موانع علم

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

ہے۔اللہ تعالیٰ چاہے تو دوسرا خط کسی اگلے نمبر میں شائع ہوجائے گا۔ایڈیٹر بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ وَآلِہٖ مَعَ التَّسْلِیْمِ امّا بعد عزیزان ! علم نور ہے۔اس کے لئے سفر کا ارشاد ہے۔(التوبۃ:۱۲۲)۔سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے سفر کیا۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کا سفر فرمایا۔مختصر فہرست علوم علم حفظ النفس، علم اصلاح النفس، علم ابقاء النفس، علم اوامر الٰہیہ و نواہی الٰہیہ، علم عقائد، علم الحساب، علم منطق، مبادی السنہ (اردو، عربی اور انگریزی) ، ہدایات الموسم، ہدایت البلاد، علم علاج، علوم طبعیہ، علوم ریاضیہ، علم تجارت، تاریخ، قانون، سیاست۔پس علوم کا توازن و تفاضل ہو پھر اہم فالاہم کو دیکھا جائے پھر ترتیب دی جائے پھر ترتیب سے پڑھے۔ہاں اپنی دلچسپی پر بنا ہو۔جس علم سے دلچسپی نہیں اس کا پڑھنا تضیع اوقات ہے۔اس لئے قلب کا فتویٰ تجربہ کاروں کا مشورہ لابد ہے۔غور و فکر اور عاقبت اندیشی ضروری ہے۔موانع علم بیماری ،ضیق الحال، سوء معرفت، لذات ناقصہ، انتقال الی الفوق قبل استحکام ماتحت، حبّ مال، کتب مختصرہ۔پھر طالب علم صحیح الصدر والقلب والمعدہ ہو۔مشورہ و ضرورت اوقات اور اہم کو مقدم کرے۔ترتیب سے (البقرۃ:۱۲۲)سے پڑھے۔عمدہ علوم و فنون کے بدیہی اصول پڑھ کر دلچسپی کا رنگ دیکھے۔شریف الطبع ہو۔کذب ، اسراف، غضب، شہوت ، کبر ، کثرت کلام، نمیمہ، ُغل، عجب و کسل، فسق و فجور، جزع، مخالطۂ سفہاء سے بچنے والا ہو۔شاب، فارغ القلب، صحیح المزاج، محب العلم ، صاحب عزم و استقلال ، منصف، متدین، امین، مخلصم، مُطَہَّرٌعَنِ الْاِنْجَاسِ الظَّاہِرَۃِ وَالْبَاطِنَۃِ ہو۔یَتَعَلَّمُ لِلّٰہِ وَ بِاللّٰہِ وَ فِی اللّٰہِ عَالِمًا بِوَظَائِفِ الشَّرِیْعَۃِ لَا یُبَاہِیْ وَ لَا یُبَارِیْ وَ یُذَاکِرُ وَ یُتَدَارَسُ وَلَا یُؤَخِّرُ شُغُلَ یَوْمٍ لِّیَوْمٍ اٰخَرِ۔

(اس فقرہ کا ترجمہ یہ ہے کہ وہ علم سیکھے اللہ کے لئے، اللہ کی مدد سے اور اللہ میں ہو کر۔شریعت کے احکام کا عالم ہو، نہ فخر کرنے والا اور نہ مقابلہ کرنے والا اور دوسروں سے علمی باتیں کرکے علم کو پکا کرتا رہے اور علم کو بار بار پڑھتا رہے اور ایک دن کا کام دوسرے دن پر نہ ڈالے۔ایڈیٹر) ماہر فن، شریف الطبع ،صالح سے پڑھے۔معلم وسیع الاخلاق ناصح ہو۔تعلیم میں فہم و طاقت کو اور نشاط طالب کو مد نظر رکھے۔عامل بالعلم ہو۔تعلیم کے طریق سے آگاہ ہو۔خلط بحث تعلیم و تعلم میں نہ ہونے پاوے۔وَالْقُرْآنُ کَافٍ وَ شَافٍ بِحَمْدِاللّٰہِ وَ ہُوَ نُوْرٌوَّ ھُدًی وَّ شِفَائٌ وَّ رَحْمَۃٌ۔(یونس:۵۹) (العنکبوت:۵۲)۔(اس عربی عباعت کا ترجمہ یہ ہے کہ قرآن کریم ہی انسان کے لئے کافی ہے اور اس کی ہر مرض کا علاج ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے فضل کا اقرار کرتے ہیں کہ اس نے ہم کو ایسی کتاب دی اور وہ نور ہے اور ہدایت ہے اور شفاء ہے اور رحمت ہے۔( آگے دو آیتیں لکھی ہیں جن کا ترجمہ یہ ہے) پس چاہیے کہ لوگ اسی پر خوش ہوں اور یہ ان سب اشیاء سے جو لوگ جمع کرتے ہیں بہتر ہے۔کیا ان لوگوں کے لئے کافی نہیں ہوا کہ ہم نے تجھ پر ایک کتاب اتاری ہے جو ان پر پڑھی جاتی ہے۔اس میں رحمت اور نصیحت ہے مومنوں کے لئے۔ایڈیٹر) سنا ہے کہ اصول التفسیر ابن قیم، استفتاء والقرآن ،بصائر ذوی التمییز مجدفیروزآبادی عمدہ ہیں۔وہ میں نے نہیں دیکھیں اور شوق ہے۔ایسا ہی قطف الثمر اور مترک الاقران جلال الدین سیوطی سنا ہے عمدہ ہیں۔آپ بہت دعائوں سے عمدہ تفسیر اللہ تعالیٰ سے مانگو یا صرف بلکہ صرف قرآن پر تدبر کرتے رہو۔مدیر المنار نے بنام محمد عبدہ ایک تفسیر نمبر ۲، ۳، ۴ شائع کی ہ مگر اس میں تعصب اور بے جا طول ہے۔علاوہ بریں وہ ہمارا غالی دشمن اور مسیح پر بدزبان ہے۔ہمیشہ اس کے پاس اس کو دشمن یقین کرکے جائو۔ہاں فصیح اللسان والحق یقال۔

