تعارف

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
تعارف
جماعت احمدیہ کی بنیاد حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود
و مہدی معہود علیہ السلام نے ۱۸۸۹ء میں رکھی تھی۔آپ نے خدا تعالیٰ سے خبر پا کر یہ دعویٰ
فرمایا کہ آپ ہی وہ موعود مسیح اور مہدی ہیں جن کی آخری زمانہ میں بعثت کی پیشگوئیاں دنیا
کے سبھی عظیم مذاہب کی کتب مقدسہ میں موجود ہیں۔جماعت احمدیہ گزشتہ سو سال سے زائد عرصہ سے دنیا بھر میں اشاعت اسلام کی
جدو جہد میں مصروف ہے۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ ۱۹۸۲ء میں سیدنا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی جماعت احمدیہ کے چوتھے خلیفہ منتخب ہوئے۔۱۹۸۴ء میں
جب پاکستان میں جماعت احمدیہ کی مذہبی آزادی پر پابندیاں عائد کر دی گئیں اور آپ کے
لئے پاکستان میں رہتے ہوئے اپنی تبلیغی اور تربیتی ذمہ داریوں کو ادا کرنا ناممکن بنا دیا گیا تو
آپ لنڈن تشریف لے گئے۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ دینی اور دنیوی علوم کا ایک سمندر
تھے۔آپ نے مذہبی موضوعات پر ہزاروں خطابات ارشاد فرمائے۔عصر حاضر کے نہایت
اہم مسائل کے متعلق ان گنت سوالات کے جوابات دئے۔اب بھی آپ کے خطابات اور
مجالس سوال و جواب کو مسلم ٹیلیویژن احمدیہ انٹر نیشنل پر دنیا بھر میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔آپ کی تصنیف ”مذہب کے نام پر خون“ کا ترجمہ کئی زبانوں میں شائع ہو چکا ہے۔انگریزی زبان میں آپ کی ایک عظیم اور معرکۃ الآرا اور عہد ساز تصنیف ,Revelation"
"Rationality, Knowledge and Truth یعنی الہام، عقل، علم اور سچائی“
۱۹۹۸ میں لنڈن سے شائع ہوئی۔iii

۱۹۸۹ء میں جماعت احمدیہ کے قیام کی صد سالہ جوبلی منائی گئی۔اس تقریب کے
موقع پر ۲۴ فروری ۱۹۹۰ ء کو لندن کے کوئین ایلیز بیتھ کانفرنس سینٹر میں اسلام اور
عصر حاضر کے مسائل کا حل کے موضوع پر امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب
رحمہ اللہ تعالیٰ نے انگریزی زبان میں ایک تقریر فرمائی۔اس تقریر کو سننے کے لئے دانشور
طبقوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ صد معزز مہمان تشریف لائے۔ان میں سیاست دان،
صحافی، پروفیسر صاحبان، اساتذہ کرام مذہبی علوم کے ماہرین، عربی دان اور دیگر
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز خواتین و حضرات شامل تھے۔اس وقت کے
امیر جماعت ہائے احمد یہ برطانیہ مکرم و محترم آفتاب احمد خان صاحب (مرحوم) نے مہمانوں
کو خوش آمدید کہا، مکرم ایڈورڈ مارٹیمر (Edward Mortimer) نے اس تقریب کی
صدارت فرمائی جبکہ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطاب کے بعد ممبر پارلیمنٹ مکرم ہیوگو سمرسن
(Hugo Summerson) نے جذبات تشکر کا اظہار فرمایا۔بعد ازاں سوال و جواب کی
ایک مختصر مجلس منعقد ہوئی۔اس نوعیت کے پبلک اجتماعات میں بالعموم تقاریر کیلئے جتنا وقت مختص کیا جاتا ہے
اس میں ایسے وسیع مضمون کو کما حقہ بیان کرنا ممکن نہیں ہوتا لیکن حضرت امام جماعت احمدیہ
رحمہ اللہ تعالیٰ نے مختصر وقت کے باوجود اس موضوع پر سیر حاصل بحث فرمائی ہے۔یہ خطاب Islam's Response to Contemporary"
"Issues کے نام سے ۱۹۹۲ ء میں انگریزی میں شائع ہو چکا ہے۔اب اس کا اردو ترجمہ
جو
کی
زیر نگرانی کیا ہے احباب کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔اس کی پروف ریڈنگ میں
مکرم منیر الدین شمس صاحب ایڈیشنل وکیل التصنیف نے بہت محنت سے کام کیا اور کتاب
کی ترتیب میں بہتری کے سلسلہ میں مفید مشورے دئے۔اسی طرح
iv

نے بھی پروف ریڈنگ میں مدد کی
نے
کمپیوٹر پر غلطیوں کی اصلاح میں بہت وقت دیا۔اسی طرح دیگر احباب نے بھی مختلف امور
میں مدد کی۔اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین
اس خطاب میں جن امور پر حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے گفتگو فرمائی وقت گزرنے
کے ساتھ ان کی اہمیت اور بھی واضح ہوتی چلی جا رہی ہے۔حضرت امام جماعت احمدیہ
رحمہ اللہ تعالیٰ کی دُور بین نگاہ نے مستقبل کے جن امکانات اور خدشات کی نشان دہی فرمائی
تھی وہ حیرت انگیز طور پر سچ ثابت ہو رہے ہیں۔مثال کے طور پر اشتراکیت کے زوال کے
بعد مشرقی یورپ کے ممالک میں عظیم الشان تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔اقوام متحدہ
بین الاقوامی معاملات میں وہی کردار ادا کر رہی ہے جس کی طرف حضور نے اشارہ فرمایا تھا۔برطانیہ میں شرح سود کی پالیسی کا نتیجہ اقتصادی بدحالی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔یہ تمام
امور اور در حقیقت ان کے علاوہ بہت سے امور اس خطاب میں قبل از وقت پوری وضاحت
کے ساتھ بیان کر دیئے گئے تھے۔حضرت امام جماعت احمد یہ رحمہ اللہ تعالیٰ نے ۱۹۹۰ ء کے
آغاز میں جب یہ خطاب فرمایا تھا اس وقت ابھی ان تمام تبدیلیوں کے آثار دنیا کے افق پر
ظاہر نہیں ہوئے تھے۔بہت کم ایسا ہوا ہے کہ قبل از وقت دنیا کو اس قدر واضح انتباہ کر دیا گیا
ہو۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کا یہ خطاب جس پیغام پر مشتمل ہے وہ دائی اہمیت کا حامل ہے اور اس
کا تعلق امن عالم کے مستقبل سے ہے۔جو پیش خبریاں اس خطاب میں موجود ہیں اگر ان میں
سے اکثر کو آئندہ رونما ہونے والے واقعات نے سچ کر دکھایا جیسا کہ بعض سچ ثابت بھی ہو
چکی ہیں تو پھر عالمی رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ اس پیغام کی اہمیت کو سمجھیں اور نظام دنیا کی تشکیل
نوکرتے ہوئے اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔V

آج 10 میں سے 10 باقی