رکوع ۶

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

آپ نے خالد بن ولید کو دومۃ الجندل بھیجا۔وہاں یہود سے لڑائی ہوئی اورا کیدر یہود کا رئیس اعظم قید ہوگیا۔اکیدر جب آنحضرتؐ کے سامنے لایا گیا اس نے جزیہ منظور کیا اِس واسطے رہا کیاگیا اور بدستور رئیس بنایاگیا۔پھرآنحضرتؐ نے ہرقل کو خط لکھا اور چونکہ بڑا بھاری سفر فوج کو طے کرنا پڑا اور تبوک میں کھانا، چارہ، پانی زیادہ تھا اور نیز ہرقل کی خبر کو جاسوس بھیجے گئے تھے اِس لئے آپ بیس روز وہاں ٹھہرے۔تبوک نصف راہ شام سے تھا وہاں معلوم ہوا ہرقل کو اندرونی مشکلات ایسے آپڑے ہیں کہ وہ مدینے کو فوج نہیں پہنچا سکتا اِس لئے وہاں سے واپس تشریف لائے۔رکوع ۶ آیت ۱۔کے معنے ہیں بہادر سپاہی اے بہادر سپاہی یعنی اسحق کی اولاد تم میرے وہ احسانات یاد کرو جو میں نے تم پر اور تمہارے بزرگوں پر کئے۔احسان اللہ تعالیٰ نے اس لئے یاد دلائے کہ یہ انسان کا فطری تقاضا ہے کہ جب وہ اپنے محسن کے احسانات یاد کرتا ہے تو خواہ مخواہ اُس کے دل میں اپنے محسن کی محبت پیدا ہوتی ہے اور اس کا دل چاہتا ہے کہ میں بھی اپنے محسن کو کسی طرح سے خوش رکھوں۔اُس کی فرمانبرداری اور اس کا شکریہ ادا کروں کہ شکریہ اور فرمانبرداری میں خدا کی رحمت اور اُس کے فضل کی ترقی کا راز پنہاں ہے۔اس لئے خدا نے فرمایا کہ پھر اگلی آیت میں یہ فرما کر ڈرایا کہ۔ایک طرف تم کو میں اپنے احسانات اس لئے یاد دلاتا ہوں کہ تا تمہاری سوئی ہوئی فطرتیں بیدار ہو کر محسن کے بھیجے ہوئے شخص کو تسلیم کر لیں۔اگر تم میرے بھیجے ہوئے یعنی محمد رسول اللہ ﷺ کی اتباع کرو تو یا درکھو کہ جیسی بزرگی میں نے تم کو اپنے اور انبیاء کے قبول کرنے پر دی تھی ویسی اب دوں گا اور تمہارے تمام خوف حزن  کے ماتحت دور کر دوں گا لیکن اگر تم اس کی اتباع نہیں کرو گے تو یاد رکھو کہ ایک وہ دن آنے والا ہے کہ

