حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہندوستان سفر کر کے بنی اسرائیل کے دس گمشدہ قبیلوں سے ملاقات کے لیے گئے
مسیح ہندوستان میں
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور یونس کی طرح قوم میں عزت پائے گا۔ سو یہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی ۔ کیونکہ مسیح زمین کے پیٹ میں ﴿۱۵﴾
سے نکل کر اپنی ان قوموں کی طرف گیا جو کشمیر اور تثبت وغیرہ مشرقی ممالک میں سکونت رکھتی تھیں یعنی
بنی اسرائیل کے وہ دس افرقے جن کو شالمنذر رقے جن کو شالمند را شاہ اسور سامریہ سے مسیح سے سات سو اکیس برس پیشتر
☆
اسیر کر کے لے گیا آخر وہ ہندوستان کی طرف آ کر اس ملک کے متفرق مقامات میں سکونت پذیر
ہو گئے تھے۔ اور ضرور تھا کہ مسیح اس سفر کو اختیار کرتا۔ کیونکہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے یہی اس کی
نبوت کی علت غائی تھی کہ وہ ان گمشدہ یہودیوں کو ملتا جو ہندوستان کے مختلف مقامات میں سکونت پذیر
ہو گئے تھے وجہ یہ کہ در حقیقت وہی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑیں تھیں جنہوں نے ان ملکوں میں آکر
اپنے باپ دادے کا مذہب بھی ترک کر دیا تھا اور اکثر ان کے بُدھ مذہب میں داخل ہو گئے تھے۔ اور
پھر رفته رفته بت پرستی تک نوبت پہنچی تھی۔ چنانچہ ڈاکٹر بر نیر نے بھی اپنی کتاب وقائع سیر و سیاحت میں
کئی اہل علم کے حوالہ سے بیان کیا ہے کہ کشمیر کے باشندے دراصل یہودی ہیں کہ جو تفرقہ شاہ اسور کے
ایام میں اس ملک میں آگئے تھے ۔ بہر حال حضرت مسیح علیہ السلام کے لئے یہ ضروری تھا کہ ان گمشدہ
بھیڑوں کو تلاش کرتے جو اس ملک ہند میں آکر دوسری قوموں میں مخلوط ہوگی تھیں۔ چنانچہ آگے چل کر
ہم اس بات کا ثبوت دیں گے کہ حضرت مسیح علیہ السلام فی الواقع اس ملک ہند میں آئے اور پھر منزل
بمنزل کشمیر میں پہنچے۔ اور اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کا بدھ مذہب میں پتہ لگا لیا۔ اور انہوں نے آخر اس
کو اسی طرح قبول کیا جیسا کہ یونس کی قوم نے یونس کو قبول کر لیا تھا۔ اور ضرور تھا کہ ایسا ہوتا کیونکہ مسیح
انجیل میں میں اپنی زبان سے اس بات کو بیان کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کے لئے بھیجا گیا ہے۔
ماسوا اس کے صلیب کی موت سے نجات پانا اس کو اس لئے بھی ضروری تھا کہ مقدس کتاب
میں لکھا ہے کہ جو کوئی کاٹھ پر لٹکایا گیا سولعنتی ہے۔ اور لعنت کا ایک ایسا مفہوم ہے کہ جو عیسی مسیح
جیسے برگزیدہ پر ایک دم کے لئے بھی تجویز کرنا سخت ظلم اور نا انصافی ہے۔ کیونکہ باتفاق تمام
اہل زبان لعنت کا مفہوم دل سے تعلق رکھتا ہے۔ اور اس حالت میں کسی کو ملعون کہا جائے گا
اور ان کے سوا اور یہودی بھی بابلی حوادث سے مشرقی بلاد کی طرف جلا وطن ہوئے ۔ منہ
دیکھو جلد دوم واقعات سیر و سیاحت ڈاکٹر بر نیر فرانسیسی ۔
1۔ Shalmaneser
☆
۱۶﴾ جب کہ حقیقت میں اس کا دل خدا سے برگشتہ ہو کر سیاہ ہو جائے اور خدا کی رحمت سے بے نصیب
اور خدا کی محبت سے بے بہرہ اور خدا کی معرفت سے بکلی تہی دست اور خالی اور شیطان کی طرح
اندھا اور بے بہرہ ہو کر گمراہی کے زہر سے بھرا ہوا ہو اور خدا کی محبت اور معرفت کا نور ایک ذرہ اس
میں باقی نہ رہے اور تمام تعلق مہر و وفا کا ٹوٹ جائے اور اس میں اور خدا میں با ہم بغض اور نفرت اور
کراہت اور عداوت پیدا ہو جائے ۔ یہاں تک کہ خدا اس کا دشمن اور وہ خدا کا دشمن ہو جائے اور خدا
اس سے بیزار اور وہ خدا سے بیزار ہو جائے ۔ غرض ہر ایک صفت میں شیطان کا وارث ہو جائے اور
اسی وجہ سے عین شیطان کا نام ہے۔ اب ظاہر ہے کہ رہے کہ ملعون کا مفہوم ایسا پلید اور ناپاک ہے کہ کسی
طرح کسی راستباز پر جو کہ اپنے دل میں خدا کی محبت رکھتا ہے صادق نہیں آ سکتا۔ افسوس کہ
عیسائیوں نے اس اعتقاد کے ایجاد کرنے کے وقت لعنت کے مفہوم پر غور نہیں کی ورنہ ممکن نہ تھا کہ وہ
لوگ ایسا خراب لفظ مسیح جیسے راستباز کی نسبت استعمال کر سکتے ۔ کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ مسیح پر کبھی ایسا
زمانہ آیا تھا کہ اس کا دل در حقیقت خدا سے برگشتہ اور خدا کا منکر اور خدا سے بیزار اور خدا کا دشمن ہو گیا
تھا ؟ کیا ہم گمان کر سکتے ہیں کہ مسیح کے دل نے کبھی یہ محسوس کیا تھا کہ وہ اب خدا سے برگشتہ اور خدا کا
دشمن اور کفر اور انکار کی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے؟ پھر اگر مسیح کے دل پر کبھی ایسی حالت نہیں آئی بلکہ وہ
ہمیشہ محبت اور معرفت کے نور سے بھرا رہا تو اسے دانشمند و! یہ سوچنے کا مقام ہے کہ کیونکر ہم کہہ سکتے ہیں کہ
مسیح کے دل پر نہ ایک لعنت بلکہ ہزاروں خدا کی لعنتیں اپنی کیفیت کے ساتھ نازل ہوئی تھیں۔ معاذ اللہ
ہرگز نہیں۔ تو پھر ہم کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ نعوذ باللہ وہ لعنتی ہوا؟ نہایت افسوس ہے کہ انسان جب ایک
بات منہ سے نکال لیتا ہے یا ایک عقیدہ پر قائم ہو جاتا ہے تو پھر گو کیسی ہی خرابی اس عقیدہ کی کھل
جائے کسی طرح اس کو چھوڑ نا نہیں چاہتا۔ نجات حاصل کرنے کی تمنا اگر کسی حقیقت حقہ پر بنیاد رکھتی
ہو تو قابل تعریف امر ہے لیکن یہ کیسی نجات کی خواہش ہے جس سے ایک سچائی کا خون کیا جاتا اور
دیکھو کتب لغت لسان العرب ، صحاح جو ہری ، قاموس، محیط ، تاج العروس وغيره منه