دعا اور آمین

جلسہٴ احباب

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جلسه احباب
خوشی سے تین دن تک اکثر احباب زمین پر سوتے رہے۔ جس اخلاص اور محبت اور صدق
دل کے ساتھ میری جماعت کے معزز اصحاب نے اس خوشی کی رسم کو ادا کیا میرے پاس وہ
الفاظ نہیں کہ میں بیان کر سکوں ۔
میں اپنے پہلے بیان میں یہ ذکر بھول گیا تھا کہ اس تقریب جلسہ میں ۲۲ جون
۱۸۹۷ء کو ہماری جماعت کے چار مولوی صاحبان نے اٹھ کر عام لوگوں کو جناب ملکہ معظمہ
قیصرہ ہند کی اطاعت اور سچی وفاداری کی ترغیب دی۔ چنانچہ پہلے اخویم مولوی عبدالکریم صاحب
نے اٹھ کر اس بارے میں بہت تقریر کی پھر ا خویم حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب
بھیروی نے تقریر کی اور پھر بعد اور پھر بعد ان کے اخویم مولوی برہان الدین صاحب جہلمی اٹھے اور
انہوں نے پنجابی میں تقریر کر کے عام لوگوں کو اطاعت ملکہ معظمہ کے لئے بہت ترغیب دی
بعد ان کے مولوی جمال الدین صاحب سید والہ ضلع منٹگمری نے اٹھ کر پنجابی میں تقریر کی مگر
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام جن کو نادان مسلمان اب تک خونریز
کی صورت میں انتظار کر رہے ہیں وہ در حقیقت فوت ہو گئے ہیں۔ یعنی ایسے خیال کہ کسی
وقت مہدی اور مسیح کے آنے سے مسلمان خونریزیاں کریں گے صحیح نہیں ہے اور عام لوگوں کو
نیک بختی اور نیک چلنی کی ترغیب دی گئی اور اس مبارک موقعہ پر ساٹھ ستر آدمیوں نے ہر ایک
گناہ اور بدچلنی سے رورو کر توبہ کی یہاں تک کہ ان کی گریہ وزاری سے مسجد گونج رہی تھی۔
اب ذیل میں وہ دعا ئیں چھ زبانوں میں درج کی جاتی ہیں:
الراقم میرزا غلام احمد قادیانی ۲۳ رجون ۱۸۹۷ء
دعا اور آمین اردو زبان میں
اے مخلصان با صدق و صفا و محبان بے ریا جس امر کے لئے آپ سب
صاحبان تکلیف فرما ہو کر اس عاجز کے پاس قادیان میں پہنچے ہیں وہ یہ ہے
کہ ہم جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے احسانات کو یاد کر کے ان کی سلطنت

جلسه احباب
در از شصت سالہ کے پوری ہونے پر اس خدائے عز و جل کا شکر کریں جس نے محض ﴿۵﴾
لطف و احسان سے ایک لمبے زمانہ تک ایسی ملکہ محسنہ کے زیر سایہ ہمیں ہر ایک طرح کے امن
سے رکھا جس سے ہماری جان و مال و آبرو جابروں اور ظالموں کے حملہ سے امن میں رہی
اور ہم تمام تر آزادی سے خوشی اور راحت کے ساتھ زندگی بسر کرتے رہے اور نیز اس
وقت ہمیں بغرض ادائے فرض شکر گذاری جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے لئے جناب الہی
میں دعا کرنی چاہیے کہ جس طرح ہم نے ان کی سلطنت میں امن پایا اور ان کے زیر سایہ رہ
کر ہر ایک شریر کی شرارت سے محفوظ رہے اسی طرح خدا تعالیٰ جناب ممدوحہ کو بھی جزاء خیر
بخشے اور ان کو ہر ایک بلا اور صدمہ سے محفوظ رکھے اور اقبال اور کامیابی میں ترقیات عطا
فرمائے اور ان سب مرادوں اور اقبالوں اور خوشیوں کے ساتھ ایسا فضل کرے کہ انسان
پرستی سے ان کے دل کو چھڑا دیوے۔ اے دوستو ! کیا تم خدا کی قدرت سے تعجب کرتے
ہو اور کیا تم اس بات کو بعید سمجھتے ہو کہ ہماری ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے دین اور دنیا
دونوں پر خدا کا فضل ہو جائے ۔ اے عزیز و! اس ذات قادر مطلق کی عظمتوں پر کامل
ایمان لاؤ جس نے وسیع آسمانوں کو بنایا اور زمین کو ہمارے لئے بچھایا اور دو چمکتے
ہوئے چراغ ہمارے آگے رکھ دیئے جو آفتاب اور ماہتاب ہے۔ سو سچے دل سے حضرت
احدیث میں اپنی محسنہ ملکہ قیصرہ ہند کے دین اور دنیا دونوں کے لئے دعا کرو۔ میں سچ سچ
کہتا ہوں کہ جب تم سچے دل سے اور روح کے جوش کے ساتھ اور پوری امید کے ساتھ دعا
کرو گے تو خدا تمہاری سنے گا۔ سو ہم دعا کرتے ہیں اور تم آمین کہو کہ اے قادر توانا جس
نے اپنی حکمت اور مصلحت سے اس محسنہ ملکہ کے زیر سایہ ایک لمبا حصہ ہماری زندگی کا بسر
کرایا اور اس کے ذریعہ سے ہمیں صدہا آفتوں سے بچایا اس کو بھی آفتوں سے بچا کہ تو
ہر چیز پر قادر ہے۔ اے قادر توانا ! جیسا کہ ہم اس کے زیر سایہ رہ کر کئی صدموں سے

10 von 10 heute frei