مسائل

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

مسائل عرصہ گذرتا ہے کہ جناب مولانا سے کچھ سوال پوچھے گئے تھے جن کا یہ جواب آپ نے لکھوایا۔فائدہ عام کے لئے شائع کیا جاتا ہے۔(۱)۔تیمم صرف مٹی سے یا آلودہ بخاک سے ہی جائز ہے۔  (النساء:۴۴)۔(۲)۔جمع بین الصلوٰتین ہر ایسے عذر سے جو واقعی ہو۔سستی نہ ہو مجبوری ہو۔جائز ہے۔ترمذی میں لفظ عذر موجود ہے۔(۳)۔سفر وہی جسے لغۃً عرفاً سفر کہیں سفر کی تفسیر لغت ہی کرتی ہے۔احادیث میں سفر کے حدود تفسیر کے طور پر نہیں۔سفر مجمل نہیں ہے۔(۴)۔چار دن کا ارادہ اقامت ہو تو مسافر مقیم ہو جاتا ہے۔(موطا اور بخاری) (۵)۔آیات میثاق سے واقعی عہد لینا مراد ہے جس کی کیفیت مفصلہ فی علم اللہ ہے مگر فی آن واحد نہیں بلکہ زمانہ ممتد میں اپنے اپنے اوقات میں اور یوم بمعنے مطلق زمانہ اور خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَۃٍ اور اَلْفَ سَنَہ اور ۸پہر اور آن واحد (کُلَّ یَوْمٍ ھُوَ فِیْ شَانٍ) ایک برس (لَکُمْ مِیْعَادُ یَوْمٍ بدر کی جنگ کا وعدہ) حدیث میں ہے۔۵دن ہماری سلطنت رہے گی۔یہ پیشگوئی خلفائے عباسیہ کے انجام تک رہی۔ایسے ہی میثاق کا یوم۔یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ میں ۱۰۰ سال ہے۔(۶)۔پانی کی طہارت کی بابت شریعت نے فطرت پر چھوڑدیا ہے جو کہ اپنی اپنی عرف وعادت اور طبائع سے مفہوم ہوتی ہے۔گنوار لوگ اپنے طبائع کے موافق پانی کو گندہ یا پاک جانتے ہیں اور نفیس متنفس اپنی فطرتوں سے سمجھ لیتے ہیں۔احادیث میں مقادیر مختلفہ اسی لئے ہیں۔احمدیوں کا عمل عرف و عادت فطرت پر ہونا چاہیے۔(۷)۔نواقض وضو اجماعی مِنَ السَّبِیْلَیْن بول و براز ہواہیں۔اختلافی میں یُرِیْدُ اللّٰہُ بِکُمُ الْیُسْرَ پر عمل کرنا چاہیے۔لحم الابل کے مقابل مخالف حدیث نہیں آئی اس لئے شاہ ولی اللہ

