پارہ اول۔ رکوع اول
ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)
راہ نکلتی ہے۔آنحضرت ﷺ تک کو تو حکم ہوتا ہے کہ (طٰہٰ : ۱۱۵)دعا مانگ کہ اے ربّ میرا علم بڑھا۔جب یہ دعا آپ کی ہے ﷺ تو ہم کون ہیں جو کامل ہو چکے۔یہ سب صراط مستقیم ہے۔فطرت انسانی انسان کی منی کے ان کیڑوں میں جو کچھ بننے والے ہوتے ہیں تین صفات عجیبہ پائے جاتے ہیں۔(۱) چلنے میں انحراف نہیں کرتے۔ادھر اُدھر نہیں ہوتے سیدھا چلتے ہیں۔(۲) پیچھے نہیں ہٹتے۔(۳) ان کا ایک انتہائی مقصد ہوتا ہے کہ انڈے کے اندر گھس جائیں۔اس مقصد کو نہیں چھوڑتے۔ان ہر سہ باتوں کی ہم کو اب بھی ضرورت ہے۔انسان کی ترقی اگر ہر آن جاری نہ رہے تو وہ مر جاتا ہے۔ہر آن دوران خون کے چلتا رہنے کی ضرورت ہے جو انسان کل تھا وہ آج نہیں۔ہر آن جسم میں ایک تغیر ہے۔ہم بچے تھے، جوان ہوئے، اب بوڑھے ہو گئے۔وہ جسم جو بچپن میں تھا وہ کہاں ہے۔اسی طرح ہر وقت علم میں بھی ترقی چاہئے۔کل والا علم آج کے واسطے بس نہیں اور اسی طرح عمل میں ترقی ضروری ہے۔سورۃ البقرۃ پارہ اوّل۔رکوع اوّل یہ کی دعا کا جواب ہے۔آنحضرت ﷺ نے یہ ایک ہی کتاب دیکھی، لکھی، پڑھی، پڑھائی ، سنی اور سنائی۔اس کے سوائے آپ نے کوئی اور کتاب نہ دیکھی۔یہود و نصاریٰ کو کہا گیا تھا۔(الصافات:۱۵۸) مگر کوئی نہ لایا۔(اور لاتے کہاں سے۔ان کے پاس کوئی کتاب اپنی اصلی حالت پر موجود تو تھی ہی نہیں۔نبی کے
سامنے کتاب پیش کرنا کوئی آسان امر نہ تھا۔عوام کے سامنے پیش کر لینا اور کہہ دینا کہ یہ خدا کا کلام ہے آسان امر ہے مگر خداکے نبی اور پھر خاتم النبیین کے سامنے بائبل یا اس کے اجزاء رکھے جاتے تو ساری قلعی کھل جاتی۔آخر انبیاء اور ان کے انکشاف کی کہانیاں تو انہوں نے سنی ہوئی تھیں۔جرأت ہی نہ ہوئی کہ کوئی کتاب افضل الرسل کے سامنے پیش کرے۔مدعی بنیں کہ یہ خدا کا کلام ہے۔ایڈیٹر) ۔نہ اس کتاب میں کوئی ہلاکت کی بات ہے اور نہ کوئی شک و شبہ کی جگہ ہے۔کتاب کی تو یہی حالت ہے باقی کوئی اور آدمی شکی ہواس کے لئے جواب موجود۔( دیکھو کو )۔۔یہ وہ ہدایت ہے جسے سورۂ فاتحہ میں طلب کیا گیا تھا۔اسے سیکھو اور اس پر عمل کرو۔اس راہ پر چلو یہ خدا نے تمہارے لئے بنایا ہے۔مُتَّقِیْن۔تمہاری دعا قبول ہوئی۔خدا نے متقی بننے کا طریقہ بتلا دیا۔پہلے جس قدر متقی دنیا میں گزرے اور جو آئندہ متقی ہوں گے ان کے طریق بھی سب اس میں درج کئے گئے۔یہ کامل ہدایت نامہ ہے۔فرمایا اللہ تعالیٰ نے(النساء : ۲۷) اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ پہلے نیک لوگوں کی راہیں تم پر ظاہر کرے اور ان پر تجھے چلائے اور تم پر رجوع برحمت ہو۔اللہ تعالیٰ کو سب علم ہے کہ پہلے لوگوں کی کیا راہیں تھیں اور وہ اپنی حکمت کا ملہ سے اُنہیں تم پر کھولتا ہے۔۔اس آیت شریفہ میں کامیابی کے تین اصول بتلائے گئے ہیں۔ایمان۱ بالغیب ، د۲عا اور اللہ کی ۳راہ میں خرچ کرنا۔دراصل ہر ایک کام جس کو انسان اختیار کرے اس میں انسان تب ہی کامیاب ہو سکتا ہے جبکہ یہ تین کام کرے۔سب سے اوّل غیب سے کام لیا جاتا ہے۔تمام ریاضی کی بنیاد غیب پر ہے۔نقطہ، دائرہ اور خط سب فرضی ہوتے ہیں اور اسی پر سب ریاضی کا علم بنتا ہے۔علم حساب بھی فرضی باتوں سے شروع ہوتا ہے۔لڑکوں کو سوال حل کرنے کے لئے دیا جاتا ہے کہ ایک شخص کے پاس دس ہزار روپیہ
ہے۔وہ تجارت کرتا ہے اس بھائو خریدتا ہے اُس بھائو بیچتا ہے۔بتلائو کیا منافع ہو گا۔یہ سب فرضی باتیں ہیں نہ کوئی شخص ہے، نہ کچھ روپیہ ہے، نہ کوئی تجارت ہے لیکن اسی سے بچہ بڑا حساب دان بن جاتا ہے۔پولیس بھی غیب سے کام چلاتی ہے۔اس کو پکڑو، اس کی تلاشی لو، آخر مقدمہ نکل ہی آتا ہے۔ایسا ہی دعا اور توجہ ہے۔میری تحقیق ہے کہ جو شخص ہدایت کے واسطے دعا نہیں مانگتا وہ کبھی فائدہ نہیں اُٹھاتا۔تیسراگُر کامیابی کا خرچ کرنا ہے۔ہر ایک کام کے واسطے پہلے کچھ خرچ کرنا پڑتا ہے پھر اتنا ہی نفع ہوتا ہے۔ریل بنائی جاتی ہے۔ایک میل پر ایک لاکھ روپے کے خرچ کا اندازہ ہوتا ہے۔جب یہ خرچ ہو چکتا ہے توپھر آمدنی بھی کروڑوں کی ہوتی ہے۔۔پہلے لوگوں کو جو ہدایت نامے آئے وہ سب قرآن شریف میں موجود ہیں۔ہمیں کیا معلوم ہے کہ جہان کب سے ہے اور خدا کے نبیوں اور رسولوں او رکتابوں کا کیا شمار ہے۔یسوعی لوگ دنیا کی عمر پانچ چھ ہزار سال قرار دیتے ہیں اور آریہ لوگ بھی کچھ ہندسے لکھ کر دنیا کی عمر قرار دیتے ہیں مگر قرآن شریف نے کوئی حد بندی نہیں کی۔ہاں اُن تمام مشترکہ ہدایت کی باتوں کو جو پہلوں پر نازل ہوئیں اور ہمارے لئے ضروری ہیں اس پاک کتاب میں جمع کر دیا ہے۔آیت۵۔مُفْلِحُوْنَ۔مظفر و منصور کا میاب۔یہ ہدایت یافتوں کا نشان ہے۔اگر آجکل مسلمان ہدایت پر ہوتے تو وہ ایسے ذلیل و حقیر نہ بنتے بلکہ اپنے ہر کام میں مظفر و منصور ہوتے۔آیت ۶۔کفار تین قسم کے ہوتے ہیں۔(۱) وہ جو بات کو سنتے ہی نہیں اور انکار کرتے چلے جاتے ہیں۔(۲) و ہ جو بات کو سن تو لیتے ہیں مگر کچھ توجہ نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ ہاں ایسی باتیں سنا ہی کرتے ہیں۔اور یہ دلیلیں سنی ہوئی ہیں۔کچھ قابل توجہ نہیں۔(۳) تیسرے وہ جو توجہ کرتے ہیں مگر اچھی چیز کو سمجھ کر بھی قبول نہیں کرتے۔