حضرت کا جواب
ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)
گی۔انشاء اللہ تعالیٰ ؎ مرا شیشہ بر دوش و باران سنگ نہ یارائے رفتن نہ جائے درنگ حضرت کا جواب فرمایا۔بعض غلطیاں مسلمانوں میں ہیں جو خدا تعالیٰ کے فضل سے دور ہوسکتی ہیں۔نادان فلاسفروں نے معیار صداقت پر کتابیں لکھی ہیں مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔اگر وہ کوئی ایسا معیار صداقت قائم کردیتے یا قائم ہوجاتا تو پھر اختلاف اٹھ جاتا۔دو بھائی ہوتے ہیں ایک ریاضی سے دلچسپی رکھتا ہے دوسرا لٹریچر سے۔میں نے ایک مرتبہ مولوی محمد علی سے کہا کہ فلسفہ کا ایک مسئلہ بتاؤ۔اس نے کہا کہ مجھے دلچسپی نہیں۔حالانکہ وہ ایم۔اے ہیں۔اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ مذہب کے معاملہ میں ایک شخص خود ایک پتھر کو تراشتا ہے اور باوجود اس کا خالق ہونے کے اس کے آگے سجدہ کرتا ہے دوسرا درخت کے سامنے سجدہ کرتا ہے اور تیسرا قبر کو معبود بنا لیتا ہے۔میں نے ایک رئیس کو دیکھا کہ اپنے ہاتھ سے مٹی کا عضو تناسل بنا کر آپ ہی اس کی پوجا کرتا تھا۔کیا یہ عقل وفکر کی بات ہوسکتی ہے۔غرض معیار صداقت قائم نہیں ہوسکتا وہ معیار صرف خدا کا فضل ہے اس پر ہی کام چلتا ہے۔ملامتی فرقہ کے اعمال اختیار کرنے سے اصلاح کا خیال غلطی ہے۔یہ فرقہ کم عقلی سے پیدا ہوا اور شیطان کے پنجہ میں گرفتار ہے۔سب سے زیادہ ملامتی انبیاء علیہم السلام ہوتے ہیں ان سے بڑھ کر ملامت کیا کسی کو ہوئی؟ کبھی نہیں۔نہ کسی امیر کو نہ فقیر کو۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کو وہ ملامت ہوئی کہ ملک چھوڑنا پڑا۔حضرت لوط اور حضرت ابراہیم علیہما السلام کو بھی ملک چھوڑنا پڑا اور اسی طرح پر آنحضرت ﷺ اور آپ کے اتباع کو کس قدر ملامت ہوئی۔اس زمانہ میں آنحضرت ﷺ کے بعد حضرت صاحب کو جس قدر گالیاں دی گئی ہیں کیا کسی ننگے فقیر کو بھی دی گئی ہیں۔ایسے فقیر جو ملامتی بنتے ہیں انہیں تو مجذوب کہہ دیتے ہیں اور
ر وہ پھر اس قدر بڑھ جاتے ہیں کہ شراب پیتے ہیں اور زنا کرتے ہیں۔اور لوگ کہہ دیتے ہیں کہ خلقت اندھی ہے۔اصل فرقہ مُلامتی انبیاء علیہم السلام اور ان کے اتباع کا ہے جس قدر انسان نیک ہوگا اور امربالمعروف اور نہی عن المنکر کرے گا اسی قدر ملامت بڑھ جائے گی اور خلقت دشمن ہوجائے گی۔اپنی تبلیغ میں جب تم کھول کر سلسلہ کا ذکر کرو گے یاعیسیٰ کی خدائی اور بتوں کو خدا بنانے اور گورونانک کو اوتار قرار دیئے جانے کی مخالفت کرو گے خوانخواہ ملامت ہوگی اور لوگ دشمنی کریں گے۔حق گو سے بڑھ کر ملامتی کون ہوسکتا ہے۔اس لئے انبیاء علیہم السلام کی مخالفت ہوئی اور ان کے خلاف خطرناک منصوبے ہوئے اور انہیں ایذائیں دی گئیں یہاںتک کہ ترک وطن کرنا پڑا۔