چھ زبانوں میں ایک دعا

جلسہٴ احباب

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جلسه احباب
ایک بڑی دعوت کا سامان ہوا۔ اور اس قصبہ کے غربا اور درویش دعوت کے لئے بلائے
گئے اور جیسا کہ شادیوں کے موقع پر کھانے پکائے جاتے ہیں ایسا ہی بڑے تکلف سے
کھانے طیار ہوئے اور تمام حاضرین کو کھلائے گئے ۔ اس روز تین سو سے زیادہ آدمی
تھے جو دعوت میں شریک ہوئے پھر ۲۲ جون کی رات کو چراغاں ہوئی اور کوچوں اور
گلیوں اور مسجدوں اور گھروں میں شام ہوتے ہی نظر گاہ عام پر چراغ روشن کرائے گئے
اور غریبوں کو اپنے پاس سے تیل دیا گیا اور علاوہ اس کے اظہار مسرت کے لئے عام
دعوت میں لوگوں کو شامل کیا گیا ۔
غرض یہ مبارک جلسہ تمام احباب کا جنہوں نے بڑی خوشی سے باہم چندہ
کر کے اس کا اہتمام کیا ۔ ۲۰ جون ۱۸۹۷ء سے شروع ہوا اور ۲۲ جون ۱۸۹۷ء کی شام
تک بڑی دھوم دھام سے اس کا اہتمام رہا چنانچہ پہلے روز میں تمام جماعت نے جو
ہمارے مریدوں کی جماعت ہے جن کے ذیل میں نام درج ہوں گے بڑے صدق دل
سے حضور قیصرہ اور خاندان شاہی اور برٹش گورنمنٹ کے حق میں اقبال اور شمول فضل الہی
کی دعائیں کیں اور پھر جیسا کہ بیان کیا گیا وقتاً فوقتاً تمام مراسم ادا کئے گئے اور خدا تعالیٰ
کا شکر ہے کہ ہماری جماعت نے جس میں معزز ملازم سرکاری بھی شامل تھے ایسے صدق
دل اور محبت اور پوری ارادت اور پورے شوق اور انبساط سے دعائیں کیں اور
شکر گزاری ظاہر کی اور اہتمام غرباء کی دعوت میں چندے دیئے اور ایک رقم کثیر باہمی
چندہ سے جمع کر کے بڑی سرگرمی اور مستعدی اور دلی خوشی سے تمام تجاویز جنرل کمیٹی کو
انجام تک پہنچایا کہ اس سے بڑھ کر خیال میں نہیں آ سکتا۔
اور وہ تقریر جو دعا اور شکر گزاری جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند
میں سنائی گئی جس پر لوگوں نے بڑی خوشی سے آمین کے نعرے مارے وہ
چھ زبانوں میں بیان کی گئی تا ہمارے پنجاب کے ملک میں جس قدر مسلمان

جلسه احباب
کسی زبان میں دسترس رکھتے ہیں ان تمام زبانوں سے شکر ادا ہو۔ ان میں سے ایک ﴿۳﴾
اردو میں تقریر تھی جو شکر اور دعا پر مشتمل تھی جو عام جلسہ میں سنائی گئی اور پچھ اسنائی گئی اور پھر عربی اور
فارسی اور انگریزی اور پنجابی اور پشتو میں تقریریں قلمبند ہو کر پڑھی گئیں ۔ اردو میں اس
لئے کہ وہ عدالت کی بولی اور شاہی تجویز کے موافق دفتروں میں رواج یافتہ ہے۔ اور
عربی میں اس لئے کہ وہ خدا کی بولی ہے جس سے دنیا کی تمام زبانیں نکلیں اور جو
ام الالسنہ اور دنیا کی تمام زبانوں کی ماں ہے جس میں خدا کی آخری کتاب قرآن شریف
خلقت کی ہدایت کے لئے آیا۔ اور فارسی میں اس لئے کہ وہ گذشتہ اسلامی بادشاہوں کی
یادگار ہے جنہوں نے اس ملک میں قریباً سات سو برس تک فرمان روائی کی اور انگریزی
میں اس لئے کہ وہ ہماری جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند اور اسکے معزز ارکان کی زبان ہے
جس کے عدل اور احسان کے ہم شکر گزار ہیں اور پنجابی میں اس لئے کہ وہ ہماری مادری
زبان ہے جس میں شکر کرنا واجب ہے اور پشتو میں اس لئے کہ وہ ہماری زبان اور فارسی
زبان میں ایک برزخ اور سرحدی اقبال کا نشان ہے۔
اسی تقریب پر ایک کتاب شکر گذاری جناب قیصرہ ہند کے لئے تالیف کر کے
اور چھاپ کر اس کا نام تحفہ قیصریہ رکھا گیا اور چند جلد میں اس کی نہایت خوبصورت مجلد
کرا کے ان میں سے ایک حضرت قیصرہ ہند کے حضور میں بھیجنے کیلئے بخدمت
صاحب ڈپٹی کمشنر بھیجی گئی اور ایک کتاب بحضور وائسرائے گورنر جنرل کشور ہند روانہ
ہوئی اور ایک بحضور جناب نواب لیفٹنٹ گورنر پنجاب بھیج دی گئی ۔ اب وہ دعا ئیں
جو چھ زبانوں میں کی گئیں ذیل میں لکھی جاتی ہیں ۔ اور بعد اس کے ان تمام دوستوں
کے نام درج کئے جائیں گے جو تکالیف سفر اٹھا کر اس جلسہ کے لئے قادیان میں
تشریف لائے اور اس سخت گرمی میں اس خوشی کے جوش میں مشقتیں اٹھائیں یہاں
تک کہ بباعث ایک گروہ کثیر جمع ہونے کے اس قدر چار پائیاں نہ مل سکیں تو بڑی

10 von 10 heute frei