کبیرہ اور صغیرہ گناہ کے احکام
ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)
اللہ تعالیٰ تم کو معاملہ کی توفیق دے اور کامیاب واپس لاوے۔جمعہ مبارک ہو۔والسلام دعا گو نورالدین ۵ ؍نومبر ۱۹۱۲ء (ماخوذ از کلام امیر۔البدر جلد۱۳ نمبر۳؍مؤرخہ ۲۰؍ مارچ ۱۹۱۳ء صفحہ۳،۴) ملفوظات حضرت خلیفۃ المسیح (محررہ خاکسار محمد عبداللہ عفی عنہ بوتالوی) کبیرہ اور صغیرہ گناہ کے احکام (النساء:۳۲)ترجمہ۔اگر تم ہٹ جاؤ گے بڑے گناہوں سے جن سے تم روکے گئے ہو معاف کردیں گے ہم تمہارے چھوٹے گناہ اور داخل کریں گے ہم عزت کے مقام میں۔یہ ایک مسئلہ ہے جس میں جھگڑے کرتے تیرہ سو برس گزر گئے۔لوگ کہتے ہیں کہ مسئلہ حل ہو ہی نہیں سکتا۔پہلے جھگڑا یہ کیا ہے کہ کبیرہ گناہ کس کو کہتے ہیں۔پھر اگر کبیرہ گناہ کا فیصلہ ہوجاوے تو پھر یہ کہتے ہیں کہ یہ بخشا جاوے گا یا نہیں۔پھر یہ کہ کبیرہ گناہ والا کافر کے برابر ہوتا ہے یا نہیں۔یہ بحث صحابہ کے وقت ہی شریر لوگوں نے چھیڑ دی تھی۔مجھے اللہ کے فضل سے مذہب کے ساتھ ایک خاص تعلق دیا گیا ہے۔ہم آپ کو سناتے ہیں اللہ نے ہم پر کھول دیا ہے۔ان لوگوں نے اس آیت کا یہ مطلب لیا ہے کہ اگر تم اجتناب کرو کبیرہ گناہوں سے تب ہم معاف کردیں گے دوسرے گناہ، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ فرمایا ہے کہ ہم توبہ سے معاف کرتے ہیں۔ایک جگہ فرمایا ہے کہ ہم گناہ معاف کرتے ہیں۔اصل مطلب یہ ہے کہ دنیا میں جو بدی، بدکاری، شرارت، اللہ کی نافرمانی ہے یہ سب گناہ پہلے ادنیٰ سیڑھی سے شروع ہوتے ہیں پھر وہ اس میں ترقی کرتا جاتا ہے اس کی آخری حالت
کبیرہ ہے۔مثال یہ ہے کہ کسی نے ایک عورت کو بدنظری سے ایک دفعہ دیکھا پھر مکرر ، سہ کرر دیکھا۔پھر کسی دوست سے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ پہلے آنکھ کا گناہ تھا اب زبان کا ہوگیا، جواب سننے سے کان کا ہوگیا۔پھر پوچھتا ہے کہ یہ کس طرح ملتی ہے؟ وہ کوئی عورت بتائے گا۔پھر ادھر چلے گا یہ پاؤں کا گناہ ہوگیا۔اس کو ماں بہن بناکر روپے رکھے گا۔اب ہاتھ کا اور مال کا گناہ ہوگیا۔اسی طرح بڑھتا جاوے گا۔اگر اب یہ کامیاب ہوگا اور بدکاریاس کے آخری فیصلہ کا وقت ہے یہ آخری فیصلہ کبیرہ ہوگا۔اگر اللہ کریم اس پر رحم کرے اور وہ خدا کاخوف کرکے قبل از ارتکاب ہٹ جاوے تو وہ جو ابتدائی کام کیا گیا تھا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ (النساء:۳۲) وہ ہم معاف کردیں گے۔اس دعوے کی دلیل میں ایک واقعہ حدیث میں مذکور ہے کہ ایک شخص اپنی چچا زاد ہمشیرہ پر عاشق ہوگیا تھا اورسو پونڈ اس کو دیئے۔جب بدی پر تیار ہوئے تو عورت نے کہا کہ اگر تم اب ربّ سے ڈر جاؤ تو ہم بدی سے بچ سکتے ہیں۔چنانچہ وہ باز رہے اور اللہ نے ان کے پچھلے ابتدائی گناہوں سے درگزر فرمایا۔اب اس طرح سے وہ کبیرہ صغیرہ کا جھگڑا ہی نہ رہا۔رہی وہ بات کہ جس نے کبیرہ کیا ہے اس کی پہلی کارروائیاں معاف نہیںہوسکتیں کیونکہ وہ کبیرہ سے ٹلا نہیں۔سو اس آیت میں صرف یہی صورت مذکور ہے جو بیان کی گئی ہے۔البتہ عام کبیروں اور صغیروں کا فیصلہ یہ ہے۔(النساء :۱۱۷) (ترجمہ) تحقیق اللہ نہیں بخشتا اس بات کو کہ شرک کیا جائے ساتھ اس کے اور بخشے گا ما سوائے اس کے جس کو چاہے گا۔اور جگہ فرمایا۔(الفرقان:۷۲) (ترجمہ)اور جو شخص توبہ کرے اور عمل اچھے کرے پس تحقیق وہ رجوع کرتا ہے اللہ کی طرف پورا پورا۔ایک میرے ایک میرے پیر نے گناہوں سے بچنے کا قاعدہ بتایا تھا۔میں اس کا عمل کررہا تھا ایک دفعہ دوپہر کو سوگیا اٹھا تو جماعت ہوگئی تھی۔میرا خون خشک ہوگیا کہ گویا میںہلاک ہوگیا ہوں۔مدینہ کے ایک دروازہ پر لکھا ہے کہ