حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دعا (ایلی، ایلی، لما سبقتانی)

مسیح ہندوستان میں

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نے ان دونوں کو کافر قرار دیا اور ان دونوں کا نام ملحد اور دجال رکھا اور ان دونوں کی نسبت قتل کے
فتوے لکھے گئے اور دونوں کو عدالتوں کی طرف کھینچا گیا جن میں سے ایک رومی عدالت تھی اور
دوسری انگریزی ۔ آخر دونوں بچائے گئے اور دونوں قسم کے مولوی یہودی اور مسلمان ناکام رہے۔
اور خدا نے ارادہ کیا کہ دونوں مسیحوں کو ایک بڑی جماعت بناوے اور دونوں قسم کے دشمنوں کو نا مراد
رکھے۔ غرض موسیٰ کی چودھویں صدی اور ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چودھویں صدی
اپنے اپنے مسیحوں کے لئے سخت بھی ہیں اور انجام کار مبارک بھی ۔
اور منجملہ ان شہادتوں کے جو حضرت مسیح علیہ السلام کے صلیب سے محفوظ رہنے کے بارے
میں ہمیں انجیل سے ملتی ہیں وہ شہادت ہے جو انجیل متی باب ۲۶ میں یعنی آیت ۳۶ سے آیت ۴۶
تک مرقوم ہے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام گرفتار کئے جانے کا الہام پا کر
تمام رات جناب الہی میں رو رو کر اور سجدے کرتے ہوئے دعا کرتے رہے۔ اور ضرور تھا کہ ایسی
تضرع ۔ فرع کی دعا جس کے لئے مسیح کو بہت لمبا وقت دیا گیا تھا قبول کی جاتی کیونکہ مقبول کا سوال جو
بے قراری کے وقت کا سوال ہو ہرگز رد نہیں ہوتا۔ پھر کیوں مسیح کی ساری رات کی دعا اور دردمند
دل کی دعا اور مظلومانہ حالت کی دعا رڈ ہوگئی ۔ حالانکہ مسیح دعوی کرتا ہے کہ باپ جو آسمان پر ہے
میری سنتا ہے۔ پس کیونکر باور کیا جائے کہ خدا اس کی سنتا تھا جبکہ ایسی بے قراری کی دعا سنی نہ گئی ۔
اور انجیل سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو دلی یقین تھا کہ اس کی وہ دعا ضرور قبول
ہو گئی اور اس دعا پر اس کو بہت بھروسہ تھا۔ اسی وجہ سے جب وہ پکڑا گیا اور صلیب پر کھینچا گیا اور ظاہری
علامات کو اس نے اپنی امید کے موافق نہ پایا تو بے اختیار اس کے منہ سے نکلا کہ ایلی ایلی لما
سبقتانی اے میرے خدا اے میرے خدا تو نے کیوں مجھے چھوڑ دیا یعنی مجھے یہ امید ہرگز نہیں
تھی کہ میرا انجام یہ ہوگا اور میں صلیب پر مروں گا۔ اور میں یقین رکھتا تھا کہ تو میری دعا سنے گا۔ پس
حمتی باب ۲۷ آیت ۴۶ - (ناشر)

ان دونوں مقامات انجیل سے صاف ظاہر ہے کہ مسیح کو خود دلی یقین تھا کہ میری دعا ضرور قبول ﴿۲۹﴾
ہوگی اور میرا تمام رات کا رو رو کر دعا کرنا ضائع نہیں جائے گا اور خود اس نے خدا تعالیٰ کی طرف
سے اپنے شاگردوں کو یہ تعلیم دی تھی کہ اگر دعا کرو گے تو قبول کی جائے گی بلکہ ایک مثال کے
طور پر ایک قاضی کی کہانی بھی بیان کی تھی کہ جو نہ خلقت سے اور نہ خدا سے ڈرتا تھا۔ اور اس کہانی
سے بھی مدعا یہ تھا کہ تا حواریوں کو یقین آ جائے کہ بے شک خدائے تعالیٰ دعا سنتا ہے۔ اور اگر چہ
مسیح کو اپنے پر ایک بڑی مصیبت کے آنے کا خدائے تعالیٰ کی طرف سے علم تھا مگر مسیح نے
عارفوں کی طرح اس بنا پر دعا کی کہ خدائے تعالیٰ کے آگے کوئی بات انہونی نہیں اور ہر ایک
محو و اثبات اس کے اختیار میں ہے۔ لہذا یہ واقعہ کہ نعوذ باللہ مسیح کی خود دعا قبول نہ ہوئی یہ ایک ایسا
امر ہے جو شاگردوں پر نہایت بداثر پیدا کرنے والا تھا۔ سو کیونکر ممکن تھا کہ ایسا نمونہ جو ایمان کو
ضائع کرنے والا تھا حواریوں کو دیا جاتا جبکہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا کہ مسیح جیسے
بزرگ نبی کی تمام رات کی پُر سوز دعا قبول نہ ہو سکی تو اس بدنمونہ سے ان کا ایمان ایک سخت امتحان
ا
میں پڑتا تھا۔ لہذا خدائے تعالیٰ کی رحمت کا تقاضا یہی تھا کہ اس دعا کو قبول کرتا یقیناً سمجھو کہ وہ
دعا جو گتسمینی نام مقام میں کی گئی تھی ضرور قبول ہوگئی تھی ۔
ایک اور بات اس جگہ یا د رکھنے کے لائق ہے کہ جیسا کہ مسیح کے قتل کے لئے مشورہ ہوا تھا اور اس
غرض کے لئے قوم کے بزرگ اور معز ز مولوی قیافا نامی سردار کاہن کے گھر میں اکٹھے ہوئے تھے کہ کسی
طرح مسیح کو قتل کر دیں یہی مشورہ حضرت موسیٰ کے قتل کرنے کے لئے ہوا تھا اور یہی مشورہ ہمارے نبی نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کرنے کے لئے مکہ میں دارالندوہ کے مقام میں ہوا تھا مگر قادر خدا نے ان
دونوں بزرگ نبیوں کو اس مشورہ کے بداثر سے بچالیا۔ اور مسیح کے لئے جو مشورہ ہوا ان دونوں مشوروں
کے درمیان میں ہے۔ پھر کیا وجہ کہ وہ بچایا نہ گیا حالانکہ اس نے ان دونوں بزرگ نبیوں سے بہت زیادہ

آج 10 میں سے 10 باقی