حضرت خلیفة المسیح کا خاص درس

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

(بنی اسرائیل:۳۳) زنا کے قریب بھی نہ جاؤ، یہ بڑی بے حیائی اور بری راہ ہے۔اس شخص نے اس بات پر عمل کیا اور وہ خدا کے فضل سے محفوظ رہا۔۲؎ ۱؎ (ماخوذ از ایک دینی سفر الحکم جلد ۱۶نمبر ۱۴مورخہ۱۴؍اپریل۱۹۱۲ء صفحہ۱۰،۱۱) ۲؎ (ماخوذ از ایک دینی سفر الحکم جلد ۱۶نمبر ۱۵،۱۶مورخہ۲۸؍اپریل۱۹۱۲ء صفحہ۱،۲) ملفوظات حضرت خلیفۃ المسیح (مرتّبہ محمد عبداللہ صاحب بوتالوی) حضرت خلیفۃ المسیح کا خاص درس مورخہ ۱۰ ؍مارچ ۱۹۱۲ء نماز مغرب کے بعد حسب معمول صاحبزادہ حضرت خلیفۃ المسیح میاں عبدالحی صاحب قرآن شریف کا سبق پڑھ رہے تھے اور ایک کثیرتعداد دیگر طالب علموں کی بھی موجود تھی جو کہ روزانہ اس درس میں شریک ہوا کرتے تھے۔اثنائے درس میں میاں شریف احمد صاحب صاحبزادہ خورد حضرت مسیح موعود صاحب علیہ السلام کسی ضرورت کے واسطے باہر جانے لگے تو حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایاکہ جلدی واپس آنا۔پھر فرمایا کہ ایک شاہ عبدالرحیم بزرگ تھے ان کو خدا تعالیٰ نے توجہ دلائی کہ گنو اس وقت کتنے آدمی موجود ہیں۔انہوں نے گن لئے۔پھر الہام ہوا کہ آج عصر کی نماز جس قدر لوگ تمہارے پیچھے پڑھیں گے سب جنتی ہوں گے۔ایک آدمی سے وہ خوش نہ تھے۔جب انہوں نے نماز شروع کی تو وہ آدمی موجود تھا۔جب نماز ختم کی تو دیکھا کہ وہ آدمی پیچھے نہیں ہے۔آدمی گنے تو پورے تھے۔پوچھا کہ ان میں کوئی اجنبی آدمی آکر شامل ہوا ہے؟ آخر ایک اجنبی آدمی پایا گیا۔اس سے پوچھا کہ تم کس طرح شامل ہوگئے۔اس نے کہا کہ میں جارہا تھا اور میرا وضو تھا جماعت کھڑی ہوئی دیکھی میں نے کہا کہ میں بھی شامل ہوجاؤں۔پھر وہ دوسرا آدمی آگیا۔اس سے پوچھا کہ تم کہاں چلے گئے تھے۔اس نے کہا کہ میرا وضو ٹوٹ گیا تھا اور میں وضو کرنے گیا تھا۔مجھے وہاں دیر ہوگئی اتنے میں

نماز ختم ہوگئی۔یہ معاملہ ہمارے درس سے بھی کبھی کبھی ہوتا ہے۔یہ خدا کا فضل ہے۔ہم نے آج ایک دعا کرنی ہے وہ دعا بڑی لمبی ہے مگر سب دعا اس وقت نہیں کریں گے۔ہمارا دل چاہتا ہے کہ جس قدر لوگ اس وقت درس سن رہے ہیں اللہ تعالیٰ ایسا کرم کرے کہ اس دعا سے کوئی محروم نہ رہے۔خوب یاد رکھو کہ اللہ ایک ہے اور وہ سب صفات کاملہ سے موصوف اور سب برائیوں سے منزہ ہے۔اس کا نام اللہ ہے، ربّ ہے، رحمن ہے، رحیم ہے، مالک یوم الدین ہے۔ان اسماء کاملہ سے وہ موسوم ہے۔عبادت کے لائق صرف وہی ہے بندگی صرف اسی کی چاہیے۔اور ملائکہ پر ایمان لاویں وہ اللہ کی مخلوق ہیں وہ مومنوں کو نیک تحریکیں دیا کرتے ہیں۔ہم کو چاہیے کہ ان کی نیک تحریک کو مانا کریں۔شیاطین بدی کی تحریک کرتے ہیں وہ کوئی نہ کوئی شریعت حق کے اوپر حملہ کرتے رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم کو اس کے داؤ سے محفوظ رکھے۔اللہ کی کتاب پر ہمارا خاتمہ ہو۔نبی سب سچے ہیں۔جزا وسزا کا معاملہ سچا ہے۔ہمیں اپنا مال خدا کی راہ میں لگانا چاہیے۔ہمیں چاہیے کہ نماز پڑھیں، روزے رکھیں، بدیوں سے بچتے رہیں۔دین کے خادم ہوں۔اللہ کی تعظیم میں ہم چست ہوں اور اس کی مخلوق کا اکرام کرنے اور بھلائی کرنے میں چست ہوں۔ہم کسی کے ساتھ عداوت کرکے گمراہ نہ ہوجاویں۔اللہ تعالیٰ تم کو توفیق دے کہ اللہ کی باتیں اور اس کے دین کو دنیاوی لالچ سے خراب نہ کرو اور اللہ پر توکل کرو۔میرا وہ مطلب حاصل ہوگیا ہے۔الحمدللہ کہ راقم الحروف حسن اتفاق سے اس درس میں شامل تھا۔اللہ تعالیٰ عاجز کے حق میں بھی حضرت خلیفۃ المسیح کی دعا کو منظور فرماوے۔آمین   (اٰل عمران:۸۰)۔اس آیت کے ضمن میں فرمایا کہ یہ بڑی پہچان ہے شریر اور پاکباز کی۔شریر لوگ اپنی بڑائی کا بہت اظہار کرتے ہیں۔پاکوں کے منہ سے نہ نکلے گا۔حاتم کا بیٹا عدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی

آج 10 میں سے 10 باقی