ایک قانون دان فلاسفر کے چند سوالات کے جواب

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

ایک قانون دان فلاسفر کے چند سوالات کے جوابات سوالات ۱۔کیا کوئی غیر مسلم فرمانروا اپنی مسلمان رعایا کے لیے وضع قانون کر سکتا ہے؟ ۲۔کیا کوئی غیر مسلم جج ازروئے قانون اسلامی مسلمانوں کے مقدمات فیصل کر سکتا ہے؟ کیا تاریخ اسلامی میں کسی ایسے غیر مسلم جج کی نظیر موجود ہے جو بحیثیت عہدہ مسلمانوں کے مقدمات فیصل کرتا ہو۔۳۔کیا مسلمان ہونے کے لئے شرع محمدی کی پابندی لازمی ہے؟ اگر ہے تو ان مسلمان قوموں کی نسبت کیا حکم ہے جن کے معاملات زیادہ تر رواج سے فیصل پاتے ہیں اورجو خود اپنے آپ کو رواج کا پابند ظاہر کرتی ہیں۔۴۔مسلمانوں کا ضابطہ تعزیری قریباً قریباً بالکل معطل ہے نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دیگر اسلامی ممالک میں بھی۔کیاا س ضابطہ کی پابندی ضروری ہے؟ اگر ہے تو جو مسلمان اس کے پابند نہیں خود اس وجہ سے کہ وہ کسی غیر مسلم بادشاہ کے محکوم ہیں جو اس ضابطہ کا پابند نہیں ہے؟ یا کسی اور وجہ سے ان کے اسلام کی نسبت کیاحکم ہے؟ جواب مکرم! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خاکسار مختصرنویس ہے پس میری کمزوری کو مدّنظر رکھیں اور قبل اس کے کہ میں اصل سوالوں کا جواب دوں چند مختصر سے اصول عرض کرتا ہوں جو غالباً کسی اور ثبوت کے علاوہ مذکور ثبوت کے محتاج نہیں اگر ان میں کوئی قابل ہو تو بلاتردد آپ مجھے آگاہ کریں۔۱۔قرآن کریم ایک کافی کتاب ہے اس کا ثبوت  (العنْکبوت :۵۲)۔

۲۔قرآن مجید مشاہدہ و تجارب صحیحہ و عقل صریح غیرمشوب بوہم و نقل و صحیح اور فطرت سلیمہ کے خلاف ہرگز نہیں فرماتا۔(ثبوت(حٰمٓ السجدۃ :۴۳) اور بار بار (یٰسٓ :۶۹) اور باربار(القصص :۷۳))۔۳۔قرآن شریف فرماتا ہے کہ ایمان بڑھتا ہے اور بتدریج ترقی کرتا ہے۔ثبوت(الرّوم :۳۱)  (الأَنْفال :۳)۔۴۔قرآن کریم مذاہب مختلفہ کو باہمہ اختلاف تباہ کرنا نہیں چاہتا بلکہ قائم رکھنا چاہتا ہے ثبوت (۱)(البقرۃ :۲۵۷)۔(۲)(یونس :۱۰۰)۔(۳) (الأَنعام :۳۶) ِ(الحج :۴۱)(المآئدۃ :۴۸)۔ (البقرۃ :۱۱۴)یہاں   قابل غور ہے۔۵۔قرآن فساد فی الارض کو بہت ناپسند کرتا ہے۔(البقرۃ :۲۰۶)۔ثبوت (البقرۃ :۶۱)(الأَعراف :۵۷) (البقرۃ :۱۹۱) (الأَنْفال :۴۰) جیسا کسی کا ظاہر ہو ایسا ہی باطن ہو دیندار پورا دیندار ہو سکے۔ان قوانین کے لئے بطور اصل الاصول مختصر سامان قرآن کریم میں ہے۔تفصیل کو اطاعت اولی الامر کے نیچے رکھا ہوا ہے اور اسی پر صحابہ سے لے کر آج تک عمل در آمد اسلامیوں کا ہے۔ہر ایک

مسلمان کے لئے اطاعت اللہ اوراطاعت الرسول و اطاعت اولی الامر ضروری۔اگر اولی الامر صریح مخالفت فرمان الٰہی اور فرمانِ نبوی کی کرے تو بقدر برداشت مسلمان اپنی شخصی و ذاتی معاملات میں اولی الامر کا حکم نہ مانے یا اس کا ملک چھوڑ دے۔(النِّسآء :۶۰) صاف نص ہے۔اولی الامر میں حکام و سلطان اوّل ہیں اور علماء و حکماء دوم درجہ پر ہیں۔میں نے سابق ذکر کیا ہے کہ ایمان کا ادنیٰ مرتبہ اور اس کے اوپر ایمان قسم قسم کی ترقی کرتا ہے اس لئے جو لوگ صرف لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہ کہتے ہیں اور دل سے مانتے ہیں وہ ایک حد کے مسلمان ہیں اور جو لوگ نماز کے پابند ہیں وہ ان سے بڑھے۔اور جو زکوٰۃ و روزہ وحج کے بھی پابند ہوئے وہ اور بڑھے علیٰ ھذا۔اللہ تعالیٰ بھی علی المومن ہے کیونکہ المومن المھیمن نص قرآنی ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وبارک بھی جبرائیل اور خلفائے راشدین اور تابعین اور آپ بھی کیا سب مساوی الایمان نہیں اور ہرگز نہیں ہاں (البقرۃ :۸۶) والوں کے لئے یہ سزا ہے جیسے فرمایا۔(البقرۃ :۸۶)آپ مسلمانوں کو دیکھ لو۔لڑکیوں کے حِصّے نہ دئیے وہاں خلاف ورزی پر عذاباً مُّھِیْنًا موجود ہے اور یہاں ہم مشاہدہ کرتے ہیں مسلمانوں کے لئے بھی وہی ضرورتیں ہیں جو سارے جہاں کے لئے قدرت نے رکھی ہیں۔مسلمانوں کے لئے وہی سامان انجاح مرام کے لئے لابد ہیں جو تمام مخلوق کے لئے لا بد ہیں۔الٰہی فضل کو کوئی اگر ایک شخص اکیلا رہ کر حاصل کرنا چاہے تو صرف وہی فضل لے سکتا ہے جو اکیلے انسان کے لئے ہیں مثلاً ایک شخص حسد، طمع اور کسل کو اگر ترک کر دے تو تارک طمع و تارک حسد و تارک کسل کے لئے وہ صرف انعامات مل سکیں گے جو ان رذائل کے تر ک کے لئے وابستہ ہیں۔اگر تہجد گزار پابند صوم و صلوٰۃ تارک رذائل مذکورہ شادی نہ کر کے تندرست بی بی حاصل نہ کر کے اولاد کا طالب ہو تو اسے اولاد ہرگز نہ ملے گی۔پھر اگر تندرست آدمی تندرست بی بی سے تعلق پیدا

کر لے تو گو وہ صلوٰۃ و صوم و تہجد کا تارک ہو ہر ایک قسم کے طمع، حسد، کسل کا مرتکب ہو اولاد سے متمتع ہوگا۔اسی طرح برادری میں عزت واکرام اور ملک کے اقوام میں اعزاز و احترام اور حکام کے حضور قابلِ انعام وہی ہے جو ان قواعد واحکام کی پیروی کرے جن سے یہ مرادیں حاصل ہو سکتی ہیں۔مکرم من ! ہزاروں امور قومی سلطنت، قومی حکومت کے ساتھ وابستہ ہیں جب تک وہ نہ ہو ہرگز ہرگز صوم و صلوٰۃ سے پورے نہیں ہو سکتے۔مثلاً …چوری کی سزا، زانی کی سزا، ڈاکہ مارنے والے، مرتد کی سزا وغیرہ یہ امور سلطنت کے ساتھ وابستہ ہیں مثلاً ایک نمازی کا ہاتھ کہنی تک کٹ گیا تو اب کیا وضو کے وقت اس کا ہاتھ جو کٹ گیا ہے دھونا ضروری ہے؟ ہرگز نہیں۔(البقرۃ :۲۸۷)۔تعزیری احکام کے ہم ذمہ وار نہیں ہو سکتے قرآن شریف میں اس کی نظیر آپ دیکھیں۔حضرت یوسفؑ نبی ہیں ان کی اقتدا بھی ہمیں کرنا ہے۔ان کے بیان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔(یوسف :۷۷) یہاں صرف ذکر ہے کہ یوسف علیہ السلام قانون سلطنت فراعنہ مصر کے ماتحت تھے جناب یوسف علیہ السلام اس قانون کی خلاف ورزی نہ کر سکتے تھے اور نہ کرتے تھےکا فقرہ قابلِ توجہ ہے۔پس کیسا ظاہر ہے کہ ایک مسلمان پولیس مین کو کس طرح پابندی قوانین گورنمنٹ کی ضروری ہے۔عام اہل اسلام عدم سلطنت کے وقت احکام سلطنت اسلام کے ہرگز ذمہ وار نہیں یہ تکلیف مالا یطاق ہے۔ہاں سلطنت اسلام کے ہوتے وقت اگر حکومت قرآن شریف واحادیث صحیحہ یا فتویٔ ائمہ کے خلاف کرے تو اس کے لئے وہی احکام ہیں جو سلطان ترک اور خلیفہ عباسیہ اور امیر ہسپانیہ کے لئے ترک حج اور ایک مولوی صاحب کے ترک زکوٰۃ اور عامۃ اہل اسلام خصوصاًفقر اہل تکیہ کے لئے ترک صوم صلوٰۃ یا عام نوجوانانِ گورنمنٹ گریجوایٹ کی بیباکی کے احکام ہیں بلکہ یوں کہیے کہ(النِّسآء :۹۴) اور قَتْلُ الْمُؤْمِنِیْنَ کُفْرٌ کی نص کے بعد

