خیالی تصویر نہ بناؤ
ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)
کسی تحریر میں کوئی ایسا فقرہ جو کسی کے خیال میں حضرت کی تحریر کے مخالف ہو تفرقہ اور مخالفت کا باعث نہ بن جاوے۔بڈھا ہوں، مدت سے بیمار ہوں، ضعیف ہوں، زندگانی کا اعتبار نہیں۔میں تو ہر روز رات کو مرتا ہوں۔حیاتی کا تو کسی کو بھی علم نہیں۔پس میں اپنے ان تھوڑے دنوں میں اس چھوٹی سی جماعت میں تفرقہ کرنا ناپسند سمجھتا ہوں۔اس کو آپ اخلاقی کمزوری یا عدم جرأت یا کوئی نیک ظنی سمجھ لیویں۔میں عدیم الفرصت اور آپ کو لکھنے کا شوق ہے اور لکھنا آتا ہے آپ مجھے خط نہ لکھا کریں۔آپ نے لاہور میں جو روپیہ مجھے دیا تھا آپ اس کی نسبت تعجب کریں گے کہ میں نے اب تک وہ روپیہ الگ کا الگ کر رکھا ہے۔بحمد اللہ میں کماتا ہوں اور دوکان بظاہر طب کی بنائی ہوئی ہے۔تم نے لکھا ہے کہ میری طرف اس میں اشارہ ہے۔میں نے لکھا ہے کہ اس میں آپ کی نسبت اشارہ نہیں ہے حالانکہ میں اپنی طرز میں مناسب نہیں سمجھتا تھا مگر جن کی طرف اشارہ تھا اس کا نام بھی آپ کی طرف لکھ دیا۔مگر پھر بھی آپ نے بڑی صفائی سے لکھ دیا کہ نورالدین کے عقائد سے میں مخالفت رکھتا ہوں اور ان عقائد پر میں بڑا مضبوط ہوں۔میاں ظہیرالدین ایک بات میں نے صاف صاف لکھ دی آپ صبر فرماتے خوش ہوجاتے۔مخالفت کے تذکرہ کی آپ کو کیا ضرورت تھی۔ہمارے عقائد وہی ہیں جو قرآن کریم میں لفظ ایمان اور کفر کے نیچے مندرج ہیں۔ایمان کے ماتحت جو کچھ مذکور ہوا ان پر میرا ایمان ہے والحمدللہ۔اور جو کفر کے لفظ کے نیچے ہیں ان سے مجھے دلی انکار ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔(نورالدین ۱۱ ؍ جولائی ۱۹۱۲ء) (الحکم جلد۱۶ نمبر ۳۱،۳۲ مورخہ ۷،۱۴؍ اکتوبر ۹۱۲ء صفحہ ۷،۸) خیالی تصویر نہ بنائو فرمایا۔ (اٰل عمران:۱۸۴)۔اس کے بارہ میں ایک عجیب نکتہ میں تم کو سناتا ہوں۔تم سب آدمی غور کرو جب تم کسی کا نام سنتے ہو تو تمہارے دل میں ایک
شکل آجاوے گی مگر پھر جب اس کو دیکھتے ہو تو کیا فی الواقعہ ویسی ہی تصویر ہوتی ہے جو تم نے اپنے ذہن میں تجویز کر رکھی تھی؟ ہرگز نہیں بلکہ اور ہوتی ہے۔اس سے میں نے ایک نتیجہ نکالا۔جب میں نے اللہ کا نام سنا تو دل میںتصویر بنی تو اللہ نے مجھے سمجھایا کہ دنیا میں یہ قاعدہ نہیں ہے اس واسطے جو خیالی تصویر تو نے باندھی ہے یہ غلط ہے۔ایک تو مجھے یہ فائدہ پہنچا جب میرے دل میں خیال آیا وہ ایسا ہوگا ویسا ہوگا تو میرے دل نے کہا کہ یہ تو تمہارا تجویز کردہ خدا ہے۔اللہ کی صفتیں سنتے ہیں اور ان پر ایمان لاتے ہیں مگر اللہ کی بابت یہ کبھی خیال نہ ہونا چاہیے کہ وہ ایسا ہی ہے جیسا کہ ہم نے اپنے دل میں سوچ رکھا ہے۔دوسرا فائدہ یہ پہنچا ہے کہ اگلے زمانہ میں جب ہم چھوٹے تھے تو سنا کرتے تھے کہ حضرت (عیسیٰ) علیہ السلام آویں گے ایسے ہوں گے ویسے ہوں گے۔غرض کہ یہ سب باتیں سن کر احمقوں نے جو دل میں ایک تصویر بنالی تھی اس کو عین سمجھ لیا اور مرزا صاحب کا انکار اسی بنا پر کیا گیا کہ وہ ان کی خیالی تصویر کے مطابق نہ اترے۔انہوں نے دیکھا کہ وہ تو ایک ہماری طرح ہی آدمی ہیں۔ہمارے پاس لوگ بیمار آتے ہیں وہ بھی دل میں کئی کئی خیال جما کرآتے ہیں کہ وہ ایسے ہوں گے اس طرح بیٹھے ہوں گے پھر دیکھنے کے وقت انہیں ہم ایک معمولی انسان نظر آتے ہیں۔اس قاعدہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک حکمت رکھی ہوئی ہے اور اسی واسطے اللہ تعالیٰ وہ خیالی تصویر رہنے نہیں دیتا تاکہ خدا کی نسبت غلط خیال نہ بیٹھ جاویں۔اس سے مجھے مرزا صاحب کے ماننے میں ذرا بھی دقت نہ ہوئی۔خیالی تصویر تو ہم نے بنائی ہوئی نہ تھی حدیث والے خط و خال ہم کو مل ہی گئے۔یہ تمہید میں نے اس واسطے بیان کی ہے کہ یہودیوں اور ہندوؤں اور آریوں اور اگنی ہوتر اور مجوسیوں میں ایک رواج ہے کہ زمین میں ایک چھوٹا سا گڑھا کھود کر عمدہ لکڑیاں اس میں جلادیتے ہیں اس کو اگنی کُنڈ کہتے ہیں۔عربی میں اَجْ آگ کو کہتے ہیں۔گویا آگ یا اگ لفظ کااَجْ معرب ہے۔لوگ گرد بیٹھ جاتے ہیں صندل اور کستوری اور زعفران اور عود، گھی، شہد ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے پھر کچھ پڑھ کر آگ میں ڈال دیتے ہیں۔ان کی قربانی کو آگ کھا لیتی ہے۔یہودی لوگ بکرا ذبح کرکے