اس وقت کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا۔نہ اُس روز کسی کی سفارش قبول ہو گی اور نہ کسی کو جرمانہ لے کر بغیر سزا کے چھوڑا جاوے گااور نہ وہاں پر کوئی کسی کی مدد کر سکے گا۔آیت ۲۔۔یوم سے مطلب قیامت کا دن بھی ہے اور وہ دن بھی ہے جو خدا نے کفار کو جنگ بدر میں قیامت کے ثبوت میں دکھلایا۔کیونکہ مومن اور مسلمان تو جزا و سزاکو اپنے عقیدہ کے موافق یقین جانتے ہیں۔پر کفار کی تسلی بھی توضروری تھی کہ دیکھو جس طرح اس دنیا میں جب تم کو خدا کے عقاب سے کوئی نہ بچا سکا تو قیامت میں تم کو کون بچا سکتا ہے اور یہود کے لئے تو وہ دن ہے جب جلا وطن ہوئے اور قریظہ قتل ہوئے۔آیت ۳۔پھر بنی اسرائیل کو اپنے احسانات یاد دلا کر فرماتا ہے کہ دیکھو اس زمانہ کو یاد کرو جبکہ فرعونی تمہاری لڑکیوں کو زندہ رکھتے تھے اور تمہارے لڑکوں کو ذبح کرتے تھے۔پھر دیکھو ہم نے تم کو ان سے نجات دلائی اور تمہاری آنکھوں کے سامنے ان ظالموں کو غرق کیا۔کیا یہ کچھ تھوڑا سا احسان تھا۔پھر جب ہم نے موسیٰ کو کتاب کا وعدہ دیا اور وہ جیسا کہ عبادت الٰہی کے لئے تنہائی کے لئے نہایت مناسب موقع ہوتا ہے کوہ طور پر تم سے علیحدہ چلا آیا تو تم نے اس کے بعد میں خدا کے احسانات کو بھلا دیا اور ایک بچھڑے کو اپنا معبود بنا کر اپنی جان پر ظلم کیا مگر دیکھو ہمارے رحم کو کہ ہم نے تمہاری اس نہایت عظیم الشان خطا کو بھی معاف کر دیا اور یہ اس لئے تاکہ تم شکر کرو۔آیت ۵۔عجل۔بچھڑا۔اے بنی اسرائیل ہم نے تو تم کو تمام جہانوں پر فضیلت دی تھی پر تمہاری عقل کو کیا ہو گیا تھا کہ تم نے ایک بچھڑے کو جو تمہارا خادم ہونے کے سوا مخدوم ہونے کی بھی حیثیت نہیں رکھتا تھا معبود بنالیا۔آیت۸۔پھر ہم نے کہا۔اُقْتُلُوْا اَنْفُسَکُمْ یعنی ان لوگوں کو قتل کرو۔جنہوں نے بت پرستی کی۔۷؎ ۔( خالق کا مرادف نہیں ) مختلف اشیاء میں سے خلاصہ در خلاصہ نکالنے والا۔انسان کو ممتاز کرنے اور مصیبت سے نکالنے والا۔اسی کی طرف قرآن مجید میں اشارہ۔

(المؤمنون :۱۳)۔آیت ۹۔پھر تم نے اس کے بعد ایک بڑی بھاری گستاخی یہ کی کہ تم نے موسیٰ کو یہ کہا۔اے موسیٰ! ہم تجھ پر اس وقت تک ایمان نہ لائیں گے جب تک کہ تو ہم کو صاف طور پر خدا کا چہرہ نہ دکھلا دے۔پھر تم کو بجلی کے عذاب نے پکڑ کر بیہوش کر دیا اور تمہاری حالت مُردوں جیسی ہو گئی مگر ہم نے پھر تم سے اُس غشی کو دور کر دیا تا کہ تم شکر کرو۔۔ظاہراً۔علانیہ۔بعض طبائع الہامات نبی کو سن کر یہ خواہش کیا کرتی ہیں کہ کاش ہم کو بھی رویاء ، الہام ہونے لگے۔صَاعِقَۃٌ۔ایک قسم کی غشی یا مہلک عذاب۔پھر تمہاری اس خطاء سے بھی در گزر کر کے تم پر یہ اپنا فضل کیا کہ تم کو بلا کسی محنت و مشقت برداشت کرنے کے اعلیٰ درجہ کا کھانا اور تمہاری صحت کے لئے جنگل کی تازہ ہوا دی۔تم کو آزاد کیا تاکہ تم سے غلاموں والی عادتیں دور ہو جائیں او رتم بادشاہ بننے کے قابل ہو جائو مگر تم نے اس کی ناقدری کی اور کفران نعمت کر کے اپنی ہی جان پرظلم کیا۔تم شہروں میں بودو باش کرنے اور اعلیٰ اور بلا مشقت کے کھانا کھانے کو چھوڑ کر لہسن، پیاز اور دالوں کے خواہشمند ہوئے۔آیت ۱۱۔سَلْوٰی۔شہد، بیڑ۔۔جو رزق بلا محنت و مشقت ملے۔۔اٹل، ناگزیر، آسمان سے، بادل سے۔پس پھر جب ہم نے تمہاری خواہش پورا کرنے کے لئے کہا کہ جائو شہروں میں رہو اور بافراغت کھائو اور پیو اور داخل ہو دروازوں میں فرمانبر دار ہو کر دعائیں اور استغفار کرتے ہوئے۔آیت ۱۲۔مگر ظالموں نے ہماری بتلائی ہوئی دعائوں کو تبدیل کر کے کچھ کا کچھ بنا لیا۔پس نازل کیا ہم نے اوپر ان کے عذاب ناگزیر بدلے اس کے کہ وہ فسق کرتے تھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی