متی ۱۶:۲۸ اور یوحنا ۲۱:۲۲ کی پیشگوئیاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بروقت واپس آنے کے بارے میں

مسیح ہندوستان میں

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مارے گئے تو یہ خیال صحیح نہیں ہے کیونکہ یوحنا باب آیت ۱۱ میں مسیح نے صاف طور پر کہہ دیا ہے ﴿۳۳
کہ یہودی مسیح کے قتل کرنے کے ارادہ سے سخت گناہ گار ہیں۔ اور ایسا ہی اور کئی مقامات میں اسی
امر کی طرف اشارہ ہے۔ اور صاف لکھا ہے کہ اس جرم کی عوض میں جو مسیح کی نسبت ان سے ظہور
میں آیا خدا تعالیٰ کے نزدیک قابل سز ا ٹھہر گئے تھے۔ دیکھو انجیل متی با آیت ۲۴۔
اور منجملہ ان انجیلی شہادتوں کے جو ہم کو ملی ہیں انجیل متی کی وہ عبارت ہے جو ذیل میں لکھی
جاتی ہے۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ ان میں سے جو یہاں کھڑے ہیں بعضے ہیں کہ جب تک
ابن آدم کو اپنی بادشاہت میں آتے دیکھ نہ لیں موت کا مزہ نہ چکھیں گئے ۔ دیکھو انجیل متی با
آیت ۲۸ ۔ ایسا ہی انجیل یوحنا کی یہ عبارت ہے۔ یسوع نے اسے کہا کہ اگر میں چاہوں کہ جب
تک میں آؤں وہ (یعنی یوحنا حواری) یہیں ٹھہرے یعنی یروشلم میں ۔ دیکھو یوحنا با آیت ۲۲
یعنی اگر میں چاہوں تو یوحنا نہ مرے جب تک میں دوبارہ آؤں ۔ ان آیات سے بکمال صفائی
ثابت ہوتا ہے کہ مسیح علیہ السلام نے وعدہ کیا تھا کہ بعض لوگ اس وقت تک زندہ رہیں گے جب
تک کہ وہ پھر واپس ہو اور ان زندہ رہنے والوں میں سے یوحنا کو بھی قرار دیا تھا۔ سو ضرور تھا کہ یہ
وعدہ پورا ہوتا ۔ چنانچہ عیسائیوں نے بھی اس بات کو مان لیا ہے کہ یسوع کا اس زمانہ میں جبکہ
بعض اہل زمانہ زندہ ہوں پیشگوئی کے پورا کرنے کے لئے آنا نہایت ضروری تھا تا وعدہ کے
موافق پیشگوئی ظہور میں آوے ۔ اسی بنا پر پادری صاحبوں کو اس بات کا اقرار ہے کہ یسوع اپنے
وعدہ کے موافق یروشلم کی بربادی کے وقت آیا تھا اور یوحنا نے اس کو دیکھا کیونکہ وہ اس وقت
تک زندہ تھا مگر یادر ہے کہ عیسائی اس بات کو نہیں مانتے کہ مسیح اس وقت حقیقی طور پر اپنے قرارداد
نشانوں کے موافق آسمان سے نازل ہوا تھا بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ایک کشفی رنگ میں یوحنا کو نظر
آ گیا تا اپنی اس پیشگوئی کو پورا کرے جو متی باب ۱۶ آیت ۳۸ میں ہے مگر میں کہتا ہوں کہ
ح سہو کتابت معلوم ہوتا ہے آیت ۲۸ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
☆