دلاورانِ علی مرتضیٰ اور بہادرانِ امیر معاویہ کے لئے فتویٰ ہو سکتا ہے۔۷۔قرآن کریم کے رو سے تعامل اہل اسلام جیسے مشیت احکام ہے اس کے تواتر سے ہم نے مشترکہ حصہ صوم وصلوٰۃ اور حج کو ضروری اور لابدی سمجھا ایسا ہی اس کے خلاف کو ہم بُرا یقین کرتے ہیں۔اب ان چند مختصر عرائض کے بعد گزارش ہے کہ غیر مسلم فرمانروائے مسلمان نہیں اور نہ قواعداسلام کا پابند ہے۔پس ا س کو اپنی رعایا کے لئے قوانین بنانے سے کون روک سکتا ہے۔۱۔ایسے فرمانروائے قانون بنا سکتے کیا بناتے ہیں۔یہ واقع و مشاہدہ اس کو کون باطل کر سکتا ہے۔پھر صحابہ کرام حبشہ کو ہجرت کر کے عیسائی بل مسیحی سلطنت کے ماتحت رہے۔کبھی نہ کہا کہ ہمارے لئے آپ کے قواعد کی پابندی ضروری نہیں۔وہ صحابہ کرام اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ معظمہ میں تیرہ برس رہے۔قوانین شہر کے رو سے صدہا بُت مسجد مکہ میں تھے اور آپ وہاں وحدہ لاشریک کی عبادت باہمہ موجودگی اصنام فرمایا کرتے مگر خلاف ورزی کسی ایسے قانون کی نہ کی جو آپ کے بالکل خلاف تھا۔آخر ان کے قوانین سے جب تنگ آگئے تو اس شہر کو چھوڑ دیا بلکہ حبشہ کے مہاجروں سے ایک نے شراب خوری کی اور آخر مسیحی ہو گیا مگر ان مسلمانوں نے اس کو اپنے قوانین کے نیچے نہ کیا۔اصل سرّ ہجرت کا یہی ہے کہ حبشہ کی ہجرت کو ہم مذہبی طور پر مسیحی سلاطین کی ماتحتی کا ایما جانتے ہیں اور کس طرح اس سلطنت کے ماتحت اس میں مسلمانوں کو رہنا چاہیے اس کے لئے سبق اعتقاد کرتے ہیں کہ ہاں اگر مسلمان ایسے تنگ کئے جاویں جیسے کہ مکہ میں کئے گئے تو ان کے لئے یہاں زیادہ امن کی جگہ یقین کر کے ہجرت کرنا ہوگا۔یہی طریق انبیاء کا ہے جن کی اقتداء کا پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد ہوا (الأَنعام:۹۱)۔موسیٰ علیہ السلام نے فرعون کے حضور درخواست دی (طٰہٰ :۴۸)یہی آخری علاج تکالیف کا ہے نہ عذر بلکہ اگر ہم غور سے دیکھیں تو مکہ معظمہ کی حکومت قریباًسکھوں کی سی حکومت تھی اور ابتداء ً مدینہ طیّبہ کی حکومت جمہوری تھی۔۲۔غیر مسلم جج جب فرمانروا کی طرف سے ہے تو حقیقۃً فرمانروا ہی جج ہے اور اگر فرمانروا کی

طرف سے نہیں بلکہ پنچائتی طور پر ہے تو یہی جائز ہے۔اگر ضرورت پڑے آپ غور فرماویں۔حضرت یوسفؑ حبس سجن نے بضرورت، بادشاہ کو خود منصف اپنے اس معاملہ کا فرمایا جس کے ماتحت بھیجنے والے تھے اور صاف فرمایا۔َّ (یوسف :۵۱)۔۳۔شرع محمدی نام ہے قرآنیu احکام، نبوی vفیصلہ،خلفائےw راشدین، صحابہxکے عملدر آمد بلکہ ائمہ دین مثلاً ابو حنیفہ، ابو یوسف، محمد، زفر، حسن وغیرہ کے فیصلہ ہا کا۔آپ غور کریں فتاویٰ عالمگیری، قاضی خان بلکہ ہدایہ کے مقدمات دیوانی و فوجداری اور کل قوانین مناسب وہاں یکے از ہزار بھی قرآن و حدیث کا ذکر نہیں آتا۔میونسپلٹی اور سیاست مدینہ کے قواعد کو چھانا جاوے تو غالباًسارا کا سارا عرف پر مبنی ہے اور فوجی قوانین پر تو خاص کتاب مسلمانوں کی میں نے نہیں دیکھی ممکن ہے کہ ہو مگر مجھے یقین ہے کہ اس میں قرآن و حدیث کا ذکر بطور تبرک ہو تو ہو ائمہ دین مثلاً ابو حنیفہ، شافعی، مالک، احمد حنبل، بخاری کا ذکر بھی انشاء اللہ تعالیٰ نہ ہو گا ان سے صاف پتہ لگتا ہے کہ ان امور میں آزادی وقتی ضرورت عرف سے کام لیا گیا ہے۔(الحکم جلد ۱۳ نمبر ۳۸ مورخہ۲۱؍ دسمبر۱۹۰۹ ء صفحہ۲ تا۴)

آج 10 میں سے 10 باقی