بقیہ اسماء حاضرین جلسہ جوبلی

جلسہٴ احباب

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جلسه احباب
بقیہ اسماء حاضرین جلسہ جو بلی
عبدالرحمن نو مسلم جالندھری ۔ سید ارشاد علی صاحبزادہ سید خصیلت علی شاہ صاحب، ڈنگہ ۔
الله دتا ولد نور محمد کمبوہ - عبد الله ولد خليه - عبد الله ولد خلیفہ رجب دین لاہور ۔ غلام محمد طالب دین لاہور۔ غلام محمد طالب علم ڈیرہ بابا نانک -
A
۔
روشن الدین بھیرہ، اللہ ودھایا صاحب پنڈی بھٹیاں ۔ شیخ احمدعلی، چک بازید نور محمد ، ڈھونی ۔
عبدالرشید، سید والہ غلام قادر، قادیان - یخ امیر ، حصہ غلام نبی۔ غلام غوث ، قادیان ۔ گلاب ولد محکم
احمد آباد ضلع گورداسپور ۔ شاہ نواز ، ڈنگہ میرا والد شادی ، قادریان - دین محمد قادیان صدر الدین، قادیان -
بڑھا قادیان ۔ حسینا، قادیان - امام الدین ، قادیان خواجه نورمحمد، قادریان - حامد علی ارائیں ، قادیان ۔
میراں ران بخش قادریان شود، قادیان فیرمحمد فیض اله که ی محمد قادیان خواجہ کیوں قادیان -
چک ۔
شرف دین ، قادیان - سیح دین، کہار ڈلہ ۔ عبداللہ قادیان - ، - فتح دین ، - دین، کہار ڈلہ۔ عبداللہ قادیان لتھو ، قادیان ۔ تبھا ڈوگر، کھارا نتھو ، قادیان ۔
بوٹا ، قادیان ۔
نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ کے خط کی نقل
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
طبیب روحانی مسیح الزمان مکرم معظم سلمکم اللہ تعالی
السلام علیکم ۔ حسب الحکم حضور کل حال متعلق جو بلی عرض کرتا ہوں :
۲۱ و ۲۲ جون یعنی دو دن جشن جو بلی کے لئے مقرر ہوئے تھے چونکہ گورنمنٹ کا حکم تھا کہ کل
رسوم متعلق جو بلی ۲۲ جون ۱۸۹۷ء کو پوری کی جائیں اس لئے سب کچھ ۲۲ کو کیا جانا قرار پایا۔
ریاست مالیر کوٹلہ میں جیسے رئیس اعظم وفادار رہے ہیں ویسے ہی خوانین
بھی وفادار اور عقیدت مند گورنمنٹ کے رہے ہیں اور بہت مواقع میں اس کا ثبوت
دیا ہے بلکہ بعض جگہ خود لڑائی میں شریک ہو کر گورنمنٹ کی اعانت کی ہے۔ اب