احادیث میں ۱۔موطاء امام محمد اور امام یحيٰ۔یہ دونوں موطاء امام مالک ہیں۔اگر ان کی شرح تمہیدا ابن عبدالبر اور استذکار ابن عبدالبر مل جائے۔۲۔مسلم کی صحیح (یعنی امام مسلم کی کتاب جو صحیح مسلم کے نام سے مشہور ہے۔ایڈیٹر) ۳۔الجامع الصحیح البخاری بشرح فتح الباری لابن حجر الشافعی الحافظ و شرح ابن رجب الحنبلی و شرح الاسکندر انی المالکی و شرح بدر الفہی الحنفی بہت ہیں۔ہاں ابو دائود پر منذری و تہذیب السنن۔ترمذی پر قاضی ابوبکر ابن ماجہ پر ابن ملقن ابن رجب اور عراقی کی وہ یادداشتیں جو اس کے غلط مقامات پر ہوں۔۴۔فقہ میں مذاہب اربعہ کے وہ مختصرات جو صاف اور آساں ہوں مثلاً قدوری حنیفہ میں۔۵۔اصول میں اسی طرح صاف صاف مثلاً اصول شاشی حنفیہ میں رسائل اربعہ اتقان سے پڑھنا۔اصول حدیث میں نخبہ۔تجوید میں صالح قاری سے ایک دو آیات قرآنیہ ہر روز پڑھ لینا جزویہ۔شاطبہ۔ادب میں قرآن ، بخاری ، عمدہ اخباریں اور منتخب جرائد پھر وقت ملے تو السبع المعلقات، حماسہ، دیوان افوہ الدودی۔بعض مقامات ہمدانی و حریری و بعض ابواب اطباق الذہب و اطواق الذہب و مقامات زمخشری۔اگر دلچسپی ہو اور قوت برداشت کرے تو تمام مفتاح العلوم اتقان سے پڑھیں۔جب سبق پورا سمجھ میں نہ آوے آگے مت پڑھو۔مفتاح کے شروح میں صرف مقامات مشکلہ پڑھو۔زبان صرف بولنے اور سننے سے آتی ہے۔صرف و نحو کے پڑھنے سے ہرگزنہیں آتی۔کیا ہم نے پنجابی صرف و نحو پڑھ کر سیکھی۔کبھی صرف و نحو پر وقت ضائع نہ کرو۔الکتاب سیبویہ بڑی عظیم الشان کتاب ہے مگر اس کے شروح دیکھ لئے اور بس۔تاریخ میں مقدمہ ابن خلدون قابل پڑھنے کے ہے اور بدایہ و نہایہ، ابن کثیر، تاریخ کبیر بخاری قابل مطالعہ۔تصوف میں فتوح الغیب ہے یا قشیریہ ماہر ملے تو فصوص الحکم۔علم کلام میں صرف قرآن، صرف قرآن اور بس۔ہاں۔(الفضل جلد۲ نمبر ۷۲ مورخہ یکم دسمبر ۱۹۱۴ء صفحہ۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی