رکوع ۱۲

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

ملت ابراہیم کے خلاف ہو۔یہ معنے بھی ہیں کہ ہمارے دل غلافوں میں ہیں۔لَعَنَ۔دھتکارا ہوا۔علم پر عمل نہ کرنا اور پاک بندوں سے مخالفت کرنا غضب ہے۔۔اور پہلے اس آنے والے رسولوں کے متعلق خوب کھول کھول کر بیان کرتے تھے۔باب استفعال مبالغہ کے لئے بھی آتا ہے۔یہ بھی معنے ٹھیک ہیں کہ آپ کے نام سے ہی فتح طلب کرتے تھے۔۔تم نے کس لئے اللہ کے انبیاء کو قتل کیا جو پہلے آئے۔میرے خیال میں یہ تو صاف ظاہر ہے کہ انبیاء تو قتل نہیں ہوئے۔میرے نزدیک قتل کے معنے سخت مقابلہ کے ہیں۔۔بڑی قوت سے اس پر عمل کرو۔۔اچھا تو یہ بتائو کہ آخرت پر ایمان لاتے ہوا ور اپنے آپ کو کامیاب ہونے والا سمجھتے ہو تو آئو ایک فیصلہ کن جنگ کر لو مگر ہم جانتے ہیں کہ یہ زندگی کے بڑے شائق ہیں۔مگر یہ یاد رہے کہ بڑی عمر پانا عذاب سے نہیں بچا سکتا۔رکوع ۱۲ مباحثات سے بہت بچنا چاہئے۔مباحثات میں ابتداء کبھی نہ کرے ابتدا ء کسی اور کی طرف سے ہونی چاہئے۔جب ابتدا اپنی طرف سے نہ ہو تو خدا تعالیٰ ضرور مدد کرتا ہے۔۔تو کہہ دے جو جبر۱ئیل کا عدو ہے …… کہتے ہیں کہ کچھ یہودی مدینہ میں آئے اور نبی کریم سے مباحثہ کیا ا ور مباحثہ میں کہا کہ کیا ثبوت ہے کہ آپ کو الہامات ہوتے ہیں۔آپ نے جواب دیا کہ وہی ثبوت ہے جو حضرت موسیٰ کے لئے الہام کا ثبوت ہے۔ا یک جگہ فرمایا ہے۔(الانعام :۹۲) اُس نے کہا کہ ہم تو موسیٰ کے الہام کو بھی نہیں مانتے کہنے کو تو یہ بات کہہ گیا مگر پھر حیران رہ گیا۔

پھر سوچ کر کہنے لگا کہ آپ کے پاس کونسا فرشتہ وحی لاتا ہے۔آپ نے کہا جبرئیل۔اس نے کہا کہ جبرئیل تو ہمیشہ سے یہود کا دشمن ہے۔یہ صرف مباحثات کا نتیجہ ہے کہ انسان اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ اپنا مذہب بھی چھوڑ بیٹھتا ہے اسی واسطے۔احادیث میں مذکور ہے کہ زمانہ وغیرہ کو بھی گالی نہ دو۔۔عہد کرتے ہیں اور پھر توڑ دیتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی کتاب کو اس طرح سے پس پشت ڈال دیتے گویا کہ وہ جانتے ہی نہیں۔انسان کے قویٰ محدود ہیں ایک حد تک کام کر کے تھک جاتے ہیں۔اسی واسطے انسان بعض اوقات لعب کی کتابوں میں مصروف ہو جاتا ہے۔حضرت سلیمان کے زمانہ میں بڑا امن ہو گیا تھا۔ایسی ہی حالت میں بیرونی آدمی آتے تھے ا ور اپنے ہمراہ عجیب عجیب دلربا اشیاء لاتے تھے تاکہ مقبول ہوں مگر جب مقبول نہیں ہوتے تو بر ا بھلا کہتے ہیں۔اس لئے بہت سے لوگوں نے اپنی عجیب عجیب بد ذاتیوں کو حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرف منسوب کیا ہے۔۔سلیمان علیہ السلام کافر نہ تھے بلکہ کافر شیطان تھے جو سحر کی باتیں کرتے تھے۔سِحْر۔کُلُّ مَا دَ َّق وَ لَطُفَ مَأْخَذُہٗ۔ناول، دلربا باتیں، حقیقت سے بات کو ہٹا دینا۔ایسے اعمال جن سے انسان ارواح خبیثہ سے تعلق پیدا کرتا ہے۔اعلیٰ درجہ کی لطیف بات کو بھی سحر کہتے ہیں۔حضرت نبی کریم نے فرمایا ہے۔وَاِنَّ مِنَ الْبَیَانِ لَسِحْرًا (صحیح بخاری کتاب النکاح باب الخطبۃ)۔پس معلوم ہوا کہ سحر ممدوح بھی ہے او رمذموم بھی۔سحر کی میں نے بڑی کتابیں پڑھی ہیں۔بعض لوگ تو خواص اشیا میں کام کرتے ہیں۔ہمارے ملک کے لوگ تو کیمیا کے پھندے میں پھنس گئے ہیں۔پھر مغربی ملک کے لوگوں نے ریل اور تار برقی وغیرہ ایجادیں کیں۔باریک در باریک تدابیر جس کو پولیٹیکل اکانومی کہتے ہیں۔ایک ہاتھ کی چلاکی، ایک قوت نفسانی کی تحریک، ایک روحوں کی بڑی طاقت ہوتی ہے کبھی لوگوں کو دھوکا دے دیتے ہیں۔جیسے حضرت موسیٰ کے مقابل پر

ساحروں نے کیا۔کچھ ستاروں کی تاثیریں ہوتی ہیں۔ان میں بھی عجیب در عجیب باتیں ہوتی ہیں۔سورج کے پوجاری میں نے دیکھے ہیں کہ طلوع آفتاب سے لے کر غروب آفتاب تک تمام دن ٹکٹکی باندھ کر سورج کو دیکھتے ہی رہتے ہیں اور ایسے لوگوں میں ہندوئوں کو بھی دیکھا اور مسلمانوں کو بھی۔بعض شریف بھی ہیں۔ہمارے زمانہ میں بعض لوگ بڑے بزر گ کہلاتے ہیں اور وہ ان سب باتوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔۔وہ لوگ جو ہم پر اعتراض کیا کرتے ہیں کہ حضرت مسیح کو کیا خصوصیت ہے … وہ غور کریں کہ کیا نبی کافر ہوا کرتے ہیں۔حضرت سلیمان کی نسبت یہودیوں میں ساڑھے نو قومیں یہ اعتقاد رکھتی ہیں کہ وہ کافر تھے۔اسی طرح عیسائی بھی کہتے ہیں کہ وہ ایک عورت کی محبت میں مشرک ہو گئے تھے۔خدائے تعالیٰ نے ان دونوں کی یہاں پر نفی فرمائی ہے۔یاد رکھو کہ جس قدر کتابیں نقش سلیمانی اور طلسم سلیمانی وغیرہ سلیمان کی طرف منسوب ہیں وہ سب افتر ا پردازیاں ہیں۔میں نے بابل کی کہانیاں بھی بہت پڑھی اور سنی ہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ دو فرشتوں نے آدمیوں کی سیہ کاریوں پر اعتراض کیا چنانچہ وہ آدمی بنا کر بھیجے گئے۔قوت شہوت نے غلبہ کیا …… یہ تمام جھوٹی کہانیاں ہیں۔ملائکۃ اللہ ایسی باتوں سے بالکل پاک ہوتے ہیں۔حضرات انبیاء مثلاً حزقیل وغیرہ کو خدائے تعالیٰ نے بتایا کہ تم فارس اور مید کے بادشاہوں سے تعلق پیدا کر لو تو آزاد ہو جائو گے اور اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کرے گا۔اسی واسطے انہوں نے تعلق پیدا کیا۔چونکہ یہ موقع خطرناک تھا۔ا س لئے بتایا کہ اپنی عورتوں کو بالکل آگاہ نہ کرو صرف جری مرد واقف ہوں۔جن مَلک نے یہ تعلیم دی ان میں سے ایک کا نام ہارو ت اور دوسرے کا نام ماروت تھا۔ان کے ذریعہ سے سمجھایا گیا کہ ایسا نہ ہو کہ تم اس راز کو ظاہر کر کے انبیاء کے قتل کا موجب ہو اور وہ وہ علم تھا جو شوہر و بیوی کے درمیان تفرقہ تھا یعنی بی بی کو نہیں بتایا گیا تھا۔اس کے سبب سے بابلیوں کو نقصان پہنچا۔

ہَرْتٌ۔تہ و بالا کر کے۔میدان کو صاف کر دینا۔مَرْتٌ۔کہتے ہیں زمین کو اس طرح صاف کر نا کہ درخت تک بھی باقی نہ رہے۔اس لئے جن دو فرشتوں کے ذریعہ سے حزقیل اور دانیال نبی کو یہ تعلیم دی گئی کہ تم ایران اور مید کے بادشاہوں سے مل کر بابل کو اڑا دو اور یہود کو آزا د کرنے کے لئے بابل کے بادشاہوں کو اُڑا بھی دیا گیا تو ان کو ہاروت و ماروت کہا گیا۔ا س خفیہ کارروائی کے لئے اُن کو خاص اشارات اور زبانیں سمجھائی گئیں۔ہمارے ایک بہت پیارے کے والد فریمسن تھے۔میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ کی کمیٹی کب سے ہے۔کہا حضرت سلیمان کے وقت سے۔میں نے کہا پھر کب سے۔کہا بابل کے وقت سے۔پھر میں نے پوچھا کہ قانون کے ذریعہ سے جس شخص کو نہ ما رسکو کیا اس کے ذریعہ سے قتل کر سکتے ہو۔کہا کہ اس کا جواب نہیں دیا جا سکتا۔پھر میں نے چند اورسوالات کئے جن کے ذریعہ سے معلوم ہوا کہ مار ڈالتے ہیں۔عورت فریمسن نہیں بن سکتی۔ان کے چند اشارات ہوتے ہیں اشاروں سے باتیں کرتے ہیں۔ایک اور فریمسن سے بھی باتیں ہوئیں۔پھر مجھ کو خدا تعالیٰ نے عالم رؤیا میں …… یہاں ایک شخص دکھایا کہ یہ فریمیسنوں کی طرف سے خاص طور پر یہاں رہتا ہے۔یہ لوگ رات دن دشمنوں کے پیچھے لگے رہتے ہیں۔مذہب سے ان کو کوئی تعلق نہیں۔ان کی بعض کتابوں میں لکھا ہے کہ حضرت محمد صلعم اور حضرت ابوبکر ؓ و عمرؓ نے ملک عرب میں سے اس کمیٹی کا نام و نشان تک اُڑا دیا اور پینتیس سال تک اس کا کوئی پتہ و نشان باقی نہ رہا اور آپ کے اصحاب میں سے کوئی اس کمیٹی میں قطعاً شریک نہ ہوا۔پھر جناب علی مرتضیٰ کے عہد میں انہوں نے سرنکالا۔۔سونے کو کٹھالی میں رکھنا تاکہ اس کا کھرا اور کھوٹا پن معلوم ہو جاوے۔آزمائش، امتحان۔دیکھو (الذّٰریٰت :۱۴) … (العنکبوت :۳) … (الانفال :۲۹)  … (البقرۃ :۱۵۶) …(الانبیاء :۳۶)۔

آج 10 میں سے 10 باقی