مسلمانوں کی حالت

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

فضل و کرم سے مرزا صاحب کے بعد میں نے سلسلہ کی ضروریات کے لیے اپنے چندوں میں پہلے سے زیادتی کردی ہے۔غرض میری خواہش نہ پیر بننے کی تھی اور نہ ہے۔اور اب جو خدا تعالیٰ نے مجھے اس منصب پر مقرر کردیا میں خدا تعالیٰ کے اس فضل کی بے ادبی سمجھتا ہوں اگر اس سے پہلو تہی کرتا۔اس پیر بننے نے میرے مشاغل میں زیادتی کردی۔قوم کے جوانوں ، بچوں، بوڑھوں، عورتوں، لڑکیوں، بیماروں، مقدمات میں مبتلا، زیرباروں اور مختلف قسم کے حاجت مندوں کے لیے مجھے بہت وقت دعاؤں میں صرف کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور میں خدا ہی کی توفیق سے اس فرض کو ادا کرتا ہوں جس طرح پر پیر بننا مشکل ہے اسی طرح مرید بننا بھی سہل نہیں ہے۔بیعت کے معنے بک جانا ہے۔جو شخص بک جاتا ہے اس کا پھر اپنا کچھ نہیں رہتا۔اپنی تمام آرزوؤں اور خواہشوں کو چھوڑ دینا پڑتا ہے اور پیر کی سچی فرمانبرداری حسن ظن کے ساتھ لازمی ہوجاتی ہے۔میں اپنے فرائض کو سمجھتا ہوں مگر تمہیں مرید ہونے سے پہلے سوچ لینا چاہئے کہ تم کس قدر نازک ذمہ واری کے لیے آگے بڑھتے ہو۔بڑی دعائیں اور استخارے کرنے چاہئیں۔پیری مریدی کچھ آسان نہیں ہے اور نہ یہ تر نوالہ ہے جو آسانی سے منہ سے اتر جاوے خدا کے فضل سے ہی بیڑا پار ہوتا ہے۔(الحکم جلد۱۶ نمبر۱۱ مؤرخہ ۲۱؍ مارچ ۱۹۱۲ء صفحہ ۴،۵) ملفوظات حضرت خلیفۃ المسیح (مرقومہ محمد عبداللہ بوتالوی) مسلمانوں کی حالت فرمایا۔مسلمانوں میں آیات الکتاب کاکفر بہت ہے اسی وجہ سے مسلمان تباہہورہے ہیں۔کنجر اور کنچنیاں اور بھڑوے سب مسلمان کہلانے والے ہیں۔جیل میں بھی مسلمان زیادہ جاتے ہیں۔میں نے ایک جیل کی بابت دریافت کیا۔۳۳۵ قیدیوں میں سے ۳۲۲ مسلمان تھے۔ایک نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے۔میں نے کہا کہ چلو ذرا

مدرسہ کا حال بھی معلوم کریں۔وہاں چودہ سو میں سے ۱۴ طالب علم مسلمان تھے۔زانی اور لونڈے باز اکثر مسلمان۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر لواطت کا ذکر قرآن مجید میں نہ ہوتا تو مجھے معلوم ہی نہ ہوتا کہ یہ بھی بدکاری ہوتی ہے۔میری فطرت بھی اس بات کو تسلیم نہ کرتی تھی۔ایک دفعہ میں نے جب طب کی کتاب میں مرض اُنبہ کا حال پڑھا تو میں نے نہ مانا کہ ایسے الٹے فعل کا وجود بھی دنیا میں موجود ہے اور کہ یہ کام انسان کرسکتا ہے۔پھر ڈاکہ مارنے والے اکثر یہی لوگ ہیں۔پھر عورتوں کو جائداد کا حصہ دینے سے مسلمانان پنجاب نے انکار کردیا ہے۔یہ کتنا ظلم اور قرآن شریف کی خلاف ورزی ہے۔ہمارے ایک دوست رئیس تھے۔میں اس وقت جوان تھا۔ہمارے ساتھ مذہبی لڑائیاں ہوتی رہیں وہ ہمارا ساتھ دیتے تھے۔ایک اور رئیس ان کے مقابلہ کا تھا۔جب وہ ملا تو اس نے کہا کہ تم نورالدین کے پاس کیا جاتے ہو وہ تو وہابی ہے۔وہ دونوں رئیس ضلع کی کمیٹی میں شریک تھے۔جب وہ دونوں کمیٹی پر چھاؤنی گئے تو ہیڈکلرک کو کہا کہ بندوبست کی مسل لاؤ۔وہ امیر بھی آگیا۔اس کو مسل کا وہ مقام نکال کر دکھایا کہ جہاں پر عورتوں کو حصہ جائداد دینے کا فیصلہ درج تھا۔مہتمم بندوبست نے لڑکیوں کے بارے میں سوال کیا ہوا تھا اور اس امیر نے جواب لکھایا ہوا تھا کہ ہم ان کو حصہ نہیں دیں گے۔پھر مہتمم نے سوال کیا کہ تمہارا رسول تو دیتا تھا مگر اس نے پھر یہی لکھایا کہ ہمارا رواج نہیں ہے۔اس پر اس نے پوچھا کہ رفع یدین کو تم جانے دو یہاں تم نے کیا کیا ہے۔وہ نادم ہوکر لاجواب ہوگیا۔فرمایا۔مسلمانوں میںکسل بہت ہے، خودپسندی اور خود غرضی بہت ہے۔میرے دیکھتے دیکھتے گیارہ ریاستیں برباد ہوگئیں۔سمر۱قند، بخا۲را، یار۳قند، دہلی۴، اود۵ھ، زنجبا۶ر، مصر۷، ٹیونس۸۔اب ایر۹ان بھی جاتی ہے اور عرب کاسارا کنارہ جاتا ہے۔طرابلس۱۰ پر لڑائی ہے، مراکش بلا لڑائی کے لے لیا ہے۔یہ سب کچھ ہورہا ہے مگر مسلمانوں کے کانوں پر جوں نہیں چلتی۔  (الشوریٰ :۳۱)۔

آج 10 میں سے 10 باقی