی دعا سے ہے اور پھر انتہا بھی دعا پر ہوا ہے۔پس ان سب باتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جو شخص دعا کرتا ہے اور اس دعا کے واسطے سچی تڑپ، اضطراب اور حق کی تلاش کا جوش ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ ضرورا س کے واسطے حق کی راہیں کھول دیتا ہے۔دعا ایک ایسی چیز ہے کہ جو شخص خدا پر ایمان رکھتا ہے وہ قبولیت دعا کو بھی مانتا ہے۔لیکن بعض اوقات دعا کی قبولیت میں انسان کے اپنے گناہ روک ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات دعا کی قبولیت بجائے ہدایت کے ضلالت اور ابتلا کا باعث ہو جاتی ہے۔جیسا کہ قرآن شریف کی آیت ذیل سے معلوم ہوتا ہے۔(البقرۃ: ۲۷) پس اس کا علاج استغفار مقرر کیا گیا ہے کہ دعا کرنے سے پہلے انسان بہت بہت استغفار کرے۔انسان غلطی سے پاک نہیں لہٰذا خدا کے حضور التجا کرے کہ یا الٰہی

میرے اعمال بد کے نتائج بدسے تو مجھے محفوظ رکھ اور آئندہ غلطیوں سے میری حفاظت کر۔یعنی جو غلطیاں مجھ سے پہلے سرزد ہو چکی ہیں ان کے نتائج بد اور سزا سے بچا اور حفاظت میں لے لے۔اور آئندہ تیری ایسی حفاظت میرے شامل حال ہو کہ گناہ مجھ سے سرزد ہی نہ ہوں۔ہر گناہ کا نتیجہ سزا ہوتا ہے اور ابتلا۔توممکن ہے کہ انسان کی دعا یا تو بوجہ اس کے گناہوں کے قبول ہی نہ ہو۔اور اگر قبول ہوبھی تو ابتلا کے رنگ میں ہو۔اصطفٰی اور اجتبٰی کے رنگ میں نہ ہو۔اسی واسطے استغفار کا پڑھنا درد دل اور سوز سے ضروری ہے۔تیسرا ضروری امر یہ ہے کہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ کا ورد بھی درد دل سے کرے جس کا مطلب یہ ہے کہ کسی نیکی، سکھ اور فضل و فیض کے جذب کی توفیق مجھ کو نہیں۔میرا کوئی علم، طاقت اور عمل کافی نہیں۔غرض یہ کہ میں کسی فضل اور رحمت کے پانے کا اقتدار نہیں رکھتا اور نہ ہی مجھ میں کوئی ایسی قوت اور طاقت ہے کہ جس کے ذریعہ سے میں کسی دکھ، مصیبت، کم علمی، جہل و نادانی یا بدعادت و گناہ کو ترک کرسکوں یا مقابلہ کر سکوں۔اِلّا باللہ مگر اللہ کے فضل اور توفیق سے۔مختصر یہ کہ ایصال خیر اور دفع شرکی مجھ میں طاقت اور قوت نہیں بجز اس کے کہ اللہ کی خاص توفیق شامل ہو۔غرض استغفار تو اس لیے کہ ہماری دعائیں … کسی ابتلا کا باعث نہ ہو جاویں اور لاحول اس واسطے کہ ہمارا علم کافی نہیں اور اظہار عجز کے واسطے سچا اضطراب، لا حول، استغفار پڑھ کر دعائیں کرنے کے بعد بھی اگر کچھ دیر قبولیت دعا میں ہو تو کچھ صدقہ خیرات کر دے۔صدقہ بھی قبولیت دعا کا ایک راز ہے۔حدیث میں آیا ہے اِنَّ الصَّدَقَۃَ تُطْفِیئُ غَضَبَ الرَّبِّ (المعجم الاوسط جزء۷ حدیث نمبر ۷۷۶۱) بعض مصائب شدائد صدقہ سے ٹل جاتے ہیں۔صدقہ ردّ بلا۔عام طور سے مثل کے طور پر مشہور ہے۔ممکن ہے کہ کوئی گناہ یا خدا کی ناراضگی قبولیت دعا کے واسطے روک ہورہی ہو اور ہمیں اس کا علم نہ ہو وہ صدقہ سے ٹل جاوے اور پھر قبولیت دعا کا دروازہ کھل جاوے۔پھر درود پڑھے جس کا مطلب یہ ہے کہ میں درد دل سے آنحضرت ﷺ کے لیے خاص

رحمت اور خاص فیضان اور خاص خاص مدارج علویہ کے حصول کی دعامانگتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو شخص رسول اللہ پر درود ایک بار بھیجتا ہے، خدا اس پر کئی بار رحمت نازل کرتا ہے۔خدا کی رحمت کیا ہے؟ وہی ہدایت ہے۔ہر مشکل سے نکل جانا بھی ہدایت ہے۔خواہ وہ دینی ہو یا دنیوی۔غرض یہ خدا کا وعدہ ہے جو کبھی نہیں ٹلتا۔مثنوی میں ایک طوطے کا قصہ یوں درج ہے کہ ایک طوطا ایک تاجر کے پاس تھا۔تاجر تجارت کی غرض سے ہندوستان جانے لگا تو اس طوطے نے تاجر سے عرض کیا کہ آپ میرا سلام ہند کے طوطوں کو پہنچا دینا۔چنانچہ وہ تاجر جب ہندوستان میں آیا اور اس نے طوطے کا سلام طوطوں کو پہنچایا۔تو ان میں سے ایک طوطا تڑپ تڑپ کر زمین پر گر گیااور ایسا دکھائی دیا کہ گویا مر گیا ہے۔تاجر جب سفر سے واپس آیا تو طوطے نے اس سے اپنے سلا م کا حال دریافت کیا۔تاجر نے اپنا سارا ماجرابیان کیا۔تو وہ طوطا بھی ایسا تڑپا اور گردن ڈال دی کہ گویا مر گیا۔مالک کو رنج ہوا۔اس نے مردہ جان کرپنجرے میں سے نکال کر باہر پھینک دیا، طوطا اڑکر درخت پر جابیٹھا۔مالک نے حیران ہو کر پوچھا یہ کیا؟ تو پھر طوطے نے جواب دیا کہ اصل میں میرا سلام یہی معنے رکھتا تھا کہ مجھے کوئی ترکیب بتاؤ جس سے میں اس قید سے رہائی پاسکوں۔تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ بجز موت وارد کرنے کے رہائی ممکن نہیں۔اس طرح ہم بھی جو انبیاء اور عباد اللہ الصالحین پر سلام اور درود بھیجتے ہیں، اس کا بھی یہی منشاء اور ماحصل ہے کہ اے نجات یافتہ روحو!اور خدا کے مقدس مجتبیٰ اور مصطفی لوگو! تم تو نجات یافتہ اور (المائدۃ: ۱۲۰) کے مصداق ہو کر بارگاہ الٰہی میں مقرب بنے ہو۔ہمیں بھی اپنی جانوں کے صدقے کوئی ایسی راہ بتاؤ کہ ہم بھی دنیا کی ان تلخیوں اور گناہوں سے نجات یاب ہو سکیں اور ہمیں اجتبٰی اور اصطفٰی کے مدارج نصیب ہو کر ہم بھی خدائی رضوان کے عرش کے سایہ میں آجاویں۔غرض دعا ہی ایک اعلیٰ ہتھیار ہے جو ہر مشکل سے نجات کی راہ ہے۔جہاں کوئی ہتھیار کارگر

آج 10 میں سے 10 باقی