یہ ملامت ہی کا نتیجہ تھا اور یہ ملامت خلاف شریعت افعال سے پیدا نہیں ہوئی تھی بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکموں پر چلنے سے اندھی دنیا نے ان کی مخالفت کی۔مجھے اللہ تعالیٰ کی کتاب سے محبت ہے۔ایک مرتبہ میں سیالکوٹ حضرت صاحب کے ساتھ گیا۔لوگوں نے کہا کہ کچھ سناؤ۔میں نے ( الحشر : ۱۹) پر وعظ کہا۔شام ہوگئی لوگ چلے گئے۔ایک آدمی نے ایک شخص سے پوچھا کہ آج نورالدین نے کیا وعظ کیا۔اس نے کہا کہ پر تقریر کی ہے۔وہ بولا کہ نورالدین منافق ہے اس نے مرزا صاحب کا ذکر نہیں کیا۔لوگوں نے یہ بات مجھے پہنچائی۔میں نے کہا کہ میں تو ملامتی ہوں۔اس نے ایسا کہا تو کیا ہوا ؟ممکن ہے اس کے دوستوں نے ملامت کی ہوگی۔وہاں تو سب احمدی تھے پھر اگر میں نے مرزا صاحب کا ذکر نہیں کیا تھا تو کس کے خوف سے۔مگر نہیں انبیاء علیہم السلام کے سچے اتباع ملامتی ہوتے ہیں۔ان کی غرض لوگوں کو خوش کرنا اور اپنی تعریف سننا نہیں ہوتی۔میںنے انہیں یہ بھی کہا کہ اسے یہ آیت سنادو۔… الاٰیۃ(الزمر : ۴۶)۔کیا مطلب کہ اگر جناب الٰہی کا ذکرکیا جاوے تو بعض بے ایمان دل برا مناتے ہیں۔کشمیر میں اگر واعظ شیخ ہمدانی اور سید عبدالقادر جیلانی ـؒ کا ذکر نہ کریں تو لوگ دشمن ہوجاتے
ہیں۔وہاں خطبہ میں بھی یہ ذکر لازمی ہے۔چشتی ہوں تو خواجہ معین الدین چشتی کا اور نقشبندیوں میں خواجہ نقشبند کا اور قادریوں میں عبدالقادر اور شیعہ میں امام حسین ؓ کا ذکر ہوتو یہ لوگ خوش ہوتے۔مگر یہ خوشی تو اللہ کے سوا مخلوق کے ذکر سے ہوئی ایسے کو کہیں گے کہ یہ بڑا مومن ہے۔ان کی عظمت اس کے دل میں ہے۔مگر مومن حقیقی امر بالمعروف کرناچاہتا ہے اس کے دل میں محض خدا تعالیٰ کی عظمت ہوتی ہے۔غرض ملامتی اس کو نہیںکہتے جو ننگ دھڑنگ پھرے۔نبیوں کی اتباع کئے جاؤ اسی کی ضرورت ہے اور نبی کی اتباع ہی کا حکم ہے۔رہی ریا اس کے متعلق میں تمہیں دو فقیروں کا واقعہ سناتا ہوں جن کو میری آنکھوں نے دیکھاہے۔ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ کو بھی ریا آتی ہے۔انہوں نے جواب دیا کہ کیا ان جانوروں، بیلوں اور گھوڑوں کے سامنے نماز پڑھتے ہوئے تمہیں ریا آتی ہے۔اس نے کہا نہیں۔اس پر انہوں نے کہا کہ ہماری نماز کے وقت لوگوں کی حقیقت بیلوں سے زیادہ نہیں تو ہمیں ریا کیوں آئے؟ ایک سرکاری حکم ہے مثلاً یہ کہ نماز پڑھو۔پس تمہارا کام یہ ہے کہ اس کی تعمیل کرو نفس کہتا ہے لوگ دیکھتے ہیں۔بہت اچھا دیکھیں ہمیں اس سے کیا ہم نے صرف تعمیل ارشاد ربانی کرنی ہے۔شیخ غزالی صاحب بڑا تشدد کرتے ہیں ان کی کتابوں کو دیکھا جاوے تو وہ بہت ڈراتے ہیں۔شیخ محی الدین ابن عربی ایسی امید دلاتے ہیں کہ بہشت میں ہی چلے جانا ہے۔قرآن مجید کو آپ پڑھیں اور اس پر عمل کریں اور تدبر کریں۔