ایک ذاتی تجربہ: سازشیوں سے نجات

مسیح ہندوستان میں

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۳۰ دعا کی ۔ اور پھر جبکہ خدا اپنے پیارے بندوں کی ضرور سنتا ہے اور شریروں کے مشورہ کو باطل کر کے
دکھاتا ہے تو پھر کیا وجہ کہ مسیح کی دعا نہیں سنی گئی۔ ہر ایک صادق کا تجربہ ہے کہ بیقراری اور مظلومانہ
حالت کی دعا قبول ہوتی ہے بلکہ صادق کے لئے مصیبت کا وقت نشان ظاہر کرنے کا وقت ہوتا ہے
چنانچہ میں خود اس میں صاحب تجربہ ہوں۔ مجھے یاد ہے کہ دو برس کا عرصہ ہوا ہے کہ مجھ پر ایک جھوٹا
مقدمه اقدام قتل کا ایک صاحب ڈاکٹر مارٹن کلارک عیسائی مقیم امرت سر پنجاب نے عدالت ضلع
گورداسپورہ میں دائر کیا اور یہ استغاثہ پیش کیا کہ گویا میں نے ایک شخص عبد الحمید نامی کو بھیج کر ڈاکٹر
مذکور کو قتل کرنا چاہا تھا اور ایسا اتفاق ہوا کہ اس مقدمہ میں تینوں قوم کے چند منصوبہ باز آدمی یعنی
عیسائی اور ہندو اور مسلمان میرے مخالف متفق ہو گئے اور جہاں تک ان سے ہو سکتا تھا یہ کوشش کی کہ
مجھ پر اقدام قتل کا الزام ثابت ہو جائے۔ عیسائی پادری مجھ سے اس وجہ سے ناراض تھے کہ میں اس
کوشش میں تھا اور اب بھی ہوں کہ مسیح کی نسبت جو ان کا غلط خیال ہے اس سے خدا کے بندوں کو
نجات دوں اور یہ اول نمونہ تھا جو میں نے ان لوگوں کا دیکھا۔ اور ہندو مجھ سے اس وجہ سے ناراض
تھے کہ میں نے لیکھرام نامی ان کے ایک پنڈت کی نسبت اس کی رضا مندی سے اس کے مرنے کی
نسبت خدا کا الہام پا کر پیشگوئی کی تھی اور وہ پیشگوئی اپنی میعاد میں اپنے وقت پر پوری ہو گئی اور
وہ خدا کا ایک ہیبت ناک نشان تھا اور ایسا ہی مسلمان مولوی بھی ناراض تھے کیونکہ میں ان کے
خونی مہدی اور خونی مسیح کے آنے سے اور نیز ان کے جہاد کے مسئلہ کا مخالف تھا۔ لہذا ان تین قوموں
کے بعض سر بر آوردہ لوگوں نے یہ مشورہ کیا کہ کسی طرح قتل کا جرم میرے پر لگ جائے اور میں مارا
جاؤں یا قید کیا جاؤں۔ اور ان خیالات میں وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں ظالم تھے۔ اور خدا نے مجھے اس
گھڑی سے پہلے کہ ایسے منصوبے مخفی طور پر کئے جائیں اطلاع دے دی ۔ اور پھر انجام کاربری کرنے
کی مجھے خوشخبری سنائی۔ اور یہ خدا کے پاک الہام صد ہا لوگوں میں قبل از وقت مشہور کئے گئے اور جبکہ

میں نے الہام کی خبر پا کر دعا کی کہ اے میرے مولی اس بلا کو مجھ سے رڈ کر ۔ تب مجھے الہام ہوا کہ اس
میں رڈ کروں گا اور تجھے اس مقدمہ سے بری کر دوں گا اور وہ الہام بہتوں کو سنایا گیا جو تین سو سے
بھی زیادہ تھے جو اب تک زندہ موجود ہیں۔ اور ایسا ہوا کہ میرے دشمنوں نے جھوٹے گواہ بنا کر اور
عدالت میں گذران کر اس مقدمہ کو ثبوت تک پہنچا دیا اور تین قوموں کے لوگوں نے جن کا ذکر ہو چکا
ہے میرے مخالف گواہی دی۔ تب ایسا ہوا کہ جس حاکم کے پاس وہ مقدمہ تھا جس کا نام کپتان ڈبلیو
ڈگلس تھا جو ضلع گورداسپورہ کا ڈپٹی کمشنر تھا خدا نے طرح طرح کے اسباب سے تمام حقیقت اس
مقدمہ کی اس پر کھول دی۔ اور اس پر کھل گیا کہ وہ مقدمہ جھوٹا ہے۔ تب اس کی انصاف پسندی اور
عدل پروری نے یہ تقاضا کیا کہ اس ڈاکٹر کا جو پادری کا بھی کام کرتا تھا کچھ بھی لحاظ نہ کر کے اس
مقدمہ کو خارج کیا۔ اور جیسا کہ میں نے خدائے تعالیٰ سے الہام پا کر موجودہ خوفناک صورتوں کے
بر خلاف عام جلسوں میں اور صد ہا لوگوں میں اپنا انجام بری ہونا بتلایا تھا ویسا ہی ظہور میں آیا اور
بہت سے لوگوں کی قوت ایمان کا باعث ہوا۔ اور نہ صرف یہی بلکہ اور بھی اس قسم کی کئی تہمتیں اور
مجرمانہ صورت کے الزام میرے پر مذکورہ بالا وجوہات کی وجہ سے لگائے گئے اور عدالت تک
مقدمے پہنچائے گئے مگر خدا نے مجھے قبل اس کے جو میں عدالت میں بلایا جاتا اپنے الہام سے
اول اور آخر کی خبر دے دی اور ہر ایک خوفناک مقدمہ میں مجھے بری ہونے کی بشارت دی۔
اس تقریر سے مدعا یہ ہے کہ بلا شبہ خدائے تعالیٰ دعاؤں کو سنتا ہے بالخصوص جبکہ اس پر بھروسہ کرنے
والے مظلوم ہونے کی حالت میں اس کے آستانہ پر گرتے ہیں تو وہ ان کی فریاد کو پہنچتا ہے اور ایک
عجیب طور پر ان کی مدد کرتا ہے اور ہم اس بات کے گواہ ہیں تو پھر کیا باعث اور کیا سبب کہ مسیح کی ایسی
بے قراری کی دعا منظور نہ ہوئی؟ نہیں بلکہ منظور ہوئی اور خدا نے اس کو بچالیا۔ خدا نے اس کے بچانے
کے لئے زمین سے بھی اسباب پیدا کئے اور آسمان سے بھی۔ یوحنا یعنی یحییٰ نبی کو خدا نے دعا کرنے کے لئے

آج 10 میں سے 10 باقی