بھی، مولانا کریم الامت مرحوم ہر دو میں جہراً۔کئی سب جگہ خفا کرتے ہیں۔وَلِکُلِّ وِّجْہَۃٌ۔(۹)۔ظہر پہلی مثل میں نہ پڑھے تو دوسرے میں مع سنن پڑھ لے اتنی بڑی تدقیق شریعت میں نہیں ہے کہ گھڑی سے یا ظل سے ادنیٰ ادنیٰ باریکیوں میں اوقات ضائع کرے۔قضا کے ساتھ بھی سنتیں حضرت علیہ الصلوٰۃ نے فجر میں پڑھ لیں۔قسّ علٰی ہٰذا۔(۱۰)۔امام کے ساتھ بعد از رکعت اولیٰ ملے یا تیسری رکعت میں تو قعدہ میں عبدہ و رسولہ سے آگے پڑھتے جانا کوئی منع نہیں ہے۔منع کی کوئی سند نہیں ہے اور سلام پھیرنے تک ٹھہرے۔(۱۱)۔مسئلہ ترتیب قضا و ادا کی کوئی سند نہیں۔میں اس کا قائل نہیں۔(۱۲)۔وَاذْکُرُوا اللّٰہَ وَ اذْکُرَاسْمَ رَبِّکَ ان سے وہی ذکر مراد ہے جو بیان رسول اللہ اور احادیث سے قرآن سے ثابت ہے۔مفرد ذکر اللہ کسی نبی نے یا کامل ولی نے بطور استمرار نہیں کیا اور نہ یہ ماثور ہے۔(۱۳)۔عذابِ قبر عالم برزخ میں ہوتا ہے۔(عبس:۲۲) نبی کریم نے قبر ظاہری پر جا کر اس لئے یوں فرمایا کہ ظاہر کا نشان تحریک تھی جسم ایک جامہ ہے اتر جاتا ہے اس میں تجدید ہوتی ہے۔(۱۴)۔قیامت کے دن یہی جسم ہوں گے جو عند الموت ان سے الگ ہوتے ہیں۔مَنْ فِی الْقُبُوْرِ وَہِیَ اَقْبَرَہٗ کے قبر میں سارے اجزا یا بعض اجزا کا سوال احاطہ علیٰ علم اللہ ہے۔(۱۵)۔سات ہزار سال کو قیامت آئے گی۔قیامت صغریٰ یا کبریٰ اور کبریٰ قیامت آئے گی۔ضرور حشر اجساد جنت و نار سب ہوں گے۔احاطہ علیٰ ما یعلمہ اللہ کا سوال بے ہودہ ہے۔(۱۶)۔فوری کرامات کا اصل توجہ تصرف بالمشاہد فی المشاہدات اسپرو چولیزم تصرف بالروح

فی الارواح و المشاہد و المحسوسات ہے مگر اکثر کہانیاں۔مامور من اللہ گو درجہ لقا کو پہنچ جائے باذن اللہ کام کرتا ہے۔اس میں اور صاحب توجہ میں ایک یہ بھی فرق ہے کہ صاحب توجہ اپنی نسبت کامیابی کا یقین نہیں کرسکتا۔اکثر ناکام مرتا ہے۔حضرت سے نقل ہے کہ فلاں آدمی گو ایسے ایسے کام کرتا ہے مگر ناکام نا مراد مرجائے گا۔ایسا ہی ہوا۔سید جمال الدین صاحب عروۃ الوثقیٰ (اخبار مصر)جس کا شاگرد شیخ عبدہ ہے بڑا صاحب قوت روحانی تھا یعنی قدرت اس کی روح میں کمال تھی۔ہر ایک سلطان کو ماتحت کرلیتا اور دنیا ادھر سے ادھر کردیتا تھا آخر ناکام ہی جوانی میں مرگیا۔کفر و اسلام سے اسے کچھ تعلق نہیں ہے ہاں خدا سے ان لوگوں کا پیار ہے گو رضا کی راہ سے ناواقف ہیں۔(۱۷)۔عمل، تعویذ، دم جو واقعی موثر ہیں ان کا گُرو ہی توجہ ہے۔ایسے لوگ اپنی نفرت کے متعلق کچھ نہیں کرسکتے۔دعا والے عجیب طور سے کامیابی پہ کامیابی دیکھتے ہیں۔(۱۸)۔قرآن میں دوبارہ آیتیں آنے کی فلاسفی یہ ہے کہ ہر جلسہ میں اپنے اپنے مذاق اور نصرت اور حالت کے موافق ہر ایک سامع فیضان پائے صرف ایک بھی مضمون سے یہ مطلب حاصل نہیں ہوتا۔بعینہ لفظ بار بار لانا شعراء کا بھی دستور ہے جو فصاحت کے خلاف نہیں ہے بلکہ عین فصاحت! گو وجوہ اور مواقع الگ الگ ہیں اور بعض الفاظ میں ایک خاصیت اور تاثیر ہوتی ہے جو اس موقع کے موافق اور محل کے مناسب ہوتی ہے دوسرے الفاظ میں نہیں ہوتی مضمون گو ایک ہی ہو تاکید کرنی بھی مطلوب ہوتی ہے جو اسی لفظ سے پیدا ہوتی ہے۔(۱۹)۔حضرت مسیح پر وہی آیات نازل ہوں تو معانی اَور مراد ہوتے ہیں۔زیارت النبی تمثل ہے اور یہ تمثل معانی اور اعیان بلکہ ذات اللہ سبحانہ کا بھی ہوتا ہے۔شاہ ولی اللہ نے حضرت ختم الرسالت کوپھر   (حالت اولیٰ) پھر انسانی صورت پر دیکھ کر حضور سے تعبیر پوچھی تو آپ نے اوپر کا تعلق الٰہی زیادہ نیچے کا تعلق بخلق تھوڑا اور پہر حالت ثانیہ عکس اولیٰ اور حالت ثانیہ ہر دو برابر تاویل فرمائی۔ممکن ہے کہ رؤیامیں جس کو دیکھیں وہ بعینہ نہ ملے بلکہ اس کا تمثل ہو چنانچہ پوچھیں تو مرئی انکار کرتا ہے۔اَلشَّیْطَانُ لَایَتَمَثَّلُ بِیْ بعینہ صورت کے متعلق ہے۔اگر

فرضاً بعینہ حضرت کا روح ہے تو بحسب (البقرۃ: ۱۷۴) اس سے گمراہی پیدا ہوگئی ہے یعنی مرئی تو وہی روح پاک ہے مگر کلام کا تمثل رائی کے خیال کے مطابق ہوا۔(۲۰)۔اگر منت مانے اور غیر اللہ کا ذکر بطور تعبد کرے یعنی سمجھے کہ اگر نہ دوں تو فقیر ولی مجھے سخت ضرر پہنچائے گا۔دے دوں تو میری مشکل حل ہو جائے گی تو وہ نذر غیر اللہ ہوئی اور ایسی اشیاء (البقرۃ: ۱۷۴) میں داخل ہو کر حرام ہیں یعنی میت و خنزیر کے برابر ہے روٹی ہو یا بکرا خواہ بسم اللہ اللہ اکبر پڑھ کر ذبح کریں مردار کی طرح حرام ہے۔تفسیر عزیزی میں اس کی تفصیل ہے پہلا سیپارہ۔(۲۱)۔بابی اور اہل بہا دائرہ اسلام سے خارج ہیں کافر ہیں۔سود لینا، شراب پینا، تولّٰی کفار کو حلال جانتے ہیں۔بسم اللہ سے ان کی ضد ہے۔صفات الٰہیہ کے منکر۔غیب الغیب خدا کا نام کوئی نہیں ہے۔خود خدائی کا دعویٰ بہاء اللہ کے الفاظ میں موجود ہے۔وحی کیا پس وہ فرعون تھا۔الوہیت کے مدعی کو مفتری والی سزا نہیں ملتی۔محمد علی مدعی ہوا تو جلدی ہی ناکام مرا۔بہاء اللہ کا دعویٰ ۴۰ سالہ ثابت نہیں ہے۔صداقت کا یہ نشان ہر ایک باطل پرست میں موجود ہے۔ایسا شخص جو حضرت اقدس کے دعویٰ مسیح یا مہدی وغیرہ کا منکر ہے گو بزرگ ہے منافق ہے۔(۲۳)۔غیر اللہ سے استمداد۔سماع پر موقوف ہے جو موتیٰ کو پہلے پہلے تو بوجہ تعلق بقیہ بدنیا ہوتا ہے اور پھر بعد از مدت بند ہوجاتا ہے۔اِ (الروم: ۵۳) احادیث میں سماع موتیٰ پہلی حالت والا ہے۔(۲۴)۔نماز عصر میں نوافل پڑھنے میں اختیار ہے۔(۲۵)۔عدت میں نکاح باطل ہے۔(۲۶)۔لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِیٍّ وَ لَاسِیَّمَا فِی الصَّغِیْرَۃِ۔

آج 10 میں سے 10 باقی