نبی کریم ﷺ کی تعریف میں حضرت مرزا صاحب کیا فرماتے ہیں

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

کفارہ کے مضمون کے متعلق رائے حضرت خلیفۃ المسیح والمہدی نے اس مضمون کو پڑھ کر فرمایا۔جو مضمون محض اللہ تعالیٰ کی رضا مندی پر مبنی ہو اس کی قبولیت کے لئے الٰہی رضامندی سے بڑھ کر کیا تدبیر ہوسکتی ہے۔شریعت سے واضح ہے کہ جس کام کے لئے ریاء و سمعت اور طلب دنیا اصل غرض نہیں ہوتی اور وہ کام اللہ تعالیٰ کے لئے ہی ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کوبرو مند فرماتا ہے۔ہاں  (الصف : ۱۵) کے امتثال پر اتنا کہہ دینا موجب ثواب سمجھتا ہوں کہ یہ کفارہ کا مضمون انشاء اللہ تعالیٰ بہتوں کے لئے ایمانی ترقی کا موجب ہوگا۔نورالدین ۲۴؍ مارچ ۱۹۱۰ء (البدر جلد۹ نمبر۲۳ مورخہ ۳۱ ؍مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۵ ) نبی کریم ﷺ کی تعریف میں حضرت مرزا صاحب کیا فرماتے ہیں ایک سائل کے خط کے جواب میں حضرت خلیفۃ المسیح والمہدی نصرہ اللہ العزیز نے لکھا۔لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالرَّحْمَۃُ وَالسَّلَامُ وَالْـبَرَکَاتُ عَلٰی مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْن۔آمِیْن۔اَمَّا بَعْد ہر ایک کلام کے لئے ضرور ہے کہ مصنف کی کلام کو ملاحظہ کیا جاوے اگر اعتراض یا فہم مقصود ہواسلام پر اعتراض کرنے ہوں تمام مسلمانوں کی کتابیں لے کر اعتراض مناسب ہیں بلکہ اس معاملہ میں قرآن کریم اور احادیث صحیح پر نظر رہے۔جس کلام پر اعتراض ہے وہ ایک معمولی مضمون نگار ہے وہ مضمون بسبب اپنے کمزور ہونے کے روک دیا گیا۔صرف نمبر ۱ طبع ہو کر بند ہو گیا۔مگر حضرت مرزا صاحب کے کرامات اسی۸۰ کتب میں آپ کی تصنیف میں موجود ہیں۔ان میں اگر کوئی مشابہ کلمہ ہے تو اپنے محکم کلمات بحمد اللہ موجود ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن۔

حضرت مرزا صاحب اپنے آئینہ کمالات میں فرماتے ہیں۔؎ یا نبی اللہ فدائے ہرسرِموئے توام وقفِ راہِ تو کنم گر جان دہندم صد ہزار راغب اندر رحمتت یا رحمۃ اللہ آمدیم ایکہ چون ما بردر تو صد ہزار امیدوار یا نبی اللہ نثار روئے محبوب توام وقف راہت کردہ ام این سرکہ بردوش ست بار برسرِ وجداست دل تادید روئے او بخواب اے بران روئے و سرش جان و سرور روئم نثار صد ہزاران یوسفے بینم درین چاہِ ذقن و آن مسیح ناصری شُد ازدمِ او بے شمار (آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۶، ۲۷) ایک اور جگہ فرماتے ہیں۔دگر اُستاد را نامے ندانم کہ خواندم در دبستانِ محمدؐ دریغا گر دہم صدجان درین راہ نہ باشد نیز شایان محمدؐ (آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۶۴۹) ازالہ اوہام میں فرماتے ہیں۔بعد از خدا بعشقِ محمدؐ مخمرم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم

جانم فدا شود برہِ دینِ مصطفیٰ این است کام دل اگر آید مُیَسَّرم (ازالہء اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ۱۸۵) ایک اور جگہ فرماتے ہیں۔کیوں چھوڑتے ہو لوگو نبیؐ کی حدیث کو جو چھوڑتا ہے چھوڑدو تم اس خبیث کو (درثمین صفحہ ۶۷) پھر فرماتے ہیں۔وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اس کا ہے محمدؐ دلبر میرا یہی ہے (درثمین صفحہ ۹۳) سراج المنیر میں ہے۔ما مسلمانیم از فضل خدا مصطفی ما را امام و مقتدا آن کتاب حق کہ قرآن نام اوست بادئہ عرفان ما از جام اوست آں رسولے کش محمدؐ ہست نام دامن پاکش بدست ما مدام ہست او خیرالرسل خیرالانام ہر نبوت را بروشد اختتام آنچہ مارا وحی و ایمائے بود آن نہ از خود از ہمان جائے بود

ما ازو یابیم ہر نور و کمال وصل دلدار ازل بے او محال (سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۹۵) اور فرماتے ہیں۔آں گروہ حق کہ از خود فانی اند آب نوش از چشمۂ فرقانی اند (درثمین فارسی صفحہ ۱۵۳) سید شاں آنکہ نامش مصطفیٰؐ است رہبر ہر زمرۂ صدق و صفا است (درثمین فارسی صفحہ ۱۵۴) اور دیکھئے ہم ہوئے خیر امم تجھ سے ہی اے خیر رسلؐ تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے (درثمین صفحہ ۱۷) دوسری جگہ فرماتے ہیں۔محمدؐ عربی بادشاہ ہر دو سرا کرے ہے روح قدس جس کے در کی دربانی اُسے خدا تو نہیں کہہ سکوں پہ کہتا ہوں کہ اس کی مرتبہ دانی میں ہے خدا دانی اور فرماتے ہیں۔مصطفی مہر درخشاں خدا ست بر عدوش لعنت ارض و سما ست

از طفیل اوست نور ہر نبی نام ہر مرسل بنام او جلی (درثمین فارسی صفحہ۸۶) پھر فرماتے ہیں۔ختم شد بر نفس پاکش ہر کمال لاجرم شد ختم ہر پیغمبرے (درثمین فارسی صفحہ ۷) ان مختصر سے بیانات کے بعد پھر اگر کسی کو خلش ہو تو اس کو اللہ ہی سمجھائے دوسرا کون سمجھائے۔جو لوگ اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر کسی واقعہ کی قبل از وقت خبر دیتے ہیں ان کو عربی میں نبی کہتے ہیں۔عوام اپنی بے علمی سے ایسے لفظوں پر اڑ جاتے ہیں اور ان کی صریح کلام کی طرف توجہ نہیں کرتے۔( مثنوی میں ہے) شعر۔؎ آں کہ از حق یابد او وحی و جواب ہر چہ فرماید بود عین صواب نے نجوم است و نہ رمل است نہ خواب وحی حق واللّٰہ اعلم بالصواب از پے روپوش عامہ دربیان وحی دل گویند آں را صوفیان پھر آگے چل کر فرماتے ہیں۔اے مرا تو مصطفیٰ من چوں عمر از برائے خدمت بندم کمر فوائد الفواد میں حضرت سلطان المشائخ محبوب الٰہی محمد نظام الدین صاحب چشتی نے فرمایا ہے۔دیکھئے صفحہ ۲۳ قصہ حضرت شبلی جنہوں نے اپنے مرید کو ارشاد کیا کہ لَا اِلٰـہَ اِلَّااللّٰہَ شِبْلِیْ

آج 10 میں سے 10 باقی