جلسه احباب
چونکہ لڑائی کا موقع تو جاتا رہا ہے اب بموجب حالت زمانہ ہم لوگ ہر طرح خدمت کے اس
لئے حاضر ہیں اور ہم ایسا کیوں نہ کریں جبکہ اس گورنمنٹ کا ہم پر خاص احسان ہے وہ یہ
کہ سکھوں کے عروج کے زمانہ میں سکھوں نے اس ریاست کو بہت دق کیا تھا اور اگر وقت
پر جنرل اختر لونی صاحب ابر رحمت کی طرح تشریف نہ لے آتے تو یہ ریاست کبھی کی اس
خاندان سے نکل کر سکھوں کے ہاتھ میں ہوتی ۔ پس ہمارا خاندان تو ہر طرح گورنمنٹ کا
مرہون منت ہے ۔ اور اب یہ سلسلہ بہ سبب حضور اور زیادہ مستحکم ہو گیا اور جوا احسانات
گورنمنٹ کے ہماری جماعت پر ہیں وہ قند مکرر کا لطف دینے لگے تو مجھ کو ضروری ہوا کہ
اپنے ہمسروں سے بڑھ کر کچھ کیا جائے ۔ ،
اوّل ۔ چراغا نہ قریب کی مسجد پر اور اپنے رہائشی مکان پر بہت زور سے کیا گیا
بلکہ ایک مکان بیرون شہر جو ایک گاؤں سروانی کوٹ نام میں میرا ہے اُس پر بھی کیا گیا
کل مکانوں پر اوّل سفیدی کی گئی اور مختلف طرز پر چراغ نصب کئے گئے اور ایک دیوار پر
چراغوں میں یہ عبارت لکھی گئی ۔
God save our Empress
یعنی خدا تعالیٰ ہماری قیصرہ کو سلامت رکھے ۔ قریباً تمام شہر سے بڑھ کر ہمارے ہاں
روشنی کا اہتمام تھا ۔ مگر عین وقت پر ہوا کے ہونے سے ۲۲ کو وہ روشنی نہ ہو سکی اس لئے تمام
شہر میں ۲۳ رکو روشنی ہوئی مگر اُس روز بھی ہوا کے سبب اونچی جگہ روشنی نہ ہوسکی ۔
دوم ۔ تین ٹرائفل آرچ ۔ ایک بر سر کوچہ اور دو اپنے مکان کے سامنے بنائے گئے
اور ان پر مندرجہ ذیل عبارات سنہری لکھ کر لگائی گئیں ۔ اول بر سر کوچہ جشن ڈائمنڈ جو بلی
مبارک باد ۔ دوم اپنے رہائشی مکان کے دروازہ پر انگریزی میں Welcome یعنی
خوش آمدید لکھا تھا ۔ سوم دروازہ کے مقابل تیسری محراب پر لکھا تھا ۔ ” قیصرہ ہند کی عمر دراز
اور سروانی کوٹ میں بھی ایک ٹرائفل آرچ بنائی گئی تھی ۔
سوم - ۲۲ جون کو شام کے چھ بجے اپنی جماعت کے اصحاب کو جمع کر کے

جلسه احباب
۳۲ خداوند تعالی سے حضور ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے بقائے دولت اور درازی عمر اور یہ کہ جس طرح
حضور ممدوحہ نے ہم پر احسان کیا ہے خداوند تعالیٰ بھی حضور ممدوحہ پر احسان کرے اور
الذین آمنوا میں داخل کرے یعنی اسلام کے آفتاب سے وہ بھی فیضیاب ہوں دعا کی گئی۔
صاحب
چہارم ۔ میں نے ایک نوٹس اپنی جماعت کے لوگوں کو دے دیا تھا کہ سب صاح
جو کم سے کم مقدرت رکھتے ہوں وہ بھی سو چراغ سے کم نہ جلائیں اور جن کے پاس اتنا خرچ
کرنے کو نہ ہو وہ مجھ سے لے لیں ۔ چنانچہ پانچ اصحاب کو میں نے خرچ چراغا نہ دیا اور
باقیوں نے خود چراغا نہ کیا۔
پنجم ۔ میرے متعلق جو سروانی کوٹ میں معافیدار تھے اُن کو بھی میں نے حکم دیا کہ چراغا نہ
کریں۔ چنانچہ انہوں نے بھی کیا اور یہ ایسا امر ہے کہ ریاست کے اور دیہات میں غالباً
ایسا نہیں ہوا۔
ششم - ۲۳ جون کو اس خوشی میں آتش بازی چھوڑی گئی ۔
ہفتم ۔ ۲۲ جون کی شام کو معز ز ا حباب کی دعوت کی گئی ۔
ہشتم - ۲۳ کومساکین کو غلہ اور نقد خیرات کیا گیا۔
نہم ۔ ایک یادگار کے قائم کرنے کی بھی تجویز ہے ۔ جب اس کی بابت فیصلہ ہو گا وہ بھی
عرض کروں گا۔
راقم محمد علی خان
مالیر کوٹلہ ۲۵ جون ۱۸۹۷ء
نوٹ ۔ ہم نے اپنی طرف سے سب احباب کے نام کوشش سے درج کرا دیئے ہیں ۔ اب اگر ایک
دو نام رہ گئے ہوں تو سہو بشریت ہے۔
مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان با هتمام حکیم فضل الدین صاحب مالک مطبع
مورخه ۲۸ جون ۱۸۹۷ء

10 von 10 heute frei