اوّل وقت نماز پڑھنی چاہیے اور کبھی اس کی پرواہ نہیں ہونی چاہیے کہ کوئی دیکھتا ہے یا کیا کہتا ہے۔میں پھر کہتا ہوں کہ سب سے بڑھ کر ملامتی انبیاء ہوتے ہیں آنحضرت ﷺ کو کیا کچھ کہا گیا کاہن، شاعر، مجنون، ساحر ، (المومنون : ۲۵)پھر اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا۔حضرت صاحب کے حق میں لوگوں کے فتوے دیکھے اور سامنے ان کو کہتے سنا۔پھر اپنے حق میں گالیاں سنیں اور فتوے دیکھے۔مگر میں اس راہ کو مبارک سمجھتا ہوں کیونکہ یہ انبیاء کی اطاعت کی راہ ہے اور نبی کی اتباع میں سب سے بڑی ملامت ہے۔برخلاف اس کے جو ملامتی آپ بنے ہیں۔میں
نے دیکھا ہے کہ وہ پوجے گئے ہیں۔میرے سامنے جب کوئی شخص نذر رکھتا ہے تومیرا دل کانپ جاتا ہے کہ خدا جانے یہ مجھے کیا سمجھتا ہے۔اس کو یہ خیال ہوگا کہ خدا کے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں اور یہاں یہ حال ہے کہ چھ ماہ سے پڑے ہیں بوجہ بیماری۔نذور کے مصرف نہیں دیکھ سکا۔میر اخدا کھانے کے لئے تو عجیب طور پر بھجواتا ہے یاغستان سے دو روپیہ کچھ آنے جو نہایت اطیب تھے اس نے بھجوا دیئے۔مجھے سکھوں اور چینیوں نے بھی دیا جن کو مجھ سے کچھ تعلق نہ تھا۔ہمارے ایک بزرگ ہوئے ہیں ان کے ایک بھائی شیخ محمد تھے ان کی بی بی کا نام ام حبیبہ تھا۔وہ اس قدر ذکر شغل میں بڑھیں کہ انہوں نے ذکر الٰہی کے لئے نوافل کو چھوڑدیا۔پھر اور اور ترقی کی تو سنت غیر موکدہ کو چھوڑا۔پھر جو او رلذت بڑھی تو سنن موکدہ میں فرق آنے لگا۔خاوند کو فکر ہوئی کہ بیوی ترقی کررہی ہے۔انہوں جو دریافت کیا تو کہا کہ ذکر الٰہی میں اس قدر ذوق شوق ہے کہ سنن اور نوافل نہیں پڑھتی۔میاں نے کہا کہ آپ لاحول کا بھی ذکر کریں۔وہ لاحول پڑھنے لگی۔دیکھا کہ مصلے پر ہنومان آگیا ہے۔تو بی بی صاحبہ نے اسے دھتکار دیا اور کہا کہ یہ کیوں؟ ہنومان نے کہا کہ یہاں تو ہمارا ہی دخل تھا یہ اب کیا کرتوت شروع کردی۔تم تو ہمارے قابو میں آگئی تھیں۔اتنے میں میا ں بھی آگئے اور انہوں نے پوچھا کیا حال ہے؟ تو کہا کہ اب تو نوافل اور سنن پڑھا کریں گے۔غرض یہ خوب یاد رکھو۔بزہد و ورع کوش و صدق و صفا و لیکن میفزائے بر مصطفی ہمیں کافی دین مل گیا ہے نفس ریا کرے کرنے دو۔ہم فرمانبرداری کرتے ہیں اسے کہہ دو کہ تو خود سزا پائے گا۔ہم پھر تاکید کرتے ہیں کہ ہر شیطانی وسوسہ کا علاج لاحول ہے۔ہم نے شیطان کو دیکھاہے اور اس کے بھاگنے کا بھی تجربہ کیا ہے۔نورالدین کے پہلے صفحہ پر اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ تین مرتبہ لکھا ہے اور لاحول تین مرتبہ۔جب میں اللہ تعالیٰ ہی کے فضل سے نورالدین لکھتاتھا تو میںنے دیکھا کہ ہندؤوں کے گھر میں میری شادی ہوئی ہے۔وہ ساس کہتی ہے کہ آخری پوجا ایک مندر میں کر آؤ تو پھر لڑکی کو لے جاؤ۔وہ مجھے