رکوع ۹

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

سے مدد طلب کرتا ہوں کہ میں جاہلوں سے نہ ہو جائوں۔یہاں پر ایک نکتہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہنسی ٹھٹھا کرنا جاہلوں کا کا م ہوتا ہے تب ہی تو موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ میں تو اس بات سے خدا کی پناہ طلب کرتا ہوں کہ میں وہ کام کروں جو جاہل کیا کرتے ہیں۔۔جس چیز سے ہنسی کی جاتی ہے اور جس کی تحقیر ہو۔۔کَبِیْرَۃٌ۔۔جس نے ایک بار بچہ دیا ہو۔۔جس نے دو بارہ بچہ دیا ہو۔۔درشنی گائے۔خوش کرے دیکھنے والوں کو۔رکوع۹ آیت۱۔۔تم گائے کی خفیہ طور سے عبادت کرتے تھے خدا نے اس کو ظاہر کر دیا۔آیت۲۔پس کہا ہم نے کہ قتل کرو گائے کوکیونکہ اُ س کو تم نے معبود بنا یا تھا۔تم گائے کی پوجا کر کے مُردہ ہو گئے تھے۔اس لئے خدا نے چاہا کہ تمہارے دلوں سے شرک کی تاریکی اور زنگ دور کرکے نور ایمان اور روحانیت سے بھر دے اور تم کو زندہ کر دے۔دیکھو اس طرح سے اللہ تعالیٰ مُردوں کو زندہ کر کے اپنے نشان دکھلاتا ہے تاکہ تم اُلو نہ بنو بلکہ عقل کرو۔آیت۳۔مگر پھر تمہارے دل سخت ہو گئے اور سخت بھی ایسے کہ پتھروں سے بھی زیادہ سخت ہو گئے کیونکہ پتھروں سے تو پانی بھی جاری ہو جاتا ہے مگر تمہار ے دل خوف الٰہی سے پسیجے تک بھی نہیں۔آیت۴۔پس اے مومنو! کیا تم یہ امید رکھتے ہو کہ وہ ایمان لائیں گے کیونکہ وہ تو ایک ایسا خبیث فریق تھا کہ باوجود اُس نے کلام الٰہی کو سننے اور سمجھنے کے تبدیل کر دیا۔اس رکوع کی تین آیتوں میں خدائے تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہود کا قصہ سنا کر ڈرایا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تم بھی ( گئو ماتا جی کے) پرستاروں یا اُن کے معاونین میں شامل ہو جائو۔اگر تم نے ان جیسی چال اختیار کی تو یاد رکھو کہ جس جس قسم کی ذلتیں ان پہلے خبیثوں کو اُٹھانی پڑی ہیں تم بھی اُن کے برداشت کرنے کے لئے

کمربستہ ہو جانا۔مگر افسوس کہ اب مسلمانوں پر وہی زمانہ آ گیا جس کے لئے اُن کو پہلے ہی تنبیہ کی گئی تھی۔آج ہم دیکھتے ہیں کہ بعض بعض اُلو کے چرخے گائو کشی کے خلاف گئو رکھشا کے ہیڈنگ دے دے کر گائے کی پرستش کے ممد و معاون ہیں اور باوجود اس کے کہ قرآن کریم میں نہایت صفائی کے ساتھ ارشاد الٰہی لوگوں کے دلوں سے گائے کی عظمت اُٹھا دینے کے لئے۔اس کے ذبح اورقربان کرنے کے لئے لکھا پا کر بھی قرآن کی مخالفت کرتے اور اُس کے حرفوں کو تبدیل کر کے  (البقرۃ : ۷۶) کے مصداق بنتے ہیں۔اُن کی یہ حالت اس امر کا اظہار کرتی ہے کہ یا تو وہ برائے نام ہی مسلمان ہیں۔قرآن کو جانتے ہیں خوب سمجھتے ہیں مگر اپنی خباثت اور منافقت طبع کی وجہ سے وہ ہندوئوں سے سگڑ بھلائی لینے کے لئے خدائی احکام کی مخالفت اسلام کی آڑ میں کر رہے ہیں۔یا وہ بالکل قرآن سے واقف ہی نہیں بلکہ لا یعقل بیوقوف ہیں۔اس لئے بیہودہ بکواس کر رہے ہیں اور مطلب اس سے صرف اسی قدر ہے کہ کوئی ہمیں بھی قاضی و مفتی سمجھے۔یا یہ بات ہے کہ اگر چہ وہ بظاہر کسی مسلمان کے گھر پیدا ہو گئے مگر حقیقتاً ان میں کسی دال خور گئو کی رکھشا کرنے والے اور اس کے پرستار کا خمیر شامل ہے جو اُن کو ان کے آبائی فطرت کے مطابق مجبور کر کے یہ کارروائی کرا رہا ہے۔ورنہ اگر یہ بات بھی نہیں تو اُن کو مفتی و قاضی مقرر کس نے کیا ہے؟ کہ تم اس امر میں ضرور ہی فتویٰ دو۔آیت۵۔اُ مِّی۔صرف تلاوت قرآن کرتا ہے اور معنے نہیں جانتا۔۔امیدیں۔۔ماں والے، ماں کے لاڈلے، ان پڑھ۔۔کلمہ افسوس ہے اور جہنّم کی ایک وادی کا نام ہے۔ سے مطلب عیسائیوں کے ترجموں سے ہے کہ وہ ترجمے در ترجمے کرتے

آج 10 میں سے 10 باقی