۳۴ اس قسم کے آنے سے پیشگوئی پوری نہیں ہو سکتی یہ تو نہایت ضعیف تاویل ہے ۔ گویا نکتہ چینوں سے
☆
نہایت تکلف کے ساتھ پیچھا چھوڑانا ہے۔ اور یہ معنی اس قدر غلط اور بدیہی البطلان ہیں کہ اس
کے رد کرنے کی بھی حاجت نہیں ۔ کیونکہ اگر مسیح نے خواب یا کشف کے ذریعہ سے کسی پر ظاہر ہونا
تھا تو پھر ایسی پیشگوئی گویا ایک ہنسی کی بات ہے ۔ اس طرح تو ایک مدت اس سے پہلے حضرت مسیح
پولوس پر بھی ظاہر ہو چکے تھے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ پیشگوئی جو متی باب آیت ۲۸ میں ہے اس نے
پادری صاحبوں کو نہایت گھبراہٹ میں ڈال رکھا ہے۔ اور وہ اپنے عقیدہ کے موافق کوئی معقول
معنی اس کے نہیں کر سکے ۔ کیونکہ یہ کہنا ان کے لئے مشکل تھا کہ مسیح یروشلم کی بربادی کے وقت
اپنے جلال کے ساتھ آسمان سے نازل ہوا تھا۔ اور جس طرح آسمان پر ہر ایک طرف چمکنے والی
بجلی سب کو نظر آ جاتی ہے سب نے اس کو دیکھا تھا۔ اور انجیل کے اس فقرہ کو بھی نظر انداز کرنا ان
کے لئے آسان نہ تھا کہ ان میں سے جو یہاں کھڑے ہیں بعضے ہیں کہ جب تک ابن آدم کو اپنی
بادشاہت میں آتے دیکھ نہ لیں موت کا مزہ نہ چکھیں گے ۔ لہذا نہایت تکلف سے اس پیشگوئی کو
کشفی رنگ میں مانا گیا مگر یہ نادرست ہی ہے کشفی طور پر تو ہمیشہ خدا کے برگزیدہ بندے خاص
لوگوں کو نظر آجایا کرتے ہیں۔ اور کشفی طور میں خواب کی بھی شرط نہیں بلکہ بیداری میں ہی نظر
آجاتے ہیں چنانچہ میں خود اس میں صاحب تجربہ ہوں ۔ میں نے کئی دفعہ کشفی طور پر حضرت مسیح
علیہ السلام کو دیکھا ہے۔ اور اور بعض نبیوں سے بھی میں نے عین بیداری میں ملاقات کی ہے۔ اور
میں نے بعض کتابوں میں دیکھا ہے کہ اس زمانہ کے مولوی عیسائیوں سے بھی زیادہ متی باب ۲۶ آیت
کے پُر تکلف معنی کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جبکہ مسیح نے اپنے آنے کے لئے یہ شرط لگا دی تھی کہ بعض شخص
اس زمانہ کے ابھی زندہ ہوں گے اور ایک حواری بھی زندہ ہو گا جب مسیح آئے گا تو اس صورت میں ضروری
ہے کہ وہ حواری اب تک زندہ ہو کیونکہ مسیح اب تک نہیں آیا اور وہ خیال کرتے ہیں کہ وہ حواری کسی پہاڑ میں
پوشیدہ طور پر بیچ کے انتظار میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔ منہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے متی باب ۱۶ آیت ۲۸ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

میں نے سید و مولی اپنے امام نبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی کئی دفعہ عین بیداری میں دیکھا ﴿۳۵
ہے اور باتیں کی ہیں۔ اور ایسی صاف بیداری سے دیکھا ہے جس کے ساتھ خواب یا غفلت کا
نام و نشان نہ تھا۔ اور میں نے بعض اور وفات یافتہ لوگوں سے بھی ان کی قبر پر یا اور موقعہ پر عین
بیداری میں ملاقات کی ہے اور ان سے باتیں بھی کی ہیں۔ میں خوب جانتا ہوں کہ اس طرح پر عین
بیداری میں گذشتہ لوگوں کی ملاقات ہو جاتی ہے اور نہ صرف ملاقات بلکہ گفتگو ہوتی ہے اور مصافحہ
بھی ہوتا ہے اور اس بیداری اور روزمرہ کی بیداری میں لوازم حواس میں کچھ بھی فرق نہیں ہوتا ۔
دیکھا جاتا ہے کہ ہم اسی عالم میں ہیں اور یہی کان ہیں اور یہی آنکھیں ہیں اور یہی زبان ہے۔ مگر
غور سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ عالم اور ہے۔ دنیا اس قسم کی بیداری کو نہیں جانتی کیونکہ دنیا غفلت کی
زندگی میں پڑی ہے یہ بیداری آسمان سے ملتی ہے یہ ان کو دی جاتی ہے جن کو نئے حواس ملتے ہیں۔
یہ ایک صحیح حیح بات ہے اور واقعات ات حقہ میں سے ہے پس اگر مسیح اسی طرح پیروشلم کی بر بربادی کے وقت
یوحنا کو نظر آیا تھا تو گو وہ بیداری میں نظر آیا اور گو اس سے باتیں بھی کی ہوں اور مصافحہ کیا ہوتا ہم
وہ واقعہ اس پیشگوئی سے کچھ بھی تعلق نہیں رکھتا۔ بلکہ یہ وہ امور ہیں جو ہمیشہ دنیا میں ظاہر ہوتے
رہتے ہیں۔ اور اب بھی اگر ہم توجہ کریں تو خدا کے فضل سے مسیح کو یا اور کسی مقدس نبی کو عین بیداری
میں دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن ایسی ملاقات سے متی باب ۱۶ آیت ۲۸ کی پیشگوئی ہرگز پوری نہیں ہو سکتی ۔
سو اصل حقیقت یہ ہے کہ چونکہ مسیح جانتا تھا کہ میں صلیب سے بیچ کر دوسرے ملک میں
چلا جاؤں گا اور خدا نہ مجھے ہلاک کرے گا اور نہ دنیا سے اٹھائے گا جب تک کہ میں یہودیوں
کی بربادی اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لوں اور جب تک کہ وہ بادشاہت جو برگزیدوں کے
لئے آسمان میں مقرر ہوتی ہے اپنے نتائج نہ دکھلاوے میں ہرگز وفات نہیں پاؤں گا۔
اس لئے مسیح نے یہ پیشگوئی کی تا اپنے شاگردوں کو اطمینان دے کہ عنقریب تم میرا یہ نشان
دیکھو گے کہ جنہوں نے مجھ پر تلوار اٹھائی وہ میری زندگی اور میرے مشافہ میں تلواروں

آج 10 میں سے 10 باقی