مختلف مواقع پر کی جانے والی دعائیں
ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)
مختلف مواقع پر کی جانے والی دعائیں حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ کے چند نہایت قیمتی ارشادات کو اس نیت سے شائع کرتا ہوں کہ اگر احباب اس کو وقتاً فوقتاً پڑھ لیا کریں اور اس پر عمل کریں تو انشاء اللہ اس سے بہت فائدہ اٹھائیں۔۱۔گذشتہ سالانہ جلسہ کی پبلک تقریروں میں اور نیز ان خاص ہدایات میں جو حضرت نے انجمنوں کے پریزیڈنٹوں اور سیکرٹریوں کو فرمائیں حضور نے بہت زور اس بات پر دیا تھا کہ تمام احمدی احباب دنیا میں صلح اور آشتی کے ساتھ رہیں باہمی تفرقہ سے بالخصوص بچیں اور اپنے دلوں کو ہر قسم کے تباغض اور کدورتوں سے صاف کریں اور اگر کسی سے زیادتی بھی ہو جاوے تو دوسرا فریق صبر کرے۔صبر کرنے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت بڑا اجر ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔(البقرۃ: ۱۵۴)۔۲۔ہر فرض نماز کے بعد کم از کم تین بار اَسْتَغْفِرُ اللّٰہ بآواز بلند پڑھو۔۳۔ہر فرض نماز کے بعد ۳۳ دفعہ سُبْحَانَ اللّٰہ، ۳۳دفعہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ، ۳۳ دفعہ اَللّٰہُ اَکْبَر اور اس کے بعد لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَـہٗ لَـہٗ الْمُلْکُ وَلَـہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ یُحْیِیْ وَ یُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر۔۴۔وقتاًفوقتاً سُبْحَانَ اللّٰہ وَ بِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم پڑھ لیا کرو۔۵۔چونکہ ہماری جماعت کے لوگ تعداد میں قلیل اور طاقت میں کمزور ہیں اور مخالفین ہماری جماعت کی ایذا رسانی میں کوشاں رہتے ہیں۔اس لئے تمام جماعت کے لئے دعاکیا کرو (الممتحنۃ :۶) ترجمہ:۔اے ربّ ہمارے ہم کو نہ بنا تختہ مشق واسطے منکر لوگوں کے اور بخش ہم کو اے ہمارے ربّ تحقیق تو غالب اور حکمت والا ہے۔نوٹ:۔یہ قرآنی دعا ہے قرآنی دعاؤں کا رکوع اور سجدہ کی حالت میں پڑھنا ممنوع ہے۔
شر دشمناں کے دفع کے لئے مندرجہ ذیل دعا کا حکم فرمایا کرتے ہیں۔اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ۔۶۔سوتے وقت حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مندرجہ ذیل وظائف پڑھ لیا کرتے تھے تسبیح و مندرجہ ذیل فقرہ نمبر ۳ اور آیت الکرسی، سورہ کافرون، سورۃ اخلاص، معوذتین یعنی سورۃ الفلق اور الناس نیز مندرجہ ذیل دعا ئیں کروٹ پر لیٹ کر پڑھ لیا کرتے تھے۔اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ وَجْھِیَ اِلَیْکَ۔۔۔۔وَاَلْجَأَتْ ظَھْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَ رَھْبَۃً اِلَیْکَ لَامَلْجَأَ وَ لَا مَنْجَأَ مِنْکَ اِلاَّ اِلَیْکَ اَللّٰھُمَّ اٰمَنْتُ بِکِتٰبِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَ نَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ (صحیح بخاری کتاب الوضوء باب فضل من بات علی الوضوء)(یہ دعا صحیح بخاری سے ماخوذہے) ۷۔اپنے مکان اور شہر کے لئے دعا کرنا سنت ابراہیمی ہے۔چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کے لئے دعا فرمائی تھی (البقرۃ:۱۲۷)۔ہماری جماعت بھی اپنے مکانوں اور شہروں کے لئے( پڑھ لیا کرے)۔۸۔مندرجہ ذیل دعا تین دفعہ صبح کو اور تین دفعہ شام کو پڑھ لی جاوے۔بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(سنن ابی ماجہ کتاب الدعا باب مایدعوبہ الرجل ازاصبح و اذا أمسی) أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔(صحیح مسلم کتاب الذکر والدعا والتوبۃ والاستغفار باب فی التعوذ من سوء القضاء۔۔۔) ۹۔باہم محبت اور اخوت قائم رکھنے کے لئے مندرجہ ذیل دعا (الحشر:۱۱)یہ بھی قرآنی دعا ہے۔۱۰۔تمام غیر معمولی کاموں کے لئے حضرت نے استخاروں کے کرنے کی بہت تاکید فرمائی ہے (اہم کاموں میں مثلاًکسی کو دوکان یا کاروبار میں شریک بنانے میں، رشتے ناطے قائم کرنے میں ، دوستی لگانے میں، کسی کو ہمسفر یا طالب علم بنانے میںسات دفعہ استخارہ کر لیا کریں) اس کے لئے
ہدایات درج ہیں۔حضرت نے فرمایا شیخ محی الدین ابن عربی ایک استخارہ ہر روز آئندہ آٹھ پہر کے کاموں کے لئے کر لیا کرتے تھے۔سوائے ان اوقات کے جن میں نوافل کا پڑھنا ممنوع ہے۔مثلاً صبح صادق کے پھٹنے سے طلوع آفتاب تک یا نماز عصر کے بعد سے غروب آفتاب تک غرض معلومہ کو مد نظر رکھ کر کسی وقت دو رکعت نماز نفل پڑھی جاوے۔اس کے بعد دعا مندرجہ ذیل بعد فراغت از نماز ہاتھ اٹھا کر پڑھ لی جاوے یا نماز میں ہی تشہد کے بعد پڑھ لی جاوے۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ وَ اسْتَقْدِرُکَ بِقَدْرَتِکَ وَاسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ۔فَاِنَّکَ تَقْدِرُ وَلَا اَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُ وَاَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ۔اَللّٰھُمَّ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَاالْاَمْرَ خَیْرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَ مَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃِ امْرِیْ فَاقْدُرْہُ لِیْ وَ یَسِّرْہُ لِیْ ثُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْہِ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَا الْاَمْرَ شَرٌّ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃِ اَمْرِیْ فَاصْرِفْہُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْہُ وَاقْدُرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ ارْضِنِیْ بِہٖ۔(صحیح بخاری کتاب التھجد باب ما جاء فی التطوع مثنی مثنی) ترجمہ:۔یاالٰہی میں تیرے علم سے خیر مانگتا ہوں۔تیری قدرت میں سے طاقت مانگتا ہوں اور تیرے فضل عظیم میں سے فضل مانگتا ہوں کیونکہ تو سب طاقتوں والا ہے۔میں بیکس ہوں تو علیم ہے۔میں جاہل ہوں تو غیب کا جاننے والا ہے۔اگر تیرے علم میں یہ کام میرے دین دنیا اور عاقبت کے لئے اچھا ہو تو میرے لئے اسے مقدر کر دے اور میرے لئے آسان کر دے۔پھر اس میں مجھے برکت عطا فرما اور اگرتیرے علم میں یہ کام میرے دین و دنیا کے لئے برا ہو تو اس کام سے مجھے روک دے اور مجھے اس سے پھیر دے۔اور جیسے بھی یہ کام ہو مجھے اس میں خیر دے اور مجھے اس سے راضی کر دے۔استخارہ کرنے سے انسان اللہ تعالیٰ کو اپنا مشیر بنا لیتا ہے۔استخارہ کے معنے ہیں خیر و برکت طلب کرنا۔اس کا نتیجہ یہ ضروری نہیں ہوتا جیسا عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کام کے متعلق ضرورہی کوئی اشارہ فرمائے بلکہ یہ کہ اگر مجوزہ کام مفید ہو تو اس کے کرنے کی توفیق دے اور اس میں سہولت وبرکت رکھ دے اور اگر کام مفید نہ ہو تو اس سے روک دے اگر عربی دعا یاد نہ ہو تو اپنی زبان
میں اس کا مفہوم ادا کر دے۔۱۱۔علاوہ استغفار درود شریف لاحول اور سورۃ فاتحہ کے کلمہ طیبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ کا کثرت کے ساتھ ورد کرو۔۱۲۔صحبت نیک کے حصول کے لئے اَللّٰھُمَّ یَسِّرْ لِیْ جَلِیْسًا صَالِحًا (صحیح بخاری کتاب اصحاب النبیؐ باب مناقب عمار وحذیفہ)اور ترقی جماعت کے لئے(الصافات :۱۰۱)پڑھا کرو۔۱۳۔حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ کی شفایابی اور درازیٔ عمر کے لئے دعا کرنے کی ضرورت کو اس وقت بالخصوص خاکسار اپنی طرف سے تمام جماعت میں پیش کرتا ہے اور خود دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سر چشمہ ہدایت کو عرصہ دراز تک قائم رکھے اور ہمیں اس چشمہ سے فیض حاصل کرنے کی توفیق دے آمین۔اس کے علاوہ قدرت ثانیہ کے ظہور کے لئے دعائیں کرنا بھی جماعت کے لئے از بس ضروری ہے۔چاہیے کہ اس معاملہ میں تغافل نہ کیا جاوے۔اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا حَیَاتَھَاوَ اَعِذْنَا مِنْ وَبَائِھَا اَللّٰھُمَّ حَبِّبْنَا اِلٰی اَھْلِھَا وَ حَبِّبْ صَالِحِیْ اَھَلَھَااِلَیْنَا۔۱۴۔نماز میں تشہد کے بعد مندرجہ ذیل دعا کے پڑھنے کو حضرت خلیفۃ المسیح بہت ہی پسند فرماتے ہیں۔فرمایا کرتے ہیں کہ بعض ائمہ کرام نے اس دعا کے پڑھنے کو واجب قرار دیا ہے۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعِجْزِ وَ الْکَسْلِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ضِلْعِ الدَّیْنِ وَ غَلَبَۃِ الرِّجَالِ۔۱۵۔ہر ایک نئے شہر یا بستی میں داخل ہونے سے پہلے جس وقت وہاں کے مکانات پر نظر پڑے تو دعائے ذیل پڑھ لینا بہت فائدہ اور برکت دیتا ہے۔اَللّٰھُمَّ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَمَا اَظْلَلْنَ وَرَبِّ الْاَرْضِیْنَ السَّبْعِ وَمَا اَقْلَلْنَ وَرَبِّ الرِّیَاحِ وَمَاذَرَیْنَ وَ رَبِّ الشَّیَاطِیْنَ وَمَا اَضْلَلْنَ اَللّٰھُمَّ اَسْئَلُکَ خَیْرَ ھٰذِہِ الْقَرْیَۃِ وَ خَیْرَاَھْلِھَا وَ خَیْرَ مَا فِیْھَا وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ ھٰذَہِ الْقَرْیَۃِ وَ شَرِّ اَھْلِھَا وَ شَرِّمَا فِیْھَا اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْھَا اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْھَا ا